بریکنگ نیوز
رپورٹ (کاشف تنویر) اطلاعات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاؤں چھموں میں فائرنگ سے
مبشر حسین ولد شبیر احمد قریشی زخمی واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔زخمی کو سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا
ریسکیو زرائع

بریکنگ نیوز
رپورٹ (کاشف تنویر) اطلاعات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاؤں چھموں میں فائرنگ سے
مبشر حسین ولد شبیر احمد قریشی زخمی واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔زخمی کو سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا
ریسکیو زرائع

بریکنگ نیوز
رپورٹ (کاشف تنویر)
سرگودھا روڈ پر کنگ روڈ چوک سے تھوڑا آگے ٹرک کے الٹنے کی وجہ سے دکانوں کا نقصان اور ایک واپڈا ٹرانسفارمر اور موٹر سائیکل بھی ٹرک الٹنے کی وجہ سے ضائع ہو گئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.

رپورٹ (کاشف تنویر)
پولیس تھانہ صدر نے ناجاٸز اسلحہ و نماٸش اسلحہ پر 04 ملزمان گرفتار کر لیے۔
منڈی بہاوالدین پولیس (پی آر او برانچ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر خان سیال کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ صدر #قسور_##عثمان نے ملزم مسمی سلطنت خان ولد شہر خان قوم پٹھان سکنہ جیکنڈ ضلع اپر دیر سے ایک عدد کلاشنکوف، 05 عدد میگزین، 45 عدد ضرب روند، ایک عدد راٸفل، دو میگزین اور 20 ضرب روند برآمد کر لیے۔
ملزم مسمی سید علی شاہ ولد مظہر شاہ قوم سید سکنہ لکھنانوالہ سے ایک عدد راٸفل 44 بور، 03 ضرب روند اور ایک عدد راٸفل 223 بور، 03 میگزین اور 150 ضرب روند برآمد کر لیے۔
ملزم سید کاشف علی شاہ ولد سید مظہر شاہ قوم سید سکنہ لکھنانوالہ سے دو بندوقیں 12 بور اور 04 کارتوس برآمد کرلیے۔
اسی طرح ملزم مسمی سید مدثر شاہ ولد سید صابر شاہ قوم سید سکنہ چیلیانوالہ سے ایک عدد راٸفل 223 بور، 03 میگزین اور 40 ضرب روند برآمدکر لیے۔تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گٸے
No 417/20 us 13(2)B Arm Ordinance
No 416/20 us 13(2)a Arm Ordinance
No 415/20 us 13(2)B Arm Ordinance
No 418/20 us 13(2)B Arm Ordinance

لاہور: اعظم گارڈن میں پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر قتل ،اطلاعات کے مطابق سابق ایڈیشنل کنٹرول پنجاب یونیورسٹی احمد علی چٹھہ کونامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق گھر سے دودھ لینے کیلئے اعظم گارڈن گئے جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے انہیں قتل کردیا۔ ملزموں نے احمد علی کو سر میں گولیاں ماریں۔پولیس نے لاش پوسٹ مار ٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کرکے واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ابتدائی تحقیقات میں واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
پنجاب یونیورسٹی کے سابق ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات احمد علی چھٹہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی ٹاؤن ون میں مرحوم کی نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پڑھائی۔
نماز جنازہ میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما فرید احمد پراچہ، ڈاکٹر حافظ محمد اقبال نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں ڈاکٹر احسان ملک، ڈاکٹر شوکت علی، ڈاکٹر ممتاز سالک، ڈاکٹر ذوالفقار بورا، کنٹرولر امتحانات محمد رؤف، جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ، قیصر شریف ڈاکٹر ممتاز انور نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد سراج الحق نے احمد علی چٹھہ کی مغفرت کیلئے دعا کرائی۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ احمد علی چھٹہ کے قتل پر لاہور افسردہ ہے۔ مقتول بہت خدمت گزار اور نیک انسان تھے، شہری علاقے میں قتل ہونے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن کی حدود میں پنجاب یونیورسٹی کے سابق ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات احمد علی چٹھہ کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانو ن کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی کی جائےـ
انہوں نے کہا کہ مقتول کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کریں گےـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مقتول کے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو گرفتارکر لیا۔
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو ڈاکو کینٹ میں شہری سے گن پوائنٹ پر مہران کار چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق متعلقہ سیکٹر میں ڈاکوؤں کی واردات و حلیہ جات کے متعلق انائونسمنٹ پر ڈولفن ٹیمیں الرٹ ہو گئیں۔
مسلح ڈاکوؤں نے گاڑی چھیننے کے بعد بھٹہ چوک پر فروٹ شاپ پر ڈکیتی کی واردات کی۔ بھٹہ چوک پر واردات کے دوران ڈولفن سکواڈ و پیرو کی ٹیموں سے آمنا سامنا ہوا، جس پرمسلح ڈاکوؤں نے ڈولفن سکواڈ و پیرو کے تعاقب پر فائرنگ شروع کردی۔
ڈولفن و پیرو ٹیموں نے ملزمان کو رائونڈ اپ کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی مہران کار،پسٹل،کیش،3 موبائل فونز و 3پرس برآمد ہوئے، ملزمان گلفام و کلیم کو چوکی نادر آباد کے حوالے کر دیا ہے۔
ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کی طرف سے سیکٹر انچارج و ٹیموں کو شاباش دی گئی، اور ہدایت کی گئی کہ ڈولفن و پیرو سیکیورٹی نقطہ نظر کے حوالہ سے شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنائے ہوئے ہیں۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے علاقے منگھوپیر غازی گوٹھ کے رہائشی نے غیرت کے نام پر بہن اور رشتہ دار کو قتل کر دیا۔
گرفتار ملزم واقپ ولد اکرم خان کی نشاندہی پر ملیر سٹی کے علاقے جوہرآباد سے مرد اور عورت کی دو روز پرانی لاشیں برآمد کر لی گئیں،مقتولین نے دو روز قبل ہی ملیر سٹی کے علاقے میں رہائش اختیار کی تھی۔
ملزم کیمطابق بکرا پیڑی سے قتل کے غرض سے چھری خریدی اور اپنی بہن کو ساتھی سمیت قتل کیا اور باہر سے تالا لگا دیا تھا۔ملزم کے باپ کو بیٹی کے قتل کا پتہ چلا تو پولیس کو اطلاع کی اور تھانہ منگھوپیر میں قتل کا مقدمہ درج کرایا۔ قتل ہونے والے دونوں مرد اور عورت کی شناخت سمیرہ اور زاہد حسن کے ناموں سے کر لی گئی۔
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا
غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار
سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا
مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پسند کی شادی کا خواب ادھورا رہ گیا،غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

ٹوکیو: جاپان کے ریستوران میں دھماکہ،بڑے پیمانےپرجانی ومالی نقصان ،اطلات کے مطابق جاپان کے شہر کوریاما میں ایک ریستوران میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جاپان کے صوبے فوکوشیما کے شہر کوریاما میں دھماکے کے باعث ریستوران تباہ ہوگیا،افسوس ناک واقعے میں 1 شخص ہلاک ہوگیا جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ریستوان کے قریب بہت سے مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ریسیکو حکام نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ ریستوران میں 6 پروپین گیس کے غبارے رکھے گئے تھے اور یہ حادثہ ان میں گیس کے اخراج کے باعث پیش آیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ریستوران رواں سال اپریل سے بند تھا اور اسے گزشتہ ہفتے ہی دوبارہ کھولا گیا تھا۔

گوجرانوالہ:بیٹے پرمال اوربیوی کی محبت غالب آگئی:بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کردیا،اطلاعات کےمطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سفاک بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کردیا۔
ذررائع کے مطابق گوجرانوالہ میں اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس کے مطابق بیٹا ہی باپ کا قاتل ہے، جائیداد ہتھیانے کے لیے بیٹے احتشام نے بیوی سے مل کر باپ کو گلہ دبا کر قتل کردیا۔
تھانہ فیروز والا کے علاقہ میں دو روز قبل ہونے والے قتل کا چھتیس گھنٹے بعد ڈراپ سین ہوگیا، بیٹا ہی باپ کا قاتل نکلا، ایس پی سول لائنز امتیاز محمود نے بتایا کہ جائیداد ہتھیانے کے لیے ملزم نے بیوی سے مل کر باپ کو گلا دبا کر قتل کیا۔پولیس کے مطابق مقتول شفیق کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم نے باپ کو قتل کرنے کے بعد نامعلوم افراد کی طرف سے قتل کرنے کا ڈرامہ رچایا شک گزرنے پر پولیس نے دونوں میاں بیوی سے تحقیقات کیں تو ملزمان نے قتل کا اعتراف کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان محمد شفیق کو زہر دے کر مارنا چاہتے تھے لیکن زہر میسر نہ ہونے پر ملزمان نے گلا دبا کر اپنے باپ شفیق کو قتل کیا۔ایس پی سول لائنز کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہیں۔

واشنگٹن :امریکی گیس پلانٹ میں دھماکہ اور آتش زدگی،ریل گاڑی بھی دھماکہ ہرطرف خوف وہراس ،اطلاعات کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ نے ایک نیچرل گیس پلانٹ میں دھماکے اور اسی طرح ایک ٹرین میں آتشزدکی کی خبر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے مونٹ بیل وی یو نیچرل گیس پلانٹ میں شدید دھماکہ ہوا جس کے بعد کارخانے میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔ یہ کارخانہ ہیوسٹن شہر سے تیس میل کے فاصلے پر واقع ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ اب تک مذکورہ گیس کارخانے میں ہونے والے اس دھماکے اور آتشزدگی کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
گزشتہ ایک ماہ کے اندر امریکہ میں دھماکوں اور آتشزدگی کے کئی بڑے واقعات پیش آئے ہیں۔ 12 جولائی کو امریکہ کی جنوب مغربی بندرگاہ سین ڈیگوپر امریکی بحریہ کے ایک جنگی بحری بیڑے یو ایس ایس بنھام ریچارڈ میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد جہاز میں زبردست آگ بھڑک اٹھی تھی جس کو بجھانے میں چار دن لگ گئے تھے۔
اس واقعے میں امریکی بحریہ کے دسیوں اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد 17جولائی کو ریاست انڈیانا کے شہر برنز ہاربر کے ایک اسٹیل ملز میں دھماکہ ہوا اور اس کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا اور اسٹیل ملز کو بند کر دیا گیا تھا۔

ویلڈن پنجاب پولیس، بیوپاری سے 3 لاکھ کے قریب نقدی اور گاڑی لوٹنے والے ملزمان 24 گھنٹوں میں گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ ڈھڈیال پولیس کی شاندار کارروائی، ایس ڈی پی او صد سرکل چکوال سید اظہر حسن کی سربراہی میں ڈکیتی کے ملزمان کو 24 گھنٹے کے اندر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ،
مورخہ 24.07.2020 ہرڑ چوک کے قریب ڈکیتی کی واردات میں 6 مسلح ملزمان نے ظہیر بابر ولد منیر حسین ساکن شیخوپورہ جو کہ ٹینڈوں کے بیوپاری ہیں ان سے اسلحہ کی نوک پر 290000 روپے نقدی اور موبائل فون کے علاوہ دیگر کاغذات چھین لئے اور XLi کار پر فرار ہوگئے
واردات کی اطلاع پر محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے سید اظہر حسن SDPO صدر سرکل اور تصور حسین انسپکٹر SHO ڈھڈیال کو ملزمان کو فوری طور پر ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا،سید اظہر حسن SDPO صدر سرکل فوری طور موقعہ پر پہنچ گئے اور ریڈنگ ٹیم تشکیل دی جنہوں نے 24 گھنٹے کی انتھک محنت کے بعد ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا اور ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل بھجوایا جا رہا ہے
تمام ملزمان کی گرفتاری, مال مسروقہ کی برآمدگی اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور موٹر سائکل کے پکڑے جانے پر ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف نے ایس ڈی پی او چکوال سید اظہر حسن شاہ اور تمام ٹیم کی زبردست حکمت عملی اور کارکردگی کو نہ صرف سراہا ہے بلکہ تعریفی سرٹیفکیٹس کے علاوہ نقد انعام بھی دینے کا اعلان کیا ہے
جبکہ علاقہ کے عوامی حلقوں کی طرف سے بھی ایس ڈی پی او چکوال سید اظہر حسن شاہ اور ڈھڈیال پولیس کی اس واردات میں ملزمان کی فوری گرفتاری اور بہترین کارکردگی پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے