Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لاہور میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے ڈاکووں کی شناخت ہو گئی، ڈاکو کون ہے؟

    لاہور میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے ڈاکووں کی شناخت ہو گئی، ڈاکو کون ہے؟

    لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کا معاملہ
    قتل کی لرزہ خیز واردات کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہو گئی۔ پولیس نے دوران ڈکیتی واردات قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور تصاویر حاصل کر لیں۔ باغی ٹی وی واردات کی تصاویر اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر لے آیا۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ شہری اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا کر گاڑی میں بیٹھا۔ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے پیچھے سے لا کر موٹر سائیکل سامنے کھڑی کر دی۔ 45 سالہ خالد حسین کی مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کی۔ مقتول نے زخمی حالت میں ڈاکووں کو پکڑنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ یکم مئی کی رات کو پیش آیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بھی تاحال ملزمان ٹریس نہیں ہو سکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر طرح سے کوشش جاری ہے۔ اور جلد ملزموں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • ہوائی فائرنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر لگانے والے کے ساتھ کیا ہوا؟

    ہوائی فائرنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر لگانے والے کے ساتھ کیا ہوا؟

    ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی ہدایت پر ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ شاد باغ پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ ملزم عثمان کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی ایس پی غلام دستگیر کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے اور ایسے واقعات میں ملوث کسی شخص کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی نے ہوائی فائرنگ کے حوالہ سے بہتر کاروائی کرنے پر ایس ایچ او شاد باغ اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔ ملزم نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی فوٹیج اپلوڈ کی تھی۔

  • کسٹم کی لاہور ائیرپورٹ پر کاروائیاں، قیمتی سامان قبضے میں لے لیا

    کسٹم کی لاہور ائیرپورٹ پر کاروائیاں، قیمتی سامان قبضے میں لے لیا

    باغی ٹی وی کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم نے تین مختلف کاروائیاں کی ۔ جن میں لاہور سے لندن جانے اور آنے والی خصوصی پروازوں سے فیس ماسک، سگریٹ اور شراب کی ترسیل کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ گزشتہ روز لندن سے آنے والی خصوصی پرواز پی کے 8757 سے آنے والے 2 مسافر کے سامان سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ مسافر علی حیدر اور عاقب کےسامان سے شراب کی 7 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ لاہور سے خصوصی پرواز سے لندن جانے والے مسافر کے سامان سے 34 کلو فیس ماسک برآمد کیا گیا۔ دوران چیکنگ مسافر ہارون احمد کے سامان سے فیس ماسک برآمد ہوئے۔ لاہور سے برطانیہ جانے والے مسافر امجد کے سامان سے 27 ڈبے سگریٹ برآمد ہوئے۔ کسسٹم حکام نے سگریٹ، شراب اور فیس ماسک قبضے میں لے کر مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دے دی۔

  • لاہورشہر میں جرائم کیسے قابو کریں، پولیس نے کیا پلان کیا؟

    لاہورشہر میں جرائم کیسے قابو کریں، پولیس نے کیا پلان کیا؟

    پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی زیر صدارت کرائم کنٹرول بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ آپریشنز ونگ کے تمام ایس پیز،ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز کی شرکت۔ ایس پیز ڈولفن سکواڈ اور ہیڈ کوارٹرزسمیت متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ امن و امان، کرائم کنٹرول کے حوالے سے افسران کی مجموعی کارکردگی و اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ایچ او گڑھی شاہو سب انسپکٹر ندیم خالد ناقص کارکردگی پر معطل،لائن حاضر کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے دیگر ایس ایچ اوز کو کارکردگی بہتر بنانے کے لئے وارننگ جاری کر دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے ہدایت کی کہ تمام افسران و اہلکار پٹرولنگ کریں،شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔ سنگین واردات کی صورت میں ایس پیز خود جائے وقوعہ کا دورہ کر یں۔ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ اپنا ریسپانس ٹائم بہتر بنائیں،خود چیک کروں گا۔ ایف آئی آر ہونے کے بعد ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کرنا ایس ایچ او کی ذمہ داری ہے۔ ڈکیتی قتل کی وارداتوں میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ اوز کی کارکردگی کاروزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں گے۔ مسلسل ناقص کارکردگی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیں گے۔ اشتہاری مجرموں، گینگز، پیشہ ور بھکاریوں اور پتنگ بازوں کے خلاف مہم میں مزید تیز کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ رات کے وقت پتنگ بازی کے واقعات کا تدارک کریں۔اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے تھانوں کی سطح پر سپیشل ٹیمیں متحرک کریں۔ تھانوں میں نفری،لاجسٹک کی کمی پوری کی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز اچھی اور ناقص کارکرگی والے ایس ایچ اوز کی فہرستیں تیار کریں، جس ایس ایچ او کی حدود میں قمار بازی، منشیات فروشی اور قحبہ خانوں کی شکایت آئی،سخت ایکشن لوں گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے مساجد میں سکیورٹی ڈیوٹی اور کورونا احتیاطی تدابیر کی اچھی انفورسمنٹ پر ایس ایچ او ز کو شاباش بھی دی۔

  • نوجوان کی موت، اصل وجوہات کیا ہوئیں ؟

    نوجوان کی موت، اصل وجوہات کیا ہوئیں ؟

    باغی ٹی وی کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق لاہور میں تھانہ ہیئر کی حدود عسکری الیون میں نوجوان پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔ نوجوان کی لاش کو پسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ عاشر کی موت ساتویں منزل سے گرنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عاشر کو کسی نے دھکا دیا، خود کشی کی یا موت حادثاتی ہوئی۔ تمام پہلووں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ لاش کو پوسٹ ماذرٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کیا گیا ہے۔ رپورٹ آنے پر مزید حقائق واضح ہوں گے۔

  • پولیس نے ماہ رمضان میں جوا کھیلنے والوں کے ساتھ کیا کیا؟

    پولیس نے ماہ رمضان میں جوا کھیلنے والوں کے ساتھ کیا کیا؟

    ایس پی کینٹ فرقان بلال کی ہدایت پر ہربنس پورہ پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاٶن جاری۔ ہربنس پورہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ قمارباز شاہد خان کو گرفتار کر لیا۔ شاہد خان کے ساتھ تاش پر جواء کھیلنے والے مزید 6 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے باغی ٹی وی کا بتایا کہ ملزمان کو جواء کھیلتے ہوے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سےآلات قمار بازی ,موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کر لیے گئے ۔ جبکہ ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

  • لاہور پولیس کے اعلی افسران نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر کیا کہا؟

    آذادی صحافت کے عالمی دن پر صحافیوں کو لاہور پولیس کا سلام، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور سی ٹی او لاہور حماد عابد نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
    سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ ‏صحافت کے عالمی دن کا مطلب بہادر اور جراتمند صحافیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ھے، پولیس کی طرح بے شمار صحافی بھی صحافتی فریضہ ادا کرتے ہوئے شھادت کے منصب پر فائز ہوئے، سلیوٹ ان تمام صحافیوں کو جو حق اور سچ کے مشن پر گامزن ہیں۔ لاہور پولیس آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں، لاہور پولیس صحافیوں کو ان کے فرائض منصبی میں مکمل تعاون کی یقینی دہانی کرواتی ہے۔ سی ٹی او لاہور حماد عابد کا کہنا ہے کہ سلام ان تمام صحافیوں کو جنہوں نے فرض منصبی کی راہ میں اپنی جان دے دی، پولیس کی طرح صحافی بھی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر فراض سرانجام دیتے ہیں، پریس ریاست کا چوتھا ستون، معاشرے کےلئے آنکھ اور کان کا کام کرتے ہیں، عوام میں ٹریفک قوانین سے آگہی مہم میں صحافیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا. ہماری خامیوں کی نشاندہی اور مثبت کاموں کی تشہیر پر صحافیوں کے مشکور ہیں۔

  • گوجر خان پولیس کی بڑی کارووائی ، کرونا کے نام پرجنسی زیادتی کرنے والا ایک اورمجرم گرفتار

    گوجر خان پولیس کی بڑی کارووائی ، کرونا کے نام پرجنسی زیادتی کرنے والا ایک اورمجرم گرفتار

    گوجرخان :گوجر خان پولیس کی بڑی کارووائی ، کرونا کے نام پرجنسی زیادتی کرنے والا ایک اورمجرم گرفتار،اطلاعات کے مطابق گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیوہ خاتون کو کورونا فنڈ سے امداد کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ایک اور ملزم عرفان نذیر کو گرفتار کرلیا۔

     

     

    متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان گجرات سے کورونا فنڈ کی امداد کا جھانسہ دیکر اسے گوجر خان لے کر آئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ملزم صہیب پرویز کو گرفتار کرکے چالان کردیا تھا۔ ایس ایچ او گوجر خان کے مطابق گرفتار ملزم عرفان نذیر کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا تاکہ عدالت سے کڑی سزا دلوائی جاسکے۔

    ایس پی صدر ضیاء الدین کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا پولیس کی اولین ترجیح ہے، خواتین اور بچوں پر کسی بھی قسم کی زیادتی یا تشدد ناقابل برداشت ہے۔ کامیاب کارروائی پر سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی صدر اور گوجر خان پولیس کو شاباش دی گئی ہے۔

  • آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے جوانوں کے لیے نئے احکامات جاری کر دئیے

    آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے جوانوں کے لیے نئے احکامات جاری کر دئیے

    باغی ٹی وی کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک تک کے تبادلوں کے لیے سٹینڈنگ آرڈر جاری کر دیا گیا۔آئی جی پنجاب کا نیا اسٹینڈنگ آرڈر دس صفات پر مشتمل ہے۔ کسی بھی کانسٹیبل کا دوسرے ضلع جانے کے لئے آر پی او، ڈی پی او کا این او سی ضروری ہوگا۔ کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل اپنے ضلع میں مستقل جانا چاہتا ہو تو 10 سالہ سروس ضروری ہے۔ کانسٹیبل ہیڈ کانسٹیبل کسی یونٹ میں کام کرنا چاہتا ہوں تو بھی 10 سالہ سروس ضروری ہے۔ اے ایس آئی اور سب انسپکٹر کی بھی اپنے ضلع میں جانے کے لیے دس سالہ سروس لازم قرار دی گئی ہے۔ حکم نامے کے مطابق شوکاز نوٹس اور انکوائری کی صورت میں تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔ ایک سے دوسرے ضلع جانے کے لیے افسران کا ریکارڈ بھی آر پی او، ڈی پی او خود چیک کریں گے۔ ویڈ لاک پالیسی کے تحت فوری متعلقہ ضلع میں تبادلہ کیا جائے۔ تمام تقرر و تبادلے ایچ آر آئی ایم سسٹم کے تحت کیے جائیں، پولیس سے دوسرے محکمے میں 3 سال سے لے کر 5 سال تک ڈیپوٹیشن پر بھیجا جائے گا۔ کسی یونٹ میں 3 سالہ سروس کرنے والے سب انسپکٹر کو دوبارہ اس یونٹ میں نہیں بھیجا جائے گا۔ آر پی او، ڈی پی او ذاتی شنوائی کے بعد ہی تبادلہ کریں گے، ٹریفک پولیس کی جونیئر رینک کے تقرر و تبادلے نئے رولز کے تحت کیے جائیں، شعبہ ٹریننگ میں نوکری کرنے والے جونیئر رینک کے افسر یا اہلکار کو پنجاب کانسٹیبلری نہیں بھیجا جائے گا۔ 56 سال سے زائد عمر کا اہلکار کسی دوسرے یونٹ میں نہیں جاسکتا۔

  • 6ہزار کے لیے دوست نے دوست کے ساتھ افسوسناک حرکت کی۔

    6ہزار کے لیے دوست نے دوست کے ساتھ افسوسناک حرکت کی۔

    لاہور انویسٹی گیشن پولیس ساندہ کی کارروائی، اندھے قتل کا ڈراپ سین، جگری دوست ہی دوست کا قاتل نکلا۔

    باغی ٹی وی قتل کی اصل وجوہات سامنے لے آیا۔ 6ہزار روپے ادھار واپسی کے تقاضے پرملزم زاہد محمود اپنے جگری دوست مقتول عباس عرف جگنو کو قتل کر کے فرار ہو گیاتھا۔ لاہورانویسٹی گیشن پولیس ساندہ نے 2ماہ قبل ہونیوالی اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا کرمقتول عباس علی عرف جگنو کو چند پیسوں کے لیے قتل کرنے والے اس کے جگری دوست ملزم زاہد محمود کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان نے شہری عباس علی کے اندھے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن نوید ارشاد کو واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن نے انچارج انویسٹی گیشن ساندہ اکرام حسین اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے شب و روزکی انتھک محنت، تمام دستیاب وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند پیسوں کے لین دین پر مقتول عباس علی عرف جگنو کو قتل کرنیوالے اس کا جگری دوست زاہد محمودکو گرفتارکر لیا ہے۔ ملزم زاہد محمود نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول عباس عرف جگنو اس کا جگری دوست تھا۔ عباس نے اپنے بیوی بچوں سے علیحدہ کرائے پر مکان لے رکھا تھا جہاں ہم دونوں ساتھ مل کر نشہ کرتے تھے۔ میں نے عباس کو 6ہزار روپے اُدھار دیئے ہوئے تھے۔ میں جب بھی اس سے پیسوں کا تقاضہ کرتا وہ ٹال مٹول کر دیتا۔ ایک دن دن ہماری ادھار کی رقم 6ہزار واپس کرنے پر تلخ کلامی ہو گئی جس پر میں نے طیش میں آ کر تیز دارکٹر سے عباس کا گلہ اور کلائی کاٹ کر قتل کر دیا اورخودخاموشی سے موقع سے فرار ہو گیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے اندھے قتل کی واردات ٹریس کرنے اور ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔