شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شہر شیخوپورہ کے وسط میں سیوریج لاین کی مرمت کی غرض سے نکالے گئے گڑھے میں موٹر سائیکل سوار گر گئے
تفصیل کے مطابق رات کے اندھیرے کی وجہ سے موٹرسائیکل سواروں کو گڑھا نظر نہ آسکا اور وہ اس میں گر گئے جس سے انہیں چوٹیں آئیں لیکن وہ معجزانہ طور پر جانی نقصان سے محفوظ رہے
گہرے گڑھے میں موجود پانی میں موٹر سائیکل ڈوب گئی جسے وہاں موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا
نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر نے دو دن قبل ٹویٹر پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ جناب اصغر جوئیہ کو ٹیگ کر کے اس مسئلے کی طرف توجہ بھی دلائی تھی کہ شہر کے وسط میں موجود اس گڑھے کو بند کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو
لیکن مقامی انتظامیہ کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جس وجہ سے آج یہ حادثہ پیش آیا
شہری انتظامیہ کو چاہیے کہ اس گڑھے کو جلد از جلد بند کیا جائے تاکہ مزید ایسے حادثات سے بچا جا سکے
زخمیوں نے باغی ٹی کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اندھیرا ہونے کی وجہ سے ہم گڑھے کو نہ دیکھ سکے اقر اس میں گر گئے لیکن خوش قسمتی سے رفتار کم ہونے کی بدولت ہم گہری اور شدید چوٹوں سے محفوظ رہے
موقع پر موجود لوگوں نے شہری انتظامیہ سے اس شگاف گڑھے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا
Category: جرائم و حادثات
-

شہر کے وسط میں حادثہ
-

یوٹیوب ویڈیوز ایک دوسرے کے قتل کا سبب بننے لگیں ، 4 سالہ بچی کی وحشیانہ موت
قاہرہ:یوٹیوب ویڈیوز ایک دوسرے کے قتل کا سبب بننے لگیں ، 4 سالہ بچی کی وحشیانہ موت،اطلاعات کے مطابق مصر میں یوٹیوب ویڈیو سے متاثر ہوکر کم عمر لڑکی نے 4 سالہ بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مصر کے علاقے الجیزہ میں پیش آیا جہاں 14 سالہ لڑکی پر یوٹیوب ویڈیو کے منفی اثرات مرتب ہوئے اور اس نے ویڈیو کو عملی زندگی میں اپناتے ہوئے چار سالہ بچی کو بے دردی سے لوہے کی تار گلے میں ڈال کر پھانسی دے دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے دونوں ہاتھ باندھ کر بچی لوہے کی تار سے پھانسی دی، یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا کہ جب کمسن بچی اپنی والدہ کے ہمراہ مارکیٹ جارہی تھی لیکن اچانک ماں نے بچی کو اچانک دادی کے گھر جانے کا کہا کیوں کہ والدہ کو مارکیٹ میں دیر ہوسکتی تھی۔
پولیس کے مطابق بچی کی دادی کا گھر بالکل قریب تھا اسی لیےماں نے جانے کا کہا لیکن بدقسمتی سے علاقے میں موجود 14 سالہ لڑکی اسے ایک خالی عمارت میں لے گئی اور وہاں پھانسی دے کر مار دیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے واقعے کی تحقیقات کی اور لڑکی کو گرفتار لیا، اس دوران اس نے اعتراف کیا کہ یوٹیوب ویڈیو سے متاثر ہوکر ایسا کیا اور پھانسی کے لیے بوبہو ویڈیو میں نظر آنے والی حکمت عملی اپنائی۔
-

جس کی لاٹھی اس کی بھینس : لاہورکے تھانیدارکی غنڈہ گردی کے ہرسُو چرچے ، ظالم سے ہرکوئی خوف زدہ
لاہور: جس کی لاٹھی اس کی بھینس : لاہورکے تھانیدارکی غنڈہ گردی کے ہرسُو چرچے ، ظالم سے ہرکوئی خوف زدہ ،اطلاعات کے مطابق تھانہ ملت پارک کےایس ایچ او نےاپنا قانون بنا لیا،ایس ایچ اوبا اثر افراد کے ساتھ مل کربے گناہ شہریوں پر مبینہ تشدد کرنےلگا، اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ملت پارک کےعلاقےمیں گھر میں لڑائی جھگڑے پر صلح صفائی کے لیےلوگ جمع تھے،تلخ کلامی زیادہ ہونے پر اہل محلہ نے ون فائیو پر پولیس کواطلاع دے دی ، ایس ایچ او ملت پارک نے بااثر افراد کے کہنے پر صلح کےلیےآنے والے افراد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
مظاہرین نے ایس ایچ او کی غنڈہ گردی کے خلاف تھانہ ملت پارک کے باہر احتجاج کیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایس ایچ اوبا اثر افراد کےساتھ ملا ہوا ہے،صلح کے لیے آنے والے ن لیگی رہنما چوہدری باقر حیسن کو بھی مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ پنجاب پولیس کے خلاف مقدمات درج نہ کرنے، ناقص تشویش، ہراساں کرنے اور ناجائز چھاپوں پر 50 ہزار سے زائد شکایات، آئی جی شکایات سیل کی کارروائی کے بعد 7 ہزار 470 مقدمات کا اندراج، شکایات کے انبار پر آئی جی پنجاب بھی حیران رہ گئے، رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران آئی جی پنجاب کے شکایت سیل میں پولیس کیخلاف شکایات کے انبار لگ گئے، شکایات کو حل کرنے کے لیے خود آئی جی پنجاب میدان میں آگئے۔
کمپلینٹ سیل میں موصول ہونے والی شکایات پر اب تک 7 ہزار 470 مقدمات درج کرائے گئے ہیں، کرپشن، ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنے، ناقص تفتیش و دیگر معاملات پر ابتک 50 ہزار 156 شکایات موصول ہوچکی ہیں، جن میں چوالیس ہزار چار سو کے فیصلے جبکہ ستاون سو پچپن ابھی انڈر پراسس ہیں، پنجاب بھرمیں 23 فیصد شکایات غلط اور 24 فیصد شہری اپنی شکایات سے دستبردار ہوگئے، سب سے زیادہ شکایات لاہور پولیس کیخلاف 10 ہزار 390 موصول ہوئیں،جن میں 1677 زیر التوا ہیں۔
-

سڑک پر نصب بم پھٹنے سے خواتین، بچوں سمیت 6 شہری جاں بحق
افغانستان کہ مشرقی صوبے میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے گاڑی میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 6 شہری جاں بحق ہوگئے۔
صوبہ غزنی کے گورنر کے ترجمان وحید اللہ نے بتایا کہ ضلع جاگاتو میں گاڑی مسافروں کو لے کر منزل کی طرف جارہی تھی کہ روڈ پر نصب بم سے ٹکرا گئی اور حملے میں 8 دیگر شہری زخمی ہوگئے۔
خبررساں ادارے ‘اے پی’ کے مطابق تاحال کسی تنظیم یا گروہ نے فوری طور پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
گزشتہ روز اسی صوبے میں طالبان کے ایک حملے میں اسی صوبے میں سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے ضلع ڈیاک میں پولیس سربراہ اور اس کے دو محافظوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
اس کے علاوہ وزارت دفاع نے کہا کہ افغان فوجیوں نے مشرقی صوبہ لوگر کے ضلع عذرا میں فوجی چوکیوں پر جمعہ کے روز طالبان کے حملوں کو پسپا کردیا۔
-

گرجا گھر پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، 5 ہلاک، سیکڑوں یرغمال
جوہانس برگ: جنوبی افریقا کے دارالحکومت میں واقع چرچ پر مسلح حملہ آوروں نے دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق مسلح افراد نے گرجا گھر میں موجود سیکڑوں لوگوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے دارالحکومت جوہانس برگ میں چرچ پر ہونے والے حملے اور قتل عام میں اب تک پانچ افراد ہلاک ہوئے جبکہ پولیس نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ پولیس نے قتل کے الزام میں اب تک ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جوہانس برگ کے علاقے زووربیکن میں واقع پینٹی کوسٹ ہولی نیس نامی چرچ میں جدید اسلحے سے لیس مسلح افراد نے حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
واقعے کے کچھ دیر بعد پولیس اور نیشنل ڈیفنس فورس کے دستے جائے وقوعہ پر پہنچے، جس کے بعد زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو ایمبولینسس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق چرچ کے قائدین کے درمیان معمولی تنازع شروع ہوا تھا جو اب خونریزی میں تبدیل ہوگیا ہے، مقامی وقت کے مطابق حملہ آور دوپہر تین بجے چرچ میں داخل ہوئے اور انہوں نے 200 سے زائد لوگوں کو یرغمال بنایا جن میں سے پانچ کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق 30 سے زائد مسلح افراد چرچ میں اُس وقت داخل ہوئے جب عبادت جاری تھی، دو رہنماؤں کے درمیان ہونے والے تنازع کی وجہ عیسائیوں کے درمیان ہونے والی گروہ بندی ہے۔
حکام کے مطابق حملہ آوروں نے چار افراد کو گولیاں مار کر گاڑی میں بند کیا اور پھر اُسے آگ بھی لگا دی۔ چاروں لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آوروں نے چرچ کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی محافظ کو بھی اُس کی گاڑی میں قتل کیا اور پھر لاش کو جلا ڈالا۔
پولیس اور جنوبی افریقا کی فوج نے چرچ کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے جس کے دوران 30 سے زائد جدید ہتھیار برآمد ہوئے جبکہ ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حراست میں لیے جانے والے افراد لوگوں کو یرغمال بنانے اور قتل عام میں ملوث تھے
-

قصورمیں سنگدلی کا ایک اوردردناک واقعہ ، سگے باپ نے اپنا ہی لخت جگرقتل کردیا
قصور : قصورمیں سنگدلی کا ایک اوردردناک واقعہ ، سگے باپ نے اپنا ہی لخت جگرقتل کردیا ،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں 3 سالہ بچے کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، سنگدل باپ ہی اپنے لخت جگر کا قاتل نکلا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سگے باپ کے ہاتھوں کمسن بیٹے کے قتل کی یہ دلخراش واردات پنجاب کے شہر قصور کے علاقے کھڈیاں میں پیش آئی، جہاں قتل ہونے تین سالہ بچے کا قاتل اس کا سگا باپ نکلا۔
گزشتہ روز بستی بارات شاہ سے شعبان نامی 3 سالہ بچہ اچانک لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد کچھ دیر بعد شعبان کی نعش ملی تھی، واقعے کے بعد پولیس نے مختلف زاویوں سے تفتیش کی اور شک کی بنیاد پر مقتول بچے کے باپ ندیم کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی۔
دوران تفتیش پولیس نے جب مقتول شعبان کے باپ سے پوچھ گچھ کی تو انکشاف ہوا کہ اس نے خود ہی اپنے لخت جگر کا قتل کیا ہے۔
اے ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ سفاکیت کا مظاہرہ کرنے والے سنگدل باپ نے دوران تفتیش اپنے بیٹے کو بے دردی سے قتل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا ہے۔
اے ایس پی سٹی کا مزید کہنا تھا کہ باپ نے اپنے کمسن بچے کو کن وجوہات کی بنا پر قتل کیا، انہیں جاننے کےلیے مزید تفتیش جاری ہے۔
-

سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور پرتشدد ویڈیوز اپلوڈ کرنے والے بھٹی گروپ کے تین ملزمان گرفتار
لاہور:سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور پرتشدد ویڈیوز اپلوڈ کرنے والے بھٹی گروپ کے تین ملزمان گرفتار،اطلاعات کے مطابق سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ کو فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور پرتشدد ویڈیوز اپلوڈ کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں،
تفصیلات کے مطابق ویڈیوز کا سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ فرقان بلال کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا، پولیس نے ریاد کرتے ہوئے بھٹی گروپ کے تین ملزمان جمیل عرف جھیلا، قیصر بھٹی کو ایک ساتھیکو گرفتار کر لیا گیا،
ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزمان کےخلاف تھانہ جنوبی چھاؤنی میں مقدمہ درج، حوالات میں بند کر دیا،ملزمان ہوائی فائرنگ کی ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتے اور شارع عام پر ہلڑ بازی کرتے تھے.
ایس پی کینٹ فرقان بلال کا کہنا تھا کہ ملزمان کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہیں ہیں، دیگر ملزمان کی گرفتاری کو جلد یقینی بنایا جائے گا،
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایس پی کینٹ فرقان بلال کا۔کہنا تھا کہ شہری قانون شکن عناصر کی نشاندہی کریں، کارروائی ہوگی،
-

10 کی ٹیبلٹ بک رہی ہے 100 کی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) آئیے آپ کو لیے چلتے ہیں شیر شیخوپورہ کے ایک نجی ہسپتال کی طرف جہاں مہنگی ادویات بیچنا معمول ہو چکا ہے
صنعت زار شیخوپورہ کے سامنے واقع دارالشفاء ہسپتال میں مریضوں کو ادویات کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر لوٹنا معمول بن چکا ہے
تفصیل کے مطابق HCQ-200 نامی ٹیبلٹ جس کی روزمرہ قیمت 10 سے 12 روپے فی گولی ہے ہسپتال کے میڈیکل سٹور اس گولی کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر یہی معمولی قیمت کی گولی عوام کو 100 روپے کی فروخت کر رہا ہے
عوام جہاں مہنگائی کے دیگر طوفانوں کا مقابلہ کرتے عاجز آ چکی ہے وہاں مہنگی ادویات ان کی قوت خرید سے باہر ہے
باغی ٹی وی بات کرتے ہوئے مریض کے لواحقین نے بتایا کہ ہم یہی ٹیبلٹ پہلے بھی مریض کو استعمال کروا چکے ہیں جس سے وقتی افاقہ ہوتا ہے لیکن آج طبعیت زیادہ بگڑنے پر مذکورہ ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں مریض کو لایا گیا تو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے مذکورہ ٹیبلٹ لکھ کر دی جب ہسپتال کے سٹور سے پتہ کیا گیا تو انہوں نے عدم دستیابی کا بہانہ بناتے ہوئے 10 روپے کی ٹیبلٹ 100 روپے میں دی
عوام سراپا سوال ہیں کہ وہ جائیں تو کدھر جائیں؟؟
مریض اور اس کے لواحقین نے مقامی حکومتی مشینری سے ہسپتال مذکورہ کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دن دیہاڑے ہسپتال عوام کو دھڑلے سے لوٹ رہا ہے لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی
-

لاہور:ایک اورحوا کی بے بس ، لاچاربیٹی کی لاش ڈیفنس سے برآمد
لاہور:ایک اورحوا کی بے بس ، لاچاربیٹی کی لاش ڈیفنس سے برآمد،اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈیفنس کے علاقے سے 20 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس سے 20 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ گھریلو ملازمہ عالیہ کوثر نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ زیادتی سمیت دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش جاری ہے،لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
اس سے قبل 9 جولائی کو لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن سے گھریلو تشدد کی شکار 8 سالہ ملازمہ کو بازیاب کرایا گیا تھا۔بازیاب کرائی گئی بچی کے ہاتھ،پاؤں، بازو، گردن اور کمر پر زخموں کے نشانات تھے۔
بعدازاں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ستو کتلہ کے علاقے میں آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ ثناء پر تشدد کا مقدمہ ملزم حماد کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔
یاد رہے کہ رواں سال یکم جنوری کو لاہور میں چوہنگ کے علاقے میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں 15 سالہ گھریلو ملازمہ ثناء کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔پولیس نے ملازمہ پر تشدد اور قتل کے الزام میں میاں بیوی کو حراست میں لیا تھا
-

پولیس کیخلاف 50 ہزار شکایات، آئی جی پنجاب پریشان ہوگئے
لاہور:پولیس کیخلاف 50 ہزار شکایات، آئی جی پنجاب پریشان ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس کیخلاف مقدمات درج نہ کرنے، ناقص تشویش، ہراساں کرنے اور ناجائز چھاپوں پر 50 ہزار سے زائد شکایات، آئی جی شکایات سیل کی کارروائی کے بعد 7 ہزار 470 مقدمات کا اندراج، شکایات کے انبار پر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے بھی سر پکڑ لیا۔
رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران آئی جی پنجاب کے شکایت سیل میں پولیس کیخلاف شکایات کے انبار لگ گئے، شکایات کو حل کرنے کے لیے خود آئی جی پنجاب میدان میں آگئے، کمپلینٹ سیل میں موصول ہونے والی شکایات پر اب تک 7 ہزار 470 مقدمات درج کرائے گئے ہیں،
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ کرپشن، ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنے، ناقص تفتیش و دیگر معاملات پر ابتک 50 ہزار 156 شکایات موصول ہوچکی ہیں، جن میں چوالیس ہزار چار سو کے فیصلے جبکہ ستاون سو پچپن ابھی انڈر پراسس ہیں، پنجاب بھرمیں 23 فیصد شکایات غلط اور 24 فیصد شہری اپنی شکایات سے دستبردار ہوگئے، سب سے زیادہ شکایات لاہور پولیس کیخلاف 10 ہزار 390 موصول ہوئیں،جن میں 1677 زیر التوا ہیں۔
آئی جی پنجاب نے ہدایات جاری کی ہیں کہ شہریوں کی زیر التوا شکایات کو فوری نمٹایا جائے، الزامات ثابت ہونے پر ملزمان کو سخت سزائیں دلائی جائیں تاکہ کالی بھیڑوں کا خاتمہ ہوسکے، شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر اب تک صوبہ بھر میں 15 سے زائد ڈی ایس پیز معطل ہوچکے ہیں۔
واضح رہےکہ رواں سال کے6 ماہ میں سنگین نوعیت کے جرائم میں 17فیصد اضافہ ہوا، 6 ماہ میں 11 ہزار452 مقدمات درج کیے گئے جس میں سے ڈکیتی اور راہزنی کے 9 ہزار 273 مقدمات درج ہوئے، ڈکیتی مزاحمت پر قتل میں صوبے بھر میں لاہور پہلے نمبر پر رہا، جہاں 16 شہریوں کو دوران ورادات ابدی نیند سلا دیا گیا، رواں سال اغوا برائے تاوان کے15،گینگ ریپ کے86 واقعات رپورٹ ہوئے۔