Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • شمالی وزیرستان میں پولیس کی بڑی کاروائی، کتنی کی منشیات برآمد؟

    شمالی وزیرستان میں پولیس کی بڑی کاروائی، کتنی کی منشیات برآمد؟

    شمالی وزیرستان میں پولیس کی بڑی کاروائی، کتنی کی منشیات برآمد؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی اور کامیاب کاروائی 28 کلو چرس پکڑی گئی۔

    شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ کے علاقے شیزاکہ میں ڈی ایس پی اعظم خان اور انسپکٹر ریاض نور کی منشیات کے خلاف بڑی اور کامیاب کاروائی کے دوران موقع پر 28 کلو چرس ٹو ڈی کار سے برآمد کی گئی

    گاڑی کو پولیس نے تحویل میں لے کر ایک ملزم گرفتار کیا۔ شمالی وزیرستان کے ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈاپور نے ڈی ایس پی اعظم خان اور ٹیم کو کامیاب کاروائی پرشاباش دی

    قبل ازیں ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ایک سال کے دوران مختلف نوعیت کے 156 مقدمات رجسٹرڈ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نامزد 384 ملزمان میں سے 293 گرفتار ہوئے اور پولیس نے امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ منشیات کی بیخ کنی کیلئے بھی ضروری اقدامات اٹھائے

    شمالی وزیرستان میں پولیس کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

  • ٹریفک پولیس کی نئی مہم، اب ٹریفک پولیس شہریوں کے ساتھ کیا کرے گی؟

    ٹریفک پولیس کی نئی مہم، اب ٹریفک پولیس شہریوں کے ساتھ کیا کرے گی؟

    سی ٹی او لاہور کی موٹرسائیکل پر سوار خواتین کےلئے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ،
    ڈوپٹہ اور برقعہ موٹرسائیکل کے چین اور تاروں میں آنے سے حادثات رونما ہوئے۔ سی ٹی او لاہور حماد عابد کا کہنا ہے کہ خواتین موٹرسائیکل پر سفر کرتے اپنے ڈوپٹے اور برقعہ کو لپیٹ کر بیٹھیں۔ ذرا سی لاپرواہی اور احتیاط نہ برتنے سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ سی ٹی او لاہور کی موٹرسائیکل سواروں کو اپنے چین کور لگوانے کی ہدایت، ٹریفک وارڈن آج سے ایسی موٹرسائیکلوں کو روک کر بریفنگ اور ایجوکیٹ کریں۔ آگاہی کیلئے شہریوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے جائیں۔ ہماری ذرا سی احتیاط اپنانے سے بڑے حادثے سے بچا جا سکتا ہے۔ حادثات قسمت میں نہیں بلکہ ہمارے غیر ذمہ دارانہ رویئے سے رونما ہوتے ہیں۔

  • ریسکیو نے کتنے لوگوں کی جانیں بچائیں؟

    ریسکیو نے کتنے لوگوں کی جانیں بچائیں؟

    ریسکیو پنجاب 24 لاکھ سے زائد ٹریفک حادثات کے متاثرین کو ریسکیو کرچکا ہے۔
    ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہر 1.6 منٹ میں ٹریفک حادثہ رپورٹ ہوتا ہے۔ پنجاب میں روزانہ اوسطاً ٹریفک حادثات میں 9 اموات ہو رہی ہیں۔ 83 فی صد حادثات صرف موٹر سائیکل سے منسلک ہیں۔ پنجاب بھر میں اوسطاً روزانہ 900 ٹریفک متاثرین کو بروقت ریسکیو سروس فراہم کی جاتی ہے۔ حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح اور اموات تشویشناک ناک ہے۔ آگاہی، قانون کی پاسداری ،والدین اور اساتذہ مل کے حادثات کو کم کر سکتے ہیں۔

  • 15 پر موصول ہونے والی زیادہ تر کالز کس بارے میں نکلیں؟

    15 پر موصول ہونے والی زیادہ تر کالز کس بارے میں نکلیں؟

    پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پُکار-15 اعداد و شمار برائے اپریل 2020 جاری کر دیئے۔
    پنجاب بھرسے پولیس یونیفائیڈکیمونیکشن اینڈ رپسانس -15پر18لاکھ 79ہزار کالز موصول کی گئیں۔ کُل کالز میں سے2لاکھ 42ہزار 596کالز درست اور 10لاکھ 73ہزار445جعلی/بوگس کالز کی گئیں۔ 5لاکھ 62ہزار 738کالز ڈراپ اور 96ہزار 625معلوماتی کالز کی گئیں۔ قوانین کی خلاف ورزی پر1لاکھ24ہزار136 کیسزرپورٹ کیے گئے۔ 51ہزار 736دیگر مدد،20ہزار795پبلک آرڈراور14ہزار551شخصی جرائم کیں کالزموصول کی گئیں۔ 19ہزار 976راہزنی وڈکیتی،متفرق 9760اور2ہزار68ٹریفک معلومات کے لیے کالز کیں گئیں۔

  • موٹروے پولیس کا ایک اور کارنامہ، ایسا ملزم گرفتار کیا جو کسی کی سوچ میں بھی نہیں

    موٹروے پولیس کا ایک اور کارنامہ، ایسا ملزم گرفتار کیا جو کسی کی سوچ میں بھی نہیں

    موٹروے پولیس نے جعلی کرنسی پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجان موٹروے پولیس کے مطابق پٹرولنگ افسران نے بہاولپور کے ایک شخص کو بھاگتے ہوئے دیکھا۔ مقامی شہری مذکورہ شخص کا قومی شاہراہ پرتعاقب کررہے تھا۔ موٹروے پولیس نے فوری کاروائی کرکے بھاگتے ہوئے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ملزم ایک ہزار کا جعلی نوٹ استعمال کرکے فرار ہورہا تھا۔ ملزم کی تلاشی لینے پر 22 ہزار کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے۔ ملزم کے تین ساتھی فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔ ملزم کے قبضے سے کار نمبر LEB 7097 بھی برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار ملزم ، ہزار ،ہزار کے 22 جعلی کرنسی نوٹ اور کار کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

  • لاہور میں لاک ڈاون کا 47 واں روز، لاک ڈاون میں ایسا کیا ہوا؟

    لاہور میں لاک ڈاون کا 47 واں روز، لاک ڈاون میں ایسا کیا ہوا؟

    کورونا ایمرجنسی صورتحال، سمارٹ لاک ڈاون کا 47 واں روز
    باغی ٹی وی کو لایور پولیس سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق دفعہ144 اور دیگر قانون شکنی پر اب تک 02 ہزار 204 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔ 02 لاکھ 25ہزار شہریوں کو ناکوں پر روکا اور نقل و حرکت کی وجہ پوچھی۔ 02 لاکھ 13ہزار 601 شہریوں کو وارننگ، گھروں کو واپس بھیجا گیا۔ 02 لاکھ2121 گاڑیوں و موٹر سائیکلز کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ 07 ہزار 903 موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کو خلاف ورزی پر بند کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ 04 ہزار445 شہریوں سے غیر ضروری طور پر دوبارہ سڑکوں پر نہ آنے کے شورٹی بانڈز لئے گئے۔ 01 لاکھ 14ہزار موٹر سائیکلز،29 ہزار رکشوں اور 42ہزار 619 کاروں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ 06 ہزار ٹیکسیوں اور 10 ہزار 574 بڑی گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔

  • بچوں کی لڑائی کے بعد گولیاں‌ چل گئیں، میاں‌ بیوی سمیت 8 افراد قتل

    بچوں کی لڑائی کے بعد گولیاں‌ چل گئیں، میاں‌ بیوی سمیت 8 افراد قتل

    بچوں کی لڑائی کے بعد گولیاں‌ چل گئیں، میاں‌ بیوی سمیت 8 افراد قتل
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے کھاریانوالہ میں فائرنگ سے میاں بیوی سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہو گئے

    پولیس کے مطابق بچوں کی لڑائی پر جھگڑے کے بعد ایک گروپ نے فائرنگ کردی ، چند روز قبل بچوں کی لڑائی پر 2 گروپوں میں جھگڑا ہوا تھا، ایک گروپ نے اشتعال میں آکر دوسرے گروپ کے لوگوں پر فائرنگ کر دی

    اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں پہنچ گئی، اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، رسیکیو رضاکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ۔ واقعے کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوچکے ہیں، پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی ہے، عوام بھی احتجاج کر رہے ہیں

    متاثرین کا کہنا تھا پولیس نے پہلے ایکشن لیا ہوتا تو حالات ایسے نہ ہوتے۔ اطلاع ملنے پر شہری بھی بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ،

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے شیخوپورہ کے علاقے میں پیش آنیوالے واقعے کا نوٹس لیا، آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ عثمان بزدار نے کہا مقتولین کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا

  • لندن: شیرخوار بچیوں کو ذبح کرنے والا سفاک باپ گرفتار،یہ بدبخت کون ، جان کرہوگے آپ حیران

    لندن: شیرخوار بچیوں کو ذبح کرنے والا سفاک باپ گرفتار،یہ بدبخت کون ، جان کرہوگے آپ حیران

    لندن:لندن: شیرخوار بچیوں کو ذبح کرنے والا سفاک باپ گرفتار،یہ بدبخت کون ، جان کرہوگے آپ حیران ،اطلاعات کے مطابق برطانوی دارالحکومت کے مشرقی علاقے میں شیر خوار بچیوں کو ذبح کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے مشرقی علاقے الفورڈ کے رہائشی 40 سالہ شخص ناداراجھ نتھیا کمار نے اپنی 19 ماہ کی صاحبزادی پیویانکا کمار کو ذبح کیا۔سفاک باپ نے ایک بچی کو قتل کیا تو اُس کے سامنے تین سالہ بچی نجس نتھیاکمار بھی آگئی تو اُس نے اُسے بھی دبوچ کر چھریاں مار کر شدید زخمی کیا اور پھر چھری اُس کے گلے پر چلا دی۔

    میٹ پولیس کے مطابق انہیں 26 اپریل کو ہیلپ لائن پر اطلاع موصول ہوئی کہ لندن کے مشرقی علاقے الفورڈ میں ایک شخص نے دو کمسن بچیوں کو چھریوں کے وار سے شدید زخمی کیا۔پولیس کے مطابق اہلکاروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمی بچیوں کو ایمبولینس کے ذریعے شدید تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

    پولیس نے سفاک باپ کو دو روز تلاش کے بعد لندن اسپتال سے حراست میں لیا، ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کو اسپتال سے ایک روز قبل چھٹی دی گئی جس کے بعد پولیس نے اُس پر فرد جرم عائد کی اور اب اُسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک بچی کی موت گلے کی رگ کٹنے جبکہ دوسری کی نرخرہ کٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

  • پھرٹرین حادثہ ہوگیا : پٹڑی پر سوئے مزدوروں کو ٹرین نے کچل ڈالا، 16 مزدور ہلاک

    پھرٹرین حادثہ ہوگیا : پٹڑی پر سوئے مزدوروں کو ٹرین نے کچل ڈالا، 16 مزدور ہلاک

    نئی دہلی: پھرٹرین حادثہ ہوگیا : پٹڑی پر سوئے مزدوروں کو ٹرین نے کچل ڈالا، 16 مزدور ہلاک،اطلاعات کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی ریاستوں میں سے ایک مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں مال گاڑی کی زد میں آ کر 16 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ بھارتی وزیر ریلوے نے تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں پٹڑی پر سوئے مزدوروں کو ٹرین نے کچل دیا، لاک ڈاؤن کے باعث پیدل گھروں کو جانے والے مزدور پٹڑی پر سو گئے تھے، رات کے اندھیرے میں ٹرین مزدوروں کو روندھتے ہوئے نکل گئی، حادثے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک میں جنوبی وسطی ریلوے کے مرکزی رابطہ کار افسر نے اس حادثے کی تصدیق کی اور کہا کہ حادثہ جمعے کی صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب کرماد کے علاقے میں پیش آیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو اورنگ آباد کے سول ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ریلوے کے افسر نے حادثے کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بظاہر ہلاک ہونے والے مزدور پٹڑی پر سو رہے تھے۔

    اورنگ آباد پولیس کے ایس پی موکشا پاٹل کا کہنا تھا کہ مزدور اورنگ آباد کے نواح میں واقع قصبے جالنا میں سٹیل کے کارخانے میں کام کرتے تھے۔ یہ لوگ جالنا سے بھسوال کی طرف جا رہے تھے اور انھیں بتایا گیا تھا انھیں ٹرین بھسوال سے ملے گی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ بدناپور اور کرماد کے ریلوے سٹیشنوں کے درمیان پربھنی۔ منمداد ریل سیکشن پر ہوا۔

    کرماد پولیس سٹیشن کے عہدیدار نے بھارتی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مزدور مدھیہ پردیش واپس جا رہے تھے۔ وہ ریل کی پٹڑی کے ساتھ ساتھ چل رہے تھے اور تھکاوٹ کے باعث پٹڑیوں پر ہی سو گئے تھے۔حادثے پر ریلوے کی وزارت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب مال گاڑی کے ڈرائیور کو نظر آیا کہ کچھ مزدور پٹڑی پر سو رہے ہیں تو ریل گاڑی روکنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ ان سے ٹکرا گئی۔ریلوے حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے احکامات دے دیئے گئے ہیں اور جنوبی وسطی زون کے ریلوے سیفٹی کمشنر رام کرپل اس حادثے کی آزادانہ تحقیقات کریں گے۔

    جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق 20 مزدوروں کا قافلہ جالنا سے ریاست مدھیہ پردیش کے بھساول کی طرف پیدل سفر پر تھا اور رات میں چلتے چلتے یہ لوگ اتنا تھک گئے کہ ریل کی پٹری پر ہی سوگئے۔ انہیں یہ غلط فہمی تھی کہ لاک ڈاؤن میں سب کچھ بند ہے اور کوئی ٹرین نہیں چل رہی، لیکن صبح پانچ بجے کے قریب ایک مال بردار ریل انہیں کچلتے ہوئے نکل گئی۔

    علاقے کے ایک سینئر پولیس افسر ستیش کھیٹملاس کا کہنا تھا کہ یہ بیس مزدو رات میں 45 کلو میٹر کا سفر طے کرنے کے بعد تھوڑا آرام کرنے کے لیے رکے تھے اور تھکاوٹ کی وجہ سے ریل کی پٹری پر ہی انہیں نیندآ گئی۔ صبح تقریباً سوا پانچ بجے ایک مال بردار ریل انہیں روندتے ہوئے گزرگئی۔حکام کے مطابق قافلے کے تین بچ جانے والے دیگر مزدوروں کو زبردست ذہنی دھچکا پہنچا ہے اور ان کی کاؤنسلنگ کی جا رہی ہے۔

    دوسری طرف بھارتی وزیراعظم مودی نے حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اورنگ آباد میں ٹرین کے حادثے میں جانی نقصان پر بہت غمزدہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر ریلوے سے بات کی ہے جو اس سارے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

  • لاہور پولیس کے بڑوں کی اہم میٹنگ، لاک ڈاون میں نرمی کے ساتھ کیا کرنا ہو گا؟

    لاہور پولیس کے بڑوں کی اہم میٹنگ، لاک ڈاون میں نرمی کے ساتھ کیا کرنا ہو گا؟

    سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی زیر صدارت پولیس افسران کی ویڈیو لنک کانفرنس، ویڈیو لنک کانفرنس میں ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سیعد، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید کی شرکت، ویڈیو لنک کانفرنس میں سی ٹی او سید حماد عابد، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی شرکت۔ ویڈیو لنک کانفرنس میں تمام ڈویژنل افسران نے بھی شرکت کی۔ ویڈیو لنک کانفرنس میں وفاقی حکومت کے 20 نکاتی ایجنڈے، رمضان المبارک میں کورونا وائرس کے پیش نظر شہریوں کی سیکورٹی اور سیفٹی کو زیر بحث لایا گیا۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جزوی لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سیکیورٹی اور سیفٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔ جزوی لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تین کیٹیگری میں انفورسمنٹ کروائی جائے گی۔سی سی پی او لاہور نے افسران کو ہدایت کی کہ ناکوں میں کمی کے ساتھ ساتھ پٹرولنگ کا نظام بہتر بنایا جائے۔ پٹرولنگ فورس پانچ بجے مارکیٹس اور شاپ کو بند کروانے کی پابند ہونگیں۔ جن علاقوں میں کورونا کیسز بڑھیں گیں، وہاں انفورسمنٹ سخت ہوگی۔ حکومتی ہدایات پر کھلنے والی انڈسٹریز، مارکیٹوں اور بازاروں میں تہہ شدہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔ ماہ صیام میں عبادت گاہوں میں سوشل ڈیسٹنس پالیسی پر عمل درآمد جاری رہے گا۔ کمیٹیاں حکومتی 20 نکاتی ایجنڈے کو یقینی بنائیں گیں۔ ڈولفن اور پیرو فورس کی پٹرولنگ سسٹم کو افطار اور سحر کے مزید فعل کیا جائے۔ کورونا وائرس کا خطرہ موجود، حکومتی احکامات کی پاسداری کروائی جائے گی۔ سی سی پی او لاہور نے افسران کو کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت و لاپرواہی قبول نہیں ہو گی۔ قانون شکن عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، رمضان المبارک میں ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کی سیفٹی کا بھی خیال رکھا جائے۔