Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • پنجاب پولیس کی کاروائیاں، آئی جی پنجاب کے حکم پر ہزاروں افراد گرفتار

    پنجاب پولیس کی کاروائیاں، آئی جی پنجاب کے حکم پر ہزاروں افراد گرفتار

    آئی جی پنجاب کے احکامات پر ذخیرہ اندوزی اورContainment of Corona Pandemic کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری

    صوبے بھر میں دفعہ144کی خلاف ورزی پراب تک مجموعی طور پر25027ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ 1028 ناکوں پر 238949 گاڑیوں،560921 موٹر سائیکلوں اور1138344 شہریوں کو چیک کیا گیا۔ 702673شہریوں کو وارننگ، 46933 سے سیکیورٹی بانڈزاور23190 شہریوں کو قانون شکنی پر گرفتار کیا گیا۔ 26284 شہری ضمانت پر رہا جبکہ 4587 دوکانوں اور238 ریستورانوں کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر920 مقدمات درج کرتے ہوئے1457 قانون شکنوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ ذخیر ہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر939 گرفتار جبکہ 518 ضمانت پر رہا ہوئے۔ ذخیرہ اندوزوں سے1033475کلو گرام گندم، 337765کلو گرام چینی، 250801ماسک، 999سینٹائزر، 28طبی آلات اور 153573دیگر اشیا برآمد کی گئیں۔ 16مارچ سے جاری آپریشن میں 281309شہریوں کو کورونا سے متعلق آگاہی جبکہ279495کو امداد فراہم کی گئی۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو قانون شکنوں کے خلاف کاروائی میں تیزی لانے کی ہدایت، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ پولیس کاروائیوں کے حوالے سے پراگریس رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے۔ پولیس ٹیمیں دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کورونا وائرس سے متعلقہ اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ فیلڈ ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکار کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔

  • ٹریفک پولیس نے ہزاروں چالان کر ڈالے، چالان کرنے کا مقصد لوگوں کو ذمے داری کا احساس کروانا

    ٹریفک پولیس نے ہزاروں چالان کر ڈالے، چالان کرنے کا مقصد لوگوں کو ذمے داری کا احساس کروانا

    سی ٹی او لاہور نے ٹریفک پولیس کارروائی کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔

    ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق ٹریفک پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران غیر ضروری طور پر نکلنے والے 03 لاکھ 72 ہزار سے زائد شہریوں کو ایجوکیٹ کرتے ہوئے وارننگ دی۔ لاک ڈاون کی خلاف ورزیوں پر 02 لاکھ 22 ہزار 366 وہیکلز کےخلاف کارروائی کی گئی۔ جزوی لاک ڈاؤن کے دوران 35 ہزار 464 رکشہ ڈرائیورز اور موٹر سائیکلسٹ سے روڈ پر نہ آنے کی انڈر ٹیکنگ لی گئی، 09 ہزار 793 وہیکلز کو شہر کے تھانوں میں بند اور 05 ہزار 538 گاڑیوں کو چھوڑا گیا، ایک کار میں دو سے زائد سفر کرنے پر 26 ہزار 649 کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کےخلاف 33 مقدمات درج کروائے گئے۔ جزوی لاک ڈاؤن کے دوران 114 بسوں، 797 ویگنوں اور 4390 فلائنگ کوچز کےخلاف کارروائی کی گئی۔ ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 01 لاکھ 87 ہزار 658 موٹرسائیکلوں کےخلاف کارروائی کی گئی۔ جزوی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 514 آن لائن ٹیکسی سروسز کےخلاف بھی کارروائی کی گئی، سی ٹی او لاہور حماد عابد کا کہنا ہے کہ چالان کرنا مقصد نہیں، شہریوں کو ذمہ داری کا احساس دلانا مقصود ہے۔ شہری کررونا وائرس کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کی پاسداری کریں۔

  • آٹو رکشہ پر واردات کرنیوالی خواتین کا گروہ سرگرم،پولیس بھی حیران

    آٹو رکشہ پر واردات کرنیوالی خواتین کا گروہ سرگرم،پولیس بھی حیران

    لاہور: آٹو رکشہ پر واردات کرنیوالی خواتین کا گروہ سرگرم،پولیس بھی حیران ،اطلاعات کے مطابق خبردار ہوشیار، آٹو رکشہ میں نوسرباز خواتین کا گروہ سرگرم ہو گیا ، مغلپورہ ڈولفن سکواڈ نے ایسے ہی نوسر بازی کی وارداتیں کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق آٹو رکشہ پر وارداتیں کرنیوالی 3خواتین اور ان کے ساتھی رکشہ ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان اپنے طریقے واردات میں رکشہ پر خواتین مسافروں کو لفٹ دیتے تھےاور اس کے بعد یہ گروہ سرگرم ہو جاتا ۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ یہ گروہ بالخصوص خواتین کو اپنا شکار بناتا تھا ،ایسی نوسربازی کا شکار ہونیوالی خاتون نے ڈولفن ٹیم کو مدد کیلئے کال کی ،جہاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر خواتین گروہ سے ہتھیائی گئی 15 ہزار 900 روپے برآمد کر کے ان کے مالکان کے حوالے کر دیئے۔ خواتین گروہ دوران سفر طبیعت خراب ہونے کا بہانے کرکے مسافروں سے وارداتیں کرتے تھے۔ڈولفن ٹیم نے نوسرباز خواتین کو تھانے مغلپورہ کے حوالے کر دیاہے۔

    دوسری جانب لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں خواتین پر تشدد سمیت گلی محلوں کی لڑائیوں میں اضافہ ہوا جبکہ دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا کہ کرائم کا گراف انتالیس فیصد کم رہا۔

    لاہور میں جزوی لاک ڈاون چوالیس دن پورے کر گیا اس دوران شہریوں کی بڑی تعداد اپنے گھروں میں رہی اور شائد یہی وجہ تھی کہ گھروں میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا۔ ریسکیو ون فائیو کے ریکارڈ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران جو ون فائیو پر گھریلو تشدد کی کالز آئیں ان کی تعداد عام دنوں کے مقابلے میں پچیس فیصد زیادہ رہیں جبکہ گلی محلوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں بھی بارہ فیصد اضافہ ہوا۔

    پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کرائم کی وارداتوں میں کمی ہوئی،جزوی لاک ڈاون کے دوران ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں 39 فیصد کمی ہوئی،روڈ اینڈ شاپ روبری کیسز میں 42 فیصد کمی دیکھنے میں آئی،لاک ڈاون کے دوران روڈ سنیچنگ کی وارداتوں میں 37 فیصد کمی ہوئی،لاک ڈاون کے دوران قتل کے کیسز میں 80 فیصد کمی ہوئی۔

    گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں 30 فیصد جبکہ گاڑی چوری کی وارداتوں میں 29 فیصد کمی ہوئی،جزوی لاک ڈاون کے دوران چوری کی وارداتوں میں 33 فیصد کمی ہوئی، لاک ڈاؤن کے دوران پولیس نے شہر میں دو سو انتیس مقامات پر ناکہ بندی کی اور پولیس کی نفری سڑکوں پر گشت کرتی رہی اگر اسی طرح سال بھر پولیس پٹرولنگ اور ناکہ بندی کو موثر بنایا جائے تو شہریوں ہر پولیس کا اعتماد بڑھے گا۔

  • پشاور: شربت بنانے پر جھگڑا، بھائی نے بہن اور بھائی کو مار ڈالا

    پشاور: شربت بنانے پر جھگڑا، بھائی نے بہن اور بھائی کو مار ڈالا

    پشاور:پشاور: شربت بنانے پر جھگڑا، بھائی نے بہن اور بھائی کو مار ڈالا،اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے متھرہ بھائی نے شربت بنانے کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے پر بہن اور بھائی کو قتل کر دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم محمد اسحاق کی دو روز قبل افطاری کے موقع پر شربت بنانے کے معاملے پر بہن اور بھائی لڑائی ہوئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے طیش میں آ کر بہن اور بھائی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا تاہم اب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم محمد اسحاق کو نوشہرہ سے گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور آلہ قتل بھی برآمد ہو گیا ہے۔

  • خانیوال: ظلم کی ایک اور داستان رقم، زمیندار کا نوجوان پر بدترین تشدد،انسانیت کانپ اٹھی

    خانیوال: ظلم کی ایک اور داستان رقم، زمیندار کا نوجوان پر بدترین تشدد،انسانیت کانپ اٹھی

    خانیوال:خانیوال: ظلم کی ایک اور داستان رقم، زمیندار کا نوجوان پر بدترین تشدد،اطلاعات کے مطابق خانیوال میں ظلم کی ایک اور داستان رقم کر دی گئی، نواحی علاقہ بنگل والا میں زمیندار نے پرانی دشمنی پر نوجوان قیصر کو اغوا کرکے وحشت ناک تشدد کلہاڑی سے دونوں ٹانگیں کاٹنے کی کوشش کی اور چاقو سے سر کے بال اور مونچھیں کاٹ دی گئی۔

    خانیوال نواحی علاقہ موضع بنگل والا میں پرانی دشمنی کے تنازعہ پر زمیندار نے نوجوان قیصر کو اغوا کرکے چاقو کے ساتھ سر کے بال اور آنکھوں کی بھنویں مونڈ کر ٹانگیں بھی کاٹنےکی کوشش کی جس سے اسکی ٹانگیں شدید زخمی ہوگئی نوجوان پر وحشیانہ تشدد کرتے رہے۔

    مبینہ زمیندار اس وحشتناک عمل کی ویڈیو بھی بنواتا رہا تشدد کے بعد نوجوان کو شدید زخمی بے ہوشی کی حالت میں سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے جسے بعد ازاں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبیروالہ منتقل کیا گیا۔تشویشناک حالت کے باعث نظراسے ملتان نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا،

    تھانہ صدر کبیروالہ پولیس کے مطابق ان دوگروپوں میں دشمنی چلی آرہی ہے، مضروب نوجوان کی طرف سے جیسے ہی تحریری درخواست آ جائے گی تو مقدمہ درج کرلیا جائے گا پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

  • کراچی اور لاہور پولیس کو مطلوب ڈکیت گروپ کا سرغنہ کیسے گرفتارہوا ، اہم خبرآگئی

    کراچی اور لاہور پولیس کو مطلوب ڈکیت گروپ کا سرغنہ کیسے گرفتارہوا ، اہم خبرآگئی

    کراچی:کراچی اور لاہور پولیس کو مطلوب ڈکیت گروپ کا سرغنہ کیسے گرفتارہوا ، اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق پیرآباد پولیس نے کراچی اور لاہور پولیس کو مطلوب ڈکیت گروپ کا سرغنہ گرفتار کرلیا، کورنگی میں ڈکیتوں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی مارا گیا۔

    ذرائع کے مطابق لاہور اور کراچی پولیس کو مطلوب ڈکیت گروپ کے سرغنہ شاکر عرف ڈان کو پیرآباد پولیس نے کامیاب کارروائی کے بعد گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے کراچی اور لاہور میں کئی وارداتوں کا انکشاف کیا، ملزم نے 2006 میں ایک کلو سے زائد سونے کی ڈکیتی کا انکشاف کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران ڈکیتی پولیس کانسٹیبل کو بھی زخمی کرنے کا اعتراف کیا، ملزم کے دو ساتھی پہلے ہی ڈکیتی کے دوران ہلاک ہوگئے تھے، ملزم لاہور کے تھانہ نولکھہ کو کوئی مقدمات میں مطلوب ہے۔

    ادھر کورنگی بلال کالونی میں 4 مسلح ڈکیت مرغی کی دکان سے 80 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہورہے تھے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی ہی ہلاک ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ڈکیت موقع پر ہی ہلاک جبکہ تین ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے، ہلاک ہونے والے ڈکیت کی شناخت امتیاز کے نام سے ہوئی ہے۔

    دوسری جانب نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے 4 رکنی موٹر سائیکل لفٹر گروہ کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی سینترل کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 8 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں، ملزمان جعلی کاغذات بنوا کر موٹرسائیکلیں بلوچستان منتقل کرتے تھے۔

  • پاکستان تحریک انصاف کو بڑا صدمہ ، اہم رہنما کوقتل کردیا گیا

    پاکستان تحریک انصاف کو بڑا صدمہ ، اہم رہنما کوقتل کردیا گیا

    جہلم :پاکستان تحریک انصاف کو بڑا صدمہ ، اہم رہنما کوقتل کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف ملک میں کرونا وائرس کی تباہیاں جاری ہیں تو دوسری طرف ذاتی لڑائی اور سیاسی دشمنیوں کی وجہ سے لوگ ایک دوسرے کے قتل پرتُلے ہوئے ہیں ،

    ذرائع کے مطابق ایسے ہی ایک واقعہ میں جہلم میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما لیاقت گوندل کو قتل کردیا گیا۔رپورٹ کے پی ٹی آئی کےمقامی رہنما لیاقت گوندل کو تیز دھارے آلے سے قتل کیا گیا ہے ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لیاقت گوندل کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردی ہے جب کہ ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ قتل سیاسی خداندانی دشمنی کا شاخصانہ لگتا ہے

  • پنجاب پولیس کے بڑوں کی میٹنگ کیا اہم فیصلے ہوئے؟

    پنجاب پولیس کے بڑوں کی میٹنگ کیا اہم فیصلے ہوئے؟

    آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک آر پی اوز، ڈی پی اوزکانفرنس

    لصوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، کورونا لاک ڈاؤن سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا کہنا تھا کہ یوم حضرت علی ؓ کے ماتمی جلوسوں اور مجالس ہونے یا نہ ہونے کے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد کیلئے بھرپور تیاری رکھی جائے۔ کورونا لاک ڈاؤن کے پیش نظردوکانوں اور مارکیٹوں پر عائد پابندی اور ٹائم ٹیبل کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔ کورونا سے متاثرہ پولیس ملازمین کو فی الفورویلفیئر فنڈ سے فی کس 25ہزار روپے دئیے جائیں۔ ذخیرہ اندوزی میں ملوث معاشرتی ناسوروں کے خلاف بلا امتیاز ترجیحی بنیادوں پر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔ سینئر افسران حساس مساجد، امام بارگاہوں سمیت دیگرمقامات کی سیکیورٹی انتظامات کی خود انسپکشن جاری رکھیں۔ دینی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر بوڑھے، لاغر یا بیمار سیکیورٹی گارڈ نہ ہوں جبکہ سرچ کا عمل والنٹئیرز سے کروایا جائے۔ تھانوں کیلئے زمین کی نشاندہی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیاجائے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سے قریبی رابطہ رکھیں۔رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بینکوں، شاپنگ سنٹرز اورمارکیٹوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس طارق مسعود یٰسین، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب انعام غنی، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ بی اے ناصر، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد طاہر رائے، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ اور ڈی آئی جی آپریشنز سہیل اختر سکھیرا بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

  • سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے ساتھ کیا ہوا؟

    سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے ساتھ کیا ہوا؟

    باغی ٹی وی کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے رواں سال اب تک 18ہزار سے زائد ملزمان گرفتار کئے۔ 337گینگز کے818ملزمان گرفتار،05کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیے گئے۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران1857ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ 92رائفلز،13کلاشنکوف،70بندوقیں،1601ریوالورز برآمد کیے گئے۔ 2582منشیات فروش گرفتار،873کلوگرام سے زائد چرس،32کلو 996گرام ہیروئن برآمد ہوئے۔
    01کلو306گرام آئس،117کلوگرام سے زائد ا فیون اور22ہزار931لِٹر شراب برآمد کیے گئے۔ 01ہزار527قمار باز گرفتار،داؤ پر لگی39لاکھ81ہزار روپے سے زائد ٹکڑی برآمد ہوئے۔ قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران390ملزمان گرفتار، 149 مقدمات درج کیے گئے۔ کیٹیگری اے اور بی کے 1177اشتہاری مجرمان،1392عدالتی مفروران گرفتار کیے گئے۔ پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ ودیگرقانون شکنی پر 08ہزار285ملزمان بھی گرفتارکئے گئے۔

  • لاک ڈاون میں جرائم میں کمی، لیکن کیسے؟

    لاک ڈاون میں جرائم میں کمی، لیکن کیسے؟

    جزوی لاک ڈاﺅن کی وجہ سے جرائم میں واضح کمی

    لاہور میں جزوی لاک ڈاون کے دوران کرائم کی وارداتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔ لاہور پولیس نے جزوی لاک ڈاﺅن اور اس کے قبل ایک ماہ کی تقابلی جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔ جزوی لاک ڈاون کے دوران ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں 39 فیصد کمی ہوئی۔ روڈ اینڈ شاپ روبری کیسز میں 42 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ لاک ڈاون کے دوران روڈ سنیچنگ کی وارداتوں میں 37 فیصد کمی ہوئی۔ لاک ڈاون کے دوران قتل کے کیسز میں 80 فیصد کمی ہوئی۔ گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں 30 فیصد جبکہ گاڑی چوری کی وارداتوں میں 29 فیصد کمی ہوئی۔ جزوی لاک ڈاون کے دوران چوری کی وارداتوں میں 33 فیصد کمی ہوئی۔جزوی لاک ڈاون کے دوران گھریلو تشدد کے واقعات میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ گلی محلوں میں معمولی لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔ ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس اپنے باسیوں کی سیفٹی اور سکیورٹی کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔ امن و امان اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاﺅن جاری ہے۔