Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔

    ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔

    ننکانہ صاحب: رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
    تفصیلات کے مطابق تھانہ سیدوالہ پولیس کی ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے ملزم کے خلاف کاروائی۔ملزم غلام حسین دوران سنیپ چیکنگ گرفتار، پسٹل اور گولیاں برآمدملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈی پی او کی طرف سےایس ایچ او تھانہ سیدوالہ محمد علی اور ہمراہی ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد سے نوازنےکا اعلان کیا گیا۔اپنے ایک بیان میں ڈی پی او کا کہنا تھاکہ ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنا قانونی جرم ہے۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری رہے گا۔
    ترجمان ننکانہ پولیس

  • باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن، پولیس نے بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا مجرم گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن، پولیس نے بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا مجرم گرفتار کر لیا

    تفصیلات کے مطابق سرگودہا تھانہ کوٹ مومن کی حدود میں واقع موضع للیانی میں دو دن پہلے انتہائی درد ناک واقعہ پیش آیا، محنت کش سیف اللہ کی 8 سالہ بچی سعدیہ سیف تیسری جماعت کی طالبہ سکول سے واپس آ رہی تھی کہ علاقہ کے بااثر زمیندار بشیر لک کے بیٹے مبشرلک نے اسے زبردستی پکڑ لیا اور کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا مقتولہ سعدیہ کا والد قریبی کھیتوں میں کام کر رہا تھا شور سن کر موقع کی طرف دوڑا اس سے پہلے کہ ان کے پاس پہنچتا ملزم بچی کو گلا گھونٹ کر مار چکا تھا

    حوا کی ایک اور 8 سالہ بیٹی ظالم کی درندگی کا شکار ہو گئی

    باغی ٹی وی کی خبر کے بعد وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او کو فوری ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی جس پر ایکشن لیتے ہوئے تھانہ کوٹ مومن کی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مارنے شروع کر دیے ڈی پی او نے ڈی ایس پی کوٹ مومن ملک غلام عباس کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم مبشر لک ولد بشیر لک کو گرفتار کر لیا بچی کے والد نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ پولیس ان کے ساتھ مکلمل تعاون کر رہی ہے بچی کی لاش وصول کرنے کے عمل سے لے کر تدفین تک پولیس ان کے ساتھ موجود رہی اور بچی کی قل خوانی میں بھی شرکت کی جس پر وہ پولیس کے ممنون ہیں

    تھانہ کوٹ مومن پولیس نے قتل کی دفعات کے تخت ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے ڈی ایس پی کوٹ مومن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ وہ کیفر کردار کو پہنچ سکے

  • وزیراعلٰی پنجاب کا جعلی میڈیا کوارڈینٹر گرفتار

    وزیراعلٰی پنجاب کا جعلی میڈیا کوارڈینٹر گرفتار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیراعلٰی پنجاب کا جعلی میڈیا کوارڈینٹر ضلع کچہری شیخوپورہ سے گرفتار
    پولیس کے مطابق میاں مہران اعجاز نے وزیراعلٰی پنجاب کا کوارڈینٹر ہونے کا جعلی نوٹیفیکیشن بنا کر وائرل کیا تھا
    ملزم فیکٹری مالکان اور سرکاری ملازمین سے بھتہ وصول کرتا تھا ملزم مہران نے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ بنا رکھا تھا ملزم مہران کے خلاف ڈکیتی زناء بالجبر اور بھتہ وصولی کے مقدمات بھی درج ہیں ملزم خود کو صحافی اور کوارڈینٹر وزیراعلٰی پنجاب متعارف کراتاتھا Q10

  • 7سالہ بچی کی لاش برآمد،علاقے میں کہرام مچ گیا

    7سالہ بچی کی لاش برآمد،علاقے میں کہرام مچ گیا

    پشاور کے علاقے بڈھ بیرمیں گزشتہ روز گھر سے لاپتہ ہونے والی 7 سالہ بچی کی سوختہ لاش مقامی قبرستان سے برآمد ہوتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔

    بڈھ بیرمیں واقع قبرستان سے ایک بچی کی جلی ہوئی لاش ملی، جس کی شناخت 7 سالہ لیہ دختر معراج کے نام سے ہوئی ہے، پولیس تھانہ بڈھ بیر نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی بالوخیل کی رہائشی ہے، گزشتہ روزگھرسےلاپتہ ہوئی تھی، بچی کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی تھی۔ دوسری جانب سی سی پی اورپشاورنے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کوجلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ بچی کی لاش ملنے کے بعد کوہاٹ روڈ پر مقامی لوگوں کا متاثرین کے ساتھ روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔

  • مووی وائرل ہونے والے کوچ ڈرائیور کے خلاف موٹروے پولیس کی کاروائی

    مووی وائرل ہونے والے کوچ ڈرائیور کے خلاف موٹروے پولیس کی کاروائی

    مووی وائرل ہونے والے کوچ ڈرائیور کے خلاف موٹروے پولیس کیکاروائی،موٹروے پولیس ہرصورت روڈ سیفٹی پر عمل درآمدکروا تی رہے گی۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر تازہ وائرل ہونے والی ایک مووی جس میں ایک کوچ جو کہ لاڑکانہ سے کراچی کے لیے گامزن سفر ہوئی جب ایم نائن پر رواں دواں تھی تو ڈرائیور نے گاڑی چلانے کے دوران اپنی موبائل میں گیم کھیلنا شروع کر دی ۔جس پر بلکل پیچھے کی سیٹ پر سوار ایک مسافر نے یہ منظر دیکھ کر اپنی موبائل سے ڈرائیور کے ایسے لاپرواہی اور خطرناک عمل کو ریکارڈ کر لیا اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔

    ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ ایک منٹ 17 سیکنڈ کی اس ریکارڈنگ کے دوران مسافر کی ذمہ داری بنتی تھی کہ وہ فوری طور پر موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرتا اور ڈرائیور کی ایسی غفلت کی اطلاع دیتا اور موقع پر ہی ایکشن ہوتا۔۔ مگر اس مسافر نے بھی غفلت سے کام لیا جو کہ غلط ہے۔۔

    مزید ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ ہم نے مذکورہ کوچ نمبر جے بی JB 7246 عبدالرحمن موور کمپنی، روٹ کراچی سے لاڑکانہ کے ڈرائیور بابر خان کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے جبکہ مذکورہ کوچ کا روٹ پرمٹ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ مزید اس کے خلاف مقدمہ بھی دائر کروایا جائے گا۔

    ہم تمام ایسی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے محترم مسافروں سے اپیل کرتے ہیں کہ جب کبھی آپ کوئی ایسا فعل گاڑی کے عملے سے ہوتا ہوا دیکھیں جس سے کسی بڑے حادثے ہونے کا اندیشہ ہو تو فوری طور پر ہماری ہیلپ لائن 130 پر اطلاع دیں۔ موٹروے پولیس 24 گھنٹے آپ کو معلومات فراہم کرنے اور خدمت کے لیے حاضر ہے ۔

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی،4 دہشت گرد گرفتار،کس ملک سے ملتی تھی ہدایات؟

    سی ٹی ڈی کی کاروائی،4 دہشت گرد گرفتار،کس ملک سے ملتی تھی ہدایات؟

    سی ٹی ڈی کی کاروائی،4 دہشت گرد گرفتار،کس ملک سے ملتی تھی ہدایات؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میر پور خاص میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان گرفتار کیے

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کا کہنا ہے کہ گرفتارچاروں ملزمان اسی نیٹ ورک کا حصہ ہیں جو حملے کر رہا تھا گرفتار ملزمان سے دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں،ملزمان سچل میں رینجرز اورلیاقت آباد میں احساس سینٹر پر بم حملے میں ملوث ہیں

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کا کہنا ہے کہ ملزمان مبینہ ٹاوَن تھانے پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے،ملزمان چینی انجینئرز بس حملے میں بھی ملوث ہیں ،ملزموں کی وابستگی ایس آر اے انتہا پسند تنظیم سے ہے،گروہ کے سرغنہ کے نام بھی سامنے آچکے ہیں،11حملوں کی سیریز تھی جن میں6 کراچی میں ہوئے ،گروپ کے سرغنہ مفرور ہیں جلد گرفتار ہوں گے

    سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،2 بم برآمد، 5 دہشت گرد گرفتار، ہدف کیا تھا؟

    سی ٹی ڈی کی کاروائی،دہشت گردی کے انٹرنیشنل نیٹ ورک سے منسلک کالعدم جماعت کا خطرناک دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی مقابلے میں انتہائی خطرناک دہشت گرد "تورا بورا”ہلاک

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کاروائی،افغانستان سے تربیت لینے والے دو دہشت گرد ہلاک

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کا کہنا ہے کہ ایس آر اے کا سربراہ افغانستان میں ہے،دہشت گردوں کو ہدایات افغانستان سے ہی دی جارہی تھیں.تین سے4 حملوں میں ملزم سہیل میرانی اور بشیر شر ملوث ہیں،

    شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی،دو دہشت گرد گرفتار

  • 2016،پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی رپورٹ جاری،اہم انکشافات

    2016،پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی رپورٹ جاری،اہم انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2016 میں پرواز کے دوران شام 4 بجکر 5 منٹ اور 31 سیکنڈز پر جہاز میں خرابی شروع ہوئی انجن آئل میں ایندھن کی آلودگی شامل ہونایہ خرابی تھی ، جس نے ٹوٹے ہوئے او ایس جی پن اور پاور ٹربائن اسٹیج ون بلیڈ کے ساتھ مل کر پروپیلر کی رفتار کم کردی اور پروپیلر الیکٹرانک کنٹرول میں خرابی پیدا ہوگئی،4 بجکر 10 منٹ اور 34 سیکنڈز پر انجن نمبر ایک فیل ہوگیا اور 4 بجکر 11 منٹ اور 53 سیکنڈز پر او ایس جی نے کام کرنا بند کردیا،

    بدقسمت طیارے کے پائلٹس نے بالکل ایک نئی قسم کی خرابی دیکھی جو اس سے پہلے اے ٹی آر طیاروں میں کبھی نہیں دیکھی گئی ، 7 دسمبر 2016 کو ہونے والے اس حادثے میں معروف نعت خواں جنید جمشید اور عملے سمیت 48 مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق دسمبر 2016 میں پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے نے چترال سے اسلام آباد کےلئے اڑان بھری تو انجن کی پاور ٹربائن کا اسٹیج ون بلیڈ یعنی (PT 1 ) بلیڈ ٹوٹ کراپنی جگہ سے ہٹا جس سے پاور ٹربائن شافٹ کی گردش متاثر ہوئی جبکہ او ایس جی پن بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔ تحقیقاتی ٹیم نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ پاور ٹربائن اسٹیج ون بلیڈ اور او ایس جی پن حادثے سے پہلے پشاور سے چترال آنے کے دوران ہی ٹوٹ چکے تھے مگر پھر بھی طیارے کو اگلی پرواز کےلئے روانہ کردیا گیا،طیارے کی آخری مرمت کینیڈا میں ہوئی تھی جہاں نہ صرف او ایس جی کی موڈی فکیشن کی گئی بلکہ پارٹ نمبر بھی تبدیل کیا گیا۔

  • دوروزقبل گھرسے واپس آنےوالےسی ٹی ڈی اہلکارنےخودکشی کرلی

    دوروزقبل گھرسے واپس آنےوالےسی ٹی ڈی اہلکارنےخودکشی کرلی

    پشاور :دوروزقبل گھرسے واپس آنے والے سی ٹی ڈی اہلکار نے خودکشی کر لی،اطلاعات کے مطابق پشاور میں انسداد دہشتگردی محکمے سی ٹی ڈی کے اہلکار نے خودکشی کر لی۔

    پولیس کے مطابق پولیس لائن میں سی ٹی ڈی اہلکار نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اہلکار کے خودکشی کرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار سی ٹی ڈی میں ڈرائیور تھا اور 2 روز قبل ہی چھٹی سے ڈیوٹی پر واپس آیاتھا۔ اہلکار کوہاٹ کا رہائشی اور سی ٹی ڈی پشاور میں بطور ڈرائیور تعینات تھا۔

    اہلکار کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں پولیس تفتیش کو آگے بڑھائے گی اور ضابطے کی کارروائی کے بعد میت کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

  • نشے سے انکار زندگی سے پیار،اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کاروائیاں۔

    نشے سے انکار زندگی سے پیار،اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کاروائیاں۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کاروائیاں۔اندرون ملک میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام۔لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے جمرہ روڈ پر سنت سنگ ریلوے کراسنگ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے سوزوکی مہران سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی ،برآمد ہونے والی منشیات میں 1.5 کلو گرام چرس اور 250 گرام آٸس شامل ہے۔ملزم محمد ندیم جوکہ سرگودھا کا رہائشی ہے کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

    جبکہ دوسری کروائی میانوالی کے علاقے ایم ایم روڈ صوفیا ہوٹل چوک اعظم کے قریب کاروائی کے دوران دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی،برآمد ہونے والی منشیات میں 3.5 کلوگرام چرس شامل ہے۔ ملزم بنام سعید عباس جو لیہ کا رہائشی ہے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

  • لاہورسروسزہسپتال کے پرنسپل نے کرپشن کے خلاف سخت ایکشن لے لیا

    لاہورسروسزہسپتال کے پرنسپل نے کرپشن کے خلاف سخت ایکشن لے لیا

    لاہور:لاہورسروسزہسپتال کے پرنسپل نے کرپشن کے خلاف سخت ایکشن لے لیا،اطلاعات کے مطابق لاہور سروسزہسپتال کے نئے پرنسپل آفیسر ایم ایس نے ادارے میں کرپشن کی خبروں کے منظرعام کے بعد آنے پرسخت ایکشن لے لیا

    ذرائع کے مطابق پرنسپل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ ادارے کے اندرکام کرنے والے اوراس ادارے کے ساتھ معاونت کرنے والوں کی طرف سے کئی ایسی شکایات سن چکے ہیں کہ جس میں کہا گیا ہےکہ لاہورسرسزہسپتال میں بڑے پیمانے پرکرپشن ہوئی ہے

     

    ان کا کہنا تھا کہ وہ بدعنوانیت کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے ، اس عمل کوشفاف بنانے کےلیے اوران الزامات کا جائزہ لینے کے لیے قائم کی گئیں‌پہلی کمیٹیوں کوختم کرتے ہیں اورنئے طریقہ کار کے تحت سارے الزامات کی تحقیق کرنے کا حکم صادر کرچکے ہیں‌

    سروسزہسپتال کے پرنسپل کی طرف سے کہاگیا ہےکہ وہ ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی ، گریویسن اند ری ڈریسل کمیٹی ،انسپیکشن کمیٹی کوختم کررہے ہیں تاکہ کرپشن کے الزامات کی آزادنہ تحقیقات ہوسکیں