Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • پولیس کا ایکشن، ملزمان گرفتار، ملزم کیا شرمناک کام کر رہے تھے؟

    پولیس کا ایکشن، ملزمان گرفتار، ملزم کیا شرمناک کام کر رہے تھے؟

    لاہور میں ایس پی ماڈل ٹاؤن اعجاز رشید کی زیر نگرانی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری۔

    فیصل ٹاون پولیس کا خفیہ اطلاع پر قمار بازوں کے خلاف ایکشن،15 جوارئے گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان سے 02 پسٹل،جوئے پر لگے ہزاروں روپے اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ،دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبہ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اعجاز رشید کی ایس ایچ او فیصل ٹاؤن اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں کسی بھی شخص کو اس طرح کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کورونا وائرس کے باعث بنائے گئے ایس او ہیز سب کو فالو کرنے ہوں گے۔

  • پتنگ بازی کرنے والے ہو جائیں ہوشیار، اب کوئی بھی پولیس سے نہیں بچ پائے گا

    لاہور پولیس کا پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

    باغی ٹی وی کو ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 5395ملزمان گرفتار،5252مقدمات درج کئے گئے۔ سٹی ڈویژن سے1150،کینٹ 1514،ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے881ملزمان گرفتار۔ سول لائنز ڈیژن سے565،صدر629جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن سے656ملزمان گرفتار کیے گئے۔ 63ہزار سے زائد پتنگیں،945چرخیاں،3480 پنی ڈور اور1381 ڈورگچھیاں برآمد کی گئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پتنگ بازی کے خونی کھیل کو روکنے میں لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔ پتنگ بازوں کی رنگے ہاتھوں گرفتاری کے لئے ڈرون ٹیکنالوجی بھی استعمال میں لا رہے ہیں۔ پولیس افسران پتنگیں بنانے، بیچنے اور اڑانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کریں۔ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جا ئے گی۔

  • کانسٹیبل سے اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی، کتنے اہلکار پروموٹ ہوئے؟

    کانسٹیبل سے اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی، کتنے اہلکار پروموٹ ہوئے؟

    سی دی پی او آفس لاہور میں ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئیز کو رینک لگانے کی تقریب ہوئی۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی لیاقت علی ملک نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو رینک لگائے۔ سی سی پی او لاہور نے ہیڈ کانسٹیبلز سے اے ایس آئیز پر 400 اہلکاروں کو پروموٹ کیا تھا۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ بروقت اور میرٹ پر ترقی ملنا تمام اہلکاروں کا حق ہے۔ ترقی پانے والے تمام افسران مزید محنت اور لگن سے فرائض سرانجام دیں۔ ایس ایس پی ایڈمن ملک لیاقت کا کہنا تھا کہ محکمانہ ترقی کا عمل تیز ہونے سے محکمہ میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی، محکمہ پولیس میں ترقیوں کا عمل جاری رہے گا۔ ایس ایس پی ایڈمن کی دیگر اہلکاروں کو جلد ازجلد اے سی آرز مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ اے سی آرز مکمل ہونے پر مزید اہلکاروں کو ترقیاں دی جاسکیں۔

  • منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ، پولیس نے گرفتار کرتے ہی کیا کیا؟

    منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ، پولیس نے گرفتار کرتے ہی کیا کیا؟

    لاہور میں ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
    باغی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصری شاہ اور شاد باغ پولیس نے کاروائیاں کیں۔ جس کے دوران تین منشیات فروش گرفتار کیے گئے ہیں۔

    گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضہ سے 2کلو250گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ مصری شاہ پولیس نے کاروائی کرکے ملزم چاند کے قبضہ سے 1220 گرام چرس برآمد کی جبکہ شاد باغ پولیس نے کاروائی کرکے ملزمان سفیان اور رمضان کے قبضہ سے 1030 گرام چرس برآمد کی ہے۔ ملزمان کے خلاف منشیات فروشی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جا ری ہیں۔ انسداد جرائم کے حوالہ سے بہتر کاروائی کرنے پر ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی نے اہلکاروں کو شاباش دی۔

  • ٹک ٹاک سٹار کے والد کا قتل، انصاف کے لئے دی دہائی

    ٹک ٹاک سٹار کے والد کا قتل، انصاف کے لئے دی دہائی

    ٹک ٹاک سٹار کے والد کا قتل، انصاف کے لئے دی دہائی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں نوجوان ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر کے والد کو قتل کردیا گیا ہے۔

    نوجوان ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر نے میڈیا کو بتایا کہ ایک تنظیم کے پچاس سے زائد افراد رات گئے میرے گھر میں گھسے اور میری آنکھوں کےسامنے میرے والد کو بیدردی سے قتل کیا۔ غنی ٹائیگر نے بتایا کہ ان کے چھوٹے بھائی پر بھی فائرنگ کی گئی جس سے گولی اس کے کان پر لگی ہے،ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ، میں صرف اور صرف انصاف چاہتا ہوں.

    غنی ٹائیگر کی درد بھری ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں اس نے انصاف کی اپیل کی ہے،

    بعد ازاں ایک اور ویڈیو میں ٹک ٹاک سٹار کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ پولیس دکھ کی اس گھڑی میں مظلوموں کے ساتھ ہے۔ اس قتل میں ملوث تین ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں اور انشاا للہ تفتیش میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ پولیس پر ہمیں پورا اعتمار ہے، مجھے ضرور انصاف ملے گا

  • فائر فائٹرز ڈے کے موقع پر اہم پیغام سامنے آ گیا

    فائر فائٹرز ڈے کے موقع پر اہم پیغام سامنے آ گیا

    پنجاب بھر میں ریسکیو1122آج انٹرنیشنل فائرفائٹرز ڈے منا رہی ہے۔
    لاہور میں ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر نے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا ہے کہ آج کا دن شہدا فائر فائٹرز کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ فائرفائٹرز ڈے کے منانے کا مقصد فائرفائٹرز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ فائر فائٹرز اپنی زندگیا ں خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جان و مال کا تحفظ کرتے ہیں۔ ہیرو فائرفائٹرز کو دنیا بھر میں عزت کی نگا ہ سے دیکھا جاتا ہے۔ حادثات سے بچاؤ کے لیے نیشنل فائر سیفٹی کوڈز2016 پر عمل ضروری ہے۔ آگ کے حادثات سے آگاہی او ر بروقت احتیاطی تدابیر سے حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ ڈی جی ریسکیو کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کی موجودہ صورت حال میں فرنٹ لائن ریسکیور حقیقی ہیرو ہیں۔ ہر ایمرجنسی و ڈزاسٹر میں عوام کی مدد ریسکیور کی اولین ترجیح ہے۔

  • اہم گروہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، گروہ کس طرح کی وارداتوں میں ملوث تھا؟

    اہم گروہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، گروہ کس طرح کی وارداتوں میں ملوث تھا؟

    لاہور پولیس نے اہم گروی گرفتار کر لیا۔ باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار نے کارروائی کی۔ جس کے نتیجے میںچوری کی وارداتوں میں ملوث قاسم عرف ملکو چور گینگ کے 3ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتارملزمان میں گینگ کا سرغنہ قاسم اوراس کے2 ساتھی خواجہ اویس اور عامر شامل ہیں۔ گرفتارملزمان سے 2موٹر سائیکلیں،12موبائل فونز، نقدی اورناجائز اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے۔ ہولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور گرفتار ہونے والے ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، جس کا اعتراف بھی کر لیا گیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار نے ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی کی مددسے گرفتارکیا۔ ایس پی صدر انویسٹی گیشن منصور قمر کی طرف سے چور گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی۔

  • آئی جی پنجاب کے احکامات پر پنجاب پولیس کا ایکشن

    آئی جی پنجاب کے احکامات پر پنجاب پولیس کا ایکشن

    آئی جی پنجاب کے احکامات پر ذخیرہ اندوزی اورContainment of Corona Pandemic کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
    باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں دفعہ144کی خلاف ورزی پراب تک مجموعی طور پر 23882 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ 966ناکوں پر 224723 گاڑیوں، 529635 موٹر سائیکلوں اور 1083843 شہریوں کو چیک کیا گیا۔ 667589 شہریوں کو وارننگ، 45203 سے سیکیورٹی بانڈزاور 22108 شہریوں کو قانون شکنی پر گرفتار کیا گیا۔ 25302 شہری ضمانت پر رہا جبکہ 4162 دوکانوں اور 238 ریستورانوں کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 837 مقدمات درج کرتے ہوئے 1339 قانون شکنوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ ذخیر ہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 937 گرفتار جبکہ 402ضمانت پر رہا ہوئے۔ ذخیرہ اندوزوں سے 762150 کلو گرام گندم، 337765 کلو گرام چینی، 250801 ماسک، 999 سینٹائزر، 28 طبی آلات اور 153572 دیگر اشیا برآمد کی گئیں۔

    پنجاب میں پولیس کی جانب سے 16مارچ سے جاری آپریشن میں 265356 شہریوں کو کورونا سے متعلق آگاہی جبکہ274830 کو امداد فراہم کی گئی۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ پولیس کاروائیوں کے حوالے سے پراگریس رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے۔ پولیس ٹیمیں دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کورونا وائرس سے متعلقہ اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ فیلڈ ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکار کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔

  • ون ویلنگ کا شوق رکھنے والے نوجوانوں کے بارے میں اہم خبر آ گئی

    ون ویلنگ کا شوق رکھنے والے نوجوانوں کے بارے میں اہم خبر آ گئی

    لاہور میں موٹر سائکلوں پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف گھرا تنگ کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے پولیس ذرائع کے مطابق ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف اتوار کے دن بڑے پیمانے پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔ شالیمار کے علاقے میں 18 نوجوانوں کو ون ویلنگ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان اکھٹے ہو کر گروپ کی شکل میں ون ویلنگ کررہے تھے۔ تمام نوجوانوں کے خلاف مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ جبکہ زیر استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ جیسے کرتب کی اجازت نہیں دی جائے گئی۔ ون ویلرز کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ والدءن کو بھی چاہئیے کہ وہ ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل سے اپنے بچوں کو منع کریں۔

  • لاہور میں اب نہیں چلے گی پتنگ بازی ، پولیس نے بڑا ایکش لے لیا

    لاہور میں اب نہیں چلے گی پتنگ بازی ، پولیس نے بڑا ایکش لے لیا

    لاہور :لاہور میں اب نہیں چلے گی پتنگ بازی ، پولیس نے بڑا ایکش لے لیا ،اطلاعات کے مطابق لاہور میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کرنے پر پولیس حرکت میں آگئی ہے ، اوراس حوالے سے شہر میں مختلف مقامات پر کاروائیاں بھی کی ہیں،

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہور میں پتنگ بازوں کے خلاف ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اوراطلاعات کے مطابق لاہور کے مشہور علاقے لاری اڈہ پولیس کی کاروائی کرکے ایک ملزم علی رضا کے قبضہ سے 32 پتنگیں برآمد کرلی ہیں

    ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے شہر کے دیگر علاقوں میں بھی پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی شروع کررکھی ہے اورپولیس کسی کو قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دے گی، پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزم کے خلاف پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا ہے