Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کراچی حملے میں ہلاک ایک دہشت گرد کی چند روز قبل اشرف غنی سے ایوان صدر میں ملاقات ہوئی تھی

    کراچی حملے میں ہلاک ایک دہشت گرد کی چند روز قبل اشرف غنی سے ایوان صدر میں ملاقات ہوئی تھی

    کابل:کراچی حملے میں ہلاک ایک دہشت گرد کی چند روز قبل اشرف غنی سے ایوان صدر میں ملاقات ہوئی تھی،اطلاعات کے مطابق کراچی حملے میں ہلاک دہشت گردوں کے تانے بانے ملنے شروع ہوگئے ہیں، ذمہ دارذرائع کا کہنا ہےکہ ایک دہشت گرد کی چند روزقبل افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ہوئی تھی

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے ملنے اطلاعات میں کہا گیا ہےکہ مذکورہ دہشت گردی افغانستان میں سرکاری فوج سے باقاعدہ تربیت لے کرکراچی اسٹاک ایکسچین پرحملہ آورہوا، اس دہشت گرد کی افغان صدر کے ساتھ تصویرکوافغان ذرائع ہی درست قرار دیے رہے ہیں

    دوسری طرف یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ اشرف غنی کی طرف سے اس حوالے سے خاموشی بھی معنی خیزہے، کابل انتظامیہ کے کئی ذمہ دار افراد بھی بلوچستان میں بی ایل اے جیسی دہشت گردوں تنظیموں کو سپورٹ فراہم کرتا ہے

  • ‘تمہارا قد کتنا لمبا ہے’ پوچھنے پر دو نوجوان قتل کر دیئے گئے

    ‘تمہارا قد کتنا لمبا ہے’ پوچھنے پر دو نوجوان قتل کر دیئے گئے

    واشنگٹن :‘تمہارا قد کتنا لمبا ہے’ پوچھنے پر دو نوجوان قتل کر دیئے گئے ،اطلاعات کے مطابق سیاہ فام نوجوان نے قد کتنا لمبا ہے پوچھنے پر دو کم عمر لڑکوں کو گولی مار قتل کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست شکاگو کے جنوبی علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں تین نا بالغ لڑکے ایک اسٹور پر ٹافیاں خریدنے گئے تھے۔متاثرہ لڑکوں کے آگے ایک 19 سالہ سیاہ فام نوجوان کھڑا تھا، مقتولین نے 19 سالہ لڑکے سے اس کے قد کے متقلق پوچھا جس سے وہ طیش میں آگیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی تینوں لڑکے ٹافیاں خرید کر اسٹور سے باہر نکلے اور گھر کی جانب بڑھنے لگے کہ اچانک پیچھے سیاہ فام نوجوان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 17 سالہ فرانسس کی کمر، سینے اور ہاتھ میں گولی لگی اور 16 سالہ لڑکے ریلے کی کمر اور ٹانگ میں گولی لگی جبکہ تیسرا گولیوں سے بچ کر چھپنے میں کامیاب ہوگیا۔

    لڑکوں پر فائرنگ کرنے کے بعد 19 سالہ لوری بیٹل نے پستول کوڑے کے ڈبے میں پھینک دی اور خود بھی روپوش ہوگیا تاہم پولیس نے اسے گرفتار کرکے جائے وقوعہ سے قتل میں استعمال ہونے والی گولیوں کے 9 خول بھی برآمد کرلیے ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے زخمی نوجوانوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم وہ دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

  • سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ میں سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویرز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے معاملہ پر درخواست کی سماعت ہوئی

    سابق ایس ایس پی جیند ارشد کے خلاف ایف آئی اے عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے جیند ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 جولائی تک توسیع کردی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر فردجرم عائد کرنے کی کاروائی کے لیےملزم کو طلب کرلیا

    ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان نے جیند ارشد کے خلاف کیس کی سماعت کی،ایف آئی اے حکام نے جیند ارشد کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے ،جیند ارشد کے خلاف انکی سابق اہلیہ نے ایف آئی اے میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    جنید ارشد کی سابق اہلیہ نے الزام عائد کیا کہ سابق شوہر نے میری غیر اخلاقی تصاویرز شوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

  • کرونا ٹیسٹ کی جعلی رپورٹ تیار کرنیوالا جعلی ہیلتھ آفیسر گرفتار

    کرونا ٹیسٹ کی جعلی رپورٹ تیار کرنیوالا جعلی ہیلتھ آفیسر گرفتار

    کرونا ٹیسٹ کی جعلی رپورٹ تیار کرنیوالا جعلی ہیلتھ آفیسر گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی ہیلتھ آفیسر کو گرفتار کر لیا

    ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر جعلی ہیلتھ افسر گرفتار کر لیا گیا،ہیلتھ افسر بن کر کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ تیار کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ملزم نجی فیکٹریوں کے مالکان کو جعلی ہیلتھ آفیسر بن کر بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم فراڈ کے زریعے فیکٹری مالکان سے لاکھوں روپے وصول کر چکا ہے۔ ملزم جاوید عرف جیدا سے جعلی کورونا ٹیسٹ کے سرٹیفکیٹس بھی برآمد کر لیے گئے۔

    ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاون سید حسنین حیدر نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے

    لاہور پولیس کی بڑی کاروائی،3 منشیات فروش گرفتار،31 کلو سے زائد منشیات برآمد

  • لاہور پولیس کی بڑی کاروائی،3 منشیات فروش گرفتار،31 کلو سے زائد منشیات برآمد

    لاہور پولیس کی بڑی کاروائی،3 منشیات فروش گرفتار،31 کلو سے زائد منشیات برآمد

    لاہور پولیس کی بڑی کاروائی،3 منشیات فروش گرفتار،31 کلو سے زائد منشیات برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان کی ہدایت پرایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے

    تھانہ شاہدرہ چوکی سگیاں پولیس نے منشیات فروشی کے حوالہ سے بڑی کاروائی کی ہے، پولیس نے تین منشیات فروش گرفتار کئے ہیں اور انکے قبضہ سے 31 کلو 900 گرام منشیات برآمد کی ہے

    ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 15 کلو 400 گرام چرس اور 16 کلو 500گرام افیون برآمد ہوئی،تھانہ شاہدرہ چوکی سگیاں پولیس نے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے گرفتار کیا.ملزمان منشیات کی سپلائی کے لیے جو گاڑی استعمال کرتے کو پولیس قبضہ میں لیا گیا..

    ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان عدنان, عبدالریحان اور ظہیر عباس کے خلاف منشیات فروشی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کر لیا گیا، انسداد منشیات فروشی کے حوالہ سے بڑی کاروائی کرنے پر ڈی ایس پی شاہدرہ افتخار وریا, ایس ایچ او شاہدرہ مقصود گجر ،انچارج چوکی سگیاں غلام باری اور انکی ٹیم کو شاباش تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے

    ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جا رہی ہیں.منشیات فروشی کے حوالہ سے ڈویژن بھر میں کڑی نگرانی جاری ہے.

  • ویڈیو بنانے کا شوق نہ گیاجان  چلی گئی

    ویڈیو بنانے کا شوق نہ گیاجان چلی گئی

    کراچی: ویڈیو بنانے کا شوق نہ گیاجان چلی گئی ،اطلاعات کےمطابق شہر قائد میں ویڈیو بنانے کے دوران کار درخت سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے،حادثہ ٹک ٹاک کی ویڈیو بنانے کے دوران پیش آیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے میں مرنے والے نوجوان کی شناخت فراز جبکہ زخمیوں کی شناخت ایاز اور احسن کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں افراد گاڑی چلانے کے دوران ٹک ٹاک کی ویڈیو بنا رہے تھے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران حادثات میں کئی نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کئی زخمی ہوچکے ہیں۔

  • منڈی بہاؤالدین میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ

    بریکنگ نیوز. انتہائی افسوسناک حادثہ
    رپورٹ (کاشف تنویر) مانگٹ میں موٹرسائیکل اور ڈالے کا خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے پھالیہ کے رہائشی حاجی ظہیر احمد موقع پر جاں بحق ہو گئے.

  • گلے میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے حریم چل بسی

    گلے میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے حریم چل بسی

    لاہور : پتنگ بازی کا خونی کھیل صوبے بھر کے ساتھ ساتھ بالخصوص شہر میں بھی دھڑلے سے جاری ہے۔ یہ خونی کھیل جہاں ہماری ثقافت، معاشرتی استحکام اور اسلامی اخلاقیات کو بگاڑنے کا سبب بن رہا ہے،

    شہر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا پتنگ بازی نے چھ سالہ بچی کی جان لے لی۔۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سےرپورٹ طلب کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پتنگ بازی نے چھ سالہ بچی کی جان لے لی، ساندہ میں چھ سالہ حریم فاطمہ اپنے والد کے ہمراہ گھر جا رہی تھی کہ گلے پر ڈور پھر گئی ،حریم کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔سی پی او ذوالفقار حمید نے نوٹس لیکررپورٹ طلب کرلی۔

    ڈبل سڑکاں پر ڈور پھرنے سے تشویشناک حالت میں حریم کو میاں منشی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نی ہوسکی۔
    ذرائع کا کہنا تھا جکہ شہری عمران فیملی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر شاہدرہ جا رہا تھا،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد بچی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی،

    افسوسناک واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سےرپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ ساندہ میں گلے پر ڈور پھرنے سے 6سالہ حریم فاطمہ کے جاں بحق ہونے کے معاملہ پر ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ایس ایچ او ساندہ انسپکٹر شرجیل ضیاء کو فوری معطل کرکے لائن حاضر کر دیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا تھا کہ ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرامد یقینی بنائیں، پتنگ بازی سے کسی ہلاکت کی صورت میں متعلقہ افسرکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، والدین پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے اپنے بچوں کو دور رکھیں،شہری اپنی چھتوں کو اس خونی کھیل کے لِئے کسی کو بھی استعمال نہ ہونے دیں۔

    واضح رہے کہ پتنگ کی دھاتی ڈور پھرنے سےجاں بحق ہونے والے افراد کی اکثریت ان لوگوں کی ہے جو نہ پتنگ اڑاتے ہیں اور نہ ہی ان کا مقصد پتنگ لوٹنا ہوتا ہے، یہ خونی کھیل آئے دن کسی نہ کسی انسان کی زندگی کا چراغ گل کرتا چلا جارہا ہے۔

  • مختلف پٹرول پمپوں پر چھاپا

    مختلف پٹرول پمپوں پر چھاپا

    رپورٹ (کاشف تنویر) اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ملک عباس ذوالقرنین اعوان نے شہر میں مختلف پٹرول پمپوں پر اچانک چھاپا۔
    اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول کے گیج اور ریٹ کی چیکینگ کی جبکہ کم گیج اور زائد قیمت وصولی پر بھاری جرمانے کیے۔

  • معلوم نہیں کب مر کر لاوارث لاش بن جاؤں !ٖ!سر پر چھت نہ بہن بھائیوں کاپیار

    معلوم نہیں کب مر کر لاوارث لاش بن جاؤں !ٖ!سر پر چھت نہ بہن بھائیوں کاپیار

    لاہور:معلوم نہیں کب مر کر لاوارث لاش بن جاؤں !ٖ!!ٖ!سر پر چھت نہ بہن بھائیوں کاپیار،نشے کے شوق نے زندگی برباد کردی ۔

    لاہور کے علاقے میاں میر میں رہنے والے نشے کے عادی نوجوان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس لت سے اپنی زندگی اس قدر تباہ کر لی کہ اب نہ سر پر چھت ہے اور نہ بہن بھائیوں کا پیار۔

    نوجوان نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ والد ایک انجینیئر تھے اور وہ تین بہن بھائی ہیں، انہیں نشے کی لت میٹرک میں سگریٹ سے شروع ہوئی اور کالج میں داخلہ لینے کے بعد دوستوں کے ساتھ چرس اور شیشہ پینا شروع کردیا۔ شوق کب مجبوری میں بدل گیا پتہ ہی نہ چلا۔ کچھ عرصے بعد ایک دوست نے ہیروئن پینے کی طرف راغب کیا اور آہستہ آہستہ کبھی کبھار ہیروئن کی عادت مستقل ہوگئی۔

    رضوان کے مطابق انہوں نے بی اے فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا تو گھر والوں کے اصرار پر بھی یونیورسٹی داخلہ نہیں لے سکے، جب ان کی شادی کی گئی تو گھر والوں کو معلوم نہیں تھا کہ وہ منشیات کے عادی ہوچکے ہیں۔

    رضوان نے بتایا کہ انہوں نے پرائیویٹ نوکری بھی کی لیکن جب نشے کی عادت بڑھ گئی اور والدہ بیماری کی حالت میں فوت ہوئیں تو وہ نوکری چھوڑ کر گھر کا سامان بیچنے پر آگئے، دو سال بعد بیوی نے بھی خلا لے لی۔ ان کے والد نے تین لاکھ روپے خرچ کر کے ان کا علاج کروایا لیکن وہ اس علت سے نجات نہ پاسکے، والد کی وفات کے بعد بھائی نے رضوان کو گھر سے نکال دیا۔نشے کی لت اور گھر والوں کی نفرت کے باعث زندگی میں ہی قبرستان کو رہائش بنا رکھا ہے۔

    اب بھیک مانگ کر گزارا کرنے پر مجبور ہوں ۔ تاہم اس سے جمع پیسے بھی نشے میں استعمال ہوجاتے ہیں،اب تو لگتا ہے زندگی صرف نشہ کرنے کے لیے رہ گئی ہے، معلوم نہیں کب مر کر لاوارث لاش بن جاؤں۔

    دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منشیات کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ شہروں اور دیہاتوں کے بازاروں یا گلیوں کے کونوں میں نشہ کرنے والے افراد اکثر عام دکھائی دیتے ہیں۔ انسداد منشیات مہم پنجاب کے کنسلٹنٹ ذوالفقار حسین کے مطابق اپریل میں لاک ڈاؤن کے دوران لاہور کی مختلف سڑکوں، باغوں اور پارکوں میں منشیات کے عادی افراد کی 51 لاشیں ملیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک تشویش ناک صورت حال ہے کیونکہ اس سے قبل ہر ماہ 24 سے 28 منشیات کے عادی افراد کی لاشیں لاہور کے مختلف علاقوں سے ملتی تھیں۔ اس وقت چرس، افیون، ہیروئن، شیشہ، برشاشا، شراب، کوکین اور نشہ آور امپورٹڈ چیونگ گم کا نشہ استعمال ہو رہا ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ کے سینیئر وکیل سید نوید عباس کے مطابق سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے اپنے دور اقتدار میں 1993 میں قومی انسداد منشیات پالیسی بنائی تھی جس کے باعث کئی ادارے اور ڈرگ انفورسمنٹ سٹرکچرز وجود میں آئے۔

    تاہم ان اداروں کے مابین کوئی موثر میکنزم قائم نہ ہوسکا اور نہ ہی ان اداروں میں کوئی کوآرڈینیشن تھا، جس کے نتیجے میں ڈرگ ٹریفکنگ اور منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔