Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اوچ شریف: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے سکول جاتی دو بہنوں کو روند ڈالا

    اوچ شریف: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے سکول جاتی دو بہنوں کو روند ڈالا

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگارحبیب خان) بیٹ معزز دین موضع میں پیش آنے والے دلخراش ٹریفک حادثے نے اوچ شریف اور گرد و نواح کو غم و اندوہ میں مبتلا کر دیا۔ تیز رفتار اور بے قابو ٹریکٹر ٹرالی سکول جانے والی طالبات پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں الہادی پبلک سکول کی دو کمسن بہنیں 11 سالہ ثوبیہ اور 4 سالہ عظمیٰ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ایک اور بچی شدید زخمی ہو گئی۔

    ذرائع کے مطابق بچیاں روزانہ کی طرح سکول جا رہی تھیں کہ حادثہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، والدین اور اہلِ خانہ پر غشی کے دورے پڑتے رہے اور فضا سوگوار ہو گئی۔

    عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق سکول اوقات میں بچوں کی آمد و رفت کے باوجود بھاری گاڑی لاپرواہی سے چلائی جا رہی تھی۔

    واقعے کے بعد اہلِ علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار ڈرائیور کو فوری گرفتار کر کے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

  • 
سابق ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی

    
سابق ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی

    
لاہور میں سابق ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دونوں مقتولہ کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کی گئی۔
    پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون اور اس کی بیٹی کی قبریں کھود کر لاشیں نکالی گئیں، جن سے جسمانی نمونے حاصل کر کے فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔
    ‎پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دونوں کو لاوارث سمجھ کر سپرد خاک کیا گیا تھا، تاہم بعد میں ملزم کے انکشاف پر قتل اور لاشیں پھینکنے کے مقام کا علم ہوا۔
    ‎برکی پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کی بہن کو مقدمے کا مدعی بنایا گیا ہے، جبکہ قبر کشائی کے بعد دونوں میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ میتوں کی تدفین اوچ شریف میں کی جائے گی۔
    ‎حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹس موصول ہونے کے بعد کیس میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور تفتیش جاری ہے۔

  • رینالہ خورد:بیوی کے قاتل کو عمر قید، 5 لاکھ جرمانہ

    رینالہ خورد:بیوی کے قاتل کو عمر قید، 5 لاکھ جرمانہ

    رینالہ خورد (نامہ نگار،لیاقت علی) ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر رینالہ خورد کی حدود چک نمبر 3 ون آر اے کے رہائشی غلام علی نے مئی 2025 میں اپنی بیوی صدف کو تیز دھار آلے (بلیڈ) سے گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا۔

    ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے شواہد کی بنیاد پر ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

  • 
سابق ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی

    
لاہور میں سابق ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دونوں مقتولہ کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کی گئی۔
    پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون اور اس کی بیٹی کی قبریں کھود کر لاشیں نکالی گئیں، جن سے جسمانی نمونے حاصل کر کے فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔
    ‎پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دونوں کو لاوارث سمجھ کر سپرد خاک کیا گیا تھا، تاہم بعد میں ملزم کے انکشاف پر قتل اور لاشیں پھینکنے کے مقام کا علم ہوا۔
    ‎برکی پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کی بہن کو مقدمے کا مدعی بنایا گیا ہے، جبکہ قبر کشائی کے بعد دونوں میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ میتوں کی تدفین اوچ شریف میں کی جائے گی۔
    ‎حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹس موصول ہونے کے بعد کیس میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور تفتیش جاری ہے۔

  • ‎کراچی میں پیش امام کے گھر بڑی چوری، کروڑوں روپے کا سونا اور 90 لاکھ نقدی غائب

    ‎کراچی میں پیش امام کے گھر بڑی چوری، کروڑوں روپے کا سونا اور 90 لاکھ نقدی غائب

    
کراچی کے علاقے شرف آباد میں واقع عالمگیر ہائٹس میں پیش امام کے گھر چوری کی بڑی واردات سامنے آئی ہے، جہاں نامعلوم ملزمان کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور 90 لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے۔
    ‎پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نے نیو ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ 18 جنوری کی شام وہ اہلِ خانہ کے ہمراہ دھورا جی میں اپنی والدہ سے ملنے گئے تھے۔ رات ایک بجے کے بعد گھر واپس آئے تو پڑوسی نے اطلاع دی کہ فلیٹ کا دروازہ کھلا ہوا ہے۔
    ‎متاثرہ شخص کے مطابق گھر کے تمام تالے درست حالت میں تھے، تاہم کمرے میں سامان بکھرا پڑا تھا اور دو ہینڈ بیگز خالی حالت میں موجود تھے۔ الماریوں اور دیگر جگہوں کی تلاشی کے بعد معلوم ہوا کہ امانتاً رکھے گئے 90 لاکھ روپے نقد اور تقریباً 48 تولہ سونے کے زیورات غائب ہیں۔
    ‎پیش امام نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
    ‎دوسری جانب کراچی میں ایک مندر میں چوری کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق 14 جنوری کو ڈولی کھاتہ پیر ٹول مندر میں دو ملزمان نے مورتیاں، پوجا کا سامان، چاندی کی جیولری اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کی تھیں۔
    ‎پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے لوٹا گیا سامان برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

  • کراچی،مندر سے مورتیاں، چاندی اور نقدی چرانے والا ملزم گرفتار، لوٹا ہوا سامان برآمد

    کراچی،مندر سے مورتیاں، چاندی اور نقدی چرانے والا ملزم گرفتار، لوٹا ہوا سامان برآمد

    پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مندر سے مورتیاں، چاندی اور نقدی چرانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق جدید تفتیشی ذرائع اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو صدر کے علاقے سے حراست میں لیا گیا، جب کہ اس کے قبضے سے واردات میں لوٹا گیا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ڈولی کھاتہ پیر ٹول مندر میں 14 جنوری کو چوری کی واردات پیش آئی تھی، جس میں دو ملزمان مندر میں داخل ہوئے اور وہاں سے 5 قیمتی مورتیاں، پیتل اور تانبے کے برتن، زیورات کے ڈبے چرا کر فرار ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ مندر میں موجود چندہ بکس سے تقریباً 75 ہزار روپے نقدی بھی غائب پائی گئی تھی، جس پر مندر انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

    واقعے کے بعد پولیس نے مندر اور اطراف کے علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کا تفصیلی جائزہ لیا، جس کی بنیاد پر ایک ملزم کی شناخت ممکن ہوئی۔ پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو صدر کے علاقے سے گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے چوری شدہ مورتیاں، چاندی، برتن اور نقدی برآمد کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جس کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔ پولیس کے مطابق واردات میں ملوث ملزم کا ایک ساتھی تاحال فرار ہے، جس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور تلاش کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

  • بنوں: امن کمیٹی اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، پولیس اہلکار شہید

    بنوں: امن کمیٹی اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، پولیس اہلکار شہید

    ڈی آئی خان:بنوں میں امن کمیٹی اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے ڈومیل بیزن خیل میں عسکریت پسندوں اور امن کمیٹی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جس میں صدام نامی پولیس اہلکار شہید ہو گیا، شہید ہونے والا پولیس اہلکار سب ڈویژن وزیر میں تعینات تھا اور ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران فائرنگ کی زد میں آیا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں نے ڈومیل بیزن خیل کے علاقے میں مین روڈ پر ناکابندی کر رکھی تھی، اس دوران امن کمیٹی کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا واقعے کی اطلاع ملتے ہی بنوں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، تاہم عسکریت پسند اس دوران فرار ہوگئے،فائرنگ کے نتیجے میں متعدد عسکریت پسندوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کا خدشہ ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

  • بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

    بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

    بھارت کے شہر پریاگ راج میں بدھ کے روز بھارتی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ دورانِ پرواز حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تربیتی پرواز معمول کے مطابق جاری تھی اچانک تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ قابو سے باہر ہو گیا اور قریبی تالاب میں جا گرا واقعے کے بعد بھارتی فضائیہ، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت زور دار آواز سنائی دی جس کے بعد طیارہ تیزی سے نیچے کی جانب آیا اور پانی میں جا گرا علاقے میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

    بھارتی فضائیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے ابتدائی طور پر کسی بھی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ حتمی معلومات ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔

  • پولیس حراست میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی،کیس ایف آئی اے کے حوالے

    پولیس حراست میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی،کیس ایف آئی اے کے حوالے

    جیکب آباد میں پولیس حراست کے دوران لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے-

    جہاں میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حراست میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ ثابت ہونے پر 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف تفتیش کے لیے مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے گرفتار پولیس اہل کاروں کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا جب کہ کیس کے سلسلے میں مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے ایس ایس پی جیکب آباد کے مطابق اس سنگین معاملے میں 2 تھانے داروں مقصود سنجرانی اور نواز بروہی کو بھی تحقیقات میں شامل کر لیا گیا ہے۔

    قبل ازیں تھانہ آر ڈی 52 کے ایس ایچ او سمیت مجموعی طور پر 7 اہلکاروں پر لڑکی سے زیادتی کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جس پر وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا فوری نوٹس لیاجاری ہونے والی انکوائری رپورٹ میں پولیس حراست کے دوران لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق سامنے آئی تھی، جس کے بعد تمام ملوث اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا۔ اسی دوران ایس ایس پی محمد کلیم ملک نے بھی اجتماعی زیادتی کے واقعے کی تصدیق کی۔

    واضح رہے کہ متاثرہ لڑکی آسیہ کی دادی نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ایس ایچ او مقصود سنجرانی، ہیڈ محرر یاسین نوناری سمیت 6 اہلکاروں نے 7 دن تک ان کی پوتی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

  • 
کچے کے علاقوں میں بڑا بریک تھرو، 62 انتہائی مطلوب ڈاکوؤں کا سرنڈر

    
کچے کے علاقوں میں بڑا بریک تھرو، 62 انتہائی مطلوب ڈاکوؤں کا سرنڈر

    صادق آباد میں سندھ اور پنجاب پولیس نے سرحدی کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہے، جس کے دوران اب تک 62 انتہائی مطلوب ڈاکوؤں نے سرنڈر کر کے خود کو قانون کے حوالے کر دیا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق سرنڈر کرنے والوں میں لوند، کوش، لٹھانی اور سیکھانی گینگ کے خطرناک اور سرگرم عناصر شامل ہیں، جو طویل عرصے سے مختلف سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔ اس کے علاوہ 50 سے زائد سہولت کاروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
    ‎ڈی آئی جی غازی صلاح الدین نے بتایا کہ آپریشن میں دو ہزار پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں، جبکہ نگرانی کے لیے آٹھ ڈرون ٹیمیں، چھ بلٹ پروف گاڑیاں اور درجنوں بکتر بند گاڑیاں استعمال کی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق آپریشن جدید ٹیکنالوجی اور موثر محاصرے کے تحت جاری ہے۔
    ‎ڈی آئی جی غازی صلاح الدین کا کہنا تھا کہ آپریشن کا بنیادی مقصد ڈاکوؤں کو قانون کے سامنے لانا اور ریاستی رِٹ قائم کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو افراد جرائم ترک کر کے رضاکارانہ طور پر سرنڈر کریں گے، ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا اور انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔
    ‎انہوں نے مزید کہا کہ جو عناصر ریاست کا سامنا کرنے سے انکار کریں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق جاری آپریشن کے نتیجے میں علاقے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی کی توقع ہے۔