Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • بنگلا دیش: مسافر بس دریا میں جا گری، 23 افراد جاں بحق

    بنگلا دیش: مسافر بس دریا میں جا گری، 23 افراد جاں بحق

    بنگلا دیش میں مسافروں سے بھری ایک بس دریا میں جا گری،حادثے کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد جان کی بازی ہار گئے-

    بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی شام اس وقت پیش آیا جب بس کو ایک فیری پر سوار کیا جا رہا تھا اسی دوران بس بے قابو ہو گئی اور تقریباً 30 فٹ گہرے پانی میں جا گری،بس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے، جن میں سے متعدد افراد کو فوری کارروائی کے ذریعے بچا لیا گیاتاہم 23افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےحادثے کے بعد کئی مسافر لاپتا بھی ہیں، جن کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو کشتی ’حمزہ‘ کے ذریعے بس کو چھ گھنٹے کی کوشش کے بعد نکالا گیا بس کا ایک حصہ رات 11:15 بجے مقامی وقت کے مطابق پانی سے نظر آیا، جسے کرین کی مدد سے باہر نکالا گیا،ریسکیو ٹیموں کو خراب موسم، تیز ہواؤں اور بارش کے با عث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، تاہم لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے، بس عید کی تعطیلات کے بعد زیادہ تر مسافروں کو دارالحکومت ڈھاکا لے جا رہی تھی۔

  • 
کراچی میں عید کے دنوں میں ٹریفک حادثات تباہ کن، 16 ہلاکتیں

    
کراچی میں عید کے دنوں میں ٹریفک حادثات تباہ کن، 16 ہلاکتیں

    
کراچی میں عید کے تین دن ٹریفک حادثات کے باعث انتہائی افسوسناک ثابت ہوئے جہاں مختلف حادثات میں 16 شہری جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد رواں سال جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 246 تک پہنچ گئی ہے۔
    تفصیلات کے مطابق شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ نہ رک سکا اور عید کے دنوں میں بھی سڑکیں محفوظ نہ رہ سکیں۔ گزشتہ روز ڈیفنس موڑ پر ایک تیز رفتار ٹینکر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
    ‎اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہیوی ٹریفک شہریوں کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ رواں سال اب تک ٹینکرز، ٹرالرز اور ڈمپرز کی زد میں آکر 83 افراد جان سے جا چکے ہیں۔ سب سے زیادہ 37 ہلاکتیں ٹرالرز کے باعث ہوئیں جبکہ واٹر ٹینکرز نے 23 افراد کی جان لی۔
    ‎دیگر حادثات میں بسوں کی ٹکر سے 11، مزدا گاڑیوں سے 7 جبکہ ڈمپرز کی زد میں آکر 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
    ‎ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات کی صورتحال انتہائی تشویشناک رہی ہے، اب تک 2 ہزار 500 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے کئی افراد مستقل معذوری کا شکار ہو گئے ہیں۔
    ‎شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہیوی ٹریفک کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

  • گوجرخان 13 سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

    گوجرخان 13 سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

    گوجرخان (قمرشہزاد) تھانہ گوجرخان کی حدود میں محنت کش کے 13 سالہ نواسے سے بدفعلی کی کوشش کا شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکے کے نانا کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بڑا موہڑہ کنگر کے رہائشی مختیار حسین نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کا 13 سالہ نواسہ ع گزشتہ شام دودھ لینے کے لیے پڑوسی طارق محمود کے گھر گیا تھا۔ ملزم گھر میں اکیلا تھا، جس نے بچے کو دیکھتے ہی اسے ہراساں کرنا شروع کر دیا، نازیبا حرکات کیں اور زبردستی شلوار اتار کر بدفعلی کی کوشش کی۔ درخواست گزار کے مطابق، جب بچہ کافی دیر تک گھر نہ پہنچا تو وہ خود اسے لینے گئے، جہاں انہوں نے بچے کو ملزم کے گھر سے شور و واویلا کرتے ہوئے نکلتے دیکھا۔ بچے نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات گھر والوں کو بتائیں، جس کے بعد پولیس سے رجوع کیا گیا۔ تھانہ گوجرخان کی پولیس نے واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

  • آبروریزی کی کوشش ناکام ،خالو نے 17 سالہ لڑکی کو دریا میں دھکا دے دیا

    آبروریزی کی کوشش ناکام ،خالو نے 17 سالہ لڑکی کو دریا میں دھکا دے دیا

    بھارت، لکھنؤ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ منڈیاؤ تھانہ حدود میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کا سنگین معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں مبینہ طور پر خالو نے آبروریزی کی کوشش میں ناکامی پر لڑکی کو دریائے گومتی میں دھکا دے کر قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق لڑکی اپنے خالو اور خالہ کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ بدھ کی رات ملزم کلدیپ لڑکی کو دوا دلانے کے بہانے موٹر سائیکل پر اپنے ساتھ لے گیا۔ کچھ دیر بعد اس نے لڑکی کے بھائی کو فون کر کے دعویٰ کیا کہ چند نامعلوم کار سوار افراد نے لڑکی کو اغوا کر لیا ہے۔لڑکی کے بھائی نے فوری طور پر یوپی 112 پر اطلاع دی، جس پر پولیس حرکت میں آئی۔ موقع پر پہنچنے والی ٹیم نے ملزم کلدیپ کو نشے کی حالت میں پایا، جس پر شک گہرا ہو گیا۔ تفتیش کے دوران گھیلا پل کے قریب دریائے گومتی کے کنارے سے لڑکی کے کپڑے اور چپل برآمد ہوئے۔
    واقعے کے بعد ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور جمعرات کی صبح لڑکی کی لاش دریائے گومتی سے نکال لی گئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

    پولیس کی سخت تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے آبروریزی کی کوشش کی، تاہم ناکامی پر لڑکی کو دریا میں دھکا دے دیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مکمل حقیقت جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے، جبکہ آبروریزی کی تصدیق کے لیے ضروری فرانزک سلائیڈز بھی تیار کی جا رہی ہیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • بیوی کے انکار پر سفاکیت،سوتیلے باپ کی درندگی، 6 سالہ بیٹی کی عزت لوٹ لی

    بیوی کے انکار پر سفاکیت،سوتیلے باپ کی درندگی، 6 سالہ بیٹی کی عزت لوٹ لی

    بھارتی احمد آباد میں پیش آنے والے ایک ہولناک واقعے نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا، جہاں بیوی کی جانب سے جسمانی تعلقات سے انکار پر شوہر نے اپنی ہی سوتیلی بیٹی کو نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کرشن نگر کے علاقے میں پیش آیا، جہاں چھ سالہ بچی اپنے والدین اور ایک چھوٹے بھائی کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ واقعے کے وقت بچی کی ماں بیڈروم سے متصل گیلری میں کپڑے خشک کرنے گئی ہوئی تھی۔اسی دوران ملزم نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کی چیخ و پکار سن کر ماں فوراً کمرے میں پہنچی اور شوہر کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر بچی کو اس کے چنگل سے چھڑایا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے اس سے قبل اپنی بیوی سے جسمانی تعلقات کا مطالبہ کیا تھا، لیکن طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے بیوی نے انکار کر دیا۔ اس پر ملزم مشتعل ہو گیا اور اس نے یہ سنگین جرم کر ڈالا۔

    متاثرہ بچی کی ماں کی پہلی شادی 2019 میں ہوئی تھی جس سے ایک بیٹی پیدا ہوئی، جبکہ 2020 میں طلاق کے بعد خاتون نے 2021 میں ملزم سے دوسری شادی کی، جس سے ایک بیٹا بھی ہے۔واقعے کے فوراً بعد پولیس کو اطلاع دی گئی، جس پر اہلکار موقع پر پہنچے اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف بھارتی تعزیراتِ ہند اور پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • ٹیکساس میں آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی

    ٹیکساس میں آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی

    امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ایک آئل ریفائنری میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کی پورٹ آرتھر کی Valero ریفائنری میں آگ لگنے سے پہلے دھماکے بھی ہوئے جن سے قریبی گھر لرز اٹھے عینی شاہدین اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے بعد آگ کے بڑے شعلے اور سیاہ دھوئیں کے بادل آسمان کی طرف بلند ہو رہے ہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ایک صنعتی ہیٹر کا دھماکہ ہو سکتا ہے تاہم واقعے کی مکمل وجوہات جاننے کیلئے مزید تحقیقات جاری ہیں خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی شروع کر دی۔

    لبنان میں ہلاکتیں 1039 تک پہنچ گئیں، اسرائیلی حملوں میں شدت

    یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب عالمی سطح پر توانائی کی تنصیبات پہلے ہی حساس صورتحال کا شکار ہیں، جس کے باعث اس قسم کے حادثات پر عالمی توجہ مرکوز ہو رہی ہے، رئفائنری میں خام تیل کو ساڑھے چار لاکھ بیرلز روزانہ کی بنیاد پر گیسولین، ڈیزل اور جیٹ فیول میں پراسیس کیا جاتا ہے۔

    لبنان میں ہلاکتیں 1039 تک پہنچ گئیں، اسرائیلی حملوں میں شدت

  • 
کراچی میں سلنڈر دھماکا، 5 افراد زخمی

    
کراچی میں سلنڈر دھماکا، 5 افراد زخمی

    
کراچی کے علاقے تین ہٹی کے قریب ایک عمارت میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔
    ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
    ‎حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے عمارت کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا جبکہ مزید نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
    ‎ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی وجہ گیس سلنڈر میں لیکج بتائی جا رہی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • کراچی:خواتین کو بیرونِ ملک اسمگل کرنے والا گروہ بے نقاب،خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار،33 سے زائد لڑکیاں بازیاب

    کراچی:خواتین کو بیرونِ ملک اسمگل کرنے والا گروہ بے نقاب،خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار،33 سے زائد لڑکیاں بازیاب

    کراچی میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو بیرونِ ملک اسمگل کرنے والے گروہ کو بے نقاب کر دیا جبکہ ایک خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے 30 سے زائد لڑکیوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے صدر پاسپورٹ آفس کے قریب 2 ہوٹلوں پر چھاپہ مارا کارروائی کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی 33 خواتین کو تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ ان کے ساتھ موجود انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس کو بھی گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 29 پاسپورٹس اور دیگر اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

    ایران کی اعلیٰ سیکیورٹی قیادت کو نشانہ بنانا کسی صورت قبول نہیں،چین

    ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان خواتین کو وزٹ ویزا کے بہانے متحدہ عرب امارات بھجوانا چاہتے تھے، جہاں انہیں مبینہ طور پر جسم فروشی کے لیے استعمال کیا جانا تھا،گرفتار ملزمان میں ضیاء الحق، امتیاز علی، فرمان علی اور سکینہ بی بی شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    اداکارہ نادیہ جمیل کا وزیراعلیٰ پنجاب کو خط، جانوروں کے ساتھ ظلم و زیادتی کے خاتمے کی اپیل

  • رحیم یار خان : امدادی رقم کی تقسیم کے دوران دکان کی چھت گر گئی ، 8 خواتین جاں بحق ، 30 زخمی

    رحیم یار خان : امدادی رقم کی تقسیم کے دوران دکان کی چھت گر گئی ، 8 خواتین جاں بحق ، 30 زخمی

    رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے جاں بحق خواتین کی تعداد 8 ہوگئی، ریسکیو حکام کے مطابق شدید زخمی مزید 3 خواتین دم توڑ گئیں، شیخ زید اسپتال میں 50 سے زائد زخمی خواتین زیرعلاج ہیں۔

    رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئیں،رحیم یار خان پولیس کے مطابق چک 125 پی میں خواتین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم لینے کے لیے دکان میں جمع تھیں کہ اسی دوران چھت اچانک گر گئی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 200 سے زائد خواتین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم لینے آئی تھیں، دکان کی کمزور چھت وزن برداشت نہ کرسکی اور گرگئی، دکا ن کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ڈپٹی کمشنر ظہیر انور اور ڈی پی او عرفان علی سموں نے جائے حادثہ کا دورہ کیا، شیخ زید اسپتال میں زخمی خواتین کی عیاد ت بھی کی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رش زیادہ ہونے کے باعث کمزور چھت وزن برداشت نہ کرسکی، واقعے کی تفصیلی رپورٹ تیار کی جارہی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس،سول اسپتال کو جدید ترین بنانے کا فیصلہ

    دوسری جانب پرنسپل شیخ زید کالج اسپتال رحیم یار خان نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والی 30 خواتین کو اسپتال لایا گیا ہے۔

    پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات میں 34 فیصد اضافہ

  • کوسٹ گارڈز کی گوادر میں کارروائی، اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد کرلیں

    کوسٹ گارڈز کی گوادر میں کارروائی، اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد کرلیں

    پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے علاقے پنوان میں کارروائی کرتے ہوئے اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی انٹیلی جنس ذرائع کی منشیات اسمگلنگ کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پرگوادر کے علاقے پنوان میں کارر وائی کی،اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی میں لدی ہو ئی 441 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکر لی گئی، خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے را ستے بیرون ملک اسمگل ہو نا تھی،پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 24.31 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

    ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

    ایتھوپیا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں، پاکستان کا اظہار افسوس

    دوسری جانب اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 8 کاروائیاں کے دوران 1 خاتون سمیت 11 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں،کاروائیوں میں 1 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 167.45 کلوگرام منشیات برآمد کیں، کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    اماراتی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ