Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لاہور پولیس کا سیکیورٹی کے لیے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ

    لاہور پولیس کا سیکیورٹی کے لیے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ

    سی سی پی او لاہور ویڈیو لنک کانفرنس۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید کی زیر صدارت پولیس افسران کی ویڈیو لنک کانفرنس۔ویڈیو لنک کانفرنس میں ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سیعد، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید اور ڈی آئی جی سیکیورٹی محبوب رشید نے شرکت کی۔ ویڈیو لنک کانفرنس میں ایس ایس پی عبادت نثار اور تمام ڈویڑنل افسران کی بھی شرکت۔ ویڈیولنک کانفرنس میں جمتعہ الوداع، یوم القدس اور عید الفطر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، کورونا ایس او پیز سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ سینئر افسران حساس مساجد، امام بارگاہوں سمیت دیگر مقامات کی سیکیورٹی انتظامات کی خود انسپکشن کریں۔ رمضان المبارک کے آخری ایام میں اے ٹی ایم مشینوں، بینکوں، شاپنگ سنٹرز اور مارکیٹوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔ جمعتہ الوادع ، یوم القدس اور عید الفطر کی نماز کے اجتماعات میں پندرہ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ نماز عید کے بڑے اجتماعات میں کرونا گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ جمتعہ الوداع اور عیدالفطر کے موقعہ پر 05 ہزار سے زائد مساجد پر ڈیوٹی تعینات کی جائے گی۔ 189 بڑے اور کھلے میدانوں میں عید اجتماعات کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ مساجد اور بڑے اجتماعات کو سیکیورٹی کے پیش نظر اے، بی، سی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے کی نسبت اس بار دوگنا نفری تعینات کی جا رہی ہے۔ اس مرتبہ سیکیورٹی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا ہوگا۔ 100 سے زائد مارکیٹوں میں موٹربائیک کے ساتھ ساتھ پیدل گشت بھی تعینات کی گئی ہے۔ جمعتہ الوادع اور نماز عید کے وقت ڈولفن اور پیرو فورس کی پٹرولنگ کو بڑھایا جائے۔ عیدالفطر کی چھٹیوں میں پتنگ بازوں اور ون ویلرز کو آڑے ہاتھوں لیا جائے۔ قانون شکنی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کسی بھی قسم کی غفلت و لاپرواہی قبول نہیں ہو گی۔ قانون شکن عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کی سیفٹی کا بھی خیال رکھا جائے۔

  • شہر قائد میں میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا، پولیس کا قاتل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

    شہر قائد میں میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا، پولیس کا قاتل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

    شہر قائد میں میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا، پولیس کا قاتل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں میاں‌ بیوی کو قتل کر دیا گیا ہے، لاشیں گھر سے برآمد ہونے پر لواحقین میں کہرام مچ گیا، پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ملازم کو حراست میں لے لیا

    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان بخاری میں واقع بنگلے سے جمعرات کی صبح میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ جائے وقوعہ سے بیس سالہ شخص زخمی حالت میں پایا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق دونوں لاشوں اور زخمی شخص کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    ایس ایس پی ساوتھ شیزار نذیر کے مطابق مقتولین کی شناخت 85 سالہ جاوید اور 80 سالہ سلمٰی کے نام کی گئی، واقعہ میں زخمی شخص کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی، فاروق میل نرس کی حیثیت کام کرتا تھا۔ وقوعہ سے ملازم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے، ملازم نے میاں اور بیوی کو لوٹ مار کی نیت سے قتل کیا، معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔

    ایس پی کلفٹن کا کہنا تھا کہ ملزم نوازڈیڑھ سال قبل اس گھر میں ملازمت کرتا تھا،ملزم نواز کلفٹن شیریں جناح کالونی کا رہائشی ہے، قتل کا واقعہ صبح ساڑھے 5 بجے پیش آیا،مقتول افتخار بینکر 80سے 85سال کے تھےملزم اسی گھر میں چھپا ہوا تھا ، سونا،چھری اور پستول برآمد کرلیا،ملزم نے پہلے دونوں میاں بیوی کو تیز دھار آلہ سے گلا کاٹ کر قتل کیا،ملزم نے میاں بیوی کی خدمت پر مامور میل نرس کا بھی گلا کاٹا،زخمی نرس پہلی منزل پر مقتولین کی بیٹی کے پاس پہنچا اور واقعہ کے متعلق بتایا،پولیس نے بروقت پہنچ کر ملزم کو گرفتار کیا،

  • بلوچستان سے پھرغمگین کردینے والی خبرآگئی

    بلوچستان سے پھرغمگین کردینے والی خبرآگئی

    گوادر :بلوچستان سے پھرغمگین کردینے والی خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق دشت کے علاقے میں کنواں میں بے ہوش شخص کو بچانے والے افراد خود موت کا شکار ہوگئے ۔ یہ سارے افراد دم گٹھنے سے چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،

    اطلاعات کے مطابق دشت بشولی کنربازار میں ایک شخص جانیٹر لیکر کنواں کے اندر چلاگیا جہاں انہوں نے جرنیٹر اسٹارٹ کی جس سے کنواں میں دھواں بھر گیااور وہ بے ہوش ہوگیا جبکہ اس کو بچانے کے لیئے کنواں میں چھلانگ لگانے والے تین افراد بھی موت کا شکار ہوگئے ،مرنے والوں میں درجان ولد امام بخش ،یحی ولد الہی ،لطیف ولد امام بخش اور عبدالمالک ولد خدا دادشامل ہیں ،

    لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک خاندان سے ہے، جبکہ مرنے والوں میں باپ اور دو بیٹے بھی شامل ہیں۔واقعہ پیر کے روز مغرب کی نماز سے قبل پیش آیا ہے ۔

  • زمین کا تنازعہ دو بھائیوں کی جان لے گیا،فائرنگ سے دو قتل

    زمین کا تنازعہ دو بھائیوں کی جان لے گیا،فائرنگ سے دو قتل

    زمین کا تنازعہ دو بھائیوں کی جان لے گیا،فائرنگ سے دو قتل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقے لہتراڑ روڈ سنگ گاوں کے نزدیک دو فریقین کے مابین لڑائی جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد قتل ہو گئے

    سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی،پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑائی جھگڑے کا واقعہ زمین کے تنازعہ پر پیش آیا،دوران لڑائی جھگڑا ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جانبحق ہوئے،

    پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت واصف محمود اور عاصم محمود کے نام سے ہوئی، دونوں مقتول بھائی تھے، نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایس ڈی پی او کہوٹہ اور ایس ایچ او کہوٹہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے،فرانزک سائنس یونٹ موقعہ پر طلب کر کے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں،

    ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے، مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائیگا، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈ کئے جا رہے ہیں، گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

  • تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروخت کرنے والا اہم ملزم گرفتار

    تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروخت کرنے والا اہم ملزم گرفتار

    ایس پی کینٹ فرقان بلال کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ مناواں پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کاروائی کی گئی۔ پولیس کے مطابق سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ملزم رفیق عرف احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے4 کلوگرام سے زائدچرس اور ایک کلو سے زائد ہیروئن برامد کی گئی۔ ملزم تعلیمی اداروں کے گردونواح میں سٹوڈنٹس اور نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرتا تھا. ایس پی کینٹ فرقان بلال نے ایس ایچ او مناواں اور ٹیم کو شاباش دی۔ ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں.

  • پولیس کے لیے پہلی بار آن لائن کورس شروع، آئی جی موٹروے نے ہدایات جاری کر دیں

    پولیس کے لیے پہلی بار آن لائن کورس شروع، آئی جی موٹروے نے ہدایات جاری کر دیں

    پاکستان میں پہلی مرتبہ آن لائن پولیس ٹریننگ کورس متعارف۔ موٹروے پولیس کے پیٹرول افسران کے دسویں پروبیشن کورس کی آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا گیا۔ کرونا وائرس کے پیشِ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں بھی تربیتی سرگرمیاں موخر تھیں۔آئی جی موٹروے پولیس کی ہدایت پر آن لائن کورس کا طریقہ کار وضع کردیا گیا۔ آئی جی ڈاکٹر سید کلیم امام نے آن لائن کلاسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ ڈاکٹر سید کلیم امام نے زیرِ تربیت افسران سے آن لائن خطاب کیا۔ پہلے مرحلے میں تھیوری کے تمام مضامین پڑھائے جائیں گے۔ حالات بہتر ہونے پر دوسرے مرحلے میں پریکٹیکل ورک کروایا جائے گا۔ آئی جی موٹروے پولیس نے کمانڈانٹ محبوب اسلم کے بروقت اقدامات کو سراہا۔

  • سابق وزیر اعظم کے کزن بینک ڈیفالٹر، عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

    سابق وزیر اعظم کے کزن بینک ڈیفالٹر، عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

    لاہور کی بنکنگ عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کزنز کی زیر ملکیت کمپنیوں کے بینک ڈیفالٹر سے متعلق درخواست پر سماعت 6جون تک ملتوی کرتے ہوئے انھیں زاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ لاہور کی بنکنگ کورٹ کے جج منیر احمد جوئیہ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر آئندہ سماعت پر ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے تو انکے ورانٹ گرفتاری جاری کر دئیے جائیں گے نواز شریف کے کزنز میاں جاوید شفیع، طارق شفیع، زاہد شفیع اور میاں شاہد شفیع کے وکلاء کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ کرونا وائرس کے باعث انکے موکلان پیش نہیں ہوسکتے سابق وزیراعظم کے کزنوں کیخلاف مختلف بنکوں نے کشمیر شوگر ملز اور اتفاق شوگر ملز سے قرضوں کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

  • لاہور میں گھر سے دو لاشیں برآمد، واقعے کیسے پیش آیا

    لاہور میں گھر سے دو لاشیں برآمد، واقعے کیسے پیش آیا

    لاہورکے علاقے گلشن راوی جی بلاک میں نامعلوم افراد نے عمر رسیدہ بہن بھائیوں کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ پولیس نے ڈکیتی مزاحمت اور جائیداد کے تنازعے سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی۔ لاہور کے علاقے گلشن راوی جی بلاک میں ایک گھر سے عمر رسیدہ بہن بھائی کی لاشیں برآمد ہوئیں،ساٹھ سالہ اقبال اور پچاس سالہ عمرانہ کو گلا دبا کر نامعلوم ملزمان نے قتل کردیا، پولیس کے مطابق مقتولین کے عزیز اوقارب دبئی میں رہائش پذیر ہیں،مقتولین کا کسی سے کوئی تنازعہ نہیں،گھر کے لیے ضروری سامان بھی ٹیلی فون کرکے منگوایا جاتا تھا،فرانزک لیب اور پوسٹ مارٹم رپورٹس پر تحقیقات کی جائیں گی،پانچ روز قبل واردات کے بعد گھر کا دروازہ باہر سے بند کر دیاگیا،پولیس نے اس واقعے میں متعلقہ افراد کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں بہن بھائی غیر شادی شدہ تھے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

  • پولیس کی گاڑیوں کے بارے آئی جی پنجاب نے اہم حکم جاری کر دیا

    پولیس کی گاڑیوں کے بارے آئی جی پنجاب نے اہم حکم جاری کر دیا

    آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی زیرصدارت سنٹرل پولیس آفس میں اعلی سطحی اجلاس۔
    دوران اجلاس پولیس وہیکلز کی اپ گریڈیشن اورنئی گاڑیوں کی تقسیم سے متعلقہ امورکا جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ اکبرناصر خان اور ایس ایس پی ایم ٹی اسد سرفراز خان نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے آپریشنل ڈیوٹیز مزید موثر بنانے کیلئے پولیس کو ملنے والی نئی گاڑیوں کے متعلق احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے حکم دیا کہ اضلاع میں گاڑیوں کی تقسیم کے متعلق جامع حکمت عملی کے تحت درپیش چیلنجز اور ضروریات کو مد نظر رکھا جائے۔ آپریشن اور انویسٹی گیشن ڈیوٹیز کیلئے پولیس کے زیر استعمال وہیکلز کو مرحلہ وار نئی گاڑیوں سے تبدیل کیا جائے۔ گاڑیوں کی تقسیم میں ہرضلع کی آبادی کے ساتھ ساتھ جرائم کی شرح اور ون فائیو(15)کی کالز کو مد نظر رکھا جائے۔ گاڑیوں کی تقسیم میں اضلاع کے رقبے اور پٹرولنگ پلان کو بھی مد نظر رکھا جائے۔ جن اضلاع میں سنگین جرائم کی شرح زیادہ ہے وہاں پٹرولنگ اور ریڈ ڈیوٹی کیلئے نئی گاڑیاں دی جائیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس طارق مسعود یٰسین،، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس علی عامر ملک، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ بی اے ناصر، ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ اکبرناصر خان اور ایس ایس پی ایم ٹی اسد سرفراز خان سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

  • منڈی بہاؤالدین میں ہولناک حادثہ اور ہلاکتیں

    منڈی بہاؤالدین میں ہولناک حادثہ اور ہلاکتیں

    بریکنگ نیوز منڈی بہاؤالدین میں ہولناک حادثہ

     

    رپورٹ (کاشف تنویر) تفصیلات کے مطابق سوہاوہ بولانی منڈی بہاؤالدین سرگودھا روڈ پر ٹرک بے قابو ہو کر 2 موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گیا. حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی. جاں بحق افراد کا تعلق سوہاوہ اور چھموں سے بتایا جا رہا ہے.

     

    اس جگہ پر پہلے بھی کئی حادثات ہو چکے ہیں. سڑک پر لوگوں کا شدید احتجاج جاری