Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کراچی پی آئی بی پولیس ان ایکشن مفرور و اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ، مختلف مقدمات میں مطلوب 3 ملزمان گرفتار

    کراچی پی آئی بی پولیس ان ایکشن مفرور و اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ، مختلف مقدمات میں مطلوب 3 ملزمان گرفتار

    کراچی :پی آئی بی پولیس ان ایکشن مفرور و اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ، مختلف مقدمات میں مطلوب 3 ملزمان گرفتارپی آئی بی پولیس ان ایکشن ، اطلاعات کے مطابق پی آئی بی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے والا تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کا کہنا ہے کہ ڈکیت گروہ اسلحے کے زور پر عوام کو قیمتی موبائل فونز نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیتے تھے ۔

    ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کا کہنا ہے کہ 29 جون کو پی آئی بی کی حدود میں دوکان کو لوٹنے اور یونیورسٹی روڈ پر لوٹ مار کرنے کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں ۔

    ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران بدنامِ زمانہ درویش گروپ کا اہم کمانڈر شہزاد عرف مہاجر کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ۔

    ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کا کہنا ہے کہگرفتار ملزمان میں نعمت الله عرف دیوا ولد محمد اکرم دوسرا شاہنواز عرف شانو ولد عبدالمجید شامل ہیں ۔پی آئی بی کی حدود میں دوکان سے لوٹے گئے ایک لاکھ روپے موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔

    ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان قتل چوری و ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے تھے ۔ پی آئی بی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

  • اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی کرپٹ عناصر کے خلاف بڑی کامیابی

    اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی کرپٹ عناصر کے خلاف بڑی کامیابی

    اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی کرپٹ عناصر کے خلاف بڑی کامیابی

    باغی ٹی وی : اینٹی کرپشن لاہور ریجن Aکی کرپٹ عناصر کے خلاف بڑی کامیابی، جعلی کاغذات بنا کر شہری کو کروڑوں روپے کی جائیداد سے محروم کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا،

    ملزم رفاقت علی نے جعلی کاغذات بنا کر 56کنال آراضی ہتھیا لی تھی، اانکوائری میں موضع سادھوکی میں 10کروڑ مالیت کی 56کنال آراضی کا فراڈ ثابت ہوا تھا

    اینٹی کرپشن انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر رفاقت علی،زاکر علی اور نائب تحصیلدار عارف کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔مقدمہ نمبر 13/2020 یں نامزد ئ ملزمان مفرور تھے.دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہے

    ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں .افسران کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائیں

  • اسلام آباد میں پولیس نے نوسرباز،بلیک میلنگ کے ذریعے بھتہ وصول کرنے والے جعلی صحافیوں کا گروہ پکڑلیا

    اسلام آباد میں پولیس نے نوسرباز،بلیک میلنگ کے ذریعے بھتہ وصول کرنے والے جعلی صحافیوں کا گروہ پکڑلیا

    اسلام آباد :اسلام آباد میں پولیس نے نوسرباز،بلیک میلنگ کے ذریعے بھتہ وصول کرنے والے جعلی صحافیوں کا گروہ پکڑلیا،اطلاعات کے مطابق جڑواں شہروں میں وارداتیں کرنے اور مختلف دکانوں سمیت دیگر شہریوں کو بلیک میلنگ اور بھتہ وصول کرنے والے نوسرباز جعلی صحافیوں کا گروہ تھانہ گولڑہ پولیس نے گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کے مطابق جڑواں شہروں کی صحافتی تنظیموں نےتھانہ گولڑہ پو لیس کی کار کردگی کو سہراتے خراج تحسین پیش کیا۔ذرائع کے مطابق واردات کرنے والے نوسرباز جعلی صحافی چند ماہ اسلام آباد ۔راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھیس بدل کر وارداتیں ڈالتے تھے۔کبھی صحافی۔کبھی پولیس والا۔کبھی حسا س ادارے کا ملازم ظاہر کرتے تھے۔

     

    پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہےکہ آج سے 6ماہ قبل تھانہ گولڑہ کی حدود سیکٹر ای الیون گٹکا شاپ پر مذکورہ صحافی اشرف بھٹی بیوروچیف رائل ٹی وی نیوز بنا ہوا تھااورملک ممتاز جو کہ بیوروچیف ریڈ نیوز ان کے ساتھ ایک نامعلوم شخص مہران گاڑی میں سوار ہو کر آئے جنہوں نے پولیس کو اعتماد میں لیتے ہوئے دکاندار سے 20ہزارسے زاہد رقم بھتہ لیکر فرار ہو گے تھے ان کے چکر میں تھانہ گولڑہ میں تعینات پولیس اہلکارقدیم شاہ سمیت جعلی صحافیوں کے خلاف خلاف مقدمہ نمبر50/20زیردفعات161/184.34ت پ درج ہے

    اس مقدمہ میں مذکورہ نوسرباز صحافیوں کا ذکر ہے اس وقت بھاگ گے تھے گذشتہ روز گرفتار ہونے کے بعد مذکورہ پولیس اہلکار قدیم شاہ نے شنا خت کر لیے۔گذشتہ روز بھی گولڑہ کے علاقہ میں بھتہ وصولی کے لیے آئے ڈیزل پٹرول بچنے والوں سے 62ہزار اور 13سو لیٹر سے زاہد پٹرول چھین لیا تھانہ میں تحریری درخواست پر مقامی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نوسرباز صحافیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ نمبر 372/20زیردفعات 382ت پ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزمان جعلی صحافیوں کے زیر استعمال گاڑی مہران بھی چوری کی ہے اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی نوسربایاں کر کے آئے ہیں اور بھتہ وصولی کے مقدمات درج ہیں

    واضع رہے راولپنڈی تھانہ صادق میں مقدمہ نمبر1177/19زیردفعات 384ت پ درج ہے مقامی تھانہ پولیس نے مذکورہ نامزد ملزمان کے بارے میں تھانہ گولڑہ سے رابطہ کرلیا جڑواں شہروں کی صحافتی تنظیموں نےتھانہ گولڑہ پو لیس کی کار کردگی کو سہراتے خراج تحسین پیش کیا۔

  • ایک اور مصیبت  گلے آن پڑی : بحالی مرکز پر حملہ، فائرنگ سے 24 افراد ہلاک

    ایک اور مصیبت گلے آن پڑی : بحالی مرکز پر حملہ، فائرنگ سے 24 افراد ہلاک

    میکسیکو:ایک اور مصیبت گلے آن پڑی : بحالی مرکز پر حملہ، فائرنگ سے 24 افراد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق میکسیکو کے وسطی علاقے میں غیر قانونی طور پر قائم نشے کے عادی افراد کے بحالی مرکز میں مسلح افراد نے گھس کر فائرنگ کردی جس کے نیتیجے میں 24 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وسطی ریاست گیاناجوٹو کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایراپیوٹو شہر میں ہونے والے حملے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ریاستی پولیس کا کہنا تھا کہ بظاہر حملہ آوروں نے بحالی مرکز میں سب کو گولی ماری، کسی کو یرغمال نہیں بنایا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوع کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ جب بحالی مرکز میں موجود افراد پر گولیوں کی بوچھاڑ کی جارہی تھی تو وہ سب وہ سب زمین پر لییٹے ہوئے تھے۔

    میکسیکو کا شہر گواناجوٹو جلیسکو کارٹیل اور ایک مقامی گینگ کے درمیان خونی جنگ کا میدان بنا ہوا ہے اور ریاست میکسیکو کی سب سے زیادہ پرتشدد ریاست ہوگئی ہے۔

    حملے کا کوئی مقصد تو اب تک سامنے نہیں آیا تاہم گورنر ڈیاگو سنہو روڈریگز ویلجیو نے بتایا کہ لگتا ہے کہ اس میں منشیات کے گروہ ملوث ہیں۔

    گورنر کا کہنا تھا کہ ‘میں آج سہ پہر میں ایراپاٹو میں ہونے والے واقعات کی شدید افسوس اور مذمت کرتا ہوں، منظم جرائم کی وجہ سے پیدا ہونے والے تشدد سے نہ صرف نوجوانوں کی جانیں لی جاتی ہیں بلکہ یہ اس شہر میں لوگوں سے امن چھین رہے ہیں’۔

    میکسیکو کے منشیات کے گروہوں نے ماضی میں بھی ایسی سہولیات میں پناہ دینے والے حریف گروہوں کے مشتبہ ڈیلروں کو ہلاک کیا ہے۔اس سے قبل سنہ 2010 میں شمالی میکسیکو کے شہر چی ہواہوا میں بحالی مرکز پر حملے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس کے بعد سے اس طرح کی سہولیات پر ایک درجن سے زائد حملے ہوچکے ہیں تاہم آج ہونے والا حملہ سب سے خطرناک تھا۔

    میکسیکو میں طویل عرصے سے نشے کے عادی افراد کی بحالی کے مراکز کے مسائل کا سامنا ہے کیونکہ ان میں سے بیشتر نجی طور پر چلائے جاتے ہیں، فنڈ کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں یا اکثر نشے کے عادی افراد کی بحالی کے دوران بدسلوکی کرتے ہیں۔

    حکومت بحالی پر نسبتا بہت کم رقم خرچ کرتی ہے جس کی وجہ سے اکثر غیر رجسٹرڈ مراکز کو غریب خاندانوں کے لئے واحد راستہ بن جاتا ہے۔

    اس کے علاوہ نشے کے عادی افراد اور ڈیلر جنہیں سڑکوں پر حریفوں کے حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ بعض اوقات بحالی مراکز میں پناہ لیتے ہیں اور کلینک ہی کو حملے کا نشانہ بناتے ہیں۔

    پھر بھی دوسرے گروہوں پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ نشے کے عادی افراد کی بحالی کے مراکز میں زبردستی اپنے ڈیلرز بھرتی کرتے تھے اور انکار پر انہیں قتل کردیتے ہیں

  • لاہور پولیس اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف متحرک

    لاہور پولیس اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف متحرک

    لاہور پولیس اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف متحرک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف متحرک ہے

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال اب تک 388 ملزمان گرفتارکئے گئے، 346 مقدمات درج کئے گئے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کے مطابق سٹی ڈویژن سے 89، کینٹ91،سول لائنز ڈویژن سے35 قانون شکن گرفتار کئے گئے،صدر ڈویژن سے 78، اقبال ٹاؤن 61 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 34 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا ہے کہ شو آف ویپن اور ہوائی فائرنگ کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پولیس افسران سوشل میڈیا و دیگر مقامات پر اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ہوائی فائرنگ کیلئے لائسنسی اسلحہ کا استعمال بھی قابل دست اندازی جرم ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا مزید کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کر کے اُن کے اسلحہ لائسنس منسوخ کروائے جائیں گے۔

  • بھارتی فوج نے پوری انسانیت کے سینے میں گولی ماری ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار

    بھارتی فوج نے پوری انسانیت کے سینے میں گولی ماری ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے معصوم نواسے کے سامنے نانا کو گولی مارنے کے واقعہ کی شدید مذمت. ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ بھارتی فوج نے پوری انسانیت کے سینے میں گولی ماری ہے۔ ایسی درندگی اور بربریت کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دلخراش واقعہ عالمی برادری کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے۔اقوام عالم کو اس بربریت کا نوٹس لینا چاہیئے کیونکہ انتہائی سفاکانہ اقدامات سے مودی سرکار کی درندگی آشکار ہو گئی۔ بھارت ایک عرصے سے ماورائے عدالت کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہےاور بھارت کے کشمیریوں کی نسل کشی کے ذریعے اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے ناپاک عزائم ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظالم بھارتی فوج کے ہاتھوں بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں اس لئے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے بڑھتے ہوئے ظلم کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

  • ایتھوپیا میں فسادات پھوٹ پڑے، 81 ہلاک ، سینکڑوں زخمی

    ایتھوپیا میں فسادات پھوٹ پڑے، 81 ہلاک ، سینکڑوں زخمی

    ایتھوپیا:ایتھوپیا میں فسادات پھوٹ پڑے، 81 ہلاک ، سینکڑوں زخمی،اطلاعات کےمطابق افریقی ملک ایتھوپیا میں پھر سے فسادات پھوٹ پڑے ہیں اورتازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان حادثات میں اب تک ایتھوپیا میں فسادات پھوٹ پڑے، 81 ہلاک ، سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں

     

     

    ادھر ذرائع کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ فسادات کل شام کو شروع ہوئے تھے جس میں اب تک اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے مرنے اورزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،ادھر اقوام متحدہ نے بھی ایتھوپیا می ہونے والے فسادات پردکھ کا اظہار کیا ہے

    ذرائع کا کہنا ہےکہ اس سے قبل بھی چند دن پہلے فسادات میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے ، تاہم یہ فسادات ایک مربتہ رک گئے تھے لیکن تازہ واقعہ میں ہرطرف لڑائی اورجھگروں کی اطلاعات ہیں جس کی وجہ سے لوگ نقل مکانی پرمجبورہیں

  • تہران میں خوفناک دھماکا، 19 افراد جاں بحق ہرطرف لاشوں کے ڈھیر

    تہران میں خوفناک دھماکا، 19 افراد جاں بحق ہرطرف لاشوں کے ڈھیر

    تہران : تہران میں خوفناک دھماکا، 19 افراد جاں بحق ہرطرف لاشوں کے ڈھیر،اطلاعات کے مطابق ایرانی دارالحکومت میں واقع کلینک میں روز دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی اور دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب تہران کے شمال میں واقع کلینک میں زور دار دھماکا ہوا تھا جس کے بعد خوفناک آگ نے کلینک کی عمارت میں اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

    آتشزدگی و دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور فائر بریگیڈ عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور 20 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جبکہ 19 افراد دھویں اور گھٹن کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

     

     

    https://twitter.com/TehranDC/status/1278009199344209921

    فائر بریگیڈ ترجمان کا کہنا تھا کہ گیس لیکج کے باعث کلینک میں دھماکا ہوا تھا، دھماکے کے وقت عمارت میں 25 ملازمین موجود تھے اور کلینک میں مریضوں کا علاج بھی جاری تھا۔

    ترجمان جلال مالکی نے مقامی میڈیا کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ مذکورہ دھماکے میں خواتین زیادہ متاثر ہوئیں ہیں جو دوسری منزل پر موجود تھیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی جس میں آسمان کی جانب بڑھتے ہوئے شعلوں اور دھویں کے گہرے و کالے بادلوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ تہران میں گذشتہ ہفتے ایک حساس فوجی تنصیب کے نزدیک دھماکا ہوا تھا، جس کے بعد ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا تھا کہ گیس ذخیرہ کرنے کی تنصیب میں ایک ٹینک سے گیس کے اخراج کے بعد دھماکا ہوا تھا۔

  • ہندوستان پھردھماکے سے لرزاٹھا: پاور پلانٹ میں دھماکہ 4 ہلاک 13 زخمی

    ہندوستان پھردھماکے سے لرزاٹھا: پاور پلانٹ میں دھماکہ 4 ہلاک 13 زخمی

    تامل ناڈو:ہندوستان پھردھماکے سے لرزاٹھا: پاور پلانٹ میں دھماکہ 4 ہلاک 13 زخمی،اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو میں آج ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

    نیوز ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق آج بروز بدھ ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو کے کڈالور ضلع میں واقع نیویلی پاور پلانٹ کے بوائلر اسٹیج۔ 2 میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے 4 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو این ایل سی لگنائٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    ابھی تک دھماکے کی وجہ کا پتہ نہیں چل پایا ہے تاہم یہ دھماکہ کڈالور میں نیویلی لگنائٹ کارپوریشن کے ایک بوائلر میں ہوا۔فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیمیں دھماکے کے بعد بچاو مہم میں مشغول ہو گئی ہیں۔

  • دو مرلے کے گھر نے خالوکے ہاتھوں بچے کا قتل کروا دیا، ملزم گرفتار

    دو مرلے کے گھر نے خالوکے ہاتھوں بچے کا قتل کروا دیا، ملزم گرفتار

    دو مرلے کے گھر نے خالوکے ہاتھوں بچے کا قتل کروا دیا، ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطاب قایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر کی سربراہی میں لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کی ہے،دو
    ہفتے قبل14سالہ معصوم بچے کے اندھے قتل و ڈکیتی کی واردات کا معمہ حل، مدعی مقدمہ سگا خالو ہی قاتل نکلا۔

    بچے نبیل کے قتل کی واردات میں ملوث3ملزمان سگا خالوعبدالقیوم اور قریبی رشتہ دار طیب اور سلمان گرفتارکر لیا گیا

    پولیس کے مطابق ملزم عبدالقیوم نے2مرلے کا گھر ہتھیانے کے لئے اپنی سالی کے بیٹے نبیل کوقتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ملزم عبدالقیوم نے لالچ دے کر اپنے دوقریبی رشتہ دار ساتھیوں طیب اور سلمان کو بھی ساتھ ملا لیا۔ مقتول نبیل کا والد مالی اور والدہ گھروں میں کام کرتی ہے اور بچے دن بھر گھر میں اکیلے ہوتے تھے۔

    ملزمان طوطے خریدنے کے بہانے مقتول نبیل کے گھر آئے اوراس کی 8 سالہ بہن نور فاطمہ کو چیز لینے باہر بھیج دیا۔ ملزمان نے بچے کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا اور اسے ڈکیتی کا رنگ دینے کے لیے گھرمیں لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔ بعد ازاں ملزم عبدالقیوم چالاکی سے خود ہی مقدمہ کا مدعی بن گیا اورپولیس سے قاتلوں کی فوری گرفتار ی کا مطالبہ کرتا رہا۔

    ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل چھری، پسٹل اور مسروقہ 2لاکھ روپے نقدی،چیک بک،پاسپورٹ، شناختی کارڈ و پیچ کس برآمد کر لئے گئے،انویسٹی گیشن پولیس لیاقت آباد نے ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے اندھے قتل کی واردات ٹریس کرنے پر پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا