باغی ٹی وی کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ بازار , گوالمنڈی اور سبزہ زار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی , فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق , تین زخمی ہوئے, پولیس کے مطابق تھانہ گوالمنڈی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد زخمی ہوئے, اچھرہ بازار کے قریب نامعلوم افراد نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں آصف ڈوگر نامی شہری زخمی ہو گیا۔ زخمی شہری آصف ڈوگر کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔۔ سبزہ زار کے علاقے میں ڈاکووں نے مزاحمت کرنے پر 45 سالہ شہری ظہیر عباس کو قتل کر دیا۔ تینوں واقعات میں ملزم فرار ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
Category: جرائم و حادثات
-

اب جرائم پیشہ افراد کا لاہور پولیس سے بچنا نا ممکن، ایسی ٹیکنالوجی حاصل کر لی
لاہور انوسٹی گیشن پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے کام لینا شروع کر دیا. جس کے لیے تمام انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں .
نسی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا انویسٹی گیشن کے دائرہ کار کو بڑھانے کےلئے احسن اقدام، سی سی پی او لاہور کی طرف سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس 37موبائل فونز انوسٹی گیشن ونگ میں تقسیمکر دئیے گئے . ذوالفقار حمید نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر کو 37 مونائل فونز دیئے، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسران کریمنلز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنائیں، جدید موبائل فونز کے استعمال سے سنگین مقدمات کی تفتیش میں مزید تیزی آئی گی، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کا قلعہ قمع کیا جارہا ہے، جبکہ شہریوں کو جلد از جلد ریلیف دلانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جائے،
-

پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران 595 ٹریفک حادثات ، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
پنجاب بھرمیں 594ٹریفک حادثات میں 05افراد جاں بحق، 655زخمی ہوئے
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 594روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا، جس میں 377افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 278معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (72فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
باغی ٹی وی کو ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 248ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور19مسافر322اور90پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ100ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت94متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد53حادثات میں 66متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان45حادثات میں 47متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل660متاثرین میں 552مرد اور108خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 115افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور373افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ208زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 545موٹر سائیکلز،65آٹو رکشے،51موٹر کاریں،14وین00مسافربسیں،15ٹرک اور71دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔ -

لاہور پولیس کرونا سے زیادہ ظالم ثابت ہوئی نوجوان پرتشدد کی انتہا کردی
لاہور:لاہور پولیس کرونا سے زیادہ ظالم ثابت ہوئی نوجوان پرتشدد کی انتہا کردی ،اطلاعات کے مطابق لاہور پولیس پھراپنی پرانی حرکتوں کیطرف آنا شروع ہوگئی ہے، تازہ واقعہ میں تھاتہ نشتر کالونی کے ASIخالد ڈرائیور عمر رشید اور دیگر پولیس اہلکاروں نے وسیم احمد نامی شہری پر بے جا تشددکیا

مقامی ذرائع کا کہنا ہےکہ پولیس نے وسیم کو 24 گھنٹے غیر قانونی حراست اور حبس بے جا میں رکھنے کے بعد بھاری رشوت لے کر رہا کیا گیا پولیس کے ظلم کا نشانہ بننے والے اشخاص کی میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت ہوگیا ہے


ادھر پولیس کے اس رویے کے خلاف متاثرین نےایس پی ڈسیپلن سے رجوع کا فیصلہ کر لیا ہے یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پولیس کے اہلکاروں کی دیدہ دلیری کہ متاثرین سے Jazz cash کے ذریعے بھی رشوت وصول کی
-

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل
کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن میں بھی جرائم بڑھنے لگے، 15 روز میں 100 افراد کو قتل کر دیا گیا
قتل کے یہ واقعات بھارتی ریاست اترپردیش میں آئے، بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی سیکرٹری جنرل پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش میں 15 دنوں میں 100 لوگوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کی مکمل تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پرینکا گاندھی کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین دن میں ریاست میں دو مہاتماؤں سمیت پانچ افراد کا قتل ہوا ہے۔ یہ سارے واقعات سنگین تشویش کے باعث ہیں اور ان کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔ اپریل کے پہلے 15 دنوں میں ہی اتر پردیش میں سو افراد کا قتل ہوگیا۔ تین دن پہلے ایٹہ میں پچوری خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں مشتبہ حالت میں ملیں۔ کوئی نہیں جانتا ان کے ساتھ کیا ہوا.
واضح رہے کہ گزشتہ روزاترپردیش کے ضلع بلند شہر کے انوپ شہر علاقے میں مندر میں سونے والے دو سادھوؤں کا گلا کاٹ کر انہیں قتل کردیا گیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ کا کہنا تھا کہ انوپ شہر، شکارپور شاہراہ پر پگونا گاؤں میں شیو مندر ہے۔ گزشتہ دس سالوں سے علی گڑھ کے 55 سالہ بابا غریب داس عرف جگن داس اور ان کا 35 سالہ شاگرد شیر سنگھ عرف سیوا داس مندر کی دیکھ بھال کرتے تھے۔
شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان
شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا
غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟
اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت
کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا
دونوں سادھو مندر کے احاطے کے کمرے میں سو رہے تھے۔ صبح جب مقامی افراد پوجا کے لئے مندر گئے تو دونوں کی لاشیں خون میں لت پت پڑی ہوئی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے قتل کے الزام میں ایک شخص مراری کو نشے کی حالت میں گرفتار کیا ہے۔ قتل کی اس واردات سے علاقے میں لوگ مشتعل ہیں۔
کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی
-

دو بیٹیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت سوتیلا باپ گرفتار
دو بیٹیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت سوتیلا باپ گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنی بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیاایس پی سول لائنز لاہور اسد الرحمان کی سربراہی میں جینڈر بیسڈ وائیلنس سیل سول لائنز ڈویژن نے کارروائی کی، پولیس نے اپنی 14 سالہ اور 12 سالہ سوتیلی بیٹیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت سوتیلاباپ عبدالشکور کو گرفتار کر لیا،
ملزم عبدالشکور عرصہ8/9 ماہ سے اپنی دونوں سوتیلی بیٹیوں کو جنسی حوس کا نشانہ بنا رہا تھا۔ ملزم عبدالشکور نے عرصہ ایک سال قبل سمیرا بی بی سے دوسری شادی کی تھی۔ بچیوں کی ماں سمیرا بی بی نے اپنے دوسرے شوہر عبدالشکور کے خلاف بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج کروایا تھا۔
https://twitter.com/inamkhan24/status/1254871615072079880
انویسٹی گیشن پولیس جینڈر بیسڈ وائیلنس سیل سول لائنز ڈویژن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالشکور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچیوں کے میڈیکل ٹیسٹس کروا لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزم عبدالشکور کاDNA ٹیسٹ کروانے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان کیجانب سے ملزم کی فوری گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئ ہے

-

ظلم کی انتہا ہوگئی : شور مچانے پر چچا نے کمسن بھتیجی کو گولی مار کر قتل کردیا
پشاور: ظلم کی انتہا ہوگئی : شور مچانے پر چچا نے کمسن بھتیجی کو گولی مار کر قتل کردیا،اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک شخص نے کھیل کے دوران شور مچانے پر غصے میں اپنی بھتیجی کو گولی مار کر قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق 22اپریل کو بچی کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال میں 48سالہ مشتبہ ملزم کو گھر کے باہر کھیلنے والے بچوں کے شور مچانے پر غصہ آ گیا۔شکایت گزار کے مطابق ملزم نے پہلے گالم گلوچ کی اور پھر اپنا پستول نکال کر بچوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کی بھتیجی زخمی ہو گئی۔7سالہ بچی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔
تہکال پولیس اسٹیشن کے محرر شاداب جاوید نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم مقتولہ بچی کے ساتھ ایک ہی عمارت میں دوسری منزل پر رہائش پذیر تھا اور اس کی شادی نہیں ہوئی تھیانہوں نے بتایا کہ ملزم مفرور ہے اور پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر اور پولیس کی ابتدائی تفتیش سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ملزم نے بچوں کے شور مچانے پر فائرنگ کی جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔جب ان سے ملزم کی ذہنی حالت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اہلخانہ کے مطابق ملزم کو کسی بھی قسم کا ذہنی مسئلہ نہیں تھا جبکہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ بھائیوں کے درمیان بھی کسی قسم کا تنازع نہیں تھا۔
-

عثمان بزدارکے حکم پر خاکروب کو کچلنے والا پولیس ڈرائیور گرفتارکرلیا گیا
لاہور:عثمان بزدارکے حکم پر خاکروب کو کچلنے والا پولیس ڈرائیور گرفتار، ،اطلاعات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس وین سے خاکروب کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے جس کے بعد واقعے میں ملوث پولیس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے خاکروب عاشق مسیح کو کوڑا اٹھاتے ہوئے پولیس وین نے کچل دیا تھا جس پر اہلخانہ نے وزیر اعلیٰ اور دیگر حکام سے واقعے کا نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔اتوار کو وزیر اعلی عثمان بزدار نے پولیس وین سے خاکروب کی ہلاکت کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس ڈرائیور کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کی۔عثمان بزدار کی ہدایت پر پولیس وین چلانے والے ڈرائیور کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سینٹری ورکر عاشق مسیح کے گھر گئے اور عاشق مسیح کے اہل خانہ سے وزیر اعلیٰ کی طرف سے تعزیت کی۔عاشق مسیح کے لواحقین کو وزیر اعلی عثمان بزدار کی طرف سے امدادی چیک بھی دیا گیا۔اس کے علاوہ حکومت پنجاب نے مقتول کے بیٹے کے کو سرکاری نوکری دینے کا بھی اعلان کیا جس کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے بھی عاشق مسیح کے لواحقین کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے ننکانہ کے علاقے میں خواتین سمیت تین افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ننکانہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر اعلیٰ نے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اور مقتولین کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
گزشتہ دنوں ننکانہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خواتین سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا تھا جسے پولیس نے ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا تھا۔
-

چچا کو قتل کرنے والے سگے بھتیجے تک پولیس کیسے پہنچی، اندھے قتل کا سراغ بڑے پردے فاش ہوگئے
لاہور:چچا کو قتل کرنے والے سگے بھتیجے تک پولیس کیسے پہنچی، اندھے قتل کا سراغ بڑے پردے فاش ہوگئے .اطلاعات کے مطابق لاہورانویسٹی گیشن پولیس ساندہ نے چند روز قبل ہونیوالی اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا کرمقتول کے سگے بھتیجے سفاک ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان نے شہری فیاض کے اندھے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن نوید ارشاد کو واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن نے انچارج انویسٹی گیشن ساندہ اکرام حسین اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے شب و روزکی انتھک محنت، تمام دستیاب وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے زمین کے تنازعے پر سگے چچا فیاض کو قتل کرنے والے اس کے بھتیجے کاشف کو گرفتارکر لیا ہے۔
ملزم کاشف نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنے چچا فیاض جو کہ رکشہ چلاتا تھا کوچلتے ہوئے رکشے کے اندر سر میں فائر مار کر قتل کر دیا تھا۔مقتول فیاض کا ملزم کاشف کے بہنوئی کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ ملزم کاشف کو اپنی بہن کا گھر خراب ہونے کا خدشہ تھااس لیے اس نے اپنے سگے چچافیاض کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
ملزم کاشف قتل کی واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے اور اس کی شناخت چھپانے کے لیے مقتول فیاض کا سارا سامان اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن نوید ارشاد نے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کرکے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔
-

جمیعت علماء اسلام کوبہت بڑا صدمہ ممتاز عالم دین فائرنگ سے جاںبحق ہوگئے
نوشہرہ :-جمیعت علماء اسلام کے ممتاز عالم دین فائرنگ سے جاںبحق ہوگئے ،اطلاعات کےمطابق ایک طرف کرونا کی تباہ کاریاں ہیں تو دوسری طرف جرائم پیشہ افراد نے بازارگرم کررکھا ہے ، اطلاعات ہیں کہ جمیعت علماء اسلام کے ممتاز عالم دین ٹارگٹ کی کلنگ کی واردات میں جاں بحق ہوگئے ہیں
بحق پولیس کے مطابق ضلع نوشہرہ کے جمیعت علماء اسلام ف کے ضلعی رہنماء اور جامعہ ترتیل القرآن نوشہرہ کے مولانا عبداللہ پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا قاتلانہ حملے میں مولانا عبداللہ موقع پر ہی شہید ہوگئے ،
جمیعت علماء اسلام ف ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی نے کہا کہ مولانا عبداللہ مسجد الفرقان کی امامت کے بعد گھر جارہے تھے کہ پہلے سے طاق میں موجود نامعلوم موٹر سائکل سواروں نے گولیوں سے چلنی کردیا ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں
پولیس نے شہید مولانا عبداللہ کی لاش کو قاضی کمپلیکس منتقل کردیا مفتی حاکم علی نے کہا کہ واقع ٹارگٹ کی کلنگ کی واردت ہیں جمیعت علماء اسلام ف کے ورکروں کا قاضی کمپلیکس کے باہر احتجاج شروع کردیا ہیں پولیس کی نفری بھی موقع پر موجود
