Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • تہران میں خوفناک دھماکا، 19 افراد جاں بحق ہرطرف لاشوں کے ڈھیر

    تہران میں خوفناک دھماکا، 19 افراد جاں بحق ہرطرف لاشوں کے ڈھیر

    تہران : تہران میں خوفناک دھماکا، 19 افراد جاں بحق ہرطرف لاشوں کے ڈھیر،اطلاعات کے مطابق ایرانی دارالحکومت میں واقع کلینک میں روز دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی اور دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب تہران کے شمال میں واقع کلینک میں زور دار دھماکا ہوا تھا جس کے بعد خوفناک آگ نے کلینک کی عمارت میں اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

    آتشزدگی و دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور فائر بریگیڈ عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور 20 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جبکہ 19 افراد دھویں اور گھٹن کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

     

     

    https://twitter.com/TehranDC/status/1278009199344209921

    فائر بریگیڈ ترجمان کا کہنا تھا کہ گیس لیکج کے باعث کلینک میں دھماکا ہوا تھا، دھماکے کے وقت عمارت میں 25 ملازمین موجود تھے اور کلینک میں مریضوں کا علاج بھی جاری تھا۔

    ترجمان جلال مالکی نے مقامی میڈیا کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ مذکورہ دھماکے میں خواتین زیادہ متاثر ہوئیں ہیں جو دوسری منزل پر موجود تھیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی جس میں آسمان کی جانب بڑھتے ہوئے شعلوں اور دھویں کے گہرے و کالے بادلوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ تہران میں گذشتہ ہفتے ایک حساس فوجی تنصیب کے نزدیک دھماکا ہوا تھا، جس کے بعد ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا تھا کہ گیس ذخیرہ کرنے کی تنصیب میں ایک ٹینک سے گیس کے اخراج کے بعد دھماکا ہوا تھا۔

  • ہندوستان پھردھماکے سے لرزاٹھا: پاور پلانٹ میں دھماکہ 4 ہلاک 13 زخمی

    ہندوستان پھردھماکے سے لرزاٹھا: پاور پلانٹ میں دھماکہ 4 ہلاک 13 زخمی

    تامل ناڈو:ہندوستان پھردھماکے سے لرزاٹھا: پاور پلانٹ میں دھماکہ 4 ہلاک 13 زخمی،اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو میں آج ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

    نیوز ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق آج بروز بدھ ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو کے کڈالور ضلع میں واقع نیویلی پاور پلانٹ کے بوائلر اسٹیج۔ 2 میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے 4 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو این ایل سی لگنائٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    ابھی تک دھماکے کی وجہ کا پتہ نہیں چل پایا ہے تاہم یہ دھماکہ کڈالور میں نیویلی لگنائٹ کارپوریشن کے ایک بوائلر میں ہوا۔فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیمیں دھماکے کے بعد بچاو مہم میں مشغول ہو گئی ہیں۔

  • دو مرلے کے گھر نے خالوکے ہاتھوں بچے کا قتل کروا دیا، ملزم گرفتار

    دو مرلے کے گھر نے خالوکے ہاتھوں بچے کا قتل کروا دیا، ملزم گرفتار

    دو مرلے کے گھر نے خالوکے ہاتھوں بچے کا قتل کروا دیا، ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطاب قایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر کی سربراہی میں لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کی ہے،دو
    ہفتے قبل14سالہ معصوم بچے کے اندھے قتل و ڈکیتی کی واردات کا معمہ حل، مدعی مقدمہ سگا خالو ہی قاتل نکلا۔

    بچے نبیل کے قتل کی واردات میں ملوث3ملزمان سگا خالوعبدالقیوم اور قریبی رشتہ دار طیب اور سلمان گرفتارکر لیا گیا

    پولیس کے مطابق ملزم عبدالقیوم نے2مرلے کا گھر ہتھیانے کے لئے اپنی سالی کے بیٹے نبیل کوقتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ملزم عبدالقیوم نے لالچ دے کر اپنے دوقریبی رشتہ دار ساتھیوں طیب اور سلمان کو بھی ساتھ ملا لیا۔ مقتول نبیل کا والد مالی اور والدہ گھروں میں کام کرتی ہے اور بچے دن بھر گھر میں اکیلے ہوتے تھے۔

    ملزمان طوطے خریدنے کے بہانے مقتول نبیل کے گھر آئے اوراس کی 8 سالہ بہن نور فاطمہ کو چیز لینے باہر بھیج دیا۔ ملزمان نے بچے کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا اور اسے ڈکیتی کا رنگ دینے کے لیے گھرمیں لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔ بعد ازاں ملزم عبدالقیوم چالاکی سے خود ہی مقدمہ کا مدعی بن گیا اورپولیس سے قاتلوں کی فوری گرفتار ی کا مطالبہ کرتا رہا۔

    ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل چھری، پسٹل اور مسروقہ 2لاکھ روپے نقدی،چیک بک،پاسپورٹ، شناختی کارڈ و پیچ کس برآمد کر لئے گئے،انویسٹی گیشن پولیس لیاقت آباد نے ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے اندھے قتل کی واردات ٹریس کرنے پر پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا

  • کراچی حملے میں ہلاک ایک دہشت گرد کی چند روز قبل اشرف غنی سے ایوان صدر میں ملاقات ہوئی تھی

    کراچی حملے میں ہلاک ایک دہشت گرد کی چند روز قبل اشرف غنی سے ایوان صدر میں ملاقات ہوئی تھی

    کابل:کراچی حملے میں ہلاک ایک دہشت گرد کی چند روز قبل اشرف غنی سے ایوان صدر میں ملاقات ہوئی تھی،اطلاعات کے مطابق کراچی حملے میں ہلاک دہشت گردوں کے تانے بانے ملنے شروع ہوگئے ہیں، ذمہ دارذرائع کا کہنا ہےکہ ایک دہشت گرد کی چند روزقبل افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ہوئی تھی

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے ملنے اطلاعات میں کہا گیا ہےکہ مذکورہ دہشت گردی افغانستان میں سرکاری فوج سے باقاعدہ تربیت لے کرکراچی اسٹاک ایکسچین پرحملہ آورہوا، اس دہشت گرد کی افغان صدر کے ساتھ تصویرکوافغان ذرائع ہی درست قرار دیے رہے ہیں

    دوسری طرف یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ اشرف غنی کی طرف سے اس حوالے سے خاموشی بھی معنی خیزہے، کابل انتظامیہ کے کئی ذمہ دار افراد بھی بلوچستان میں بی ایل اے جیسی دہشت گردوں تنظیموں کو سپورٹ فراہم کرتا ہے

  • ‘تمہارا قد کتنا لمبا ہے’ پوچھنے پر دو نوجوان قتل کر دیئے گئے

    ‘تمہارا قد کتنا لمبا ہے’ پوچھنے پر دو نوجوان قتل کر دیئے گئے

    واشنگٹن :‘تمہارا قد کتنا لمبا ہے’ پوچھنے پر دو نوجوان قتل کر دیئے گئے ،اطلاعات کے مطابق سیاہ فام نوجوان نے قد کتنا لمبا ہے پوچھنے پر دو کم عمر لڑکوں کو گولی مار قتل کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست شکاگو کے جنوبی علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں تین نا بالغ لڑکے ایک اسٹور پر ٹافیاں خریدنے گئے تھے۔متاثرہ لڑکوں کے آگے ایک 19 سالہ سیاہ فام نوجوان کھڑا تھا، مقتولین نے 19 سالہ لڑکے سے اس کے قد کے متقلق پوچھا جس سے وہ طیش میں آگیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی تینوں لڑکے ٹافیاں خرید کر اسٹور سے باہر نکلے اور گھر کی جانب بڑھنے لگے کہ اچانک پیچھے سیاہ فام نوجوان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 17 سالہ فرانسس کی کمر، سینے اور ہاتھ میں گولی لگی اور 16 سالہ لڑکے ریلے کی کمر اور ٹانگ میں گولی لگی جبکہ تیسرا گولیوں سے بچ کر چھپنے میں کامیاب ہوگیا۔

    لڑکوں پر فائرنگ کرنے کے بعد 19 سالہ لوری بیٹل نے پستول کوڑے کے ڈبے میں پھینک دی اور خود بھی روپوش ہوگیا تاہم پولیس نے اسے گرفتار کرکے جائے وقوعہ سے قتل میں استعمال ہونے والی گولیوں کے 9 خول بھی برآمد کرلیے ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے زخمی نوجوانوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم وہ دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

  • سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ میں سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویرز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے معاملہ پر درخواست کی سماعت ہوئی

    سابق ایس ایس پی جیند ارشد کے خلاف ایف آئی اے عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے جیند ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 جولائی تک توسیع کردی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر فردجرم عائد کرنے کی کاروائی کے لیےملزم کو طلب کرلیا

    ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان نے جیند ارشد کے خلاف کیس کی سماعت کی،ایف آئی اے حکام نے جیند ارشد کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے ،جیند ارشد کے خلاف انکی سابق اہلیہ نے ایف آئی اے میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    جنید ارشد کی سابق اہلیہ نے الزام عائد کیا کہ سابق شوہر نے میری غیر اخلاقی تصاویرز شوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

  • کرونا ٹیسٹ کی جعلی رپورٹ تیار کرنیوالا جعلی ہیلتھ آفیسر گرفتار

    کرونا ٹیسٹ کی جعلی رپورٹ تیار کرنیوالا جعلی ہیلتھ آفیسر گرفتار

    کرونا ٹیسٹ کی جعلی رپورٹ تیار کرنیوالا جعلی ہیلتھ آفیسر گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی ہیلتھ آفیسر کو گرفتار کر لیا

    ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر جعلی ہیلتھ افسر گرفتار کر لیا گیا،ہیلتھ افسر بن کر کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ تیار کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ملزم نجی فیکٹریوں کے مالکان کو جعلی ہیلتھ آفیسر بن کر بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم فراڈ کے زریعے فیکٹری مالکان سے لاکھوں روپے وصول کر چکا ہے۔ ملزم جاوید عرف جیدا سے جعلی کورونا ٹیسٹ کے سرٹیفکیٹس بھی برآمد کر لیے گئے۔

    ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاون سید حسنین حیدر نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے

    لاہور پولیس کی بڑی کاروائی،3 منشیات فروش گرفتار،31 کلو سے زائد منشیات برآمد

  • لاہور پولیس کی بڑی کاروائی،3 منشیات فروش گرفتار،31 کلو سے زائد منشیات برآمد

    لاہور پولیس کی بڑی کاروائی،3 منشیات فروش گرفتار،31 کلو سے زائد منشیات برآمد

    لاہور پولیس کی بڑی کاروائی،3 منشیات فروش گرفتار،31 کلو سے زائد منشیات برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان کی ہدایت پرایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے

    تھانہ شاہدرہ چوکی سگیاں پولیس نے منشیات فروشی کے حوالہ سے بڑی کاروائی کی ہے، پولیس نے تین منشیات فروش گرفتار کئے ہیں اور انکے قبضہ سے 31 کلو 900 گرام منشیات برآمد کی ہے

    ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 15 کلو 400 گرام چرس اور 16 کلو 500گرام افیون برآمد ہوئی،تھانہ شاہدرہ چوکی سگیاں پولیس نے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے گرفتار کیا.ملزمان منشیات کی سپلائی کے لیے جو گاڑی استعمال کرتے کو پولیس قبضہ میں لیا گیا..

    ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان عدنان, عبدالریحان اور ظہیر عباس کے خلاف منشیات فروشی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کر لیا گیا، انسداد منشیات فروشی کے حوالہ سے بڑی کاروائی کرنے پر ڈی ایس پی شاہدرہ افتخار وریا, ایس ایچ او شاہدرہ مقصود گجر ،انچارج چوکی سگیاں غلام باری اور انکی ٹیم کو شاباش تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے

    ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جا رہی ہیں.منشیات فروشی کے حوالہ سے ڈویژن بھر میں کڑی نگرانی جاری ہے.

  • ویڈیو بنانے کا شوق نہ گیاجان  چلی گئی

    ویڈیو بنانے کا شوق نہ گیاجان چلی گئی

    کراچی: ویڈیو بنانے کا شوق نہ گیاجان چلی گئی ،اطلاعات کےمطابق شہر قائد میں ویڈیو بنانے کے دوران کار درخت سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے،حادثہ ٹک ٹاک کی ویڈیو بنانے کے دوران پیش آیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے میں مرنے والے نوجوان کی شناخت فراز جبکہ زخمیوں کی شناخت ایاز اور احسن کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں افراد گاڑی چلانے کے دوران ٹک ٹاک کی ویڈیو بنا رہے تھے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران حادثات میں کئی نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کئی زخمی ہوچکے ہیں۔

  • منڈی بہاؤالدین میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ

    بریکنگ نیوز. انتہائی افسوسناک حادثہ
    رپورٹ (کاشف تنویر) مانگٹ میں موٹرسائیکل اور ڈالے کا خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے پھالیہ کے رہائشی حاجی ظہیر احمد موقع پر جاں بحق ہو گئے.