Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ساہیوال میں بدنام زمانہ ماچھی ڈکیت گینگ نے  پولیس پارٹی پر حملہ کردیا

    ساہیوال میں بدنام زمانہ ماچھی ڈکیت گینگ نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا

    ساہیوال میں بدنام زمانہ ماچھی ڈکیت گینگ نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا

    باغی ٹی وی :میں بدنام زمانہ ماچھی ڈکیت گینگ کا پولیس پارٹی پر حملہ،اپنا ساتھی چھڑوانے کی کوشش میں اپنے ہی فائر سے ساتھی کو مار ڈالا،پولیس کانسٹیبل شدید زخمی۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں بدنام زمانہ ڈکیت،بھتہ خور ، دھوکہ دہی اور ناجائز قبضہ میں ملوث گینگ کے کارندوں نے گزشتہ روز ہائی سٹریٹ پر نجی دوکان کو لوٹنے کی کوشش کی جس میں دوکاندار کی مزاحمت پر دو سگے بھائیوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا تھا۔مزاحمت کے دوران ماچھی گینگ کا کارندہ اعجاز عرف کالو کو دوکانداروں نے دبوچ لیا جبکہ باقی ساتھ بھاگنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔تھانہ فتح شیر کی پولیس نے اعجاز عرف کالو ماچھی کی نشاندھی پر ماچھی ڈکیت گینگ کے باقی ساتھیوں کو پکڑنے کے لیے چھاپہ مارا تو پانچ مسلح افراد نے اعجاز عرف کالو ماچھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔موقع پر موجود ہولیس اہلکاروں نے سٹی کنٹرول پر مقابلے کی اطلاع دی تو تھانہ فرید ٹاون اور فتح شیر کی پولیس موقع امداد کے لیے پہنچی۔ماچھی گینگ نے 25 منٹ تک پولیس پر فائرنگ جاری رکھی جس سے ایک کانسٹیبل شدید زخمی ہوا اور پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا۔فائرنگ کے دوران اعجاز عرف کالو ماچھی نے بھاگنے کی کوشش کی تو اپنے ہی ماچھی ساتھیوں کی گولیوں کا شکار ہو گیا۔پولیس پر حملہ کرنے اور اعجاز عرف کالو ماچھی کو موت کے گھاٹ اتارنے ہر تھانہ فرید ٹاون میں ماچھی گینگ پر قتل اور اقدام قتل جیسی سنگین دفعات لگا کر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

  • غم ناک خبر آگئی : شاپنگ مال کی چھت اچانک گرگئی

    غم ناک خبر آگئی : شاپنگ مال کی چھت اچانک گرگئی

    ریاض : شاپنگ مال کی چھت اچانک گر گئی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، انتطامیہ نے شاپنگ سینٹر کے اندر چھت گرنے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا۔یہ واقعہ سعودی مشرقی صوبے قطیف میں پیش آیا جہاں کورونا کے باعث بند ہونے والا شاپنگ مال دوبارہ کھولا گیا تھا۔

    تین ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد سعودی عرب میں زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے، اس سلسلے میں دیگر بازاروں کی طرح ایک شاپنگ سینٹر بھی کھولا گیا جس کی چھت دوبارہ کھلنے کے پہلے روز ہی گر گئی لیکن خوش قسمتی سے ملبے کی زد میں کوئی نہیں آیا۔

    شاپنگ سینٹر کے اندر کی چھت گرنے کی جگہ کو ریسکیو اداروں نے فوری طور پر گھیرے میں لے لیا تھا۔ اس حوالے سے سعودی شہری دفاع نے اپنے ٹویٹر پیغام پر بتایا ہے کہ واقعے کے بعد مرکز کو خالی کرا لیا گیا تھا اور اس دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ شام قطیف کے سٹی مال کی لابی کے اندر چھت کا حصہ جزوی طور پر گرا، حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ اتوار کے روز پورے سعودی عرب میں کرفیو مکمل طور پر اٹھا لیا گیا تھا جہاں نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کے تحت تمام کاروباری مراکز نے دوبارہ کام شروع کیا تھا۔

  • دیسی شراب بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

    دیسی شراب بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

    رپورٹ (کاشف تنویر)️
    منڈی بہاوالدین پولیس چوکی صوفی سٹی کا دیسی شراب بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، شراب کشید کرنے والی فیکٹری الات سمیت پکڑ لی بدنام زمانہ ملزم گرفتار

    منڈی بہاوالدین پولیس صوفی سٹی کو اطلاع ملی کی نواحی گاوں محبت پور کھیوہ میں ملزم خضرحیات دیسی شراب بنانے کا کام کر رہا ہے جس پر پولیس پارٹی نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے خضرحیات کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی اور ایک ڈرم لاہن شراب، دو گیلن تیار دیسی شراب سمیت الات شراب برآمد کر کے قبضہ میں لے لئے اور ملمز کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے یاد رہے ملزم اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے

  • لاہور کی مقامی عدالت کی طرف سے عائشہ ثنا کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور کی مقامی عدالت کی طرف سے عائشہ ثنا کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور کی مقامی عدالت نے چیک ڈس آنر ہونے کے مقدمے میں پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

    باغی ٹی وی : لاہور کی مقامی عدالت نے چیک ڈس آنر ہونے کے مقدمے میں پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ پولیس کے مطابق اداکارہ عائشہ ثناء کے خلاف بزنس مین میاں علی معین کی جانب سے لاہور کے تھانہ ڈیفنس بی میں چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کرایا گیا تھا-

    اداکارہ عائشہ ثناء مقدمہ میں شامل تفتیش نہ ہوئیں جس پر لاہور کی مقامی عدالت نے عائشہ ثناء کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ میاں محمد علی معین نے گذشتہ ماہ27 مئی کو اداکارہ اور میزبان عائشہ ثناء کے خلاف لاہور ڈیفنس بی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا تھا جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ اداکارہ نے ان سے 20 لاکھ روپے قرض لیا تھا جس کے بدلے میں اداکارہ نے انہیں جو چیک دیا وہ بوگس ہونے کی وجہ سے کیش نہیں ہوا تھا۔

    اداکارہ عائشہ ثناء پر بوگس چیک دینے پر مقدمہ درج

    معروف اداکارہ عائشہ ثنا گرفتار ہو سکتی ہیں؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

  • ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے 17 سالہ لڑکا ہلاک

    ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے 17 سالہ لڑکا ہلاک

    کراچی :کراچی: ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے 17 سالہ لڑکا ہلاک،اطلاعات کے مطابق کراچی کے سچل پولیس اسٹیشن کی حدود میں ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بنانے کے دوران پستول کی گولی چلنے سے 17 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔

    سپرہائی وے کے قریب تنویر مرتضیٰ ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دوران اس کے ہاتھ میں موجود پستول کی گولی چلنے سے زخمی ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ مذکورہ حادثہ سکندر گوٹھ میں پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ تنویر مرتضیٰ کو زخمی حالات میں گلشن اقبال کے پٹیل ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جاںبر نہ ہوسکا۔

    واضح رہے کہ تین ماہ قبل گجرات میں پولیس کانسٹیبل مبینہ طور پر ایک خاتون کی جانب سے ٹک ٹاک ویڈیو کی ریکارڈنگ کے دوران اپنی ہی پستول سے چلنے والی گولی سے جاں بحق ہوگیا تھا۔پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ واقعے میں ملوث یونیورسـٹی آف گجرات کے 2 طالبات سمیت 3 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    خیال ہے کہ نوعمر لڑکے لڑکیوں میں مقبول ہونے والی ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ‘ٹک ٹاک’ کے لیے ریکارڈنگ کے دوران کچھ انوکھا کرنے کی کوشش میں کئی لڑکے اور لڑکیاں ہلاک ہوچکے ہیں۔

    چند ماہ قبل بھارت کے شہر نئی دہلی کے معروف انڈیا گیٹ کے قریب ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کے دوران دوست کی جانب سے چلائی گئی گولی سے 19 سالہ لڑکا سلمان ہلاک ہوگیا تھا۔

    علاوہ ازیں بھارت میں ہی’ٹک ٹاک‘ پر ویڈیوز بنانے کی وجہ سے معطل ہونے والی بھارتی خاتون پولیس کانسٹیبل ارپیتا چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی ہے۔

    بھارتی ریاست گجرات کے ضلع مہاسانا کے پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی کے دوران ویڈیوز بناکر ’ٹک ٹاک‘ پر اپ لوڈ کرنے والی خاتون کانسٹیبل ارپیتا چوہدری کو گزشتہ برس جولائی میں اس وقت معطل کردیا گیا تھا جب ان کی کچھ ویڈیوز کافی وائرل ہوئی تھیں۔

  • ساڑھے5 ماہ میں6 لاکھ 16ہزار کے ای چالان,4 کروڑ22 لاکھ 76 ہزار 400 روپے جرمانہ

    ساڑھے5 ماہ میں6 لاکھ 16ہزار کے ای چالان,4 کروڑ22 لاکھ 76 ہزار 400 روپے جرمانہ

    لاہور:4 کروڑ22 لاکھ 76 ہزار 400 روپے جرمانہ،اطلاعات کے مطابق لاہوریوں نے ٹریفک سگنل توڑنے کی عادت نہ چھوڑی، شہرمیں کیمروں سے مانیٹرنگ اور ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کے لیے وارڈنز کی موجودگی بھی شہریوں کے مزاج کو نہ بدل سکی۔

    تفصیلات کے مطابق پہلے ساڑھے پانچ ماہ میں سیف سٹی اتھارٹی نے6 لاکھ 16 ہزارسے زائد چالان جاری کردیئے، شہرمیں روزانہ لاکھوں کی تعداد میں گاڑیاں سڑکوں پررواں دواں رہتی ہیں، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے مینول کے ساتھ ساتھ کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے لیکن شہری پھر بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے بازنہیں آتے۔

    سیف سٹی کے اعداد و شمار کے مطابق پہلے ساڑھے پانچ ماہ کے دوران 3 لاکھ 40ہزار گاڑیوں،2 لاکھ 58 ہزار موٹرسائیکل و رکشا،9 ہزار کمرشل گاڑیوں کو چالان بھیجے گئے، جس کے نتیجے میں 4 کروڑ22 لاکھ 76 ہزار 400 روپے جرمانہ قومی خزانے میں جمع کرایا گیا جبکہ گزشتہ سال 25 کروڑسے زائد جرمانے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی۔مشکلات سے بچنے کے لئے شہری مقررہ تاریخ تک ای چالان کی ادائیگی یقینی بنائیں۔

    دوسری جانب ٹریفک پولیس کی ناقص کار کردگی شہریوں کے لیے اچھی ثابت ہوئی، نئے مالی سال میں ٹریفک پولیس کیلئے چالان کرنے کا ہدف کم کر دیا گیا۔ رواں مالی سال میں ٹریفک پولیس کو چالان کرنے کی مد میں چار ارب بیس کروڑ روپے کا ہدف دیا گیا تھا جس کو ٹریفک پولیس پورا نہ کر سکی اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کی جانب سے دو ارب پچاس کروڑ روپے کے چالان کیے گئے۔

    حکومت نے نئے مالی سال میں ٹریفک پولیس کو تین ارب ساٹھ کروڑ کے چالان کرنے کا ہدف دیا ہے۔ ٹریفک پولیس اب قوانین کی خلاف ورزی پر چالان تو کرئے گی تاہم اب کارکردگی دکھانے کے لیے کیے جانے والے چالان کم ہوں گے۔

  • ڈاکٹروں پر بڑھتے حملوں کو روکا جائے ، سفید کوٹ کی حرمت کیلئے کسی حد جانے سے گریز نہیں کریں گے، ینگ ڈاکٹرز

    ڈاکٹروں پر بڑھتے حملوں کو روکا جائے ، سفید کوٹ کی حرمت کیلئے کسی حد جانے سے گریز نہیں کریں گے، ینگ ڈاکٹرز

    لاہور:ڈاکٹروں پر بڑھتے حملوں کو روکا جائے ، سفید کوٹ کی حرمت کیلئے کسی حد جانے سے گریز نہیں کریں گے، ینگ ڈاکٹرزکا اعلان ، اطلاعات کے مطابق ایک طرف توڈاکٹرز کو فرنٹ لائن پرلڑنے والے ہیروقرار دیا جارہا ہے تو دوسری طرف انہیں ڈاکٹروں پرتشدد اورحملوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ کسی ایک شہر یا کسی ایک ہسپتال کا نہیں بلکہ پورے ملک سے اس قسم کےواقعات نے جہاں ڈاکٹرز کو پریشان کررکھا ہے وہاں عام شہری بھی اپنے طبیبوں کے ساتھ ہونے والے اس سلوک پربہت زیادہ پریشان ہیں

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تازہ واقع آج گوجرنوالا کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں پیش آیا جہاں ایک میت کے ورثا نے ڈیوٹی پرموجود ڈاکٹرز کی خوب پٹائی کی اوربرا بھلا بھی کہا ،

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پرخواتین ڈاکٹرز تھیں لیکن میت کے لواحقین جن میں عورتیں اورمرد بھی تھے نے مل کرتشدد کا نشانہ بنایا

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس واقعہ پرجہاں میت کے لواحقین نے تمام اخلاقی اوراداراتی حدیں پامال کیں وہاں ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے ان کے خلاف کارروائی نہ کرکے بیڈ گورننس کا ثبوت دیا گیا ، جس کی وجہ سے ڈاکٹرز اور بھی زیادہ پریشان ہوگئے

    دوسری طرف ینگ ڈاکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ اگریہی سلسلہ رہا تو وہ اس سفید کوٹ کی حرمت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیارہیں

  • "پٹواری "رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    "پٹواری "رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    لاہور:”پٹواری "رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار،اطلاعات کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی نے پٹواری کورشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا، پٹواری فلک شیر نے شہری سے وراثت کے انتقال کے لیے رشوت طلب کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور کی ٹیم نے پٹواری فلک شیر حلقہ چک نمبر 44 پتوکی کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

    ڈائریکٹر اینٹی کرپشن وسیم حامد سندھو کاکہناہےکہ کرپٹ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کر رہے ہیں،افسران کرپٹ عناصرکے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائیں۔

  • وڈیو گیم نےنوجوان کی جان لے لی

    وڈیو گیم نےنوجوان کی جان لے لی

    لاہور: وڈیو گیم نےنوجوان کی جان لے لی ،اطلاعات کے مطابق خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے شہر میں خوف و ہراس کی فضا طاری کردی ہے۔ ہر روز کوئی نہ کوئی شخص اپنے ہاتھوں سے موت کو گلے لگا لیتا ہے۔

    خودکشی کی وجوہات گھریلو جھگڑے، جہالت اور ذہنی تناؤ ہے۔ زیادہ تر واقعات ذاتی و گھریلو مسائل کہ وجہ سے رونما ہوتے ہیں۔ خودکشی کرنے والوں میں ان پڑھ افراد کے ساتھ پڑھے لکھے نوجوانوں کی اکثریت شامل ہیں۔ شمالی چھاؤنی کے علاقے میں وڈیو گیم کھیلنے سے منع کرنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی۔

    وڈیو گیم کھیلنے سے منع کیوں کیا، ایف سی کالج میں زیر تعلیم سیکنڈ ایئر کے طالب علم بیس سالہ جونٹی جوزف نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ ورثا کے مطابق جونٹی ہر وقت ”پب جی“ گیم کھیلنے میں لگا رہتا تھا، گزشتہ رات منع کیا، صبح کمرے میں جونٹی کی پنکھے سے لاش لٹک رہی تھی. لواحقین کی جانب سے پوسٹمارٹم نہ کروانے پر پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

    ماہرین کے مطابق اس کے علاوہ قانونی مسائل بھی ہیں اور اس امر کی نگرانی کرنے کے لیے بھی کوئی نظام موجود نہیں کہ جو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں وہ معیار کے مطابق ہیں یا نہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل بالی ووڈ کے مشہور اداکار 34 سالہ نوجوان سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی تھی۔ سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

  • 60000ہزار روپے جرمانہ

    60000ہزار روپے جرمانہ

    رپورٹ (کاشف تنویر) اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے مختلف مواضعات میں پٹرول پمپس کو چیک کیا۔اوورچارجنگ کرنے پر عمر پٹرولیم طارق آبادکو 60000ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔جبکہ مختلف دوکانداروں کو SOPs اور دفعہ۔144کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کئے گئے۔