رپورٹ (کاشف تنویر)) تفصیلات کے مطابق جن لوگوں پر فائرنگ ہوئی وہ عدالت سے تاریخ بھگت کر آ رہے تھے اور ان کے مخالفین نے فائرنگ کی. جن بھائیوں پر فائرنگ کی گئی ان کے نام محمد نواز، محمد سرفراز اور ان کا دوست کاشف. ان سب کا تعلق محلہ شفقت آباد سے ہے تینوں لوگ شدید زخمی ہیں.
Category: جرائم و حادثات
-

شہبازشریف خاندان کے اثاثے اربوں کے کیسے ہوگئے؟ نیب کے انکشافات سامنے آگئے،بچنا ناممکن ہوگیا
لاہور : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف خاندان کے اثاثوں کی لاکھوں سے اربوں میں منتقلی سے متعلق مزید انکشافات سامنے آگئے، نیب نے بتایا 2009 میں شہباز شریف خاندان کے اثاثے ایک ارب کے قریب تھے جو 2018 میں بڑھ کر 7ارب سے تجاو ز کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ، شہباز شریف خاندان کے اثاثوں سے متعلق نیب کے مزید انکشافات سامنے آگئے ہیں، رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ شہباز خاندان کے اثاثے بنانے کے ذرائع نامعلوم، جعلی اور خیالی ہیں۔
نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1990 میں شہباز شریف خاندان کے کل اثاثے 20لاکھ سے زائد تھے، جبکہ 1997 میں وزیراعلیٰ بننے کے بعد شہباز خاندان کے اثاثے3 کروڑ 50لاکھ تک پہنچ گئے۔
نیب کا کہنا ہے کہ سن 2003 میں شہبازشریف اور ان کے بیٹوں نے پہلی مرتبہ الگ الگ اثاثوں کی تفصیل جمع کرائی، جس کے مطابق شہباز شریف کی فیملی کے اثاثے 4کروڑ سے زائد ہوگئے۔
نیب رپورٹ کے مطابق 2004 سے 2008تک حمزہ شہباز کے علاہ خاندان کے کسی فرد نے تفصیل جمع نہیں کرائی، 2009 میں شہباز شریف کو ان کی بیویوں اور بچوں نے بیرون ملک سے رقوم ٹرانسفرکیں تو شہباز شریف خاندان کے اثاثے ایک ارب کے قریب پہنچ گئے جبکہ 2018 میں شہباز شریف خاندان کے اثاثوں کی مالیت 7ارب سے تجاوز کرگئی۔
-

ٹی۔ایم۔اے نوٹس لے۔
رپورٹ (کاشف تنویر) ٹی۔ایم۔اے منڈی بہاؤالدین کی طرف سے واسو روڑپرلگایا گیا "اوور ہیڈ بیر ئیر ” کہ ایک طرف جھگ گیا ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ انتظامیہ نوٹس لے۔۔
-

ملکوال روڑ پہ ایکسیڈنٹ
رپورٹ (کاشف تنویر) ملکوال روڑ پہ ایکسیڈنٹ گاڑی اتنی رفتار میں تھی کہ بجلی کے کھمبے کو ٹکر لگی کھمبا بھی نیچے گر گیاجانی نقصان نہیں ہوا۔
-

نیوزی لینڈ پھرسانحات کی زد میں : فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک، راہگیر زخمی
آکلینڈ:نیوزی لینڈ پھرسانحات کی زد میں فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک، راہگیر زخمی،اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور راہگیر زخمی ہوگیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پولیس اہلکاروں پر گشت کے دوران کار سوار نے فائرنگ کی اور فرار ہوگیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار ہلاک اور راہگیر زخمی ہوگیا۔
آکلینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے پولیس نے عوام سے واقعہ سے متعلق معلومات شیئر کرنے کی اپیل کی ہے۔
پولیس کمشنر اینڈریو کوسٹر نے کہا کہ جب گاڑی کو پہلی بار دیکھا گیا تھا تو یہ عام سی گاڑی لگ رہی تھی لیکن اس میں سوار ملزم نے پولیس پر اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور شہری زخمی ہوا۔
پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ افسران بندوق اٹھا کر نہیں رکھتے اور عام طور پر اسلحہ اپنی گاڑیوں میں رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق ہوگئے تھے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔
بعدازاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو عدالت میں پیش کیا تھا، ملزم کو عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی تھی۔
-

خواتین کو ہراساں کرنے اور تیزاب پھینکنے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار
خواتین کو ہراساں کرنے اور تیزاب پھینکنے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، خواتین کو ہراساں کرنے والا اور تیزاب پیھنکنے والا شخص گرفتار ہوگیا، مزکورہ ملزم کا یہ وطیرہ تھا کہ وہ راہ جاتی خواتین کو ہراساں کرتا تھا ، اس طرح کی کئی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمروں سے سامنے آئی ہیں جن میںدیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم اپنی عادت سے مجبور خواتین کو گلی بازار میں چھیڑکر موٹر سائیکل پر فرار ہو جاتا ہے .یہ عادی مجرم آخر سی سی ٹی وی فوٹیج کی وجہ سے شکنجے میں آگیا ،
خواتین کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار pic.twitter.com/4ZVQMyMWls
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 19, 2020
اسی طرح ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ملزم ایک عورت پر کچھ پھینکنے کی کوشش کرتا ہے کہا جاتا ہے کہ یہ تیزاب پھینکنے کی کوشش ہے . اس ملزم کو جب پکڑا کیا تو معصوم بنتے ہوئے معافی کی دخواست کرتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے معاف کردیا جائے ، آئندہ میںایسا کچھ نہیںکروں گا، -

ملزم نے بھابھی کی تیز دھار آلے سے گردن تن سے جدا کردی
ملزم نے بھابھی کی تیز دھار آلے سے گردن تن سے جدا کردی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پولیس ذارئع نے بتایا ہے کہ چیچہ وطنی کے تھانہ بنگلہ اوکانوالہ کی حدود 87 بارہ ایل میں دیور نے گھریلو جھگڑے پر بھابھی کی تیز دار آلہ سے گردن تن سے جدا کردی,جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کے بمد
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کاروائی کر نے کے بعد نعش اسپتال منتقل کردی اور ملزم کی تلاش شروع کردی, ذرائع کے مطابق آمنہ بی بی کی چار سال قبل 87 بارہ ایل میں شادی ہوئی تھی,پولیس ابھی تک ملزم کو پکڑنے میں ناکام ہے، جس کی گرفتاری کے لیے متعدد جگہوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں. -

رائیونڈ میں لرزہ خیزواردات ، بھائی کے ہاتھوں قتل کے واقعہ سے علاقے میں خوف وہراس
لاہور:رائیونڈ میں لرزہ خیزواردات ، بھائی کے ہاتھوں قتل کے واقعہ سے علاقے میں خوف وہراس،اطلاعات کے مطابق لاہور میں لرزہ خیز وارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، سگے بہن، بھائی، کزن، عزیز و اقارب ایک دوسرے کے خون کے پیاس ہوچکے ہیں، رائیونڈ میں بھائی نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دوہرے قتل کا واقعہ رائیونڈ کے نواحی گاؤں وطنہ میں پیش آیا۔ جہاں ملزم صائم اپنے آٹھ ساتھیوں کے ہمراہ بہن کے گھر داخل ہوا اور اندھا دھند گولیاں برسادیں، جس سے بینش اور اس کا شوہر اویس موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ملزمان خوف و ہراس پھیلانے کے لیے علاقے میں بھی فائرنگ کرتے رہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مرکزی ملزم صائم اور اس کے ايک ساتھی عنصر کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں دوہرے قتل کی واردات جائیداد کا تنازع معلوم ہوتی ہے تاہم حتمی وجوہات تفتیش کے مراحل مکمل ہونے پر سامنے آئیں گے۔
دوسری جانب مغلپورہ میں نامعلوم شخص کو قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی گئی۔ پولیس کے مطابق مغلپورہ کے قریب نہر میں تیرتی لاش دیکھ کر مقامی افراد نے ریسکیو کو اطلاع کی۔ ریسکیو ٹیموں نے نہر سے لاش نکال کر پولیس کے حوالے کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی، البتہ 35 سالہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا اور پھر لاش نہر میں پھینک دی گئی۔ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی جس پر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔
-

سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے، آر پی او سرگودہا
سرگودہا(عمیر ضیاء)ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے ضلع سرگودھا کے پولیس افسران کو کرائم میٹنگ کے دوران زیر تفتیش سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے اورمقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق
آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے ضلع سرگودھا کے پولیس افسران کے ساتھ آر پی او آفس سرگودھا میں کرائم میٹنگ کی صدارت کی۔اس میٹنگ میں ایس ایس پی آر آئی بی نجیب الرحمن بگوی، ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار،ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا امتیاز احمد،ایس ڈی پی او سٹی،صدر،کوٹ مومن اور بھلوال سرکل نے شرکت کی۔ زیر تفتیش سنگین مقدمات کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے تمام پولیس افسران کوواضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش سنگین مقدمات اغواء،قتل، ڈکیتی،ہاؤس رابری،روڈ رابری کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کریں۔اپنے اپنے سرکل کے ایس ایچ اوز کے ساتھ مل کران مقدمات کو ٹریس کرنے کی حکمت عملی مرتب کریں۔ان مقدمات میں ملوث ملزمان اور اشتہاری مجرمان کوگرفتار کریں۔آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ ایک ہفتے کے بعد ان مقدمات پر دوبارہ میٹنگ ہو گی جس میں ان مقدمات کی پراگریس سے متعلق چیک کیا جائے گا۔ان مقدمات کو جلد یکسو کرنے کے لیے تمام وسائل کو برؤئے کار لایا جائے۔ -

والدین کے ہاتھوں سگی اولاد کا قتل معمول بن گیا : ظالم باپ کی سفاکی کا دلخراش واقعہ
کیلیفورنیا : والدین کے ہاتھوں سگی اولاد کا قتل اوروہ بھی بہیمانہ اورظالمانہ طریقے سے: ظالم باپ کی سفاکی کا دلخراش واقعہ ،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں اپنے جڑواں بچوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے والے سنگدل باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم نے بچوں کو کار میں بٹھا کر پل سے نیچے سمندر میں گرا کر خود کشی کی کوشش کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں پولیس نے ایک شخص کو دو جڑواں بچوں سمیت مرنے سے بچالیا، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ خود کش حملے جیسا تھا۔
پولیس نے ملزم رابرٹ برائنز کے خلاف قتل، اغوا اور بچوں پر مظالم کی کوشش کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے، مقامی میڈیا کے مطابق برائنز سے اس کا مؤقف جاننے کیلئے رابطہ نہیں کیا جاسکا اور یہ واضح نہیں تھا کہ اس کا کوئی وکیل ہے یا نہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برائنز کی اہلیہ نے ہفتے کی صبح ہیلپ لائن 911 کو فون کیا اور بتایا کہ اس کے شوہر نے ان کے 2 سالہ جڑواں بچوں کو اغواء کرلیا ہے اور وہ بچوں کے ساتھ کوروناڈو پل سے سمندر میں کود کر خودکشی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
پولیس فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مقام پر پہنچی اور ملزم کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تاہم ملزم نے تیز رفتاری کے ساتھ کار کو سمندر میں گرا دیا۔
تاہم پولیس افسر نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے سو فٹ لمبی کینین پٹی کے استعمال ذریعے گاڑی ڈوبنے سے پہلے انہیں بچا لیا اور انہیں اسپتال منتقل کیا جہاں اب ان کی حالت بہتر ہے۔
ٰیاد رہےکہ پچھلے کئی مہینوں سے روزانہ کی بنیاد پرایسے درجنوں واقعات سامنے آرہےہیں جن میں سگے والدین اپنی ہی اولاد کوبہیمانہ اندازسے قتل کردیتے ہیں اورپھرندامت بھی نہیں ہوتی
