Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • امریکی ماوں کی طرف سے اپنے بچوں کوقتل کرنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ:ایک اورماں نے 5 سالہ بچہ قتل دیا

    امریکی ماوں کی طرف سے اپنے بچوں کوقتل کرنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ:ایک اورماں نے 5 سالہ بچہ قتل دیا

    ڈکوٹا: امریکی ماوں کی طرف سے اپنے بچوں کوقتل کرنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ:ایک اورماں نے 5 سالہ بچہ قتل دیا،اطلاعات کےمطابق امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں ایک خاتون نے نہایت ظالمانہ طریقے سے 5 سالہ بچے کو جان سے مار دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ساؤتھ ڈکوٹا کی 21 سالہ خاتون جولیا لی کارٹر نے گھر میں پانچ سالہ بچے کے پیٹ میں لاتیں مار کر اور اس کے پیٹ پر زور سے پاؤں مار کر اسے قتل کر دیا۔

    یہ افسوس ناک واقعہ جنوبی ڈکوٹا کے شہر میچل میں تین دن قبل پیش آیا، پولیس کا کہنا تھا کہ پیر کو ایک خاتون کی کال آئی، اس نے بتایا کہ بچہ سانس نہیں لے رہا ہے، اس کے بعد وہ پیس اسپتال گئی، جہاں بچے کو مردہ قرار دیا گیا۔

    پولیس نے اکیس سالہ خاتون کو گرفتار کر کے اس کے خلاف فرسٹ ڈگری قتل، اور بچے پر ظالمانہ تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔

    میچل حکام کا کہنا تھا کہ پانچ سالہ بچے کو جب 23 جون کو اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا تو وہ سانس نہیں لے رہا تھا، اسپتال عملے نے جان بچانے والے طبی اقدامات کیے تاہم بچہ مر چکا تھا۔

    بعد ازاں، آٹوپسی سے اس بات کا تعین ہوا کہ بچہ پیٹ میں شدید چوٹیں لگنے سے ہلاک ہوا، موت بھی قتل قرار دی گئی، پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کارٹر نے بھی اعتراف کیا کہ اس نے بچے کے پیٹ میں 5 مرتبہ لات ماری، اور پھر زمین پر پڑے ہوئے بچے کے پیٹ پر زور سے پیر مارا۔

    پولیس کے مطابق خاتون کارٹر بچے کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھی، بچے کے ساتھ اس کا تعلق اور بچے کو مارنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

  • تیزرفتاری خطرہ جان : کلمہ چوک پر تیز رفتار مزدے نے میاں بیوی کو کچل ڈالا

    تیزرفتاری خطرہ جان : کلمہ چوک پر تیز رفتار مزدے نے میاں بیوی کو کچل ڈالا

    لاہور: کلمہ چوک پر تیز رفتار مزدے نے میاں بیوی کو کچل ڈالا صوبائی دارالحکومت میں آئے روز حادثات کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کی وجہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے.کلمہ چوک پر تیز رفتار مزدے نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل ڈالا،50 سالہ رخسانہ نامی خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی, شوہر شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، حادثے کا ذمہ دار موقع سے فرار.

    تفصیلات کے مطابق حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا، خاتون کی شناخت رخسانہ اقبال کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کے شوہر 55 سالہ محمد اقبال کو طبی امداد کے لیے جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد مزدا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکھٹے کر لیے اور مزدا ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔

    اس سے قبل مانگامنڈی میں تیزرفتار کیری ڈبہ ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہو کر ٹریلر سے ٹکرا گیا جس کے باعث ایک مزدور موقع پر جاں بحق ہوگیا اور 6 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا تھا اور جاں بحق مزدور کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی جو کہ شامکے بھٹیاں کا رہائشی تھا۔

  • آسمانی بجلی گرنے سے عورتوں اور بچوں سمیت 83 افراد ہلاک، ہرطرف کہرام مچ گیا

    آسمانی بجلی گرنے سے عورتوں اور بچوں سمیت 83 افراد ہلاک، ہرطرف کہرام مچ گیا

    نئی دہلی: آسمانی بجلی گرنے سے عورتوں اور بچوں سمیت 83 افراد ہلاک،ہرطرف کہرام مچ گیا ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے عورتوں اور بچوں سمیت 83 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی کے گرنے سے 83 افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، بجلی گرنے سے سب سے زیادہ 13 ہلاکتیں گوپال گنج کے علاقے میں ہوئیں۔

    بھارت کے کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش ہوئی اس دوران ریاست کے بہت سے اضلاع میں ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا اور آسمانی بجلی کے گرنے واقعات بھی رونما ہوئے جس کے نتیجے میں 83 افراد ہلاک ہوچکے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    بھارتی ضلع سیوان میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد ہلاک ہوئے، کشن گنج کے تھانہ کوچادھامن کے بلیا گاؤں میں کھیت میں کام کرنے والے دو بھائیوں میں سے ایک ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے بھائی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    موتیہاری کے گاؤں بیلوتیہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، بتیا کے علاقے نرکٹیا گنج کے شکارپور تھانہ کی حدود میں دو مختلف پنچایتوں میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ہوئے۔

    روہتاس کے کرگہرا نمڈیہرا میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد آسمانی بجلی سے جھلس گئے، جھلسے ہوئے لوگوں میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، ارریہ کے نرپت گنج بلاک میں پھولکاہا تھانے کی حدود کھوپڑیا میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک 30 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔

    بھارتی ضلع کھگڑیا کے چوتھم تھانے کی حود میں مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے پانچ بچے جھلس گئے ان میں سے ایک کی حالت نازک ہے، ادھر میدانی نگر میں ایک خاتون ہلاک ہوئی، بیلہہ گاؤں میں کھیت میں کام کرنے والے میاں بیوی بھی ہلاک ہوگئے۔

  • لاہورمیں قتل کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ، بہو نے سسر کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا

    لاہورمیں قتل کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ، بہو نے سسر کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا

    لاہور:لاہورمیں قتل کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ، بہو نے سسر کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا،اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں قتل و غارت جیسی لرزہ خیز وارداتوں کا آئے دن ہونا معمول بن چکا ہے ، ہر روز نیا طلوع ہونے والاسورج غروب ہوتے ہی اپنے ساتھ کئی جانوں کو لے جاتا ہے اور خوشیاں غموں میں بدل جاتی ہیں،

    ذرائع کے مطابق شفیق آباد میں اُمید اور آس کیساتھ بیاہ کر لائی گئی بہو نے اپنے ادھیڑ عمر سسر کو ڈنڈے مار مار کر قتل کر دیا، بیٹے نے بیوی کے جرم کو چھپانے کیلئے باپ کی لاش بوری میں بند کر کے کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دی، پولیس نے قاتل بہو اور بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق شفیق آباد کے علاقے میں ڈیڑھ ماہ قبل ارشد نامی شخص کی جانب سے اپنے ستر سالہ باپ کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا گیا، مقدمہ کے اندراج کے ایک روز بعد ہی ارشد کے والد نذیر احمد کی بوری بند لاش گھرسے ایک کلو میٹر دُور کوڑے کے ڈھیرسے مل گئی، پولیس نے کڑیاں ملانی شروع کیں تو بھیانک جرم منظر عام پر آیا۔پولیس نے پوچھ گچھ شروع کی اور کہانی کھل کر سامنے آگئی، ارشد کی بیوی کرن نے اقبال جرم کر لیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزموں نے لاش بوری میں بند کر کے 2 روز تک چھت پر رکھنے کے بعد گھر کے قریب خالی پلاٹ میں پھینک دی تھی، جس میں کرن کا آشنا خرم شہزاد بھی شامل تھا، ملزم بیٹے اور بہو کی نشاندہی پر آلہ قتل ڈنڈا، خون آلود کپڑے اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

    دوسری جانب لاہور میں قتل کا ایک اور واقعہ کوٹ لکھپت میں پیش آیا جہاں ارشد نامی شہری کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق مقتول نے چار شادیاں کر رکھی تھیں، ابتدائی تحقیقات کے دوران واقعہ جائیداد کا تنازع معلوم ہوتا ہے، پولیس نے مقتول ارشد کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔

  • پولیس نے ماں کے سامنے ایک جوان کو بجلی کے جھٹکے اور تشدد کر کے ہلاک کر دیا

    پولیس نے ماں کے سامنے ایک جوان کو بجلی کے جھٹکے اور تشدد کر کے ہلاک کر دیا

    ڈی جی خان :پولیس نے ماں کے سامنے ایک جوان کو بجلی کے جھٹکے اور تشدد کر کے ہلاک کر دیا ،اطلاعات کے مطابق ڈی جی خان سے خبر آرہی ہے کہ پولیس نے ایک نوجوان کو تشدد کرکے ہلاک کردیا ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس شخص کو اس کی بوڑھی ماں کے سامنے بجلی کے جھٹکے دیے گئے۔ کے پی کے میں بھی کسی نوجوان کو برہنہ کرکے اس سے پریڈ کروائی گئی اور اس کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔ اب ایک آدھا افسر آفسرمعطل ہوگا اور بس۔

    اصولی طور پہ اس کولونیئل پولیس کو فی الفور تحلیل کیا جانا چاہیے۔ ان کی بنیاد ہی انگریز راج کو مستحکم کرنے کرنے کیلیے رکھی گئی تھی تاکہ عوام کو لاٹھی، گالی اور گولی کے ذریعے دبایا جاسکے۔ اور وہی کام انہوں نے اب تک کیا ہے۔ یہ سوائے اپنے سیاسی آقاوں کو خوش کرنے اور اپنے افسران بالا کی چاپلوسی کے، کچھ کر سکتے ہیں تو بس غریب عوام کا خون چوس سکتے ہیں۔

    جو یہ سمجھتے ہیں کہ کوئی ریفارمز وغیرہ ہوسکتی ہیں، جیسے کہ سیاستدان بکواس کرتے کرتے رہتے ہیں یا ہمارے کچھ نوجوان دوست جو تازہ پولیس میں بھرتی ہوئے ہیں اور ایسی باتوں پہ غصہ کر جاتے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ الماس بوبی توحاملہ ہو سکتی ہے مگر اس پولیس سے کوئی بھلائی برآمد ہوجائے یہ قطعی ناممکن ہے۔

  • بزرگ شہری کیساتھ اوباش نوجوانوں کا انسانیت سوز سلوک،دیکھنے والے بھی پریشان ہوگئے

    بزرگ شہری کیساتھ اوباش نوجوانوں کا انسانیت سوز سلوک،دیکھنے والے بھی پریشان ہوگئے

    واشنگٹن :بزرگ شہری کیساتھ اوباش نوجوانوں کا انسانیت سوز سلوک،دیکھنے والے بھی پریشان ہوگئے،اطلاعات کے مطابق اوباش نوجوانوں نے تفریح کی غرض سے سڑک پر سوئے ہوئے بزرگ شہری کو جھلسا دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ امریکی شہر نیویارک میں پیش آیا، جہاں کچھ اوباش نوجوانوں نے اپنی خوشی کی خاطر ایک بے گھر بزرگ کو نذر آتش کردیا۔

    واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد پولیس مذکورہ نوجوانوں کی تلاش کررہی ہے۔

     

     

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیویارک کی سڑک کنارے ایک 66 سالہ بزرگ شہری سورہا ہے کہ اچانک ایک نوجوان پٹاخہ جلاکر متاثرہ شخص کے اوپر ڈالتا ہے اور کھڑا ہوکر تماشہ دیکھتا ہے جبکہ دیگر نوجوان واقعے کی ویڈیو بناتے ہیں۔

    پٹاخہ پھٹنے کے باعث متاثرہ شہری کے کمبل میں آگ لگتی اور 66 سالہ بزرگ بھی اس کی لپیٹ میں آجاتا ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ شہری کو اسپتال منتقل کردیا تھا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو معمولی زخم آئے ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • غمگین کردینے والی خبرآگئی :ایک اورطیارہ حادثہ کا شکار، پائلٹ سمیت پانچ مسافر ہلاک

    غمگین کردینے والی خبرآگئی :ایک اورطیارہ حادثہ کا شکار، پائلٹ سمیت پانچ مسافر ہلاک

    میکسیکو سٹی :غمگین کردینے والی خبرآگئی :ایک اورطیارہ حادثہ کا شکار، پائلٹ سمیت پانچ مسافر ہلاک،اطلاعات کے مطابق شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو میں طیارہ حادثہ میں پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے، حادثہ میکسیکو کے شہر چہواہوا کے قریب پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں ایک سیسنا طیارہ دوران پرواز حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث طیارے میں موجود پائلٹ سمیت 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، حادثہ میکسیکو کے شہر چہواہوا کے قریب پیش آیا۔

    اس حوالے سے پراسیکیوٹر کے ترجمان نے بدھ کو ایک تصدیقی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو اداروں کے اہلکاروں کو بالیجا میونسپلٹی میں پائلٹ اور پانچ مسافروں کی لاشوں کے ساتھ ایک تباہ شدہ سیسنا طیارہ ملا ہے۔

    سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے نے ایک دن قبل کیمارگو میونسپلٹی سے سینالوا ریاست کے گواساوے کی جانب پرواز کی تھی لیکن وہ اپنی منزل تک نہ پہنچ سکا۔

    منگل کی صبح تلاشی مہم میں چہواہوا اور سنیالوا ریاستوں کی سرحد کے نزدیک اس کا تباہ شدہ ملبہ ملا۔ واضح رہے کہ آج صبح میکسیکو کے جنوب مغربی علاقوں راکنگ اوآکسا اور میکسیکو سٹی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بج کر 29 منٹ پر آیا جس کی گہرائی 32 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز اوسیکا کا بحرل الکاہل تھا۔ زلزلے میں پانچ افراد ہلاک اور تقریبا 30 افراد زخمی ہوئے ہیں، وہیں سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

  • ‏سی ٹی ڈی نے سکول ٹیچر کو برہنہ کرکے تشدد کی ویڈیو بنا کر قتل کر دیا

    ‏سی ٹی ڈی نے سکول ٹیچر کو برہنہ کرکے تشدد کی ویڈیو بنا کر قتل کر دیا

    پشاور:‏سی ٹی ڈی نے سکول ٹیچر کو برہنا کرکے تشدد کی ویڈیو بنا کر قتل کر دیا ،اطلاعات کے مطابق پشاورمیں سی ٹی ڈی نے شک کی بنیاد پرسکول ٹیچرکو برہنہ کرکے تشدد کی ویڈیوبناکرقتل کردیا ہے ، جس کے بعد علاقے میں سخت خوف وہراس پایا جارہا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس قتل کےحوالے سے جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہے کہ پشاورمیں CTD کاسکول ٹیچر عرفان اللہ آفریدی کودہشت گردقرار دےکرقتل کرنااورPeshawarCCPO کاشہری عامرتہکالی کوبرہنہ کرکے تشدد/ویڈیو بناناانسانی حقوق کی سگین خلاف ورزی ھے

     

     

    جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد خان نےمزید کہا کہ آئین کےآرٹیکل 4،9،10،10A،11،14،25 انسانی جان کیحرمت،احترام وبشری حقوق کی ضمانت دیتے ہیں،کہاں گئےآیین کےیہ آرٹیکلز؟

    سینیٹرمشتاق احمد خان نے کہا ہےکہ اس واقعہ کی تحقیقات کرکے اس میں ملوث اہلکاروں کوقرارواقعی سزا دی جائے

  • ٹرائی روم میں لڑکیوں کی برہنہ حالت میں ویڈیو بنانے کے بعد بلیک میل کرنے کا دھندا بے نقاب

    ٹرائی روم میں لڑکیوں کی برہنہ حالت میں ویڈیو بنانے کے بعد بلیک میل کرنے کا دھندا بے نقاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرائی روم میں لڑکیوں کی برہنہ حالت میں ویڈیو بنانے کے بعد بلیک میل کرنے کا دھندا بے نقاب ہو گیا

    پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں نایاب شاپنگ سینٹر سیٹلائٹ ٹاؤن میں خفیہ کیمر نصب کیے گئے تھے ،شاپنگ سنٹر میں آنے والی خواتین کی ویڈیوبنانےکے بعد پیسوں کی ڈیمانڈ کی جاتی تھی

    کپڑے چیک کرنے کے لئے اوپر والے پورشن پر بھیجتے تھے جہاں پر cctvکیمرے نصب تھے،انکی خفیہ ویڈیوز بنائی جاتی تھیں اور بعد ازاں پیسوں کی ڈیمانڈ کی جاتی،پیسے دینے سے انکار کرنے والی لڑکیوں کو ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے

    سیٹلائٹ ٹاؤن میں رہائشی لڑکی سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے کی ڈیمانڈ کی ،جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی،متعلقہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    پولیس کے مطابق ملزمان کا کہنا ہے کہ جنسی مریض ہیں لڑکیوں کو برہنہ دیکھ کر تسکین ملتی تھی

    اہل علاقہ نے نایاب شاپنگ سینٹر کے ملزمان کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کر دیا

  • سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکیاں بن کر لوگوں کو پھنسانے والا مرکزی ملزم شہباز گرفتار کر لیا گیا

    اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر پولیس نے کاروائی کی ہے اوراندھے قتل کا مقدمہ ٹریس کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا،سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکیاں بن کر لوگوں کو پھنسانے والا مرکزی ملزم شہباز گرفتار ہوا ہے، ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر لاتعداد جعلی آئی ڈیز بنائی ہوئی تھے

    ملزمان لوگوں کو ملنے کے بہانے بلا کر ان کے ساتھ ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے ،ملزمان نے گزشتہ سال جنوری میں ایک چن زیب نامی شہری کو پھنسا کر ملنے کے بہانے بلایا واردات کرنے لگے تو اس نے مزاحمت کی ،مزاحمت کرنے پر ملزمان نے شہری چن زیب کو قتل کردیا تھا

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس پی رورل نے ایس ڈی پی او سہالہ،ایس ایچ او لوہی بھیر اور ہومی سائیڈ یونٹ پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی ،پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور تکنیکی بنیادوں پر ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا ،ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی اعلی کارکردگی کو سراہا

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے