Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • نوجوانوں کوسیلفیاں ہی مارگئیں‌!خطرناک سیلفی کے شوق نے ایک اور جان لے لی

    گجرات: میری قوم کے جوانوں کو سیلفیاں ہی مارگئیں، روزانہ ایسے واقعات سننے میں ملتے ہیں کہ جس میں‌پتہ چلتا ہےکہ فلاں علاقے کا منچلانوجوان سیلفی لیتے جان دے بیٹھا ،روزانہ ایسے واقعات سننے کے باوجود پھر بھی احساس پیدا نہیں ہوتا

    قومی ہیرو کیلئےصدقہ زکوٰة جمع کرائیں،لندن میں نوازشریف کےعلاج کیلیے چندہ مہم

    ذرائعے کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ گجرات میں پیش آیا،اطلاعات کے مطابق گجرات میں ریلوے لائن پر سیلفی بناتے ہوئے بارہویں جماعت کا طالب علم مبینہ طور پر ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا گجرات میں ریلوے لائن پر سیلفی بناتے ہوئے بارہویں جماعت کا طالب علم مبینہ طور پر ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

    عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دے دیا

    ریسکیو ذرائع کے مطابق بارہویں جماعت کا طالب جابر سروس موڑ ریلوے لائن پر موبائل فون سے سیلفی بنارہا تھا۔اس دوران لاہور سے روالپنڈی جانے والی ٹرین کی زد میں آنے سے وہ زخمی ہو گیا۔نوجوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی وہ دم توڑ گیا۔گزشتہ ماہ اسی مقام پر سیلفی بناتے ہوئے تین نوجوان ٹرین کی زد میں آنے سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

    خبردار! ناشتے نہ کرنے والے بچے تعلیمی میدان میں‌ پیچھے رہ جاتے ہیں،ماہرین طب

  • اسسٹنٹ کمشنر کی خفیہ گودام پر ریڈ، 750 بوری چینی برآمد

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی ):ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کی خصوصی کی ہدایت اورحساس اداروں کی خفیہ رپورٹ پراسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی۔نبی پورہ میں ایک گودام سے2000 لیٹر خوردنی گھی اور تیل اور 750 چینی کی بوریاں برآمد کرکے گودام کو سیل کر دیا گیا اورمزید قانونی کاروئی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کی ہدایت کے مطابق مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ اشیا خودونوش کی قیمتوں کے سلسلہ میں شہریوں کی شکایات کا ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خور دکانداروں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کاروائیاں جاری ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ہزاروں روپے جرمانہ اور ایف آئی آر درج کروائی جا رہی ہیں ۔

  • تھانہ سٹی جلالپور جٹاں پولیس کی کاروائی،40کُپی شراب برآمد کر لی،دو شراب فروش گرفتار۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    تھانہ سٹی جلالپور جٹاں پولیس کی کاروائی،40کُپی شراب برآمد کر لی،دو شراب فروش گرفتار،مقدمہ درج .تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی سربراہی میں گجرات پولیس کی ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ اوسٹی جلالپور جٹاں SIعدنان احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ علاقہ میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دوشراب فروشوں جن میں 1۔ علی مرتضیٰ ولد کرامت اللہ سکنہ محلہ کلرک پورہ جلالپورجٹاں 2۔محمد تنویر ولد محمد انور سکنہ محلہ کارخانہ تان سین جلالپورجٹاں شامل ہیں کے قبضہ سے 40کپی شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے لاہور شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا

    ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب زاہد حسین کی ہدایت پر ای ٹی او سفیر عباس کی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف چھاپے مارنا شروع کردیئے۔

    انسپکٹر قمرشاہ، وقاص اسلم،ریحان اعظم اور کانسٹیبل محمد اشرف اور سعداللہ پر مشتمل ٹیم نے تھانہ نواں کوٹ، نصیرآباد، شیراکوٹ، مصری شاہ، چونگی امرسدھو،شاہدرہ، بادامی باغ،راوی روڈ، شادباغ اور تھانہ شفیق آباد کے علاقوں میں چھاپے مارتے ہوئے 10سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے سینکروں لیڑ شراب، چرس، افیون اور ہیروئن برآمد کرلی۔

    جبکہ گرفتار ملزمان کو متعلقہ تھانوں کی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے ان کے خلاف انسداد مشیات قوانین کے تحت مقدمات درج کروادیئے گئے ہیں۔

  • سخت سردی میں چوروں کی موجیں

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) فیروزوٹواں میں ڈاکوں نے چوروں کا روپ دھار لیا
    دوکانوں کی چھتیں پھاڑ کر چور لاکھوں روپے لے اڑے

    تفصیلات کے مطابق تھانہ بھکھی کی حدود قصبہ فیروزوٹواں میں گزشتہ چند دن سے ڈکیتی کی وارداتوں میں جہاں خاطرخواہ کمی تو نظر آئی مگر محسوس ہوتا ہے ڈاکوؤں نے پالیسی تبدیل کر لی ہئے ڈاکوؤں نے سخت سردی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوکان کی چھتیں پھاڑ کر چوریاں کرنی شروع کر دی ہئیں آج رات مین فیصل آباد روڈ کی 2بڑی لوہئے کی دوکانوں نصراللہ آئرن سٹور گھلاوٹواں چوک سے چور تقریبا 1,55000ہزار جب کہ اس کے قریب ہی دوسری دوکان آعظم آئرن سٹور سے تقریباً 2,15000روپے چور چوری کر کے رفو چکر ہئو گئے. بھکھی پولیس نے اطلاع ملتے وقوعہ دیکھ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے

  • گجرات کے علاقہ جلالپور جٹاں میں بھائی نے بھائی کا گھر تباہ کر دیا۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)جلالپورجٹاں سے انتہائی شرمناک خبر تھانہ صدر کے گاؤں عدالت گڑھ میں بھائی ہی بھائی کا دشمن نکلا بھائی کی غیر موجودگی میں مسلسل چھ تک بھائی کی عزت پر ڈاکا ڈالتا رہا بھائی کی بیوی ڈر اور عزت کی خاطر برداشت کرتی رہی جب بات برداشت سے باہر اور بھائی کا ظلم حد سے بڑھ گیا تو اس نے شوہر کی بہن کے ذریعے شوہر کو اس ظلم سے کیا آگاہ اور کہا آے روز کے اس ظلم وزدیادتی سے میں تنگ آ چکی ہیں اب برداشت نہی ہوتا شوہر نے پولیس تھانہ صدر جلالپورجٹاں میں رپورٹ درج کرواتے ہوے موقف بیان کیا کہ وہ آرمی سے ریٹائرڈ اور آجکل جلالپورجٹاں کے ایک نجی بنک میں نائٹ سیکیورٹی گارڈ ہے جب وہ ڈیوٹی پر آتا تو اس کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوے اسکا بھائی نواز ولد لال خاں گھر آکر زبردستی اسکی بیوی( ش)سے زبردستی زنا کرتا یہ کام وہ پچھلے چھ ماہ سے کر رہا ہے لیکن میری بیوی ڈر کیوجہ سے بتا نہی تھی رہی لیکن اب یہ کام ادکی برداشت سے باہر ہوا تو اس نے مجھے اس بارے آگاہ کیا میں تھانے حاضر ہوا ہوں میرے ساتھ سخت ظلم وزدیاتی ہوئی میری دادرسی کیجائے اور ایسے درندے جنھیں رشتوں کی بھی پہچان نہی انہیں سزا دے کر انصاف کے تقاضےپورے

  • ککرالی پولیس کی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی بیوہ خاتون کی اراضی پر قبضہ کی کوشش کرنے اور میٹریل چوری کرنے پر 6افراد کیخلاف مقدمہ درج

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ککرالی پولیس کی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی بیوہ خاتون کی اراضی پر قبضہ کی کوشش کرنے اور میٹریل چوری کرنے پر 6افراد کیخلاف مقدمہ درج
    تھانہ ککرالی کے ایس ایچ اولیاقت گجر کے مطابق نواحی گاﺅں سدوال کی رہائشی 70سالہ خاتون دولت نور کی آبائی اراضی پر گاﺅں کا رہائشی قبضہ مافیا کرین چلا کر قبضہ کی کوشش اور تعمیراتی میٹریل چوری کر رہا تھا کہ پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لیکر چھ ملزمان محمد اسلم ، مجاہد اسلم ، شاہد اسلم ، زاہد اسلم ، شبیر خان ، عظمت وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ڈی ایس پی کھاریاں اسد اسحاق کے مطابق مذکورہ قبضہ مافیا کیخلاف عرصہ دراز سے اراضی پر قبضے کی پولیس کو شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پر کارروائی کی گئی

  • غیرت کے نام پر ایک اورحوا کی بیٹی گھرکی دہلیزکے اندر قتل

    مانگامنڈی:غیرت کے نام پر کب تک حوا کی بیٹیاں قتل ہوتی رہیں گی ، اطلاعات کے مطابق لاہور شہر کے نواحی علاقے مانگا منڈی میں ایک اور حوا کی بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا، مانگا منڈی کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو بھائی نے گھر بلا کر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا، پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

    گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کی آفر کو ٹھکرا دیا،سب سے پہلے پاکستان

    پولیس کے مطابق مانگا منڈی کی رہائشی جواں سالہ سعدیہ نے چھ ماہ قبل پسند کہ شادی کی تھی جس کی وجہ سے اس کا بھائی اظہر اپنی بہن سے ناراض تھا۔ اظہر نے مقتولہ سعدیہ گھر پے بلایا اور پے در پے چھریوں کے وار کرنا شروع کر دیے اور موقع پر سے فرار ہو گیا۔ سعدیہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔

    سرکاری افسران و ملازمین کیلئے موجیں‌ ہی موجیں‌

    پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم اظہر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    سب سے پہلے پاکستان!اعصام الحق نے بھارتی سازش پرڈیوس کپ ایونٹ کا بائیکاٹ کردیا

  • غلط انجکشن لگنے سے 40 سالہ خاتون جاں بحق ،ورثا کا احتجاج،ڈاکٹرفرار

    لاہور:اگرشفامل جائے تو ڈاکٹربہت اچھامگراگرتقدیرغالب آجائے اورموت مقدر میں ہوتوڈاکٹرنےماردیا ،ہمارے ہاں بھی عجیب پیمانے ہیں کسی کو ناپنے اورتولنے کے،ایسے جیسے رائیونڈ کے علاقے میں عطائی ڈاکٹر کے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے سے40 سالہ کوثر بی بی جاں بحق ہو گئی, پولیس نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔

    پولیس کے مطابق رائیونڈ کی رہائشی 40 سالہ کوثر بی بی کو طبیعت خراب ہونے پر قریبی کلینک پر لیجایا گیا جہاں ڈاکٹر مقبول نے اسے انجکشن لگایا جس کی وجہ سے متوفیہ کوثر کی حالت غیر ہوگئی، ورثا کا کہنا تھا کہ انجکشن لگنے کے بعد کوثر کو فوری سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسے غلط انجکشن لگایا گیا جس کی وجہ سے وہ ہسپتال میں ہی دم توڑ گئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر تاحال فرار ہے جبکہ گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔دوسری یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس خاندان کے اکثروبیشترمریضوں کو اسی ڈاکٹرکے پاس لے جایا جاتا تھا ،اوریہ خاندان خود ڈاکٹر کی تعریفیں‌کرتے تھکتے نہیں تھے کہ ڈاکٹر بہت کوالیفائیڈ ہے

  • پولیس اہلکار بھی گٹکا فروخت کرنے لگے،ایک گرفتار

    کراچی : پولیس نے بلوچ کالونی میں چھاپہ مارکرکئی کلو گٹکا برآمد کرلیا، ملزم گھر کی چھت پر گٹکا تیار کرتا تھا۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے شہر قائد کے علاقے بلوچ کالونی خفیہ طور پر قائم گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے قبضے سے 30 بور پستول بھی برآمد کرلی۔

    فوج اورحکومت ایک پیج پرہیں،وزیراعظم اورآرمی چیف کی ملاقات ملکی مفاد کاپیش خیمہ ہے،میجرجنرل آصف غفور

    کراچی پولیس حکام کے مطابق ملزم گٹکا بنانے اور فروخت کرنے میں ملوث تھا جس کے قبضے سے 5 کلو گٹکا بھی برآمد ہوا ہے، ملزم اپنے گھر کی چھت پر گٹکے کا کارخانہ چلا رہا تھا۔ نیوکراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 5 رکنی ڈکیت گروپ گرفتار کرلیا، ملزمان بینک سے کیش لیکر نکلنے والے سے لوٹ مار کرتے تھے۔

    جواہرلال نہرویونیورسٹی میں”کشمیربنےگاپاکستان”کے نعروں نے بھارت کی دیواریں ہلادیں

    ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گرفتار ملزمان گھروں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، ملزمان میں نور محمد، عثمان، صدام، میوا خان اور شبیراحمد شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان رات کے وقت گھروں میں وارداتیں بھی کرتے تھے، ملزمان نے دوران تفتیش 50 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے 9 عدد موبائل فون بھی برآمد، ملزمان سے چھینی گئی 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد۔