Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • محبت میں رکاوٹ، بیٹی نے باپ کی جان لے لی

    محبت میں رکاوٹ، بیٹی نے باپ کی جان لے لی

    بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک پولیس افسر کے قتل کا تین سال پرانا معمہ آخرکار حل ہو گیا، جہاں انکشاف ہوا ہے کہ افسر کو مبینہ طور پر اس کی اپنی بیٹی نے زہر دے کر قتل کیا۔

    پولیس کے مطابق 25 اپریل 2023 کو 45 سالہ پولیس افسر جاونت بلوار معمول کے مطابق ڈیوٹی پر جانے کے لیے گھر سے روانہ ہوا۔ اس دوران اس کی بیٹی آریا بلوار، جو خود بھی پولیس اہلکار ہے، نے والد کو ایک ملک شیک پیش کیا جس میں مبینہ طور پر زہر ملایا گیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب جاونت بلوار ضلع کلکٹر کے دفتر چاندپور پہنچا تو اسے اچانک چکر آئے اور وہ گر کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ابتدائی طور پر اس واقعے کو ’’اچانک طبی موت‘‘ قرار دیتے ہوئے کیس بند کر دیا گیا تھا کیونکہ کسی مجرمانہ پہلو کا شبہ نہیں تھا۔

    تاہم حالیہ تحقیقات میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق آریا بلوار ایک شخص اشیش کے ساتھ تعلق میں تھی، جس کی اس کے والد مخالفت کرتے تھے۔ اسی تنازع پر مبینہ طور پر دونوں نے مل کر جاونت بلوار کو راستے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کی۔تحقیقات کے مطابق آریا نے اپنے کزن کو 5 ہزار روپے دے کر زہر حاصل کروایا، جسے بعد میں ملک شیک میں ملا کر والد کو پلایا گیا۔ قتل کے بعد آریا نے اشیش سے شادی بھی کر لی، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ دونوں کے درمیان تعلقات خراب ہو گئے اور جھگڑے شروع ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہی اختلافات کے دوران اشیش نے اعترافی بیان دیتے ہوئے پورا واقعہ بے نقاب کر دیا، جس کے بعد آریا سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے اور امکان ہے کہ کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آئیں گے۔

  • دیپالپور روڈ حادثہ، 5 طلبہ سمیت 7 افراد زخمی

    دیپالپور روڈ حادثہ، 5 طلبہ سمیت 7 افراد زخمی

    ‎دیپالپور روڈ پر پیش آنے والے اس افسوسناک ٹریفک حادثے نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی، جہاں 5 طلبہ سمیت مجموعی طور پر 7 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بھی بتائی جا رہی ہے۔
    ‎ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ایک رکشہ اور تیز رفتار ٹرک کے درمیان شدید تصادم کے باعث پیش آیا۔ زخمی ہونے والوں میں نہ صرف طلبہ بلکہ ایک خاتون ٹیچر اور رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہیں، جو اس وقت تعلیمی ادارے سے واپسی یا روانگی کے دوران سفر کر رہے تھے۔
    ‎ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ رکشہ مبینہ طور پر غلط سمت میں جا رہا تھا، جس کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرک سے اس کی ٹکر ہو گئی۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کی غلط ڈرائیونگ سڑکوں پر حادثات کی بڑی وجہ بنتی ہے، جس سے قیمتی جانوں کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔
    ‎حادثے کے فوراً بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جبکہ ریسکیو اور پولیس حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔
    ‎پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ڈرائیور کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ ذمہ دار شخص کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ حکام نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

  • کراچی میں اے ٹی ایم توڑنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    کراچی میں اے ٹی ایم توڑنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    کراچی کے علاقے گلبہار میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین توڑنے کی کوشش کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جس سے ایک ممکنہ بڑی واردات کو ناکام بنا دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی کے حوالے سے بھی مزید اقدامات کیے گئے ہیں۔
    ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران کے مطابق ملزم نے پتھر کی مدد سے اے ٹی ایم مشین کو نقصان پہنچا کر اس میں موجود رقم نکالنے کی کوشش کی۔ ملزم کی یہ حرکت سی سی ٹی وی کیمروں اور مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع کے ذریعے سامنے آئی، جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
    پولیس حکام کے مطابق ملزم کو جائے وقوعہ سے ہی گرفتار کر لیا گیا اور اس کے خلاف بینک انتظامیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ملزم اکیلا تھا یا کسی منظم گروہ کا حصہ تھا۔
    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم پہلے بھی جرائم میں ملوث رہ چکا ہے اور اس کا سابقہ ریکارڈ موجود ہے، جبکہ اس کا تعلق موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں سے بھی رہا ہے، جس سے اس کے جرائم پیشہ ہونے کی تصدیق ہوتی ہے۔
    واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، بینکوں اور اے ٹی ایم مشینوں کے اطراف پولیس گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے اور شہریوں کے مالی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • بہاولنگر،محکمہ کینال کااہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    بہاولنگر،محکمہ کینال کااہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    بہاولنگر( محمد عرفان )بہاونلگر میں کرپشن کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے محکمہ کینال کے ایک اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا.

    سائل مختیار احمد نے شکایت درج کروائی کہ اس کے زرعی رقبہ کے لیے منظور شدہ پانی کی فراہمی کے بدلے متعلقہ اہلکار نے 40 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا، جو بعد ازاں 20 ہزار روپے میں طے پایا۔ سائل نے ابتدائی طور پر 10 ہزار روپے ادا کیے اور باقی رقم دینے کے بجائے اینٹی کرپشن سے رجوع کر لیا درخواست موصول ہونے پر اینٹی کرپشن نے عدالت سے اجازت لے کر جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ریڈنگ پارٹی تشکیل دی کارروائی کے دوران ملزم کو رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا جبکہ نشان زدہ 10 ہزار روپے اس کی جیب سے برآمد کر لیے گئےحکام کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد بدعنوانی قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہےعوامی حلقوں نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اداروں میں موجود کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

  • شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کی ضمانت منظور، شوہر تاحال مفرور

    شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کی ضمانت منظور، شوہر تاحال مفرور

    ‎راولپنڈی کے علاقے گوہڑہ میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے ملزمہ کی ضمانت منظور کر لی۔
    ‎تفصیلات کے مطابق مجسٹریٹ آفتاب احمد نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض دلہن کی رہائی کا حکم جاری کیا۔
    ‎پولیس کے مطابق ملزمہ کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ابتدائی طور پر اسے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا، تاہم بعد ازاں ضمانت منظور کر لی گئی۔
    ‎حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی ایک ماہ قبل شہریار علی سے شادی ہوئی تھی اور شادی کے بعد ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے کارروائی کی۔
    ‎پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران دلہن کا شوہر موقع سے فرار ہو گیا تھا اور اب اس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    ‎پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ پنجاب آرمز ترمیمی آرڈیننس 2015 کے تحت درج کیا ہے۔

  • شادی کی خوشی،دلہن کی ہوائی فائرنگ،دلہا فرار،دلہن گرفتار

    شادی کی خوشی،دلہن کی ہوائی فائرنگ،دلہا فرار،دلہن گرفتار

    راولپنڈی پولیس نے تھانہ مندرہ کے علاقے گوہڑہ میں شادی کی ایک تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کو گرفتار کرلیا، جبکہ دلہا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق دلہن ثناء شہریار کے پاس اسلحہ کا کوئی لائسنس موجود نہیں تھا۔ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب دلہن لہنگا پہنے تقریب کے دوران پستول سے فائرنگ کرتی پائی گئیں، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دلہن کی فائرنگ کی ویڈیو بھی موصول ہوگئی ہے، جس کی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران دلہن کے قبضے سے پستول اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق دلہا نے دلہن کو پستول فراہم کیا، جبکہ موقع پر موجود فوٹوگرافر کی ہدایت پر دلہن نے فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق دلہن نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہونے کی کوشش بھی کی، تاہم موقع پر موجود لیڈی کانسٹیبل نے انہیں قابو کرلیا۔ذرائع کے مطابق پولیس کو اس واقعے کی خفیہ اطلاع ایک مخبر کے ذریعے ملی تھی، جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ دلہن کے اہل خانہ نے ان کی ضمانت کے لیے درخواست بھی دائر کردی ہے۔

  • گوجرخان 4 سالہ معصوم بچی سے پڑوسی دکاندار کی مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم فرار

    گوجرخان 4 سالہ معصوم بچی سے پڑوسی دکاندار کی مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم فرار

    انسانیت شرمسار وارڈ نمبر 27 جھنڈا میں کمسن بچی کو حراساں کرنے پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج پولیس مصروف تفتیش
    بچی چیز لینے گئی تو دکاندار نے ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، والد کی مدعیت میں سنگین دفعات کے تحت تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج
    گوجرخان (قمرشہزاد) تھانہ گوجر خان کی حدود وارڈ نمبر 27 جھنڈا میں معصومیت لٹ گئی، سفاک دکاندار نے چیز لینے کے لیے آنے والی 4 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر 27 جھنڈا کے رہائشی عادل قیوم ولد عبدالقیوم نے پولیس کو دی گئی اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی 4 سالہ بیٹی (حورین فاطمہ) مورخہ 25 مارچ کی شام ساڑھے چھ بجے گھر کے قریب واقع دکان پر چیز لینے گئی تھی۔ جہاں دکان کے مالک ظفر محمود ولد عبدالرشید نے کمسن بچی کو تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہراساں کیا اور اس کی شلوار میں ہاتھ ڈال کر غیر اخلاقی حرکت کی۔ متاثرہ بچی کے والد کے مطابق ملزم نے معصوم بچی کی جان و آبرو سے کھیلنے کی کوشش کی، سرکل گوجرخان میں بچوں کے کیساتھ ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ جبکہ پولیس تھانہ نے متاثرہ والد کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ معصوم بچی کے لواحقین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ درندہ صفت ملزم کو فوری گرفتار کر کے نشانِ عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھناؤنی حرکت نہ کر سکے۔

  • عدم برداشت کا خونی کھیل معمولی تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق تین زخمی

    عدم برداشت کا خونی کھیل معمولی تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق تین زخمی

    درختوں کی کٹائی کا شاخسانہ حبیب چوک گولیوں کی تھرتھراہٹ سے لرز اٹھا، قاضی عمیر زندگی کی بازی ہار گیا
    سرکل گوجرخان میں انسانی جان ارزاں چاند رات سے جاری قتل و غارت کے پے در پے واقعات، شہری حلقے شدید تشویش کا شکار
    گوجرخان (قمرشہزاد) سرکل گوجرخان کے گردونواح میں عدم برداشت کا بڑھتا ہوا رجحان خونی جنگ میں تبدیل ہو گیا، جہاں چاند رات سے شروع ہونے والا قتل و غارت گری کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ اشتعال انگیزی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے امن و امان کی صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے۔جس نے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

    تازہ ترین افسوسناک واقعہ پولیس چوکی قاضیاں کے نواحی علاقے حبیب چوک میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر درختوں کی کٹائی کے معمولی تنازع پر مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے اس ہولناک واقعے کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کیا گیا، تاہم قاضی عمیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ دیگر زخمیوں میں قاضی شفیق، نزاکت اور عبدالشکور شامل ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انچارج پولیس چوکی قاضیاں نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس تھانہ گوجرخان نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

    عوامی اور سماجی حلقوں نے انسانی جانوں کے آئے روز کے اس ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے معاشرے میں بڑھتے ہوئے تشدد کے رجحان کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوجرخان میں قانون کا ڈر خوف ختم ہو گیا ہے ہر گزرتے دن کے ساتھ قتل و غارت گری اور فائرنگ کے واقعات میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے۔

  • پہلے زیادتی، پھر بلیک میلنگ ، دو نابالغ لڑکیوں کے ساتھ مہینوں تک گھناؤنا کام

    پہلے زیادتی، پھر بلیک میلنگ ، دو نابالغ لڑکیوں کے ساتھ مہینوں تک گھناؤنا کام

    بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،پونے میں انسانیت سوز واقعات نے ایک بار پھر معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا، جہاں چندن نگر کے علاقے میں دو نابالغ لڑکیوں کے ساتھ مبینہ طور پر مسلسل زیادتی اور بلیک میلنگ کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں کیسز میں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق پہلا واقعہ ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ پیش آیا، جسے ایک 27 سالہ ملزم بالاجی گروناتھ سوامی نے مبینہ طور پر کئی ماہ تک ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم کو معلوم تھا کہ لڑکی کم عمر ہے، اس کے باوجود وہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر مسلسل اپنی درندگی کا شکار بناتا رہا۔ جب متاثرہ لڑکی کی والدہ کو اس ظلم کا علم ہوا تو انہوں نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کرائی۔پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت درج ہونے کے بعد ملزم نے لڑکی کے گھر جا کر اہل خانہ کو بھی دھمکانے کی کوشش کی، تاہم چندن نگر پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اس کے خلاف مختلف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    دوسرا واقعہ بھی اسی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک اور 27 سالہ ملزم ریتک راؤ صاحب لونکے نے ایک نابالغ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے واردات کے بعد متاثرہ لڑکی کی تصاویر حاصل کر کے اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں، جس کے باعث لڑکی شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہی اور طویل عرصے تک خاموشی سے اذیت برداشت کرتی رہی۔معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔ دونوں کیسز میں متاثرہ لڑکیوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں جبکہ طبی اور قانونی تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

  • بنگلا دیش: مسافر بس دریا میں جا گری، 23 افراد جاں بحق

    بنگلا دیش: مسافر بس دریا میں جا گری، 23 افراد جاں بحق

    بنگلا دیش میں مسافروں سے بھری ایک بس دریا میں جا گری،حادثے کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد جان کی بازی ہار گئے-

    بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی شام اس وقت پیش آیا جب بس کو ایک فیری پر سوار کیا جا رہا تھا اسی دوران بس بے قابو ہو گئی اور تقریباً 30 فٹ گہرے پانی میں جا گری،بس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے، جن میں سے متعدد افراد کو فوری کارروائی کے ذریعے بچا لیا گیاتاہم 23افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےحادثے کے بعد کئی مسافر لاپتا بھی ہیں، جن کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو کشتی ’حمزہ‘ کے ذریعے بس کو چھ گھنٹے کی کوشش کے بعد نکالا گیا بس کا ایک حصہ رات 11:15 بجے مقامی وقت کے مطابق پانی سے نظر آیا، جسے کرین کی مدد سے باہر نکالا گیا،ریسکیو ٹیموں کو خراب موسم، تیز ہواؤں اور بارش کے با عث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، تاہم لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے، بس عید کی تعطیلات کے بعد زیادہ تر مسافروں کو دارالحکومت ڈھاکا لے جا رہی تھی۔