Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ایل پی جی ٹینکر بلاسٹ شاہدرہ میں ہمارے رکشے گاڑیاں تباہ ہوئیں ، حکومت نے ذرہ بھر بھی امداد نہیں کی

    ایل پی جی ٹینکر بلاسٹ شاہدرہ میں ہمارے رکشے گاڑیاں تباہ ہوئیں ، حکومت نے ذرہ بھر بھی امداد نہیں کی

    لاہور:ایل پی جی ٹینکر بلاسٹ شاہدرہ میں ہمارے رکشے گاڑیاں تباہ ہوئیں ، حکومت نے ذرہ بھر بھی امداد نہیں کی،باغی ٹی وی کےمطابق لاہور کے معروف علاقہ شاہدرہ میں ایل پی جی ٹینکربلاسٹ ہوئے کئی ماہ ہوگئے لیکن ابھی تک نہ تو حکومت اورنہ کسی سیاستدان نے آکرخبرلی

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے ان بے بس اورپریشان حال لوگوں کا حال معلوم کرنےکے لیے جب باغی ٹی وی کا نمائندہ اس حادثے میں‌ جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد کے گھر پہنچے تو ان کے حالات سن کراور بھی زیادہ پریشانی کا احساس ہوا

    باغی ٹی وی نمائندہ کے مطابق اس حادثے میں پٹرول پمپ پرکام کرنے والے ایک بچے کے والدین نے باغی ٹی وی کو اپنی بے بسی کی داستان سناتے ہوئے کہا کہ جس پٹرول پمپ پران کا بیٹا کام کرتا تھا وہ توہمارے بیٹے کی موت پرافسوس کرنے بھی نہیں‌آئے ،

    بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ وہی ہمارا بچہ ہمارے روٹی روزی کمانے والا تھا ، اب ہمیں نہ تو کسی حکومتی اہلکار نے آ کر ہماری داد رسی کی ہے اور نہ ان افراد نے جن کو وہ دن رات کماکردیتا تھا

    ایسے ہی ایک شہری کا کہنا تھا کہ ہمارے رکشے جل گئے جس کے ذریعے ہم محنت مزدوری کرتے تھے ، اکثررکشے والوں نے قسطوں پررکشے لے رکھے تھے ، ان کی قسطیں کہاں سے ادا کریں ، گھروالوں کے لیے روزی روٹی کہاں سے کمائیں حکومت کو مدد کرنی چاہیے

    ایسے ہی مزید رکشے والوں کا کہنا تھا کہ ان کا کاروبارتباہ ہوگیا ہے ، ایک طرف کرونا تو دوسری طرف ذرائع آمدن بھی ختم ہوگئے کسی نے ہماری آکرمدد نہیں کی

  • آئی جی آفس میں تعینات کانسٹیبل قتل، ملزم گرفتار،اہم پیش رفت ،بڑے انکشافات کی توقع

    آئی جی آفس میں تعینات کانسٹیبل قتل، ملزم گرفتار،اہم پیش رفت ،بڑے انکشافات کی توقع

    لاہور: آئی جی آفس میں تعینات کانسٹیبل قتل، ملزم گرفتار،اہم پیش رفت ،بڑے انکشافات کی توقع،اطلاعات شاہدرہ کے علاقہ میں پولیس کانسٹیبل کو گولیوں سے چھلنی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیاگیا ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے کانسٹیبل کو منشیات پکڑوانے پر بدلے کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کے مطابق ڈیڑھ سال قبل کانسٹیبل کو شاہدرہ کےمشہور منشیات فروش عابد خان اور ساجد خان نے قتل کروایا۔ کانسٹیبل رانا محمد اشفاق آئی جی آفس میں تعینات تھا۔ ‏ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ شہید رانا محمد اشفاق کو سات شوٹرز نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کیا، جس کی وجہ مقتول کانسٹیبل رانا اشفاق عابد خان کی چرس پکڑوانے میں پولیس کا ساتھ دے رہا تھا۔ ملزمان نے کانسٹیبل کو گھر کے باہر فیملی کے سامنے گولیاں ماریں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ملزمان کی تلاش میں سی آئی اے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

    واضح رہے کہ کاہنہ میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کانسٹیبل ساجد نصیر شہید ہوگیا تھا، مقابلے کا مقدمہ ساتھی پولیس اہلکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا تھا،کاہنہ کےعلاقہ ہلوکی میں پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھےکہ اسی دوران واردات کر کے فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کو روکا توملزمان نے رکنے کی بجائے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل ساجد نصیر چہرے پر گولیاں لگنے سے موقع پر ہی شہید ہوگیاتھا۔

    کانسٹیبل ساجد نصیر ضلع قصور کا رہائشی تھا، شہیدنے پسماندگان میں بیوہ اورایک بیٹی چھوڑی، شہید کانسٹیبل ساجد نصیر کا ایک بھائی ماجد نصیر ڈولفن سکواڈ میں فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

  • 3 کمسن بچوں کو مار کر کراچی فرار ہونے والا باپ گرفتار،اہم وجہ سامنے آگئی

    3 کمسن بچوں کو مار کر کراچی فرار ہونے والا باپ گرفتار،اہم وجہ سامنے آگئی

    راولپنڈی:3 کمسن بچوں کو مار کر کراچی فرار ہونے والا باپ گرفتار،اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کےمطابق راولپنڈی کے علاقے ڈیرہ مسلم میں بیوی کے ناراض ہو کر جانے کے بعد باپ نے اپنے تین کم سن بچوں کو جان سے مار دیا، پولیس نے اسے کراچی فرار ہونے کے دوران گرفتار کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ جاتلی کے علاقے ڈیرہ مسلم میں ایک گھر سے 3 کم سن بہن بھائیوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، واقعے کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ شقی القلب باپ نے بیوی کے ناراض ہو کر میکے چلے جانے پر اپنے بچوں ہی کو مار دیا۔

    سی پی او محمد احسن یونس نے واقعے کا نوٹس لیا، تو پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد انکشاف کیا کہ 9 سالہ عثمان، 4 سالہ فیصان اور 4 سالہ ردا کو پیٹی میں بند کر دیا گیا تھا اور ان کی موت بھی ٹرنک کے اندر دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ بچوں کی ماں ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی ہے، والد بھی گھر پر نہیں تھا۔ پولیس نے کہا کہ تمام حقائق سامنے لانے کے لیے بچوں کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔

    ادھر ریلوے پولیس سکھر نے کارروائی کر کے بچوں کے قاتل باپ نور محمد کو روہڑی سے گرفتار کیا، ایس ایس پی ریلوے سکھر کا کہنا تھا کہ ملزم کراچی فرار ہو رہا تھا، پاکستان ایکسپریس سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے دوران تفتیش گوجر خان میں بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ قریبی رشتہ داروں نے بچوں کو گھر میں موجود نہ پا کر تلاش شروع کی تھی، جس پر ان کی لاشیں گھر کے ٹرنک سے ملیں، ایس ایچ او جاتلی کا کہنا تھا کہ بچوں کی والدہ نے بتایا کہ بچوں کے والد نور محمد نے بچوں کو ٹرنک میں بند کیا اور خود شہر سے باہر چلا گیا۔

    ایس پی صدر نے بتایا کہ فارنزک سائنس لیب کی ٹیم کے ذریعے موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جائے گی، مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔

  • برطانیہ پھرلہولہاں ہوگیا : گلاسگو میں چاقو حملہ، 3 افراد ہلاک

    برطانیہ پھرلہولہاں ہوگیا : گلاسگو میں چاقو حملہ، 3 افراد ہلاک

    گلاسگو: برطانیہ پھرلہولہاں ہوگیا : گلاسگو میں چاقو حملہ، 3 افراد ہلاک،اطلاعات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں چاقو حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جب کہ پولیس افسر سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ شہر کے مصروف علاقے ویسٹ جارج اسٹریٹ پر واقع سٹی سینٹر میں پیش آیا جہاں چاقو بردار شخص نے حملے کر کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    پولیس نے جوابی کارروائی میں مشتبہ شخص کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس افسر پر حملے دوران فائرنگ کر کے حملہ وار کو مار دیا گیا۔

    اسکاٹ لینڈ پولیس فیڈریشن نے واقعے کو دہشتگرد حملہ قرار دیتے ہوئے شہر بھر کی سیکورٹی مزید سخت کردی ہے اور جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    حملے میں زخمی ہونے والے پولیس افسر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جب کہ دیگر 5 زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    وزیر اعظم بورس جانسن نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خبر سن کر صدمہ ہوا ہے۔

  • پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کیخلاف کارروائی روکنے کی درخواست مسترد،چینی مافیا کے بعد پٹرول مافیا کی شامت آگئی

    پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کیخلاف کارروائی روکنے کی درخواست مسترد،چینی مافیا کے بعد پٹرول مافیا کی شامت آگئی

    اسلام آباد:پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کیخلاف کارروائی روکنے کی درخواست مسترد،چینی مافیا کے بعد پٹرول مافیا کی شامت آگئی،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئل کمپنیوں کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹو کو ذمہ داروں کے تعین کی انکوائری سے نہیں روکا جاسکتا۔ عدالت نے پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی روکنے اور آئل کمپنیوں کی حکم امتناع جاری کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

    فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بحران پر انکوائری سے درخواست گزاروں کے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہوتے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیٹرول بحران انکوائری پر بھی فریقین کو غیرضروری بیانات سے روک دیا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے چینی مافیا نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ریلیف لینے کی کوشش کی اوردرخواست کی تھی کہ حکومت کو چینی مافیا کے خلاف قانونی کارروائی سے روکا جائے جسے ہائی کورٹ نے مسترد کردیا تھا

  • نا معلوم نعش

    نا معلوم نعش

    رپورٹ (کاشف تنویر) مانو چک نہر ھیڈ سوخلی کے قریب علاقہ تھانہ پاھڑیانوالی سے نا معلوم نعش نہر سس ملی ہے اگر کوئی بھائی جانتا ھو تو رابطہ کرے
    03456255100 طارق محمود گوندل انچارج چوکی چاڑانوالہ

  • کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بیوی کو پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا

    کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بیوی کو پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا

    قاہرہ: کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بیوی کو پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا،اطلاعات کےمطابق مصر کے دارالحکومت میں ایک شخص نے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اپنی اہلیہ کو پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔

    عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ کے رہائشی شہری اہلیہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خوفزدہ تھا کہ کہیں وہ بھی مرض کا شکار نہ ہوجائے اسی وجہ سے اُس نے اپنی اہلیہ کو پانچویں منزل کی بالکونی سے نیچے پھینکا۔

    رپورٹ کے مطابق پانچویں منزل سے نیچے پھینکی جانے والی 25 سالہ لڑکی معجزانہ طور پر بچ گئی، ہمسایوں نے انہیں فوری اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ گرنے کی وجہ سے خاتون کی ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوئی ہے۔

    ڈاکٹرز نے فوری طور پر خاتون کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن کیا اور بیان ریکارڈ کرنے کے بعد پولیس نے شہر کو حراست میں لے لیا۔

    ملزم نے دورانِ تفتیش پولیس کو بتایا ہمارے درمیان جھگڑا رہتا تھا اور ہم ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنا چاہتے ہیں، جب میں نے سنا کہ اہلیہ کرونا کا شکار ہوگئی تو مجھ سے پھر کچھ برداشت نہیں ہوا کیونکہ اس کی وجہ سے میں بھی بیمار ہوسکتا تھا۔

    ملزم نے بتایا کہ ’مجھے کرونا کا خوف تھا اور یہ ڈر تھا کہ کہیں میں بھی متاثر نہ ہوجاؤں، اہلیہ نے تین ٹیسٹ کرائے اور تینوں ہی مثبت آئے، میں نے اُسے فوری گھر چھوڑنے کا حکم دیا تو اُس نے انکار کیا جس پر مجھے غصہ آیا اور پھر بالکونی سے نیچے دھکا دے دیا‘۔

    قاہرہ کے عین شمس یونیورسٹی اسپتال کے آرتھوپیڈ ڈاکٹر علی مزیاد کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں مکمل طور پر تندرست ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ لا ک ڈاؤن کے دوران مصر سمیت دنیا بھر میں ہونے والے گھریلو تشدد کی نشاندہی کرتا ہے۔

  • امریکی ماوں کی طرف سے اپنے بچوں کوقتل کرنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ:ایک اورماں نے 5 سالہ بچہ قتل دیا

    امریکی ماوں کی طرف سے اپنے بچوں کوقتل کرنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ:ایک اورماں نے 5 سالہ بچہ قتل دیا

    ڈکوٹا: امریکی ماوں کی طرف سے اپنے بچوں کوقتل کرنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ:ایک اورماں نے 5 سالہ بچہ قتل دیا،اطلاعات کےمطابق امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں ایک خاتون نے نہایت ظالمانہ طریقے سے 5 سالہ بچے کو جان سے مار دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ساؤتھ ڈکوٹا کی 21 سالہ خاتون جولیا لی کارٹر نے گھر میں پانچ سالہ بچے کے پیٹ میں لاتیں مار کر اور اس کے پیٹ پر زور سے پاؤں مار کر اسے قتل کر دیا۔

    یہ افسوس ناک واقعہ جنوبی ڈکوٹا کے شہر میچل میں تین دن قبل پیش آیا، پولیس کا کہنا تھا کہ پیر کو ایک خاتون کی کال آئی، اس نے بتایا کہ بچہ سانس نہیں لے رہا ہے، اس کے بعد وہ پیس اسپتال گئی، جہاں بچے کو مردہ قرار دیا گیا۔

    پولیس نے اکیس سالہ خاتون کو گرفتار کر کے اس کے خلاف فرسٹ ڈگری قتل، اور بچے پر ظالمانہ تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔

    میچل حکام کا کہنا تھا کہ پانچ سالہ بچے کو جب 23 جون کو اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا تو وہ سانس نہیں لے رہا تھا، اسپتال عملے نے جان بچانے والے طبی اقدامات کیے تاہم بچہ مر چکا تھا۔

    بعد ازاں، آٹوپسی سے اس بات کا تعین ہوا کہ بچہ پیٹ میں شدید چوٹیں لگنے سے ہلاک ہوا، موت بھی قتل قرار دی گئی، پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کارٹر نے بھی اعتراف کیا کہ اس نے بچے کے پیٹ میں 5 مرتبہ لات ماری، اور پھر زمین پر پڑے ہوئے بچے کے پیٹ پر زور سے پیر مارا۔

    پولیس کے مطابق خاتون کارٹر بچے کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھی، بچے کے ساتھ اس کا تعلق اور بچے کو مارنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

  • تیزرفتاری خطرہ جان : کلمہ چوک پر تیز رفتار مزدے نے میاں بیوی کو کچل ڈالا

    تیزرفتاری خطرہ جان : کلمہ چوک پر تیز رفتار مزدے نے میاں بیوی کو کچل ڈالا

    لاہور: کلمہ چوک پر تیز رفتار مزدے نے میاں بیوی کو کچل ڈالا صوبائی دارالحکومت میں آئے روز حادثات کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کی وجہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے.کلمہ چوک پر تیز رفتار مزدے نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل ڈالا،50 سالہ رخسانہ نامی خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی, شوہر شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، حادثے کا ذمہ دار موقع سے فرار.

    تفصیلات کے مطابق حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا، خاتون کی شناخت رخسانہ اقبال کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کے شوہر 55 سالہ محمد اقبال کو طبی امداد کے لیے جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد مزدا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکھٹے کر لیے اور مزدا ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔

    اس سے قبل مانگامنڈی میں تیزرفتار کیری ڈبہ ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہو کر ٹریلر سے ٹکرا گیا جس کے باعث ایک مزدور موقع پر جاں بحق ہوگیا اور 6 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا تھا اور جاں بحق مزدور کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی جو کہ شامکے بھٹیاں کا رہائشی تھا۔

  • آسمانی بجلی گرنے سے عورتوں اور بچوں سمیت 83 افراد ہلاک، ہرطرف کہرام مچ گیا

    آسمانی بجلی گرنے سے عورتوں اور بچوں سمیت 83 افراد ہلاک، ہرطرف کہرام مچ گیا

    نئی دہلی: آسمانی بجلی گرنے سے عورتوں اور بچوں سمیت 83 افراد ہلاک،ہرطرف کہرام مچ گیا ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے عورتوں اور بچوں سمیت 83 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی کے گرنے سے 83 افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، بجلی گرنے سے سب سے زیادہ 13 ہلاکتیں گوپال گنج کے علاقے میں ہوئیں۔

    بھارت کے کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش ہوئی اس دوران ریاست کے بہت سے اضلاع میں ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا اور آسمانی بجلی کے گرنے واقعات بھی رونما ہوئے جس کے نتیجے میں 83 افراد ہلاک ہوچکے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    بھارتی ضلع سیوان میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد ہلاک ہوئے، کشن گنج کے تھانہ کوچادھامن کے بلیا گاؤں میں کھیت میں کام کرنے والے دو بھائیوں میں سے ایک ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے بھائی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    موتیہاری کے گاؤں بیلوتیہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، بتیا کے علاقے نرکٹیا گنج کے شکارپور تھانہ کی حدود میں دو مختلف پنچایتوں میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ہوئے۔

    روہتاس کے کرگہرا نمڈیہرا میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد آسمانی بجلی سے جھلس گئے، جھلسے ہوئے لوگوں میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، ارریہ کے نرپت گنج بلاک میں پھولکاہا تھانے کی حدود کھوپڑیا میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک 30 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔

    بھارتی ضلع کھگڑیا کے چوتھم تھانے کی حود میں مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے پانچ بچے جھلس گئے ان میں سے ایک کی حالت نازک ہے، ادھر میدانی نگر میں ایک خاتون ہلاک ہوئی، بیلہہ گاؤں میں کھیت میں کام کرنے والے میاں بیوی بھی ہلاک ہوگئے۔