Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • پسرور:حادثہ ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی

    پسرور:حادثہ ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی

    سیلکوٹَ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)پسرور میں حادثہ ایک شخص جان بحق ایک شدید زخمی

    ستراہ موڑ فینکا بنک کے قریب بنک کیش والی گاڑی نے موٹر سائیکل کو کچل دیا ، حادثہ میں ایک بزرگ شہری عبدالمجید عمر 76 سال محلہ اسلام پورہ پسرور موقع پر جانبحق ہوگیا

    جبکہ ثنااللہ ولد سعید احمد عمر 58 سال سکنہ محمود پور شدید زخمی ہوگیا ۔ ریسکیو 1122 نے نعش اور زخمی کو سول ہسپتال پسرور منتقل کر دیا

  • سیالکوٹ: 28 وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ: 28 وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) پولیس نے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 28 وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ، 8موٹر سائیکلیں، رقم نقدی 5 لاکھ 50 ہزار روپے، 15 قیمتی موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سعادت علی ڈسکہ سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ستراہ سب انسپکٹر محمد اویس نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی، راہزانی اور چوری کی 28 سے ذائد وارداتوں میں ملوث خطرناک 4 رکنی گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

    دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت مال مسروقہ 08 عدد موٹر سائیکلیں، ,نقدی 05 لاکھ 50 ہزار روپے، 15 عدد قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 4 عدد پسٹلز 30بور معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔

  • سیالکوٹ : پٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں،چوری شدہ کار،موٹرسائیکل اوراسلحہ برآمد

    سیالکوٹ : پٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں،چوری شدہ کار،موٹرسائیکل اوراسلحہ برآمد

    سیالکوٹ,باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض) پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں مور کی سماج دشمن عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں جاری دوران ناکہ بندی چوری شدہ کار ، موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا

    ریجنل انچارج ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریا کی خصوصی ھدایات پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ سب انسپکٹر یاسر محبوب اور ان کی ٹیم نے جدید سافٹ وئیر کی مدد سے کارrوائی کرتے ہوئے عرفان مسیح سکنہ جہلم کے قبضہ سے راولپنڈی سے چوری ہونے والی لاکھوں روپے مالیت کی کرولا XLI کار

    اور تھانہ موترہ سے طاہر نامی شخص کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل اور عامر سکنہ گوجرانولہ کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا

    اپنی چوری شدہ گاڑیاں واپس برآمد ہونے پر اصل مالکان نے پٹرولنگ پولیس کا شکریہ اس موقع پر ریجنل انچارج ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریا کا کہنا تھا جدید سافٹ وئیر کی مدد سے ہر ماہ درجنوں چوری شدہ گاڑیاں برآمد کی جا رہی ہیں

  • ڈی جی خان:ڈرون کیمرے سیکیورٹی تھریٹ، قانون نافذکرنے والے ادارے محوِخواب

    ڈی جی خان:ڈرون کیمرے سیکیورٹی تھریٹ، قانون نافذکرنے والے ادارے محوِخواب

    ڈی جی خان(باغی ٹی وی رپورٹ)ڈرون کیمرے سیکیورٹی تھریٹ، قانون نافذکرنے والے ادارے محوخواب,جہاں حساس تنصیبات موجود ہیں اسی علاقہ میں میلے کی کوریج کیلئے ڈرون کیمرہ استعمال کیاگیا،

    حساس تنصیبات اور مزارات کی ویڈیوز بن کر لیک ہونے کا خدشہ،ڈرون کیمرے رکھنے والے افراد کسی بھی ادارے کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہیں ۔ پالیسی کے مطابق 250 گرام (ایک پاؤ)سے زیادہ وزنی ڈرون رکھنے والے افراد کو سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رجسٹر کرانا لازمی ہے

    ڈیرہ غازیخان میں سیاسی جلسوں ،شادی بیاہ ،پکنک پارٹیوں،ٹک ٹاکر ز،یوٹیوبرز کھلے عام ڈرون کیمرے استعمال کرتے ہوئے نظرآتے ہیں ،ان کے علاوہ کئی میڈیا نمائندوں کے پاس بھی ڈرون کیمرے موجود ہیں جو ان ڈرون کیمروں کو بلاروک ٹوک جہاں مرضی کرے اُڑا دیتے ہیں، جن پرکبھی بھی کسی قانون نافذ کرنے والے ذمہ دا ر اداروں نے آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھا،

    حالانکہ ڈیرہ غازیخان ایک حساس ضلع ہے جہاں کئی اہم حساس تنصیبات موجودہیں اور ان کے علاوہ ٹریکٹرفیکٹری ،سیمنٹ فیکٹری اور مزارات بھی ہیں جن کی ویڈیوز ڈرون کیمروں سے بنائے جانے کے خدشات موجود ہیں اور یہ ڈرون کیمرے سیکیورٹی رسک سے کم نہیں ہیں ،ان ڈرون کیمروں سے بنائی گئی ویڈیوز ملک دشمن عناصرکیلئے تخریبی کارروائیوں میں ان کی مددگارثابت ہوسکتی ہیں۔

    اس کے علاوہ ان ڈرون کیمروں کے استعمال سے چادرچاردیواری کاتقدس بھی پامال ہورہاہے ،ان ڈرون کیمروں کی وجہ سے شہری اذیت میں مبتلا ہورہے ہیں اور انہیں خدشات لاحق ہوچکے ہیں کہ اب ان کی پرائیویسی خطرے میں پڑچکی ہے ، ڈرون کیمروں سمیت اڑنے والے دیگر تمام آلات کے استعمال نے شہریوں کو تشویش میں مبتلاکردیا ہے۔

    دوسال قبل پاکستان کی وفاقی وزارت شہری ہوا بازی نے ایک قانون وضح کیا تھا جس کی روسے 250 گرام (ایک پاؤ)سے زیادہ وزنی ڈرون رکھنے والے افراد کو سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رجسٹر کرانا لازمی ہے

    لیکن ڈیرہ غازیخان میں ڈرون کیمرے رکھنے والے افراد کسی بھی ادارے کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہیں اور دوسری طرف قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی کا کردار اداکررہے ہیں

    یاد رہے گذشتہ روز کیٹل منیجمنٹ نے بھی میلہ منڈی مویشیاں کی ڈرون کیمرے کے ذریعے ویڈیو بنوائی تھی ،ذرائع کا بتانا ہے کہ جس شخص کو میلے کی ڈرون ویڈیو بنانے کاٹھیکہ دیا گیا تھا اس کا ڈرون کیمرہ بھی کسی ادارے سے رجسٹرڈ نہیں ہے اور اسی طرح سخی سرور روڈ پر جہاں میلہ مویشیاں منعقدکیا گیا اس علاقہ کے اردگرد کئی حساس تنصیبات موجود ہیں اور اسی حساس علاقہ میں میلے کی کوریج کیلئے ڈرون کیمرہ استعما ل کیاگیا۔

  • امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،اہم پیشرفت،ریکی کرنیوالا دوست گرفتار

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،اہم پیشرفت،ریکی کرنیوالا دوست گرفتار

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شادی کی تقریب کے دوران قتل کیے جانے والے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

    امیر بالاج قتل کیس میں سی آئی اے ٹیم نے مقتول کے دیرینہ دوست احسن شاہ کو گرفتار کر لیا، احسن شاہ کو امیر بالاج کی ریکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، قتل کے وقت احسن شاہ پاکستان میں موجود نہیں تھا بلکہ سعودی عرب سے ملزمان کو ریکی دی تھی،میڈیا رپورٹس کے مطابق احسن شاہ نے یہ بتایا تھا کہ امیر بالاج نے اس شادی پر جانا ہے،اہل خانہ کے مطابق احسن شاہ کو انویسٹی گیشن ٹیم نے گھر سے گرفتار کیا اور ان پر تشدد بھی کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ احسن شاہ نے اس قتل کے عوض 50 لاکھ روپے لیے ہیں ،

    امیر بالاج ٹیپو کو 18 فروری کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا،چوہنگ پولیس کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی امیر مصعب کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، قتل کےمقدمے میں 302 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں، مقدمہ خواجہ تعریف گلشن، اس کےکزن خواجہ عقیل اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا،پولیس کے مطابق امیر بالاج پر فائرنگ کےدوران گولی لگنے سے مرنے والے مبینہ حملہ آور کی شناخت مظفر کے نام سے ہوئی جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا اور امیر بالاج پر فائرنگ کے دوران ہی مارا گیا تھا

    واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شادی کی تقریب میں گولیاں چل گئیں، ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کی فائرنگ سے موت ہو گئی،واقعہ چوہنگ کے قریب شادی ہال میں پیش آیا،فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، امیر بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا ہے،فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب امیر بالاج ٹیپو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس کے سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا،تقریب میں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی جس سے امیر بالاج ٹیپو سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، امیر بالاج ٹیپو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    واضح رہے کہ امیر بالاج کا باپ ٹیپو ٹرکاں والا بھی 14 سال پہلے دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا تھا، ٹیپو ٹرکاں والا کو 2010 میں دبئی سے واپسی پر قتل کیا گیا تھا،بالاج قتل واقعہ کے بعد میں خوف ھراس پھیل گیا ہے،گینگ وار شروع ھونے کا خطرہ ہے،

    امیر بالاج ٹیپو کو قتل کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور کی شناخت مظفر حسین کے نام سے ہوئی ہے، حملہ آور شیخوپورہ کے نواحی گاؤں کا رہائشی تھا،پولیس نے حملہ آور کی شناخت کے لیے نادرا سے رابطہ کیا تھا،حملہ آور نے سیلفی ویڈیو بنانے کے بہانے امیر بالاج پر حملہ کیا، ملزم مظفر حسین تقریب میں 3بار امیربالاج کے سامنے گیا، امیر بالاج کے بھائی مصعب اور سکیورٹی نے ہٹایا،شیخوپورہ کے رہائشی مظفر حسین کو تقریب میں موجود 3گروپوں نے نوٹس کیا، ملزم مظفر حسین نے ایک روز قبل ہی نیا موبائل فون اور سم خریدی،ملزم مظفر حسین کے موبائل کی فون سم کراچی کی رہائشی خاتون لطیفاں بی بی کے نام پر نکلی، جیسے ہی امیر بالاج شادی کی تقریب سے نکلا،ملزم نے سیدھی سائیڈ سے پورا برسٹ چلایا،ملزم مظفر حسین نے 3 سے 4 شادیاں کررکھی ہیں ، ملزم مظفر حسین امیر بالاج پر فائرنگ کے دوران ہی گولی لگنے سے ہلاک ہوا

    بالاج ٹیپو لاہور کے انڈر ورلڈ کے سابق ڈان عارف امیر عرف ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے اور بلا ٹرکاں والے کے پوتے تھے،ان کے والد عارف امیر عرف ٹیپو ٹرکاں والے کو خرم اعجاز نامی ملزم نے 2010 میں لاہور ایئرپورٹ کی پارکنگ میں فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جبکہ ان کے دادا بلا ٹرکاں والے کو عبدالوحید نامی شخص نے ان کے ڈیرے پر گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی

    88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

    لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

    13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

  • تنگوانی میں ڈاکوؤں کے ڈیرے،راہ گیروں سے لوٹ مارجاری ، پولیس بے بس

    تنگوانی میں ڈاکوؤں کے ڈیرے،راہ گیروں سے لوٹ مارجاری ، پولیس بے بس

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)تنگوانی میں ڈاکوؤں کے ڈیرے،راہ گیروں سے لوٹ مارجاری ، پولیس بے بس

    تفصیل کے مطابق تنگوانی اور گردونواح میں مصلحہ ڈاکو روزانہ کہ بنیاد پر وارداتیں کرنے لگے ہیں، اس طرح گذشتہ روز تین وارداتیں ہوئیں ہیں جس میں پہلی واردات تنگوانی کے قریب مگسی اسٹاپ پر حملہ مسلح افراد نے ایک دکاندار عزیزاللہ مگسی کو گولیاں مارکر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے

    دوسری واردات غوث پور لنک روڈ پر ڈاکوؤں نے گسٹا کے رہنما اساتذہ میاں بخش ڈاہانی اور محمد قاسم جعفری سے لوٹ مار کی

    تیسری واردات تنگوانی کے قریب لشکرخان سٹاپ پرڈاکوؤں نے بگٹی قبیلے کی گاڑی کو گولیاں مارکر ٹائروں کو برسٹ کرکے لوٹ مارکی اور اغوا کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پرفرار ہوگئے جبکہ پولیس عوام کو تحفظ دینے میں بے بس دکھائی دیتی ہے.

  • اوچ شریف :سماجی برائیوں کا گڑھ بننے لگا،رکھوالوں کی آنکھیں بند

    اوچ شریف :سماجی برائیوں کا گڑھ بننے لگا،رکھوالوں کی آنکھیں بند

    اوچ شریف،باغی ٹی وی( نامہ نگارحبیب خان )اوچ شریف کے نواحی علاقوں حسینی چوک، محلہ بلوچاں، شمیم آباد ،محلہ لنگاہ ،بستی ہمشیرہ، ماجھی والامیں سماجی برائیوں کا راج ، شہر میں جوئے و شراب کے اڈے قائم اور آکڑا پرچی کا کاروبار دھڑلے سے جاری، شہر کے گلی کوچے بااثرافراد ، بھتہ مافیا اور جواریوں کے نرغے میں ، روزانہ شہر میں ہزاروں روپوں کا جوا ہونے لگا، سماجی برائیوں کے بلا روک ٹوک کاروبار کے سبب نوجوان اور بچے برائیوں میں مبتلا ہونے لگے ، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف اور اس کے گردونواح میں سماجی برائیوں کا راج ہو گیا ہے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں جوئے کے اڈے، شراب کے اڈے قائم ہو گئے ہیں اور آکڑا پرچی کا کاروبار دھڑلے سے جاری ہے ۔شہر کی ہر گلی اور ہر کوچے میں بااثر افراد اور بھتہ مافیا کی نگرانی میں تمام سماجی برائیوں کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے ۔شہر کی ہر گلی اور ہر محلے میں جگہ جگہ جوئے کے اڈے اور جوا پرچی کی دوکانیں کھلی ہوئی ہیں صبح شام ڈرا ہوتی ہے۔

    شہر میں روزانہ ہزاروں روپے کا جوا کھیلا جاتا ہے ۔ جواری اس جوئے کو مٹکا پرچی کے نام سے پکارتے ہیں۔ اس میں پانچ روپے سے لیکر ہزاروں روپے تک کا جوا کھیلا جاتا ہے۔ اپنی قسمت بدلنے اور انعام کے لالچ میں غریب طبقہ اپنی دن بھر کی کمائی اس جوئے کی نذر کر رہے ہیں ۔ شہر میں جگہ جگہ یہ کاروبار کھلنے سے چھوٹے بچے اپنی جیب خرچی سے پانچ روپے اور دس روپے والا یہ جوا کھیل رہے ہیں ۔

    معصوم بچے اس انعام کی لالچ میں اپنی جیب خرچی سے اس جوا میں مبتلا ہو گئے ہیں اس کے علاوہ شہر کے گردونواح میں تاش کے پتوں پر جوئے کے اڈے بھی چل رہے ہیں اور یہ تما م جوئے کے اڈے، شراب کے اڈے اور آکڑا پرچی کا کاروبار مبینہ طور پر انتظامیہ کی سرپرستی میں چل رہے ہیں۔مقامی پولیس اس جانب سے مکمل چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہے۔

    انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق ان اڈوں سے روزانہ لاکھوں رپے بھتہ وصول کیا جاتا ہے ۔شہرکے سیاسی ، سماجی ، دینی ، تجارتی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور سے مطالبہ کیا ہے کہ اوچ شریف شہر سے ان تمام سماجی برائیوں کا خاتمہ کیا جائے اور نوجوان نسل کو تباہ ہونے سے بچایا جائے.

  • ڈیرہ غازی خان:محکمہ پبلک ہیلتھ ایکسئن کا انوکھا کارنامہ ،ٹینڈر خود  بکس میں ڈال دئے

    ڈیرہ غازی خان:محکمہ پبلک ہیلتھ ایکسئن کا انوکھا کارنامہ ،ٹینڈر خود بکس میں ڈال دئے

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(شہزادخان نامہ نگار )نااہلی اور کرپشن ،محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ٹینڈر میں ایکسئن کی انوکھی منطق ٹینڈر خود آ کر بکس میں ڈالا،1کروڑ 60روپے کا شہر کی سیوریج کا منصوبہ لالچ کی بھینٹ چڑھتا دیکھائی دے رہا ہے۔ایکسئن نے پول کی رقم حاصل کرنے کے باوجود دیگر ٹھیکیداروں سے دھوکہ دہی کر کے من پسند ٹھیکیدار کو ایوارڈ کرنے کے لیے پھرتیاں دیکھائیں

    جس پر ٹینڈر اوپننگ کے وقت ٹھیکیداروں اور ایکسئن میں شدید نوک جھونک بھی ہوئی ہے جس پر متعدد ٹھیکیداروں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ ٹینڈر زکو فوری کینسل کرکے دوبارہ اشتہار جاری کرکے مقابلے کے لیے ٹینڈر جاری کیا جائے تاکہ قومی خزانے کو فائدہ ہو سکے اور ایکسئن عابد فرید کی بدنیتی کو کیفرے کردار تک پہنچایا جاسکے

    ٹھیکیدروں نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز 26.2.2024 تک ٹینذروں پر 10عدد درخواستیں آئی تھی۔آج اچانک اوپننگ کے وقت 11گیارواں ٹینڈر ایکسئن عابد فرید نے AFکمپنی کے نام سے خود ٹینڈر بکس میں ڈالا۔جو کہ پیپرا رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ AF کمپنی کے مالک نے تاحال ٹینڈر فیس کا گذشتہ ڈیٹ میں کوئی چلان بنک میں پیڈ نہیں کیا تھا اور نا ہی کوئی ٹینڈرز کے لیے درخواست دی تھی اورنا ہی افسران کی طرف سے ایشو ہونے والے ٹینڈروں کی کوئی لسٹ اوپن کی گئی تھی۔

    ایکسئن عابد فرید نے کرپشن میں سابقہ افسران کے بھی ریکارڈ توڑنے کے لیے شروعات کر رکھی ہے،ٹھیکیداروں کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں اعلی حکام انکے خلاف کیا ایکشن لیتے ہیں یا کچن چلانے کے لیے خود سازباز کرلینگے۔

    ٹھیکیداروں نے میڈیا سے گفتگو میں منتخب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • ڈیرہ غازی خان:پولیس کی کارروائی،2 گینگز کے ارکان گرفتار

    ڈیرہ غازی خان:پولیس کی کارروائی،2 گینگز کے ارکان گرفتار

    ڈیرہ غازیخان۔باغی ٹی وی نیوز (رپورٹر شاہد خان ) تھانہ صدر پولیس کی کاروائی ، ڈکیتی و چوری میں ملوث راجہ کھلول گینگ اور حیات شہانی گینگ کے ممبران گرفتار ، ملزمان سے ڈکیتی و چوری کیے گئے 04 موٹر سائیکل، موبائل فون اور ریکوری کی مد میں نقد رقم ریکور

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر محمد یونس SI نے بتایا کہ ڈی پی او احمد محی الدین اور ASP سٹی کے احکامات کی روشنی میں موٹر سائیکل ڈکیتی و چوری میں ملوث گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلہ میں اے ایس پی سٹی سرکل رحمت اللہ کی سپرویزن میں کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی و چوری میں ملوث گینگ راجہ کھلول اور حیات شہانی کے ممبران کو جو کہ 15 عدد مقدمات میں ٹریس ہوئے کو اسلحہ دو عدد کلاشنکوف، تین عدد پسٹل سمیت گرفتار کر لیا اور ملزمان سے 4 عدد موٹر سائیکل اور 3 لاکھ روپے تک رقم ریکوری کی مد میں برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دئے۔

    ایس ایچ او تھانہ صدر محمد یونس کا کہنا تھا کہ تھانہ صدر پولیس کی دن رات محنت اور کاوشوں سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ہے ڈی پی او کے احکامات کی روشنی میں عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے

  • ڈیرہ غازی خان: عوام کی جان و مال کے تحفظ ,قانون پر عمل درآمد, سختی کا فیصلہ

    ڈیرہ غازی خان: عوام کی جان و مال کے تحفظ ,قانون پر عمل درآمد, سختی کا فیصلہ

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں عوام کی جان و مال کے تحفظ اور قانون پر عمل درآمد کےلئے سختی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس کلچر اور رویوں میں واضح مثبت تبدیلی لانے کےلئے افسران کو ٹاسک دے دیا گیا اہداف کے حصول میں ناکامی پر کارروائی ہوگی۔

    یہ بات کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز اور متعلقہ افسران شریک تھے ۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ نو منتخب وزیر اعلی مریم نواز کے "محفوظ پنجاب” وژن کی تکمیل کےلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائیگا۔

    علاوہ ازیں پرائس کنٹرول اور دیگر امور سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈی جی خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی لانے اور عوام کو معاشی ریلیف دلانے کےلئے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنا ہوگا جس کےلئے تاجر برادری کا تعاون ناگزیر ہے۔پھلوں،سبزیوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا از سر تعین کرکے سرکاری نرخ مقرر کئے جائیں اور مقررہ نرخ پر اشیاء کی دستیابی کےلئے سختی کی جائے۔

    مجسٹریٹس مارکیٹوں میں نکلیں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف واضح کارروائی کریں تاہم کسی کو ناجائز تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ماہ صیام میں عوام کو ریلیف دیا جائیگا اور وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے تحت مستحق خاندان تک پہنچایاجائے گا