Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ہری پور : بس کھائی میں گرنے سے7 افراد جاں بحق

    ہری پور : بس کھائی میں گرنے سے7 افراد جاں بحق

    ہری پور : بس کھائی میں گرنے سے7 افراد جاں بحق

    تفصیل کے مطابق ہری پور کے علاقے خان پورمیں بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیوحکام کے مطابق حادثہ خان پورکے پہاڑی علاقہ بگراں کے قریب پیش آیا جہاں بس کھائی میں گرگئی۔

    حکام نے بتایاکہ حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔

    ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو خانپور اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • خان پورمہر :چور پولیس چوکی سے متصل سکول سے 15 پنکھے چرا کر فرار

    خان پورمہر :چور پولیس چوکی سے متصل سکول سے 15 پنکھے چرا کر فرار

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)خان پورمہر میں چور پولیس چوکی سے متصل سکول سے 15 پنکھے چرا کر فرار

    خان پورمہر کے قریب گاؤں موالی خان شر میں قائم مین پرائمری اسکول سے 15 پنکھے چوری ہو گئے،نا معلوم چور اسکول سے 15 پنکھے آسانی سے چوری کر کے فرار ہوگئے جبکہ اسکول کے ساتھ ہی پولیس پکٹ ہے.

    پولیس انچارج پکٹ آفتاب ملک اس معاملے سے بالکل بے خبر نکلے ،علاقہ مکینوں نے فوری طور پر چوکی انچارج آفتاب ملک کو ہٹانے چوری شدہ پنکھے واپس کرانے کا مطالبہ کیا ہے

  • گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ،3 مغوی بازیاب کرانے کادعویٰ

    گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ،3 مغوی بازیاب کرانے کادعویٰ

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ،3 مغوی بازیاب کرانے کادعویٰ

    تفصیل کے مطابق کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ ہوا ہے ،جس میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مقابلے کے بعد 3 مغویوں کو بازیاب کرالیا ہے

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب ہونے والے مغویوں میں عبدالقدیر، آصف اور ادریس مکھن شامل ہیں، ایک ماہ قبل جہان پور انور شاہ کے میلے سے واپسی پر ڈاکوؤں نےان تین شہریون کو اغوا کر لیا تھ.

    گھوٹکی پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں کی مغویوں کو دوسری جگہ منتقلی کی خفیہ اطلاع پر موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلے میں ڈاکوؤں مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے

    ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلے میں مغویوں کی بازیابی پر ایس ایس پی گھوٹکی نے ایس ایچ او بمعہ ٹیم کو شابشاس دی ہے.

    گھوٹکی پولیس نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ

    جیسا کہ سوشل میڈیا پر وڈیو میں ایک الطاف نامی شخص کہہ رہا ہے کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ کراچی سے بذریعہ موٹر وے پنجاب جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے مجھے اغواء کرنے کی کوشش کی۔

    جبکہ بروقت گھوٹکی پولیس اور موٹر وے پولیس پہنچ گئی تھی جس کے بعد یہ شخص اغواء ہونے سے بچ گیا تھا

    یہ پرانا واقعہ ہے جو کہ مورخہ 12 اور 13 ستمبر 2023 کی درمیانی رات کو پیش آیا تھا جبکہ آج ایسا کوئی بھی واقع موٹر وے پررونما نہیں ہوا۔

    موٹر وے پر ٹریفک اپنے معمول کے مطابق چل رہی ہے۔

  • مردان ،دہشتگردوں سے مقابلہ،ایس پی شہید،دو دہشتگرد جہنم واصل

    مردان ،دہشتگردوں سے مقابلہ،ایس پی شہید،دو دہشتگرد جہنم واصل

    خیبر پختونخوا کے علاقے مردان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کے ایس پی اعجاز خان شہید ہو گئے ہیں

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مردان کے علاقے زڑہ متہ میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ ہوئی، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس پی اعجاز خان شہید ہوگئے ہیں، دو اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس کی جوابی کاروائی میں دو دہشت گرد جہنم واصل ہوئےہیں

    مردان کے علاقے کاٹلنگ میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں پولیس کو انتہائی مطلوب دہشتگرد محسن قادر جہنم واصل ہو گیا،

    دوسری جانب شہید ایس پی اعجاز خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی جس میں ڈی پی او مردان اور دیگر پولیس حکام نے شرکت کی،

    وزیر اعظم بن کر بلوچستان کے لاپتا افراد کا مسئلہ حل کروں گا۔بلاول

    ”مچھ“ میں سیکیورٹی فورسز کے کلئیرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشت گرد جہنم واصل 

    بھارت کا بلوچ نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ بے نقاب 

    بلوچ یکجہتی کونسل کی ماہ رنگ بلوچ کا ریاست مخالف پروپیگنڈہ بے نقاب

    ”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

  • ڈیرہ غازیخان :میلہ منڈی مویشیاں،کیٹل منیجمنٹ کیلئے لوٹ مارکا ذریعہ بن گیا،لاکھوں روپے کی کرپشن کے انکشافات

    ڈیرہ غازیخان :میلہ منڈی مویشیاں،کیٹل منیجمنٹ کیلئے لوٹ مارکا ذریعہ بن گیا،لاکھوں روپے کی کرپشن کے انکشافات

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی سے )میلہ منڈی مویشیاں،کیٹل منیجمنٹ کیلئے لوٹ مارکا ذریعہ بن گیا،لاکھوں روپے کی کرپشن کے انکشافات،ایک منطورنظرپرائیویٹ آدمی کے ذریعے ڈرون کیمرے کی خدمات حاصل کی گئیں،فرضی بلنگ،فرضی انتظامات،نہ ہی میلے کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی اور نہ ہی مویشی پال حضرات کیلئے کوئی مناسب آگاہی مہم چلائی گئی اور نہ ہی خاطرخواہ انتظامات کئے گئے،مال مویشی فروخت کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا کرناپڑا،نام نہاد میڈیا کے ذریعے سب اچھا کی رپورٹ کیلئے ایک مخصوص گروپ کو لکی ایرانی سرکس کے سینکڑوں پاس دئے جانے ،ٹینڈرزکمیٹی،اکائوٹس برانچ ودیگرکے منظورنظرمخصوص ٹھیکیداروں کو سالہاسال سے ٹھیکے دئے جانے کا انکشاف

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں میلہ منڈی مویشیاں کی ایک تاریخ ہے جوکہ ہرسال 22فروری کو منعقدکیا جاتا ہے ،اس میلے کے منعقد کرنے کا مقصد جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے منڈی بنانااور عوام کیلئے سستی تفریح کا بھی انتظام کرنا شامل ہوتا ہے اس میلہ کو میلہ مویشیاں و اسپاں بھی کہا جاتا ہے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازیخان میں میلہ منڈی مویشیاںایم ڈی کیٹل کمپنی ڈی جی خان محمد یونس کھتران کیلئے لوٹ مارکا ذریعہ بن گیا جس میں کئی طرح سے لاکھوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے ،اس میلے کی فرضی ڈرون کیمرے کی کوریج کیلئے ایک پرائیویٹ شیخ سلیم رضانامی شخص کو کوغیرقانونی ٹھیکہ دیا گیا ،جس کی فرضی بلنگ کئے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے ،اسی طرح میلے کے انعقاد کیلئے کسی بھی قسم کی افتتاحی تقریب کااہتمام نہ کیاگیا لیکن ذرائع کاکہنا ہے کہ افتتاحی تقریب کے نام پر خرچ کا بھاری بل بن چکا ہے ،اسی طرح تفریح کیلئے بلائے گئے ڈی کلاس گلوکاروں کے نام پر اے کلاس گلوکاروں کے معاوضوں کے بل بنائے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔

    دوسری طرف اس میلہ کے انعقاد کیلئے مویشی پال حضرات کیلئے کوئی مناسب آگاہی مہم چلائی گئی اور نہ ہی خاطرخواہ انتظامات کئے گئے،میلے کی جگہ پر مویشی وںکیلئے پانی اور سستے گھاس کے سٹال نہ دکھائی دئے ،میلے میں مویشی لانے والے بیوپاریوں اور مویشی پال حضرات کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاگیاجس سے مال مویشی فروخت کرنے والوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرناپڑا

    ذرائع کے مطابق میڈیا میں سب اچھا کی رپورٹ چلوانے کیلئے ایک ایجنٹ کے ذریعے ایک مخصوص گروپ کو لکی ایرانی سرکس کے سینکڑوں پاس دئے گئے،اسی طرح کیٹل منیجمنٹ کے اندرونی ذرائع کے مطابق ایم ڈی کیٹل کمپنی ڈی جی خان محمد یونس کھتران نےٹینڈرزکمیٹی، اکائوٹس برانچ ودیگر سے ملی بھگت کرکے منظورنظرمخصوص ٹھیکیداروںکو سالہاسال سے میلہ منڈی مویشیاں اور دیگر منڈیوں کے ٹھیکے دئے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور نئے آنے والے ٹھیکیداروں مختلف اعراضات لگاکر بھگادیا جاتاہے ،شہری وسماجی تنظیموں کی طرف حکام بالا سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

  • اوکاڑہ:ٹریکٹر ٹرالی نے پیدل جاتی 10 سالہ بچی کو کچل دیا

    اوکاڑہ:ٹریکٹر ٹرالی نے پیدل جاتی 10 سالہ بچی کو کچل دیا

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر )ٹریکٹر ٹرالی نے پیدل جاتی 10 سالہ بچی کو کچل دیا
    اوکاڑہ کے علاقے منڈی احمد آباد کے نواحی گاؤں جلاں والی میں ٹریکٹر ٹرالی پیدل جاتی دس سالہ بچی پر چڑھ گئی. بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی

    بچی کی نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ریسکیو 1122 ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹریکٹر ڈرائیور کی لاپروائی اور غلط ڈرائیونگ کی وجہ سے ہوا حادثہ میں دس سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی

    اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی

    جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت کنساء دختر عمران کے نام سے ہوئی جو منڈی احمد آباد کی رہائشی تھی

  • سیالکوٹ: دوران ڈکیتی مزاحمت پرشہری زخمی،پٹاخہ چلانے سے گھر کو آگ لگ گئی

    سیالکوٹ: دوران ڈکیتی مزاحمت پرشہری زخمی،پٹاخہ چلانے سے گھر کو آگ لگ گئی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض )دوران ڈکیتی مزاحمت پرشہری زخمی،پٹاخہ چلانے سے گھر کو آگ لگ گئی
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ میں تھانہ سبز پیر کے علاقہ معراجکے سٹاپ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے دوران واردات مزاحمت پر 46 سالہ محمد نصیر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

    جسے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا

    سیالکوٹ کے قصبہ اگوکی میں پٹاخہ چلانے کے باعث گھر میں آگ لگ گئی،گھریلو سامان خاکستر ہو گیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات قصبہ اگوکی میں مرجان چوک کے قریب پیش آیا ۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ۔

    متاثرہ گھر کے مالک نوید کے مطابق 70ہزار مالیت کا گھریلو سامان جل گیا ہے جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے کی جانے والی بروقت کارروائی سے 50ہزار مالیت کا سامان اور گھر کو جلنے سے بچا لیا گیا ہے۔

  • پولیس وردی میں ملبوس ڈاکو لاہور میں سرگرم،33 لاکھ لوٹ لئے

    پولیس وردی میں ملبوس ڈاکو لاہور میں سرگرم،33 لاکھ لوٹ لئے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکو 33 لاکھ روپے اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے

    واقعہ نشتر کالونی میں پیش آیا، بیرون ملک سے پاکستان واپس آنے والے خاندان کو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، پولیس حکام کے مطابق تین ڈاکو بیرون ملک سے آئی فیملی سے 33 لاکھ روپے اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،مقدمہ مدعی ندیم شیخ کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا.

    ایف آئی آر میں مدعی کا کہنا ہے کہ پولیس کی وردی پہنے ڈاکوؤں نےلوٹا، ایک ڈاکو نےپولیس کی وردی پہن رکھی تھی ، جس گاڑی میں وہ سوار تھے اس پر پولیس والی لائٹ بھی لگی ہوئی تھی،تلاشی کے بہانے ڈکیتی کی واردات کی گئی،

    متاثرہ شہری نے آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ڈاکوؤں کو گرفتار کیا جائے اور انکا سامان برآمد کروایا جائے،

    قبل ازیں پنجاب کے شہر شجاع آباد میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا،شجاع آباد کے علاقے موچی پورہ میں شادی کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے 4 مسلح ڈاکو 5 تولے سونا اور سوا لاکھ نقدی لوٹ کرفرار ہوئے مسلح ڈاکوؤں نے دلہا پر تشدد کیا ، دلہن کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی،اہلخٌانہ کا کہنا ہے کہ تین ڈاکو پولیس کی وردی میں تھے ،مسلح ڈاکوؤں نے 2گھنٹے تک اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کررکھا

    ڈکیتی کے دوران زیادتی کیس، پولیس کی ایماء پر ملزم پارٹی کی دھمکیاں، صلح کے لئے بیوہ پر دباؤ

    6 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کیس، عدالت نے ملزم کو سزا سنا دی

    حاملہ بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والا بے رحم شوہر گرفتار

    لاہور میں مردہ جانوروں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف

    لاہور میں مردہ جانوروں کا گوشت عوام کو کھلانے والے ملزمان گرفتار

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    خاتون نے 20 ہزار کے لالچ میں 22 سالہ چچا زاد بہن کو فروخت کر دیا

  • سیالکوٹ: اتوار پتنگ مافیاء کیلئے بھاری رہا،پولیس کا کریک ڈاؤن، 72  گرفتار

    سیالکوٹ: اتوار پتنگ مافیاء کیلئے بھاری رہا،پولیس کا کریک ڈاؤن، 72 گرفتار

    سیالکوٹ باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ضلعی پولیس کا اتوار کے دن ضلع بھر میں پتنگ مافیا کےخلاف کریک ڈاؤن، کارروائی کے دوران 72 ملزمان کو گرفتار کیا گیا

    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور سینکڑوں کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے جیل بھجوا دیا گیا۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ قاتل ڈور پھرنے سے متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں. پتنگ مافیا کے خلاف کارروائی کا مقصد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے.

  • لنڈی کوتل:جمرودپولیس نے آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

    لنڈی کوتل:جمرودپولیس نے آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)جمرودپولیس نے آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

    خیبر جمرود پولیس کی ائس کے خلاف کامیاب کارروائی موٹرکار کے زریعہ ائس اسمگل ناکام بنادی گئی خفیہ خانوں سے 3 کلوگرام ائس برآمد 2 ملزمان گرفتار مقدمہ درج مزید تفتیش جاری۔

    ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کے جاری کردہ احکامات پر منشیات کے خلاف مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہیں ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی کی خفیہ اطلاع پر اے ایس ایچ او مولاداد نے بائی پاس روڈ پر سپشل ناکہ بندی کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ائس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی گاڑی نمبرAJG601 کے خفیہ خانوں سے 3 کلوگرام ائس برآمد کرکے ملزم مصطفیٰ سکنہ پشاور اور سید آیت خان سکنہ جمرود غنڈی کو گرفتارکر کے جمرود حوالات منتقل کر دیا گیا۔

    ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں مکرو دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا اور دیگر ساتھیوں کی نشاندھی بھی کی ملزمان ملک کے دیگر اضلاع کو مختلف قسم کے منشیات اسمگل کرنے میں بھی ملوث ہیں۔