Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • نشتر ہسپتال ملتان کے سابق ایم ایس ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار

    نشتر ہسپتال ملتان کے سابق ایم ایس ڈاکٹر عاشق ملک کی مظفرگڑھ میں اینٹی کرپشن عدالت نے ادویات کرپشن کیس میں ضمانت خارج کردی،ضمانت خارج ہونے کے بعد ڈاکٹر عاشق ملک عدالت سے فرار ہوگئے.مظفرگڑھ میں اینٹی کرپشن کی کیمپ عدالت میں سابق ایم ایس نشتر اسپتال ملتان ڈاکٹر عاشق ملک کیخلاف 2 کرپشن کیسز کی سماعت ہوئی.عدالت نے ادویات خریداری کرپشن کیس میں ڈاکٹرعاشق ملک کی ضمانت خارج کردی جبکہ بوگس بھرتی کےدوسرے کیس میں عدالت ضمانت منظور کرلی.ضمانت خارج ہونے کے بعد ڈاکٹرعاشق ملک کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے.اینٹی کرپشن کے مطابق ڈاکٹرعاشق ملک کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں.

  • تین طالب علم اغوا،پولیس تلاش کرنے میں‌ناکام ، ہرطرف خوف و ہراس ، والدین بھی خوف زدہ

    تین طالب علم اغوا،پولیس تلاش کرنے میں‌ناکام ، ہرطرف خوف و ہراس ، والدین بھی خوف زدہ

    فیصل آباد:تین طالب علم اغوا،پولیس تلاش کرنے میں‌ناکام ، ہرطرف خوف و ہراس، والدین بھی خوف زدہ ، بچوں کو مدارس بھیجنے سے خوف کھانے لگے، اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں‌ ایک ہفتے کے دوران صرف ایک مدرسے کے تین طلبا کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا ہے۔ والدین آہ و بکا کررہے ہیں ، پولیس کی کوششیں کررہی ہے لیکن فی الحال ناکام دکھائی دیتی ہے

    برطانیہ میں‌خون سے سڑکیں بھر گئیں‌، اتنا خون کس نے بہایا ، خبرآگئی ، لوگ خوف زدہ

    فیصل آباد سے ذرائع کے مطابق مدرسے کے تین بچے گزشتہ سات دنوں میں اغوا ہوئے ہیں جن کے مقدمات رضا آباد، گلبرگ اور پیپلزکالونی کے تین تھانوں میں بچوں کے اغوا کے مقدمات درج ہیں لیکن کسی ایک تھانے کی پولیس بھی بچوں کی بازیابی میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

    “رنگ گوراکرنے والوں کے لیے ایک درناک خبر ، میک اپ کے سامان کی تیاری میں دنیا کی زہریلی ترین چیز کے استعمال کا انکشاف” لاک ہے

    رنگ گوراکرنے والوں کے لیے ایک درناک خبر ، میک اپ کے سامان کی تیاری میں دنیا کی زہریلی ترین چیز کے استعمال کا انکشاف

    یاد رہے کہ بچوں‌کے اغوا اور پھر زیادتی کے بعد قتل کرنے کے دردناک واقعات کے بعد ملک بھر میں‌ایک خوف کی فضا پیدا ہوگئی تھی ، ایسے ہی قصور کے علاقے چونیاں سے بھی گزشتہ دنوں چار بچے اغوا ہوئے تھے۔ علاقے سے جب بچوں کی نعشیں برآمد ہوئیں اور ذرائع ابلاغ و سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرشور مچا تواس کے بعد حکومت و پولیس حرکت میں آئی اور چند دنوں کے دوران معصوم و کمسن بچوں کے قاتل کو پکڑنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    “آئیں‌اپ کوتاریخ کی سیرکرائیں‌، 66 سال قبل 4 اکتوبر 1953ء بائبل کا پہلا انگریزی ترجمہ سوئٹزر لینڈ میں چھپا” لاک ہے

    آئیں‌اپ کوتاریخ کی سیرکرائیں‌، 66 سال قبل 4 اکتوبر 1953ء بائبل کا پہلا انگریزی ترجمہ سوئٹزر لینڈ میں چھپا

  • اداکارمحسن عباس  کیس میں‌آج پھر ہونے جارہی  عدالتی پیش رفت

    اداکارمحسن عباس کیس میں‌آج پھر ہونے جارہی عدالتی پیش رفت

    اداکارمحسن عباس کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی..سیشن کورٹ لاہور کےایڈیشنل سیشن جج درخواست پر سماعت کریں گے.فاطمہ سہیل نے محسن عباس پر تشدد اوردھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے.

    واضح رہے کہ محسن عباس کی بیوی نے خود پر تشدد کا دعوی کیا تھا جس کے بعد محسن عباس پر مقدمہ دائر ہو چکا تھا .اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے شوہر نے کاروبار کیلئے ان سے 50 لاکھ روپے لیے تھے، میں اس کے ساتھ بالکل نہیں رہنا چاہتی کیونکہ مجھے اس سے جان کا خطرہ ہے، میں صلح کی طرف بالکل نہیں جارہی ایسےخطرناک آدمی کیساتھ نہیں رہ سکتی، میں نے گھر بچانے کی ہر ممکن کوشش کی میرےپاس تمام میسیجزہیں،

    اداکار محسن عباس کی اہلیہ نے شوہر سے متعلق نیا دعویٰ کر دیا، کیا کہا؟ جانیے اس رپورٹ میں‌

    کاش کوئی "این جی او” مردوں کے حقوق کی بھی حفاظت کرتی:محسن عباس حیدر

  • سرگودہا کانسٹیبل پر فائرنگ،آر پی او نے نوٹس لے لیا

    سرگودہا کانسٹیبل پر فائرنگ،آر پی او نے نوٹس لے لیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)پولیس کانسٹیبل محمد فیصل سفید پارچات میں ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہا تھا۔
    چک نمبر پینتالیس جنوبی کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے نہ رکنے پر فإرنگ کر دی۔
    محمد فیصل کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔
    محمد فیصل کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ آر پی او سرگودہا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا
    آر پی او سرگودھا نے زخمی کانسٹیبل کی ڈی ایچ کیو سرگودھا میں عیادت کی۔
    آر پی او سرگودھا نے زخمی کانسٹیبل کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔
    آر پی او سرگودھا نے ڈی پی او سرگودھا کو ملزمان جلد گرفتار کر کے رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
    کانسٹیبل محمد فیصل تھانہ سلانوالی میں تعینات ہے۔

  • وزیر اعلی پنجاب کے شہر ضلع ڈیرہ غازی خان میں دو خون ریز واقعات میں باپ بیٹوں سمیت چار افراد قتل کر دیئے گئے..

    ڈیرہ غازی خان (تنویر احمد) دو خون ریز واقعات میں باپ بیٹوں سمیت چار افراد قتل کر دیئے گئے اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق تھانہ جامپور کے علاقہ میں پرانی دشمنی کی بنا پر باپ بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا وارثان کا سنگم چوک پل ڈاٹ بلاک کر کے تھانہ جام پور پولیس کے خلاف احتجاج ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جامپور کے علاقہ کوٹ طاہر میں بااثر افراد نے ایک غریب کی بیٹی کو اغوا کر لیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ جامپور میں لڑکی کے باپ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا دو سال گزر جانے کے باوجود غریب خاندان کو قانون سے انصاف نہ ملا مدعی دربدر پھرتے رہے جس کا ملزمان کو کافی غصہ تھا دو روز قبل مبینہ طور پر ملزمان نے اغوا کی ہوئی لڑکی کے بھائی ریاض اور باپ غلام عباس کو قتل کر دیا بیٹا ریاض موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا اور باپ غلام عباس کو ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی جان کی بازی ہار گیا ورثانے احتجاجاً سنگم چوک پل ڈاٹ کو مکمل طور پر ٹائر جلا کر بلاک کر دیا جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں مقتولین کے ورثاء کہنا تھا کہ اگر ہمارے ملزم پہلے گرفتار کر لئے جاتے تو آج ہمارے یہ دو افراد قتل نہ ہوتے جام پور تھانہ کی پولیس نے ملزمان سے پیسے لئے ہوئے ہیں اور سیاسی اثر رسوخ بھی شامل ہے جس کی وجہ سے ہمیں انصاف نہیں ملا اور آج ہمارے دو افراد قتل ہو گئے ہیں عدالت عالیہ نے کئی بار ڈی پی او سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے لیکن دو سال گزرجانے کے باوجود جام پور تھانہ کی پولیس نے نہ ملزمان گرفتار کئے نہ ہی عدالت میں پیش کئے جبکہ دوسرے واقعہ میں ملتان روڈ تھانہ دراہمہ کی حدود کچہ کے علاقے سپر آر ٹو پر کاشتکاری کرنے والے باپ غلام یسین کھلول اور بیٹا رحمت اللہ کھلول کواکبر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زمین کے تنازعہ پر مخالفین کے ہمراہ بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور تیز دھار آلہ سے رحمت اللہ کی ناک کاٹ دی اور بعدازاں فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا، وقوعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ دراہمہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ٹیچنگ اہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا، دوسری جانب تھانہ دراہمہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد کٹھااکرکے قانونی کاروائی شروع کردی، ترجمان پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعدملنے والی معلومات کے مطابق مقتولین کے مالکان کا اپنے مخالفین سے اراضی کا تنازعہ چل رہاتھا تاہم مبینہ طور پر گزشتہ شب غلام اکبر نے اپنے دیگر دونامعلوم ساتھیوں کیساتھ مل کر مقتولین کو رسیوں سے باندھ کرپہلے تشدد کانشانہ بنایا اور پھر فائرنگ کردی اور قتل کر نے کے بعد فرار ہو گئے تھانہ دراہمہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہی ہے۔

  • ہمسائے کے گھر نہیں جانے دوں گی ، بے رحم ماں نے بی کو واشنگ مشین میں‌ ڈال کر مار دیا ،

    ہمسائے کے گھر نہیں جانے دوں گی ، بے رحم ماں نے بی کو واشنگ مشین میں‌ ڈال کر مار دیا ،

    پشاور: ہمسائے کے گھر نہیں جانے دوں گی ، بے رحم ماں نے بی کو واشنگ مشین میں‌ ڈال کر مار دیا ، یہ واقعہ یورپ نہیں بلکہ کے پی کے علاقے دادوزئی میں ہمسائے کے گھر جانے کی ضد کرنے پر ماں نے پانچ سالہ بیٹی کو کپڑے دھونے والی مشین میں ڈال دیا جس سے بچی کی موت واقع ہو گئی۔

    “کینسر کی 20 اقسام کی شناخت کے لیے فقط ایک بلڈ ٹیسٹ ، انقلابی ٹیسٹ کے چرچے عام ہوگئے” لاک ہے

    کینسر کی 20 اقسام کی شناخت کے لیے فقط ایک بلڈ ٹیسٹ ، انقلابی ٹیسٹ کے چرچے عام ہوگئے

    بچی کو مارنے کے واقعہ کے بعد بجی کے والد نے مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے پانچ سالہ دعا کی ماں کو گرفتار کر لیا ہے۔دوسری طرف اس خاتون کی ذہنی حالت کا پتہ لکانےکےلیے پولیس کی درخواست پر ڈاکٹرز کوشش کررہے ہیں‌، سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز ظہور بابر کا کہنا تھا کہ بچی کو کرنٹ لگنے کا بہانہ بنا کر دفنایا گیا تھا۔

    “برطانوی عدالت نے پاکستان کے خلاف فیصلہ دے دیا ، کیا تاریخی مقدمہ تھا ، تفصیلات منظرعام پر آگئیں‌” لاک ہے

    برطانوی عدالت نے پاکستان کے خلاف فیصلہ دے دیا ، کیا تاریخی مقدمہ تھا ، تفصیلات منظرعام پر آگئیں‌

    اس بچی کے قتل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ماں نے پڑوس میں واقع گھر جانے کی ضد پر بچی کو غصے میں آکر واشنگ مشین میں ڈال دیا، پولیس حکام کے مطابق بچی کے قتل کی اطلاع بچی کے باپ نے دی جس کے بعد خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    مجھے کوئی نہیں‌ روک سکتا ، میں ہر صورت پاکستان جاوں گا ، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کا دبنگ اعلان

  • مظفرگڑھ پولیس کا انوکھا انصاف، غریب انسان سے زیادہ وڈیرے کے کتے کو اہمیت دی جانے لگی

    تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفے کھر کا کتا حادثہ میں زخمی ہونے پر مظفرگڑھ پولیس نے غریب کاشتکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔سنانواں کے علاقے کھر غربی میں موٹر سائیکل سوارکا شتکار محمد اسماعیل کے موٹر سائیکل سامنے کتا آجانے سے حادثہ میں موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوا۔پولیس نے حادثہ میں زخمی ہونیوالے غریب کاشتکار کے خلاف ہی بااثر سیاستدان کے کتے کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کر ڈالا۔تھا نہ سنانواں میں درج کیے گئے مقدمہ میں ملک غلام مصطفی کھر کے کتے کی مالیت ایک لاکھ تیس ہزار روپے بتائی گئی ہے جس کو سیر کرانے کے دوران حادثہ پیش آیا۔

    تحریک انصاف کے رہنما و سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر اپنے کتوں کے ہمراہ

    غریب کاشتکارمحمد اسماعیل کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر

  • شہری کی دلیرانہ مزاحمت ، ڈاکو پر کیا بیتی؟

    شہری کی دلیرانہ مزاحمت ، ڈاکو پر کیا بیتی؟

    ڈاکو کو جب شہری کی بہادری نے بھاگنے پر مجبور کردیا

    باغی ٹی وی رپورٹ : دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر G-11 میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات بہادر شہری کی دلیری اور ہمت سے ناکام ہوگئی.
    باغی ٹی وی رپورٹ . بہارد اور دلیر شہری کی بروقت مزاحمت اور دلیری سے دو ڈاکو جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھے بھاگنے پر مجبور ہو گئے. تفصیلات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر G-11 میں دو ڈاکوؤں نے ایک گاڑی کو روکا اور گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی اس کے جواب میں کار سوار شہریو ں نے خود کو سرنڈر کرنے کی بجائے مزاحمت کی ایک شخص نے گاڑ ی سے نکل کر گن تانے ہوئے ڈاکو پر پتھر پھینکا اور ساتھ شور مچانا شروع کر دیا.اس دوران ڈاکو نے ہوائی فائرنگ بھی کی. مسلسل مزہمت کے بعد ڈاکو اپنی بائیک پر سوار ہو کر چلتے بنے .
    واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی آمد کے ساتھ ہی راہ زنی اور ڈاکہ زنی عام ہو چکی ہے دن کی روشنی میں ڈاکو لوگوں‌کو لوٹتے پھرتے ہیں اور انہیں‌ ذرا بھی کوئی خوف اور خطرہ نہیں ہے.پور ے اطمینان سے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں . پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاردکردگی پر سوالیہ نشان ہے.
    جب ڈاکو نے ڈکیتی سے پہلے اپنے دوست کو پہچان لیا

  • شاہپور میں پیشی پر آنے والے پر قیامت گزر گئی

    شاہپور میں پیشی پر آنے والے پر قیامت گزر گئی

    شاہپور،سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)شاہپورمیں واقع
    تھانہ شاہ پورصدر کی حدود میں فائرنگ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سید منور حسین شاہ موقع پر جاں بحق تفصیلات کے مطابق سیدمنورحسین ولد نذرحسین شاہ پیشی پر آیا ہوا تھا کہ رستے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی
    وقوعہ صبح 8بج کر 10منٹ پر پیش آیا
    واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ شاہپورصدرپولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ایس ایچ او تھانہ شاہپور صدرافضل لالی نے بیان میں بتایا کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے
    نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہو گئے

  • کیسا ‌ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں‌ پر چھریاں چلادیں‌،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی

    کیسا ‌ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں‌ پر چھریاں چلادیں‌،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی

    گوجرانوالہ: کیسا ‌ظالم باپ کہ جس نے اپنی ہی بیٹیوں‌ کے گلے پر چھریاں چلادیں‌، یہ کون ہے ظالم ؟اطلاعات کے مطابق کامونکی کے علاقہ پاک ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے پر سنگدل باپ نے اپنی دو کمسن بیٹیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔پولیس نے بچیوں پر چھریاں چلانے والےملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

    “2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی ، یہ بد بخت کون ہیں‌، خبر نے تہلکہ مچا دیا” لاک ہے

    2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی ، یہ بد بخت کون ہیں‌، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ذرائع کے مطابق پولیس ذرائع کے مطابق سفاک باپ عثمان نے گھر سے پیسے نا ملنے پر جھگڑا شروع کر دیا اور بعد ازاں اپنی دو کمسن بیٹیوں ایک سالہ ام ہانیہ اور دوسالہ عاصمہ کے گلے پر چھریاں چلا دیں، جنہیں تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق سنگدل باپ کا کہناہے کہ آج کل حالات بہت خراب تھے جس کی وجہ سے والدہ سے پیسے مانگے تھے جھگڑے کے دوران ایک بچی کو غلطی سے چھری لگ گئی۔

    مسلمانوں کو نہیں ، غیر مسلموں کو آسام میں پناہ بھی دے گی اور شہریت بھی ،کیوں ؟ اہم خبر آگئی

    یاد رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ دسمبر میں‌ پشاو میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے بعد قاتل نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے باپ، بھائیوں اور چچا کو قتل کیا۔ تفتیش کے بعد یہ سامنے آئی ہے کہ عبداللہ کا اہل خانہ سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔