سرگودہا،جوھرآباد(نمائندہ باغی ٹی وی)تفصیلات کے مطابق
کٹھوائی کےرھائشی34سالہ
محمدحسن ولدصاحب خاننےگھریلوناچاکیوں اور خالات سےدلبرداشتہ ھوکر
خودکوگولی مارکر خودکشی کرلی
تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیوہسپتال لایاگیالیکن راستہ میں دم توڑگیا
Category: جرائم و حادثات

34سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی
اپنے ہی اغواء کا ڈرامہ رچانا نوجوان کو مہنگا پڑگیا
مظفرگڑھ میں اغوا برائے تاوان کے مقدمہ کا ڈراپ سین ہوگیا بیٹا اپنے اغواء کا ڈرامہ کر کے باپ سے خود 7 لاکھ روپے تاوان مانگتا رہا۔پولیس نے لڑکے کو لاہور سے گرفتار کرالیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ کے رہائشی سعید احمد نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ اس کے بیٹے شہباز کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے جس پر تھانہ کوٹ ادو پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کیا۔مغوی کو لاہور بادامی باغ سے برآمدکر لیاگیا۔ تاہم ابتدائی تحقیقات میں مغوی شہباز نے بیان دیا کہ اس نے اپنےوالدین کو پریشان کرنےکے لئے اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچایا اوروالد سے 7 لاکھ مانگے۔
دوران ڈرائیونگ ایل سی ڈی استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا
فیصل آباد(اے پی پی)چیف ٹریفک آفیسر فیصل آبادکی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ٹریفک پولیس فیصل آباد نے دوران ڈرائیونگ کاروں، ویگنوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل سی ڈی، ٹی وی سکرین استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ٹریفک پولیس کے ذرائع نے بتا یا کہ ایل سی ڈی پر دوران ڈرائیونگ فلمیں دیکھنے کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے لہٰذا دوران ڈرائیونگ ایل سی ڈی استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دو گروہوں کے مابین تصادم، 1 فرد جاں بحق
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ہاؤسنگ کالونی فیز2 بائی پاس روڑ پر دو گروہوں میں لڑائی جھگڑے سے 1شخص ہلاک سمیت 1 زخمی ہو گیا
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کرزخمی مریض کو فورا” طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کیا جبکہ ہلاک ہونے والے کی نعش کو پولیس کے حوالے کر دیا –
ہلاک ہونے والا شخص 32 سالہ تنویر ولد محمد یوسف محلہ رحمان پورہ گلی نمبر 7 کا رہائشی تھا جو قربانی کا جانور خریدنے گیا تھا تو لڑائی کے دوران فائرنگ سے گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا جبکہ ایک گروہ کا شخص 26 سالہ دانش ولد غلام عباس ہاؤسنگ کالونی فیز2 کا رہائشی تھا جوگولی لگنے سے زخمی ہو گیا- ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو فوراً ہسپتال منتقل کر دیا –مکان کی دیوار گرنے سے نوجوان زخمی
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) چک نمبر 17 شرقپور شریف روڑ پر مکان کی کچی دیوار گرنے سے ایک نوجوان ملبے تلے دب کر زخمی ہو گیا-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے 25 سالہ نوجوان فیصل ولد منظور کو فوراً ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا-شیخوپورہ میں ڈاکٹرز کا مریض کی والدہ پر تشدد
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ کے اسپتال میں کمسن مریض کی والدہ کو ڈاکٹرز نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈلا۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے چلڈرن اسپتال میں کمسن مریض کی والدہ ڈاکٹروں کے مبینہ تشدد سے زخمی ہوگئی ہے۔ واقعے کے بعد خاتون نے ورثا نے لاہور سرگودھاروڈ بلاک کرکے احتجاج کیا ۔
ورثاء کا کہنا تھا کہ کمسن بچے کولےکر2 گھنٹے تک ڈاکٹرزکی منتیں کرتے رہے کسی نے بچے کو طبی امداد فراہم نہیں کی۔ڈاکٹرزکی لاپرواہی پر احتجاج کیا تو ڈاکٹرزنےمل کرخاتون کر تشدد کیا

ایم کیو ایم لندن کے دو کارکنان کو ہوئی سزا
ایم کیو ایم لندن کے دو کارکنان کو گیارہ برس کی قید کی سزا عدالت نے سنا دی
بلاول زرداری نے کی حریف جماعت ایم کیو ایم کی تعریف
بانی ایم کیو ایم کے خلاف انتہائی اہم مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے دو کارکنان کو عدالت نے سزا سنا دی، شہر قائد کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصلہ سنایا، ملزمان پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور پولیس مقابلے کا الزام تھا، الزام ثابت ہونے پر عدالت نے دونوں ملزمان کو گیارہ گیارہ برس قید کی سزا سنا دی.
زرداری کے پروڈکشن آرڈر، حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے لئے درخواست پرعدالت نے بڑا حکم دے دیا
آصف زرداری نیب کی بدنیتی ثابت کرنےمیں ناکام رہے: ضمانت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ
ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ملزمان عدنان اور شہزاد کے خلاف عزیز آباد تھانے میں مقدمات درج تھے.دونوں ملزمان کو پولیس نے رواں برس 13 جنوری کو عزیز آباد کے علاقے سے پولیس مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا.
امریکی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما کو سزا سنا دی، بڑی خبر آ گئی
ملزم عدنان اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے اور چند ماہ پہلے جیل سے واپس آیا اور ملزم شہزاد کے ساتھ دوبارہ وارداتیں کررہا تھا۔ایس ایس پی عارف اسلم رائو کے مطابق ملزمان سے چھینے گئے 5 موبائل فونز اور چھینی گئی موٹر سائیکل KLX-8432 کے علاوہ دو 30 بور پستول بھی برآمد ہوئے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاگیا ہ

مہاراشٹرا :9 سالہ بچی کو گھر سے اٹھاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا
مہاراشٹرا : 9 سالہ بچی کو گھر سے اٹھا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا .اطلاعات کے مطابق اس بچی کو اس وقت گھر سے اٹھایا جب وہ سو رہی تھی.پولیس کے مطابق اس بچی کو کسی نامعلوم جگہ پر کسی کمرے میں رکھاگیا تھا
مہاراشٹرا سے پولیس ذرائع کے مطابق اس گینگ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئ ہے. اور ان کی گرفتاری کے لیے پولیس کوششیں کررہی ہے. پولیس کے مطابق یہ مقدمہ بچی کی والدہ کی درخواست پر یہ مقدمہ درج کیا گیا

برطانوی خاتون نے اپنے پیار کی خاطر اپنے دو نومولود بچوں کو قتل کردیا
لندن : خاتون نے اپنے دو شیر خوار بچوں کو اس لیے قتل کردیا کہ وہ اس کی جنسی خواہش میںرکاوٹ بن سکتےہیں. برطانیہ کی ایک عدالت نے خاتون کو اپہنے نومولود بچوں کو قتل کرنے کے جرم میں سزا سنا دی
برطانوی میڈیا کے مطابق لوئس پورٹن نے عدالت کے سامنے اعتراف کیا کہ اس کے ہاتھوں اس کا پہلا بچہ جب قتل ہوا تو اس کے بعد اس کے 41 دوستوں نے اگلے دن اس کے ساتھ ڈیٹ کی درخواست کی تھی
برطانوی میڈیا کے مطابق اس خاتون کا جب دوسرا بچہ ہسپتال میں مررہا تھا تو لوئس پورٹن اپنے دوستوں کے ساتھ رنگ رلیاں منارہی تھی. لوئس پورٹن نے اپنے 3 سالہ بچے کو گھر واپس لا کر قتل کردیا . جب اس کی اطلاع پولیس حکام تک پہنچی اس وقت یہ خاتون اپنی خواہش کی تکمیل کے لیے اپنےدوستوں کےساتھ گئی ہوئی تھی

خاوند ہی قاتل نکلا اپنی بیوی کا ، کیسے پتا چلا ، پولیس نے سب کچھ بتا دیا
لاہور: جائیداد کا تنازع یا کچھ اور معاملات خاوند ہی اپنی بیوی کا قاتل نکلا. جوہر ٹاؤن میں خاتون کے قتل کے ڈرامے کا ڈراپ سین ، شوہر ہی قاتل نکلا، انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس جوہر ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی بیوی عائشہ کو قتل کرنے والے شوہر ملزم عمران کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپنی بیوی کو گھریلو لڑائی جھگڑے کی رنجش پر قتل کیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم عمران نے یہ تسلیم کرلیا ہےکہ اس نے ملزم عمران نے مقتولہ کو دوپٹے کے ذریعے گلا دبا کر قتل کیا تھا اور نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔




