Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت جنسی زیادتی کے واقعات کے حوالہ سے دنیا میں مشہور ہو چکا ہے یہاں تک کہ بھارت میں آنے والی سیاح خواتین کو بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے

    اب بھارت میں لڑکیوں کے ساتھ ریپ کرنے کے لئے سوشل میڈیا سائٹ پر بھی منصوبہ بندی کی جانے لگی ہے،بھارت میں پولیس نے انسٹا گرام پر لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے اور نازیبا کمنٹس کرنے والے 10 افراد کی شناخت کی ہے جن میں سے کچھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    بھارتی پولیس کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی نگرانی کی جاتی ہے اس دوران ’بوائز لاکر روم‘ گروپ کا پتہ چلا۔ اس میں کچھ لوگوں نے فحش پیغامات اور لڑکیوں کی تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے انہیں اپ لوڈ کیا اور لڑکیوں کے ساتھ ریپ کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ جس پر دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ایف آئی آر درج کرکے سائبر سیل کو تحقیقات کی ذمہ داری تھی

    پولیس اہلکار کے مطابق پولیس نے اس معاملے میں انسٹاگرام سے بھی تفصیلات طلب کی ہیں تاکہ اس میں شامل تمام ملزمان کی شناخت کی جاسکے۔ پولیس نے اب تک 10 لوگوں کی شناخت کی ہے۔ ان میں سے کچھ کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہے

    دہلی خواتین کمیشن کی چیرپرسن سواتی مالیوال کا کہنا ہے ’بوائز لاکر روم‘ نام سے انسٹا گرام پرگروپ بنا کر خواتین کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے اور لڑکیوں کا ریپ کی بات کرنے کے حوالہ سے میں کمیشن کی جانب سے دہلی پولس اور انسٹاگرام کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ نوٹس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے کچھ ملزمان کو گرفتار کیا ہے

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    سواتی مالیوال کا مزید کہہنا تھا کہ یہ وہی لڑکے ہیں جنہوں نے نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا اور اجتماعی آبروریزی کا منصوبہ بنایا تھا۔ ان لوگوں نے کچھ لڑکیوں کی تصاویر پر بھی نازیبا کمنٹس کئے تھے ان کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہئے،جن لڑکیوں نے اس مسئلے کو اٹھایا وہ بہت بہادر ہیں اور دہلی خواتین کمیشن پوری طرح ان کے ساتھ ہے۔ اگر انہیں کسی قسم کی پریشانی ہے تو وہ کمیشن کو آگاہ کریں انکی پوری مدد کی جائے گی اور انکو سیکورٹی بھی مہیا کی جائے گی

    کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے باوجود بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آئی

    دہلی خواتین کمیشن نے انکشاف کیا کہ اگرچہ جرائم میں کمی ہوئی ہے لیکن خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کوئی کمی نہیں ہوئی، کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے ، دفعہ 144 نافذ ہے اسکے باوجود روزانہ خواتین ہیلپ لائن کو زیادتی کی تقریبا 1400 کالز موصول ہو رہی ہیں جن میں زیادتی کی شکایت درج کروائی جاتی ہے

    دہلی خواتین کمیشن کے مطابق چوری، گھریلو تشدد، ڈکیتی کی وارداتوں میں 90 فیصد کمی آئی ہے لیکن حیران کن طور پر خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں ذرا بھی کمی نہیں آئی، اسی طرح کے واقعات ہو رہے ہیں بلکہ یہاں تک کہ ہسپتال میں داخل مریضہ کے ساتھ بھی زیادتی کی گئی اور یہ ایک واقعہ نہیں کئی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں جہاں مریضہ کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے،

    دہلی خواتین کمیشن کو 26 سے 31 مارچ کے دوران زیادتی کے کیسز کی سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں، دہلی خواتین کمیشن کا خواتین ہیلپ لائن 24 گھنٹے کام کر رہا ہے، وہاں آنے والی کالز کا ریکارڈ درج کر متعلقہ پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے اور کرائم برانچ کے ذریعے ملزمان کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے.

    بھارت میں دو ڈاکٹروں نے 25 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا، مریضہ کو اسقاط حمل کے عمل سے گزرنے کے بعد اسپتال لایا گیا تھا، پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    بھارت میں جنسی بے راہ روی خطرناک حد تک بڑھ گئی، مسیحاؤں نے اپنے مقدس پیشے کا بھی خیال نہ کیا، کورونا وائرس کی 25سالہ مبینہ مریضہ کو زیادتی کرکے قتل کرڈالا، پولیس نے دونوں ڈاکٹروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔بھارت کے ضلع گایا کے ایک اسپتال میں25سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے, متاثرہ لڑکی کو کرونا وائرس کے شبے میں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھای

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    اسپتال میں کچھ دن قیام اور ٹیسٹوں کے بعد اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ لڑکی کرونا وائرس سے متاثرہ نہیں ہے تاہم افسوسناک طور پر لڑکی کا انتقال ہوگیا کیونکہ اسے اسقاط حمل کے عمل سے گزرنے کے بعد اسپتال لایا گیا تھا اور وہ جنسی زیادتی کی وجہ سے مزید تکلیف نہیں سہہ پائی تھی۔

    واضح رہے کہ بھارت میں سنگ پریوار کی ذیلی تنظیم بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ شیوسینا، آرایس ایس اور دیگر شدت پسند تنظیموں نے کشمیریوں سمیت دیگر اقلیتوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج میں سات ہزار خواتین کی اکثریت کو زیادتی اور ہراساں کرنے کا نشانہ بنایا گیا اورتو اور بھارت کے سادھو اور سنت بھی بچیوں اور خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے میں پیچھے نہیں رہے۔

     

    خدا ایسی بیوی کسی کو نہ دے، “مظلوم ” شوہر نے ایسا کیوں کہا؟

  • ڈولفن فورس کا کارنامہ، افسران نے کیا کیا؟

    ڈولفن فورس کا کارنامہ، افسران نے کیا کیا؟

    لاہور میں رنگے ہاتھوں ڈاکو پکڑنے پر ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں میں تعریفی اسناد و نقد انعامات تقسیم کیے۔ ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد کی طرف سے ڈولفن ٹیم 231 میں تعریفی اسناد اور نقد انعام تقسیم کیے گئے۔ ڈاکوؤں نے گذشتہ دنوں شہری محمد ریاض کو دورانِ ڈکیتی جان سے مارنے کی کوشش کی تھی۔ ڈولفن ٹیم نے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر شہری کی جان بچائی۔ ڈولفن اہلکاروں نےڈکیتی کی واردات ناکام بنا کر بلال نامی ڈاکو کواسلحہ سمیت گرفتار بھی کیا۔ انعام حاصل کرنے والوں میں ڈولفن اہلکار رانا محمد فرحان،جہانگیر، عاطف اور قدوس خان شامل ہیں۔ ایس ایس پی آہریشنز لاہور فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائم کے تدارک میں ڈولفن سکواڈ نے قابل فخر کارنامے انجام دیئے ہیں۔ بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے ڈولفن جوان پولیس فورس کے لئے باعث فخر ہیں۔ فرائض منصبی عبادت سمجھ کر انجام دینے والے جوان محکمہ پولیس کی شان ہیں

  • شہری ہو جائیں ہوشیار، مالشیے کیا کام کرتے پولیس نے پتہ لگا لیا،

    شہری ہو جائیں ہوشیار، مالشیے کیا کام کرتے پولیس نے پتہ لگا لیا،

    ایس پی سی آئی لاہور عاصم افتخار کی سربراہی میں سی آئی اے صدر ڈویژن کی بڑی کارروائی۔ شہریوں کودوران مالش قتل کرنے والابہروپیااعجاز عرف ججی گرفتار،اندھے قتل کی 5وارداتیں ٹریس کر لی گئیں۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ملزم اعجازاپنے ساتھیوں کے ہمراہ مالشیے کے روپ میں مختلف پارکوں میں واردات کی نیت سے گھومتا تھا۔ ملزم اعجاز اپنے ساتھیوں کیساتھ آسان ٹارگٹ کو تلاش کرتا اورمالش کے لیے سنسان جگہ پرجانے کے لیے آمادہ کرتاتھا۔ ملز مان دوران مالش شہریوں کو گردن کا منکا توڑ کر یا چھریوں کے وار کر کے قتل کردیتے تھے۔ ملزمان قتل کرنے کے بعد نعش کو وہیں چھوڑ دیتے اورموبائل، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر خاموشی سے فرار ہو جاتے تھے۔ ملزم اعجاز کا راوی روڈ، بھاٹی گیٹ، شادباغ، اسلامپورہ اور ضلع راولپنڈی میں 5شہریوں کو قتل کرنے کا سنسنی خیزانکشاف۔ ڈی ایس پی سی آئی اے صدر دانش آصف رانجھا نے خطرناک قاتل کو گرفتار کیا جبکہ دیگر 2ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

    احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

    لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو 12 مئی کو ہر صورت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
    احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے رمضان شوگر مل ریفرنس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔عدالت نے حمزہ شہباز کو12مئی کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دے دیا اور عدالت نے قرار دیا ہے کہ
    حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کرنا ہےجیل حکام بغیر کسی عزر کے ائندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو پیش کریں ۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کی پیشی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں اور انہیں جیل سے عدالت لایا جائے تاکہ فرد جرم کے حوالے سے کاروائی کو آگے بڑھایا جائے ۔عدالت نے رمضان شوگر ملز کی سماعت کا ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ۔

  • لاہور ،پولیس سٹیشن میں دھماکا

    لاہور ،پولیس سٹیشن میں دھماکا

    لاہور ،پولیس سٹیشن میں دھماکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے ایک تھانے میں پراسرار دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے

    لاہور کے نواحی علاقے تھانہ فیروز والہ کی حوالات کے باہر پراسرار دھماکہ ہوا ،جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    دھماکہ کیسے ہوا ؟ اس پر تحقیقاتی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ دھماکہ سلنڈر کا تھا، اور یہ سلنڈر گزشتہ ماہ تھانے میں لایا گیا تھا،

    دھماکے میں تھانے میں صفائی کرنے والا اہلکار جان کی بازی ہار گیا، سلنڈر تھانے میں موجود تھا اور کہا جا رہا ہے کہ سلنڈر ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد تھانے میں منتقل کئے گئے تھے اور ایک ماہ سے وہیں پڑے تھے،

    حادثے کے بعد پولیس نے حوالات سے ملزمان کو نکال کر دوسرے تھانے منتقل کر دیا ہے،،دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا

  • سابق وزیراعظم کے رشتے داروں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے

    سابق وزیراعظم کے رشتے داروں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے کزنز کی زیر ملکیت کمپنیوں کے بینک ڈیفالٹر سے متعلق درخواستوں پر بیس مئی کو زاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔۔۔۔اگر پیش ناں ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔۔ لاہور کی بنکنگ کورٹ کے جج منیر احمد جوئیہ نے کیس کی سماعت کی۔۔۔۔عدالت کو بتایا گیا کہ گزشتہ سماعت پر بھی نواز شریف کے کزنز میاں جاوید شفیع، طارق شفیع، زاہد شفیع اور میاں شاہد شفیع پیش نہیں ہوئے تھے۔۔۔۔جس پر وکیل شاہد شفیع وغیرہ نے عدالت کو بتایا کہ کرونا وائرس کے باعث انکے موکلان پیش نہیں ہوسکتے بنکنگ عدالت نے نواز شریف کے پانچ کزنز کو 20 مئی کو طلب کر لیا۔۔عدالت،نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر پیش ناں ہوئے تو عدالت وارنٹ گرفتاری جاری کرئے گی،سابق وزیراعظم کے کزنوں کیخلاف مختلف بنکوں نے کشمیر شوگر ملز اور اتفاق شوگر ملز سے قرضوں کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے

  • آئی جی پنجاب کے احکامات، پولیس اب کیا کرنے والی ہے؟

    آئی جی پنجاب کے احکامات، پولیس اب کیا کرنے والی ہے؟

    آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی زیر صدارت آئی ٹی پراجیکٹس کے متعلق سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا۔ دوران اجلاس ڈی آئی جی آئی ٹی نے نئے ماڈیولز اورسافٹ وئیرز کی تیاری کے متعلق آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔ پنجاب پولیس کے مختلف آئی ٹی پراجیکٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعدآئی جی پنجاب نے احکامات جاری کئے۔ پولیس کے آپریشنل اور ورکنگ سسٹم کو آئی ٹی کے نئے ماڈیولز پر اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ عوامی سہولت کیلئے شروع کئے گئے مختلف پراجیکٹس میں مزید بہتری کیلئے انسپکشن کو مزید موثر بنایاجائے۔ پنجاب پولیس کی ویب سائٹ کو شہریوں کی سہولت اور رابطہ کاری کیلئے مزید آسان اور موثر بنایا جائے۔ فرنٹ ڈیسک، خدمت مراکز اور 8787کمپلینٹ سسٹم پر موصول ہر درخواست کوٹائم فریم کے اندر حل کیا جائے۔ پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم،کریمنل ریکارڈ آفس اورہوٹل آئی سمیت دیگرپراجیکٹس کومزید اپ گریڈ کیا جائے۔ سنگین جرائم کی بیخ کنی اور تفتیش کے لیے جیو فینسنگ اور فارنزک سائنس سے بطور خاص استفادہ کیا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو، ڈی آئی جی کرائم انویسٹی گیشن ڈاکٹر مسعود سلیم، ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔۔

  • پنجاب میں لاک ڈاون، باہر نکلنے والوں کے ساتھ کیا ہوا ؟

    پنجاب میں لاک ڈاون، باہر نکلنے والوں کے ساتھ کیا ہوا ؟

    پنجاب بھر میں سمارٹ لاک ڈاون کا 43 واں روز جاری ہے۔لاہور میں دفعہ144 اور دیگر قانون شکنی پر اب تک 02 ہزار 169ایف آئی آرز کا اندراج کیا جا چکا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کے مطابق 01 لاکھ 93 ہزار 685 گاڑیوں و موٹر سائیکلز کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔07 ہزار 726موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کو خلاف ورزی پر بند کیا گیا۔04 ہزار427 شہریوں سے غیر ضروری طور پر دوبارہ سڑکوں پر نہ آنے کے شورٹی بانڈز لئے گئے۔01 لاکھ 9330 موٹر سائیکلز،28 ہزار 103رکشوں اور 40ہزار 453 کاروں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔5680 ٹیکسی اور 10 ہزار 119 بڑی گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔

  • لاہور میں پتنگ بازی نہ رک سکی، خونی کھیل سے اب کیا نقصان ہوا؟

    لاہور میں پتنگ بازی نہ رک سکی، خونی کھیل سے اب کیا نقصان ہوا؟

    لاہور شہر میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ،پولیس پتنگ بازوں کو روکنے میں ناکام ہو گئی، چند گھنتوں میں شہر کے مختلف علاقوں می ڈور پھرنے سے دو افراد زخمی ہو گیے۔

    تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ شفیق آباد کے علاقہ آزادی فلائی اوور پر پیش آیا. جہاں 35سالہ امجد موٹر ساییکل پر جا رہا تھا کہ ڈور اس کے چہرے پر پھر گئی۔ جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، دوسرا واقعہ گارڈن ٹاون فیروز پور روڈ پر پیش آیا۔ جہاں ڈور پھرنے سے ایک اور شخص زخمی ہو گیا،، پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالحمید نامی شخص موٹرسائیکل پر قذافی اسٹیڈیم کے قریب پہنچا تو کٹی پتنگ کی ڈور اس کی گردن سے لپٹ گئی۔ عبدالحمید کو مقامی افراد نے سروسز ہسپتال منتقل کردیا۔ زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اسی طرح صبح شفیق آباد کے علاقہ میں شہری گردن پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا،پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

  • پولیس افسر کی فیلڈ میں جا کر اہلکاروں کے ساتھ افطاری، کیا پیغام دیا؟

    پولیس افسر کی فیلڈ میں جا کر اہلکاروں کے ساتھ افطاری، کیا پیغام دیا؟

    ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ نےاہلکاروں کے ساتھ فلائی اوور پر یاد گار افطاری کا اہتمام کیا۔ ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ ڈولفن جوانوں کے ساتھ افطاری کے لیے مینار پاکستان فلائی آوور گئیں۔

    آن جاب سیکٹر انچارجز و ڈولفن اہلکاروں میں روزہ افطاری کے پیکٹس تقسیم کیے۔ڈی ایس پی سٹی ڈولفن میر کاشف خلیل بھی ہمراہ تھے۔ ڈولفن اہلکاروں کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان کے سامنے فلائی آوور پر افطاری کا لطف دوبالا ہو گیا۔ جبکہ ایس ہی صاحبہ کے ہمراہ افطاری کرنے سے بہت حوصلہ ملا ہے۔ ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ کا کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ کے جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کرنا اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہوں۔ روزہ کی حالت میں اپنے فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کا جذبہ دیدنی ہے۔ ڈولفن سکواڈ و دیگر اہلکاروں کیلئے روزہ افطاری کا اہتمام کرنا قلبی سکون و تسکین کا باعث ہے۔