لاہورانویسٹی گیشن پولیس اسلام پورہ کی کارروائی۔
پولیس کے مطابق راہزنی وچوری کی وارداتوں میں ملوث الیاس عرف گنجا راہزن و چور گینگ کے 3ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں گروہ کاسرغنہ الیاس عرف گنجا اور اس کے ساتھی اکبر خان اور عبدالرحمن عرف مانی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے2موبائل فونز، LCD، طلائی زیورات، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائزاسلحہ برآمد کیے گئے ہیں۔ گرفتارسابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس اسلام پورہ نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Category: جرائم و حادثات
-

ریکارڈ یافتہ ملزموں کو پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟
-

لاہور شہر میں تین روزہ لاک ڈاون، پولیس شہر میں کیا کرنے پر مجبور؟
کورونا ایمرجنسی صورتحال،جزوی لاک ڈاؤن کے دوسرا مرحلے کا آغاز۔
جمعہ، ہفتہ،اتوار: لاک ڈاون پر سختی سے عملدامد کے لئے پولیس اقدامات مکمل کر لیے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نئے احکامات جاری کر دئیے۔ جس کے مطابق ناکوں پر شہریوں، وہیکلزکی غیر ضروری نقل و حرکت روکی جائے گی۔ تمام مارکیٹیں، بازار، کاروباری و نجی ادارے بند رہیں گے۔ حکومتی ہدایات، ہیلتھ ایڈوائزی کے تحت شہری احتیاط کریں،گھروں تک محدود رہیں۔ صرف مشروط اجازت کی حامل دکانیں اور شعبے مخصوص اوقات کیلئے کھلے رہیں گے۔ ڈبل سواری کے خلاف ایکشن لیں،شہریوں کو کورونا وائرس کے خطرات سے آگاہ کریں۔ لاک ڈاون کی خلاف ورزی پربلاامتیاز کاروائی عمل میں لائیں۔ پولیس افسران اور جوان حفاظتی ماسک،سینٹائزر سمیت کورونا سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عمل کریں. -

لاہور پولیس جمعے کو کن کاموں میں مصروف؟
لاہور پولیس جمعتہ المبارک کے موقع پر عبادت گاہوں اور نمازیوں کی سکیورٹی پر مامور رہی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ 03 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں، مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ نمازی حضرات کی ماسک، سینٹائزر اور صفوں میں فاصلہ کے حوالے سے چیکنگ بھی یقینی بنائی جائے۔ مساجد، امام بارگاہ اور عبادت گاہوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرامد کے لئے 277 انفورسمنٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ 20نکاتی ایس او پیز یقینی بنانے کے لئے پولیس افسران مساجد کمیٹیوں اور انتظامیہ سےمکمل رابطے میں رہیں۔ علماء کرام، مساجد انتظامیہ20نکاتی ہدایات کی پابندی سے عبادت گذاروں کو کورونا سے محفوظ رکھیں۔ شہر کی 5057مساجد کو حساسیت کے اعتبار سے 03کیٹیگریزمیں تقسیم کیا گیا ہے۔ اے کیٹیگری میں 218،بی کیٹیگری775جبکہ سی کیٹیگری میں 4064 مساجد شامل۔ ڈولفن سکواڈ،پیرو ٹیمیں اور تھانوں کی گاڑیاں عبادت گاہوں کے اطراف موثر پٹرولنگ کریں۔
-

یہ مودی کا بھارت ہے جہاں زبردستی پیشاب پلانے، تشدد کا نشانہ بننے کے بعد نوجوان کی خودکشی
مدھیہ پردیش :زبردستی پیشاب پلانے، تشدد کا نشانہ بننے کے بعد نوجوان کی خودکشی،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں معمولی تنازع پر نوجوان پر تشدد کرکے اسے زبردستی پیشاب پلانے کے واقعے کے بعد نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ریاست کے ضلع شیوپوری میں دلت برادری سے تعلق رکھنے والے دو خواتین سمیت تین افراد کی جانب سے 19 سالہ نوجوان کو معمولی مسئلے پر تشدد کا نشانہ بنانے اور پھر ان کا پیشاب پینے پر مجبور کیا گیا تھا۔سیجَر گاؤں میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد نوجوان وِکاس شرما کی لاش اس کے گھر سے لٹکی ہوئی حالت میں ملی،نوجوان کے گھر سے اس کا خودکشی سے قبل لکھا گیا نوٹ اور ویڈیو کلپ بھی ملی۔
ویڈیو کلپ میں وکاس کا کہنا تھا کہ وہ قریبی مندر میں پوجا کے لیے لوٹے میں پانی لینے کے لیے دستی پمپ گیا، جب وہ پانی بھر رہا تھا تو چند قطرے تین دلت لوگوں منوج کوہلی، تراوَتی کوہلی اور پریانکا کوہلی کی بالٹی میں گر گئے۔
اس بات پر تینوں لوگ برہم ہوگئے اور وکاس کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔بات تشدد پر ہی ختم نہیں ہوئی اور منوج نے لوٹے میں پیشاب کی جس کے بعد تینوں نے نوجوان کو اسے پینے پر مجبور کیا۔واقعے کے بعد شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر وکاس اپنے گھر پہنچا اور خودکشی کا نوٹ لکھنے اور ویڈیو میں اپنی موت کے اعلان کے بعد پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ایس پی شیوپوری راجیش سنگھ چندیل نے بتایا کہ پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 306 اور 323 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
-

ٹریکٹر بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرایا، 13 افراد کی ہوئی موت
ٹریکٹر بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرایا، 13 افراد کی ہوئی موت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹریکٹر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا جانے کے باعث کرنٹ لگنے سے 13 افراد کی موت ہو گئی ہے
واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارتی ریاست آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم کے علاقے ماچا ورم میں ٹریکٹر کھمبے سے جا ٹکرایا جس سے ٹریکٹر ٹرالی پر سوار 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، مرنے والوں میں خواتین بھی شامل تھیں، مرنے والوں میں ٹریکٹر ڈرائیور اور اسکا ہیلپر بھی شامل ہے
اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کے مطابق کھیتوں میں کام سے مزدور ٹریکٹر پر واپس آ رہے تھے کہ راستے میں ٹریکٹر بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرایا جس کی وجہ سے کھمبا گر گیا اور بجلی کی تاریں ٹریکٹر ٹرالی پر آ گریں، تاریں گرنے سے ٹریکٹر میں کرنٹ آیا اور کرنٹ لگنے سے ٹریکٹر ٹرالی میں سوار سبھی 13 افراد کی موت ہو گئی
مہاراشٹر کے ریاستی وزیر بی سرینواس ریڈی ‘ رکن پارلیمنٹ ایم سرینواسلو اور جنا سینا پارٹی کے صدر پون کلیان نے حادثے میں مرنے والے افراد کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے جبکہ ریاستی حکومت کی جانب سے مرنے والے افراد کے ورثاء کیلئے فی کس 5 لاکھ روپے امداد کا بھی اعلان کیا ہے
-

یوم علی کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کیا کر رہی ہے؟
یوم حضرت علی(رضی اللہ عنہ) سمیت جزوی لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں مشترکہ فلیگ مارچ۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اعجاز رشید نے فلیگ مارچ کی قیادت کی۔ فلیگ مارچ میں،پاکستان آرمی،رینجرز سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ فلیگ مارچ ماڈل ٹاؤن سے شروع ہو کر فیروزپور روڈ،کلمہ چوک،برکت مارکیٹ،اکبر چوک،پیکو روڈ سے فیروزپور روڈ،کلمہ چوک،لبرٹی گول چکر مین بلیوارڈ،کلمہ چوک سے ہوتا ہوا ماڈل ٹاؤن پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ ایس پی ماڈل ٹاون اعجاز رشید کا کہنا تھا کہ یوم حضرت علی(رضی اللہ عنہ) پر حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ شہر میں جمعہ،ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہو گا،شہری غیر ضروری نقل وحرکت سے گریز کریں۔ شہری موجودہ وبائی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کرنا اورحکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ -

لاہور کی مارکیٹوں میں کیا ہو رہا ہے؟ انتظامیہ نے سب خود دیکھ لیا
ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کے ہمراہ لبرٹی مارکیٹ گلبرگ کا دورہ کیا۔
صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے بھی لبرٹی مارکیٹ کا دورہ کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعیدنے صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال سے ملاقات کی اور انہیں لبرٹی مارکیٹ میں حکومت کی طرف سے لاک ڈاون میں نرمی کے دوران گاہکوں اوردکانداروں کی طرف سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے لبرٹی مارکیٹ میں خریداروں اوردکانداروں کی طرف سے کورونا وائرس سے بچاو کی ایس او پیز کی پابندی کا جائزہ لیا۔وزیر صنعت میاں اسلم اقبال،ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر اورڈپٹی کمشنر لاہور نے لبرٹی مارکیٹ کی تاجر تنظیموں کے عہدیداران سے بھی ملاقات کی۔میاں اسلم اقبال نے تاجر عہدیداروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کے رش کی صورتحال سے بچا جائے اور مارکیٹوں میں آنے والے شہریوں کی طدف سے ماسک، گلوز، سینٹائزرز،سماجی فاصلے سمیت کورونا سے بچاو کی تمام حفاظتی تدابیر پر عمل درامد یقینی بنایاجائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہری مارکیٹوں میں اپنے بچوں کو ہرگز نہ لائیں۔ -

لاہور میں مکمل لاک ڈاون ہو گا، کب سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ؟
سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ کل سے شہر بھر میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، مارکیٹس، بازار، دکانیں بند جبکہ ہر قسم کی نقل و حرکت پر بھی مکمل پابندی ہوگی، تمام پرائیویٹ دفاتر بھی بند رہیں گیں، ڈبل سواری سمیت ہر قسم کی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہوگی، شہر بھر میں لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کےلئے جگہ جگہ ناکہ بندی کی جائے گی، غیر ضروری گھروں سے نکلنے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی، شہری پریشانی سے بچنے کیلئے گھروں میں محفوظ رہیں، نماز جمعہ کے دوران حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔
-

شہریوں کو لوٹنے والوں کے ساتھ پولیس نے کیا کیا؟
لاہور انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت کی کارروائی۔
گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں سرغنہ اعظم عرف مٹھا اور اس کا ساتھی عباس شامل ہیں۔ گرفتارملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی2موٹر سائیکلیں، نقدی، 10موبائل فونز اورناجائز اسلحہ برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے ملزمان کو مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر کی طرف سے ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ -

افسوسناک حادثے میں3 افراد جاں بحق، 3 زخمی
افسوسناک حادثے میں3 افراد جاں بحق، 3 زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں کچی کوٹھی سٹاپ نزد ننکانہ بائی پاس فیصل آباد روڑ پر تیز رفتار ویگن ڈالا ٹائر پھٹنے سے درخت کے ساتھ ٹکرا کر الٹ گیا-حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے-
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا-
اطلاع کے مطابق تیز رفتار ویگن ڈالا شاہ کوٹ سے لاہور جوتے لینے کیلئے جا رہے تھے کہ مانانوالہ کچی کوٹھی کے نزدیک ٹائر پھٹنے سے ویگن درخت کے ساتھ ٹکرا کر الٹ گئی جس سے ویگن میں سوار 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے – ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی جبکہ لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا-
زخمی ہونے والوں میں محمد وحید ولد محمد شفیق 24 سال، بہاول ولد اقبال 20 سال اور شہروز ولد شفیق 24 سال شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں ذوالفقار ولد اصغر علی 55 سال، یاسر ولد گلزار 32 سال اور شعیب ولد افضال 22 سال شامل ہیں- تمام افراد کا تعلق شاہ کوٹ ضلع ننکانہ صاحب سے ہے-