Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لاہور میں دو لڑکوں کا لڑکی پر کلہاڑی سے حملہ۔ لڑکی بچنے میں کامیاب

    لاہور میں دو لڑکوں کا لڑکی پر کلہاڑی سے حملہ۔ لڑکی بچنے میں کامیاب

    لاہور کے تھانہ جنوبی چھائونی کی حدود میں دو لڑکوں نے چودہ سالہ لڑکی پر کلہاڑی کے وار سے حملے کی کوشش کی ۔چودہ سالہ صباء نور نے گلیوں میں بھاگ کر جان بچائی۔

    متاثرہ لڑکی صباء نور نے تھانہ جنوبی چھاونی میں ملزم عبدالرحمن اور اسکے ساتھی کے خلاف درخواست جمع کروا دی۔ درخواست متن کے مطابق صباء نور اپنے بھائی کو دکان پر چیز دلوانے لے جارہی تھی کہ ملزم عبدالرحمان اور اسکے ساتھی نے کلہاڑی سے حملہ کر دیا۔ متاثرہ لڑکی نے گلیوں میں بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکے والد نے پولیس سے رابطہ کیا درخواست بھی جمع کروائی تاحال مقدمہ درج نا کیا۔

    متاثرہ لڑکی صباء نے اپیل کی ہے کہ اسکی ذندگی کو ان ملزمان سے خطرہ لاحق ہے مقدمہ درج کیا جائے ۔جس گلی میں مجھ پر کلہاڑی سے حملے کی کوشش کی گئی پولیس وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تحقیقات کرے۔

  • شاہدرہ پولیس کی حراست میں ملزم ہلاک۔ ورثا کا تھانے کے باہر احتجاج

    شاہدرہ پولیس کی حراست میں ملزم ہلاک۔ ورثا کا تھانے کے باہر احتجاج

    لاہور کے تھانہ شاھدرہ پولیس کی زیر حراست ملزم 42 سالہ غلام حسین دم توڑ گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم غلام حسین کو چیک نمبر 21 رینالہ خورد اوکاڑہ سے چار روز قبل بجرم 379/240 میں گرفتار کیا تھا۔ شاہدرہ پولیس کے مطابق ملزم غلام حسین تھانہ شاھدرہ کی حوالات میں بند تھا۔ ملزم غلام حسین کو طبی امدد کےلیے شاھدرہ ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے غلام حسین کے ورثا نے اسکی موت پر پولیس کے خلاف شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا۔ غلام حسین کے بیٹے نے الزام عائد کیا کہ شاہدرہ پولیس نے دوران حراست اسکے والد کو تشدد کر کے جان سے مارا ہے۔

    شاہدرہ پولیس نے ورثا کو انصاف کی یقین دہانی کروائی اور احتجاج نا ختم ہونے پر روایتی انداز اپناتے ہوئے شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال سے تھانہ شاہدرہ لے گئے اور واقع کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو بھی اپنے ہمراہ لے گئی۔

  • مسافر بس ٹرین سے ٹکرا گئی، 20 افراد ہلاک، 29 زخمی

    مسافر بس ٹرین سے ٹکرا گئی، 20 افراد ہلاک، 29 زخمی

    بنکاک: مسافر بس ٹرین سے ٹکرا گئی، 20 افراد ہلاک، 29 زخمی ،اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ میں مسافر بس اور ٹرین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبے چاچوئنگساو میں مسافر بس بدھ مت ایک تہوار میں شرکت کے لیے دارالحکومت سے دور عبادت گاہ پگوڈا جارہی تھی کہ پٹری عبور کرتے ہوئے ٹرین سے تصادم ہوگیا۔

    حادثے کے بعد ریلوے ٹریک پر ہر جانب لاشیں اور زخمی مسافر بے یارو مددگار پڑے تھے بعدازاں زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو مسافر بس کے ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔
    بس کا ملبہ پٹری سے اُٹھانے کے لیے کرین منگواکر امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثات عام ہیں، اقوام متحدہ کی 2018 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے تھائی لینڈ کا دوسرا نمبر ہے۔

  • پھرطیارہ حادثے کی خبرآگئی : دو مسافربردار طیاروں کا تصادم، متعدد افراد ہلاک

    پھرطیارہ حادثے کی خبرآگئی : دو مسافربردار طیاروں کا تصادم، متعدد افراد ہلاک

    پیرس : پھرطیارہ حادثے کی خبرآگئی : دو مسافربردار طیاروں کا تصادم، متعدد افراد ہلاک،اطلاعات کے مطابق فرانس کے جنوبی علاقے میں دو مسافر بردار طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسافر بردار طیاروں کے ٹکرانے کا خوفناک حادثہ جنوبی فرانس میں پیش آیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آپ میں ٹکرانے والے جہازوں میں ایک سیاحتی جہاز تھا جبکہ دوسرا مائیکرو لائٹ ایئرکرافٹ تھا، جس میں دو افراد سوار تھے۔

    حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں سرانجام دیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مائیکرو لائٹ ایئرکرافٹ ایک رہائشی مکان کی چہاردیواری کے اندر لینڈ ہوا، تاہم اس میں کوئی اور جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ سیاحتی طیارہ کچھ سو میٹر دور ویران علاقہ میں جا گرا۔

    غیر ملکی میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کی شناخت یا تصادم کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

  • مظفرگڑھ:مبینہ زیادتی کا شکارخاتون کی پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کی کوشش

    مظفرگڑھ:مبینہ زیادتی کا شکارخاتون کی پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کی کوشش

    مظفرگڑھ:مبینہ زیادتی کا شکارخاتون کی پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کی کوشش ،اطلاعات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے کچہری چوک پر مبینہ زیادتی کا شکار خاتون کی پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی ہے

    ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے بااثر افراد نے گزشتہ ماہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا چند دن بعد گھر پر حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا دانت توڑ دئیے

    ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہےکہ تھانہ شہر سلطان پولیس ملزمان کا ساتھ دے رہے ہمارے کیس کو خراب کیا جارہا ہے۔دوسری طرف متاثرہ خاتون کا کہنا ہےکہ تمام افسران کو درخواستیں دے چکے ہیں انصاف نہیں مل رہا.

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ خود سوزی کی اطلاع پر ریسیکو 1122 اور تھانہ سٹی پولیس کچہری چوک پہنچ گئی

  • لاہور میں ڈولفن فورس نے ہفتہ بھر کیا کیا تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

    لاہور میں ڈولفن فورس نے ہفتہ بھر کیا کیا تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

    ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی

    ایس پی ڈولفن فورس کا کہنا ہے کہ ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام605کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا۔ 01لاکھ80 ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں،3253گاڑیوں اور01 لاکھ81ہزار284 اشخاص کی چیکنگ کی گئی۔

    ایس پی راشد ہدایت کے مطابق چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث63ملزمان گرفتارکئے گئے۔ 14موٹر سائیکلیں،11موبائل فونزاورہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے21پسٹلز،03 پمپ ایکشن،14میگزین اوردرجنوں گولیاں قبضہ میں لی گئیں۔
    منشیات فروشوں کے قبضہ سے ہیروئن سمیت،47 بوتلیں شراب برآمد کی گئی ہے۔ جوانو ں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے114افراد کی مدد کی۔ کوائف مکمل نہ ہونے پر209موٹر سائیکلوں،03گاڑیوں کو تھانوں میں بند جبکہ311اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ جعلی نمبر پلیٹ والی02گاڑیوں اور06موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔ ون ویلنگ میں ملوث44 جبکہ ہوائی فائرنگ میں 02ملزمان گرفتار۔ دورانِ پٹرولنگ اشتہاری سمیت 106 عدالتی و عادی مجرمان گرفتارکئے گئے۔

  • ہر ماہ کی یکم تاریخ کو کھلی کچہری لگانے کا آئی جی پنجاب کا حکم نامہ جاری

    ہر ماہ کی یکم تاریخ کو کھلی کچہری لگانے کا آئی جی پنجاب کا حکم نامہ جاری

    آئی جی پنجاب کا عوامی مسائل کے بلا تاخیر اور باآسانی حل یقینی بنانے کیلئے احسن اقدام۔ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو ضلعی اور تحصیل لیول پر کھلی کچہریوں کے انعقاد کا حکم دے دیا۔

    سی سی پی لاہور سمیت تمام آرپی اوز, سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا۔ آئی جی پنجاب نے حکم کیا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے قبل لوگوں کی آگاہی کیلئے ضلعی پولیس مقامی میڈیا اور کیبل نیٹ ورک کے ذریعے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔ افسران ذاتی طور پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کرکے لوگوں کے مسائل کا حل یقینی بنا کر انہیں انصاف فراہم کریں۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ سب ڈویڑن لیول پر تمام سرکل افسران / ایس ڈی پی اوز کھلی کچہری کا انعقاد یقینی بنائیں۔ پسماندہ اور دودراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کے بروقت اور بلا تعطل انعقاد پر بطور خاص توجہ مرکوز رکھی جائے۔ پولیس کے تمام متعلقہ یونٹس کے افسران و سٹاف کی کھلی کچہریوں میں موجودگی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ کھلی کچہریوں میں پیش ہونے والے تمام لوگوں کے کوائف اور انکی درخواستوں کا مکمل ریکارڈ باقاعدگی سے محفوظ کیا جائے۔ کھلی کچہریوں میں ہونے والے فیصلوں اور اعلانات پر من و عن عمل درآمد افسران ذاتی نگرانی میں یقینی بنائیں۔ ڈی پی اوز ماہانہ کچہری کے انعقاد سے قبل فالواپ میٹنگ میں پچھلی کچہری کی پراگریس رپورٹ کا جائزہ ضرور لیں۔ شہریوں کے مسائل کے بلا تاخیر حل کیلئے مندرجہ بالا ہدایات پر عمل در آمد ہر صورت یقینی بناتے ہوئے ماہانہ پراگرس رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔

  • کوہاٹ:فائرنگ سے4 افراد جاں بحق:فائرنگ کرنے والاکون اہم خبرآگئی

    کوہاٹ:فائرنگ سے4 افراد جاں بحق:فائرنگ کرنے والاکون اہم خبرآگئی

    کوہاٹ:کوہاٹ:فائرنگ سے4 افراد جاں بحق:فائرنگ کرنے والاکون اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق گمبٹ کے نواحی علاقے ناکبند میں مسلح افراد کی کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مخالفین گروہ کی جانب سے کار پر کی گئی فائرنگ سے 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

    پولیس کے مطابق لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، تفتیش جاری ہے۔

    گزشتہ روز نوشہرہ کی ایک مقامی عدالت کے باہر خاتون کی جانب سے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔ خاتون نے احاطہ کچہری میں اپنے مخالفین پر فائرنگ کردی تھی۔ واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

    بعدازاں پولیس نے خاتون کو ہتھیار سمیت گرفتار کرلیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول عدالت میں پیشی کے لیے آیا تھا، سماعت کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

  • لاہور میں گلی میں موٹر سائیکل کھڑی کرنے پر جھگڑا۔ سات افراد زخمی ہو گئے۔

    لاہور میں گلی میں موٹر سائیکل کھڑی کرنے پر جھگڑا۔ سات افراد زخمی ہو گئے۔

    گلی میں موٹر سائیکل کھڑی کرنے پر جھگڑے کا واقعہ تھانہ جنوبی چھاونی کے علاقے میں پیش آیا۔

    پولیس کے مطابق موٹر سائیکل کھڑی کرنے پر جھگڑا ہوا۔ جس پر محمد علی اور اس کے ساتھی نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ ملزمان کی فائرنگ سے خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشیشیں جاری ہیں ۔

  • نواز شریف کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی تفتیش کا آغاز۔ پولیس نے اہم فیصلہ کر لیا۔

    نواز شریف کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی تفتیش کا آغاز۔ پولیس نے اہم فیصلہ کر لیا۔

    نواز شریف کے خلاف درج مقدمے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔ مقدمہ میں نامزد دیگر لیگی قیادت کے خلاف کاروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایف آئی آر میں سے چار اہم دفعات کو بھی حذف کردیا گیا۔

    ترجمان انوسٹی گیشن پولیس شیخ عمران انوار کے مطابق
    انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے حکم سے قائم شدہ سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے بدر رشید نامی شہری کی جانب سے تھانہ شاہدرہ میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف درج مقدمہ نمبر 3033/20کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے اپنے TORsکے مطابق تفتیش کرتے ہوئے سب سے پہلے مقدمہ میں مدعی مقدمہ کا بیان قلم بند کیا ہے۔ اس کے بعد ایف آئی آر اور مدعی کے بیان کو مدِنظر رکھتے ہوئے سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے 4 دفعات جو کہ ایف آئی آر کی تحریر سے مطابقت نہ رکھنے کی وجہ سے حذف کر دی ہیں۔ حذف ہونے والی دفعات کی تفصیل میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا یا سازش کرنا ، ملکی سالمیت کے فیصلوں کی مذمت یا انکار کرنا ، برسراقتدارحکومتی قیادت پر دباو ڈالنا اور دو گروپوں کے درمیان تصادم کروانے کی کوشش کرنے کی دفعات شامل ہیں۔ سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم ایف آئی آر، مدعی مقدمہ کا بیان اور دونوں ویڈیو بیانات کو دیکھنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی کہ مقدمے میں جن مبینہ ملزمان کے خلاف جن دو تقاریر کی تائید کرنے پر پرچے میں نامزد کیاگیا تھا۔

    ان میں راجہ ظفر الحق، سردار ایاز صادق، شاہد خاقان عباسی، خرم دستگیر، سینٹر جنرل ریٹارڈ عبوالقیوم، سلیم ضیاء سندھ، اقبال ظفر جھگڑا، صلاح الدین ترمذی، مریم نواز شریف، احسن اقبال، شیخ آفتاب احمد، پرویز رشید، خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ، بیگم نجمہ حمید، بیگم ذکیہ شاہ نواز، طارق رزاق چوہدری، سردار یعقوب نثار، نوابزادہ چنگیز مری، مفتاح اسماعیل، طارق فزاق چوہدری، محمد زبیر، عبدالقادر بلوچ، شزا فاطمہ خواجہ، مرتضیٰ جاوید عباسی، مہتاب عباسی، میاں جاوید لطیف، مریم اورنگزیب، عطااللہ تارڑ، چوہدری برجیس طاہر، چوہدری محمد جعفر اقبال، عظمیٰ بخاری، شائستہ پرویز ملک، سائرہ افضل تارڑ، بیگم عشرت اشرف، وحید عالم، راحیلہ دورانی بلوچستان، دانیال عزیز،راجہ فاروق حیدر، خواجہ سعدرفیق، امیر مقام اور عرفان صدیقی وغیرہ کے خلاف تائید کے مکمل شواہد نہ ہونے کے باعث ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    مقدمے میں ابھی بھی آٹھ مزید دفعات تاحال موجود ہیں جن میں سازش کرنے ملک کے خلاف انتشار کا ماحول پیدا کرنا ، اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے اپنے قریبی افراد اور عوام کو بلوے پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں۔
    یاد رہے کہ نواز شریف اور دیگر لیگی قیادت کے خلاف بغاوت کا مقدمہ لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں درج ہے۔