Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • پولیس یونیفارم میں ایئر پورٹ سے آنیوالے مسافروں کو لوٹنے والے ملزم کو عدالت نے سنائی سزا

    پولیس یونیفارم میں ایئر پورٹ سے آنیوالے مسافروں کو لوٹنے والے ملزم کو عدالت نے سنائی سزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سے آنے والے مسافروں کو لوٹنے والے گینگ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے ملزم کو 32 سال قید کی سزا سنا دی،عدالت نے ملزم پر 2 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا،سرکاری وکیل کے مطابق ملزم کارمیں ساتھیوں کےساتھ ایئر پورٹ سے آنیوالے مسافروں کو لوٹتاتھا،

    ملزمان پولیس یونیفارم میں ایئر پورٹ سے آنیوالے مسافروں کو لوٹتے تھے،رکارڈ کےمطابق ملزم عادی مجرم ہے اس کے خلاف 14 مقدمات درج ہیں،

    ملزم کو شہریون کی شکایت پر پولیس نے گرفتار کیا تھا اورپولیس نے تفتیش کی تھی جس پر ملزم نے شہریوں کو لوٹنے کا اعتراف کیا تھا، عدالت نے آج کیس کا فیصلہ کرتے ہوئے ملزم کو سزا سنا دی

  • جنرل ہسپتال کی حدود میں فائرنگ، ایمرجنسی میں دو گروپس کا جھگڑا،پرنسپل کا اظہار تشویش 

    جنرل ہسپتال کی حدود میں فائرنگ، ایمرجنسی میں دو گروپس کا جھگڑا،پرنسپل کا اظہار تشویش 

    پرنسپل پی جی ایم آئی کا ہسپتال کی فول پروف سیکورٹی کیلئے آئی جی سے فوری اضافی نفری تعینات کرنے کا مطالبہ 
    عملے اور مریضوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے،نظم و نسق میں کسی کو خلل ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی: پروفیسر الفرید ظفر

    پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے سوموار اور منگل کی درمیانی شب جنرل ہسپتال کی حدود میں فائرنگ اور ایمرجنسی میں دو گروپس کے درمیان جھگڑے  پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے کہا ہے کہ جنرل ہسپتال کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں اور عملے و مریضوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔تفصیلات کے مطابق یہ دونوں گروپس کا تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں جھگڑے کے بعد طبی امداد اور ایم ایل سی کے لئے ہسپتال آئے تھے جہاں ایک دوسرے کو دیکھ کر دوبارہ انہوں نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا اور مارپیٹ کے بعد نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی جس سے ہسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال کو بھی ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں غنڈہ گردی کے مرتکب اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف فی الفور مقدمہ درج کروائیں تاکہ آئندہ ہسپتال کی حدود میں فائرنگ جیسا واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال میں بڑھتے ہوئے لڑائی جھگڑے کے واقعات نے نہ صرف ڈاکٹرز،پیرا میڈیکس کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے بلکہ مریض اور ان کے لواحقین بھی خوفزدہ ہوتے ہیں جو انتہائی باعث تشویش امر ہے۔پروفیسر الفرید ظفر نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے معاملات و جھگڑے ہسپتال کے باہر نمٹائیں اور ہسپتال کا نظم و نسق خراب نہ کریں۔انہوں نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں عناصر کے خلاف فی الفور گرفتار کر کے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے اور آئندہ کے لئے ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے۔ 

    پولیس تھانہ کوٹ لکھپت نے محمد فیصل شوکت کی درخواست پر مقدمہ نمبر 2800/20درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ایف آئی آر کے مطابق شیرا بھٹی گروپ کی فائرنگ سے مدعی کا بھائی ندیم نامی شخص زخمی ہو گیا اور ملک واصف کا فائر 1122کی گاڑی کو لگا۔ مقدمے میں محمد فیصل شوکت نے کہا کہ شہباز نے بھی فائرنگ کی اور دھمکیاں دیتے ہوئے دیگر ساتھیوں کے ساتھ فرار ہوگئے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • کراچی،بن قاسم ٹاؤن تھانے کی بڑی کاروائی، بدنام زمانہ لینڈ گریبر و بھتہ مافیا کا سرغنہ گرفتار ۔

    کراچی،بن قاسم ٹاؤن تھانے کی بڑی کاروائی، بدنام زمانہ لینڈ گریبر و بھتہ مافیا کا سرغنہ گرفتار ۔

    گرفتار ملزم شوکت جٹ کے خلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی درج ہیں ۔سرگرم بھتہ خور شوکت جٹ کو پولیس گزشتہ دو سال سے تلاش کر رہی تھی ۔
    لینڈ گریبر شوکت جٹ بن قاسم ٹاءو ن میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا ۔شوکت جٹ کی گرفتاری سے علاقہ مکینوں میں سکون کی لہر دوڑ گئی ۔
    بن قاسم ٹاءون کے ایس ایچ او کی کامیاب کاروائی پر اہل علاقہ کا اظہار تشکر ۔

    کراچی (24نومبر2020) کراچی کے علاقے ضلع ملیر بن قاسم ٹاءون تھانے کی بڑی کاروائی، ضلع ملیر کا بدنام زمانہ لینڈ گریبر و بھتہ مافیا کا سرغنہ شوکت جٹ گرفتار، ملزم شوکت جٹ پولیس کو کئی کیسز میں مطلوب تھا، ملزم شاہ ٹاءون اور پپری سمیت مختلف علاقوں میں پلاٹوں پر قبضے اور لوگوں کو ڈرایا ڈھمکایا کرتا تھا، شوکت جٹ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں ایف آئی درج ہیں ، تفصیلات کے مطابق بن قاسم ٹاءون تھانے کی ایس ایچ ا و نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے لینڈ گریبر ، بھتہ خوری ،منشیات فروشی، اور اغواء برائے تاوان کے سلسلے میں ملیر پولیس کے مختلف تھانوں کو دوسال سے مطلوب ملزم شوکت جٹ کو گرفتار کیا، تفصیلات کے مطابق شوکت جٹ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں ایک درجن سے زائد ایف آئی آر درج ہیں ، ملز م شوکت جٹ پپری ، شاہ ٹاءون ، بن قاسم ٹاءون اور دیگر علاقوں میں منشیات فروشی بھی کرتا تھا اور تاجروں سے بھتہ وصولی بھی کرتا تھا، علاقہ مکینوں نے کافی دفعہ شوکت جٹ اور اس کے بھائیوں کے خلاف پولیس میں شکایات بھی درج کرائیں ، ملزم کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزم شوکت جٹ نے مورخہ 21نومبر 2020کو بوقت رات سوا بارہ بجے ایک ہوٹل میں گھس کر شاہد شاہ نامی ہوٹل پر کام کرنے والے ویٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا، ہوٹل کے برتن توڑے اور ویٹر کی کنپٹی پر بندوق رکھ کر بھتہ مانگا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیئے ہوائی فائرنگ بھی کی، مدعی کی رپورٹ پر تھانہ بن قاسم ٹاءو ن نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم شوکت جٹ کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واضح رہے کہ ملزم شوکت جٹ کے خلاف ایف آئی آر46;47;2006;8547;s147;47;148;47;149;47;506-;6647;379;47;427;80806744747;2006;8547;s 147;47;148;47;149;47;506-;6647;504;47;448;808067;, سمیت مختلف ایف آئی درج ہیں ۔

  • گھر میں آئس نشے کے بعد نوجوان کا قتل،  پولیس ملزم کے کتنا نزدیک پہنچ گئی؟

    گھر میں آئس نشے کے بعد نوجوان کا قتل، پولیس ملزم کے کتنا نزدیک پہنچ گئی؟

    گھر میں آئس نشے کے بعد نوجوان کا قتل، پولیس ملزم کے کتنا نزدیک پہنچ گئی؟

    باغی ٹی وی : ساندہ کے علاقے میں گھر میں آئس نشے کے بعد نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے معاملے پر ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی سربراہی میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

    ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا .واقعے کا مقدمہ درج کر کے تمام پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،

    ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایاجائے گا،

    ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کا اولین فرض ہے،

  • 19سالہ لڑکی کو اغوا کرنے والا مجرم گرفتار

    19سالہ لڑکی کو اغوا کرنے والا مجرم گرفتار

    19سالہ لڑکی کو اغوا کرنے والا مجرم گرفتار

    باغی ٹی وی : ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن کی سربراہی میں بھاٹی گیٹ پولیس نے کارروائی کر کےاغواء کے مقدمے میں 2 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم شاہد گرفتار کر لیا ہے.

    اشتہاری ملزم شاہد 19سالہ لڑکی کوورغلاء کر اپنے ساتھ گوجرانوالہ لے گیا تھا۔انویسٹی گیشن پولیس بھاٹی گیٹ نے مغویہ کو پہلے ہی بحفاظت بازیاب کروا کر ورثاء کے حوالے کر دیا تھا۔

    انویسٹی گیشن پولیس بھاٹی گیٹ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کوگرفتار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کااشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی

  • کراچی میں دو سالہ بچی کو ماں کی موجودگی میں کیسے اغوا کر لیا گیا؟

    کراچی میں دو سالہ بچی کو ماں کی موجودگی میں کیسے اغوا کر لیا گیا؟

    شہر قائد کراچی میں بچوں کے اغوا کا سلسلہ نہ رک سکا،’

    کراچی کے علاقے بہادر آباد میں دو ماہ کی بچی ہما کا مبینہ طور پہ اغوا کا واقع پیش آیا ہے، والدہ کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال سے دوائی لینے گئے تھے، میں بچوں کو لیکر بیٹھی ہوئی تھی کہہ اغوا کار خاتون ساتھ آکر برابر میں بیٹھ گئی، میری بیٹی ہما رو رہی تھی تو میں دودھ پلانے کی کوشش کر رہی تھی، اغوا کار خاتون نے باتوں میں لگا کر مدد کرنے کے غرض سے ہما کو اپنے گود میں اٹھایا،

    بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ اغواء کار خاتون نے مدد کا جھانسہ دے کر بچی گود میں اٹھایا ،جب ہم اٹھ کے جانے لگے تو اغوا کار خاتون نے کہا میں بھی آگے تک ساتھ ہی ہوں، تھوڑا سے آگے جانے کے بعد اغوا کار خاتون ہما کو لیکر غائب ہو گئی،

    بھارت باز نہ آیا، پاک افغان بارڈر پر بھارتی نشانات والی مائنز

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

    سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف

    لترپروگرام ہرصورت ختم ہونا چاہیے،رحمان ملک کی آئی جی پنجاب سے درخواست

    واقعے کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس واقعے کے مختلف پہلو سے تفتیش کر رہی ہے،

    سندھ میں بچوں کے اغوا اور زیادتی سے متعلق 8 ماہ کی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق جنوری سے اگست 2020 تک سندھ میں بچوں سے زیادتی کے 93 واقعات ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق بچوں کے ساتھ زیادتی کے سب سے زیادہ 18 کیسز خیرپور میں رپورٹ ہوئے، رواں سال صوبے میں بچوں پر جسمانی تشدد کے 36 واقعات ہوئے۔

    رواں سال اگست تک سندھ میں بچوں کی گمشدگی کے 782 واقعات ہوئے، 2019 میں صوبے میں بچوں کی گمشدگی کے صرف 131 واقعات ہوئے تھے۔

    کراچی میں ضلع ملیر میں بچوں کی گمشدگی کے 140 اور زیادتی کے 6 واقعات ہوئے، کراچی میں بچوں کی گمشدگی کے 661 واقعات ہوئے جن میں سے 428 بچے مل گئے، 233 بچے تاحال بازیاب نہیں کرائے جاسکے ہیں۔

     

  • ماڈل ٹاؤن پولیس کی  کامیاب کارروائی

    ماڈل ٹاؤن پولیس کی کامیاب کارروائی

    ماڈل ٹاؤن پولیس کی کامیاب کارروائی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایس پی نویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن محمد بلال قیوم کی سربراہی میں کاہنہ پولیس نے کارروائی کر کےقتل کے مقدمے میں 16 سال سے قصور پولیس کومطلوب اشتہاری ملزم یسین گرفتار کر لیا.اشتہاری ملزم یسین نے 2004میں اپنی بہن کے دیور محمد حسین کو قتل کر دیا تھا۔

    یسین نے معمولی لڑائی پر محمد حسین کو سر میں ڈنڈےمار کر قتل کر دیاتھا۔اشتہاری ملزم یسین اپنے رشتے دار محمد حسین کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم یسین کو گرفتار کیا۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کااشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی

  • سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار بم دھماکوں میں ملوث دہشتگردوں کے اہم انکشافات

    سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار بم دھماکوں میں ملوث دہشتگردوں کے اہم انکشافات

    کراچی،سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار حالیہ دستی بم حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے اہم انکشافات ”’ ملک دشمن عناصر کب کہاں کن قوم پرست جماعتوں کے رابطوں میں رہے تفصیلات جاری ۔دہشت گردوں میں پولیس افسر کا بیٹا بھی شامل ۔ملزم سارنگ عرف سہیل میرانی کے والد ذوالفقار میرانی پولیس سب انسپکٹر ہیں، انٹیروگیشن رپورٹ

    ملزم سارنگ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جئے سندھ قومی محاز کا بانی ریاض چانڈیو میرے چچا کا دوست ہے، 2014 میں جسقم میں شمولیت اختیار کی، جلسے جلوسوں میں شرکت کرتا رہا، بعد میں آریسر گروپ میں شامل ہوا، دوران تفتیش ملزم کا انکشاف2019 میں سندھو دیش ریو و لوشن آرمی کےک کمانڈر سجاد شاہ سے ملاقات ہوئی

    کلچر ڈے کے موقع پر ایس آر اے میں شامل ہوا ،

    تنظیمی سربراہ اصغر شاہ عرف عنایت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ حملے تیز کیے جائیں گے،بتایا گیا کہ حملوں کے لیئے فنڈنگ کر دی گئی ہے، گلستان جوہر میں رینجرز کی موبائل پر حملے میں شامل تھا، تفتیشی رپورٹ میں انکشاف رواں برس ایس آر اے کے کمانڈر اصغر شاہ عرف سجاد کے ڈکیت گینگ میں شامل ہوا تھا، ملزم انیس احمد تنیو نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہحملوں کے لیئے آنے والے دستی بم اپنے پلاٹ پر ڈمپ کرائے اور پھر حملوں کے لیئے فراہم کیے،

    2007 میں جے سندھ قومی محاز بشیر خان گروپ میں شامل ہوا، ملزم خاوند بخش عرف سلیم سندھی نےانکشاف کرت ہوئے کہا کہ ملک مخالف جلسوں اور احتجاج میں شرکت کرتا رہا، 2010 میں بشیر خان گروپ کے دو حصے ہوگئے، تفتیش میں انکشاف
    مسنگ پرسن کے احتجاج میں اصغر شاہ سے ملاقات ہوئی، اصغر شاہ نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی اور ساتھ ہی بم دھماکے کیے جانے کے کام سے بھی آگاہ کیا تھا،

    رواں برس ہی سندھو دیش ریوولیوشن میں شامل ہوا،ملزم بشیر احمد نے بتایا ،تنظیم کے کمانڈر نے ٹریننگ کے لیئے افغانستان جانے کو کہا تھا، بیماری کے باعث ٹریننگ پر نہیں جاسکا،لیاقت آباد میں رینجرز موبائل، بلاول شاہ نورانی گوٹھ میں بیکری اور ڈیفنس میں آزادی اسٹال پر حملوں میں ملوث ہوں،

  • شادی سے انکار:سسرالیوں نے بیوہ کی ناک، زبان کاٹ دی

    شادی سے انکار:سسرالیوں نے بیوہ کی ناک، زبان کاٹ دی

    شادی سے انکار:سسرالیوں نے بیوہ کی ناک، زبان کاٹ دی ،اطلاعات کے مطابق ایک بیوہ کودوبارہ شادی سے انکار بڑا ہی مہنگا پڑگیا ، مشکلات سے نکلنے کی بجائے مشکلات میں پھنس کررہ گئی ،

    اطلاعات کے مطابق ریاست راجھستان کے جیسلمیر کے علاقے میں ایک 28 سالہ بیوہ کے سسرال والوں نے ایک رشتہ دار سے شادی سے انکار کرنے پر مبینہ طور پر خاتون کی زبان اور ناک کاٹ ڈالی۔

    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مقامی پولیس افسر کانتا سنگھ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ شریک ملزم کی تلاش جاری ہے۔

    تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون چھ سال قبل ہونے والی شادی کے بعد ایک برس پہلے بیوہ ہوئی تھی۔اس کی نند چاہتی تھی کہ خاتون ان کے ایک رشتہ دار سے شادی کر لے۔

    متاثرہ خاتون کے بھائی کے مطابق ان کی بہن نے شادی کا خیال مسترد کر دیا تھا۔ جس کے بعد ان کی نند گھر آئی اور بہن پر حملہ کیا۔

    بھائی کے مطابق ’انہوں نے زبان اور ناک کاٹ ڈالی اور تشدد سے دایاں بازو بھی توڑ ڈالا۔ ہماری والدہ نے اپنی بیٹی کو بچانے کی کوشش کی تو وہ بھی حملے میں زخمی ہوئیں۔‘
    راجھستان انڈیا

  • ظالم شوہراوربے بس بیویاں:زندگیاں عذاب بن گئیں : نشئی شوہر نے بیوی کو چھری سے ذبح کرڈالا

    ظالم شوہراوربے بس بیویاں:زندگیاں عذاب بن گئیں : نشئی شوہر نے بیوی کو چھری سے ذبح کرڈالا

    اسلام آباد :ظالم شوہراوربے بس بیویاں:زندگیاں عذاب بن گئیں : نشئی شوہر نے بیوی کو چھری سے ذبح کرڈالا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاقے تھانہ سہالہ کی حدود میںایک نشئی شوہر نے پیسے دینے سے انکار کرنے پر اپنی بیوی کو ذبح کردیا۔

     

    پولیس کے مطابق تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کہ 5 بچوں کی ماں فرزانہ کا شوہر اپنے نشے کے لیے ہر روز پیسوں کا تقاضا کرتا اسی سلسلے میں ملزم ناصر نے ایک بار پھر نشہ لینے کے لئے پیسے مانگے لیکن اس کی بیوی نے انکار کردیا جس پر ملزم نے چھری کے وار کر کے بیوی کو ذبح کردیا۔

    اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ نشئی شخص کی مقتولہ بیوی فرزانہ اور اس کے بچے لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرکے روزی روٹی کماتے تھے۔ دوسری طرف اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے7 بڑے ڈیلر گرفتار کرلیے ، ہیروئن سپلائی میں ملوث 2 غیرملکی خاتون اورمرد بھی شامل ہیں ۔