Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغوا کرلیا

    گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغوا کرلیا

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغوا کرلیا

    تفصیل کے مطابق گھوٹکی میں بدامنی کی آگ تھم نہ سکی ،مزید دو شہری مبینہ طور پر اغوا ہو گئے،ذرائع کابتانا ہے کہ اغوا ہونے والے دونوں کا تعلق
    گھوٹکی کے نواحی گاؤں سرحد سے ہے

    مغویوں کے ورثاء کاکہنا ہے کہ لکڑیوں کے تاجر عبدالستار اور ان کے ساتھی دوست کو ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا ہے، نوجوانوں کو ڈاکوؤں نے لکڑیاں خریدنے کیلئے بلوا کر اغوا کر لیا ہے

    گھوٹکی پولیس کاکہنا ہے کچو بنڈی ون تھانہ کی حدود میں مغویوں کی آخری لوکیشن آ رہی ہے جن کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے.

  • یواے ای ،عجمان  فیکٹری میں آگ لگنے سے9پاکستانی زخمی

    یواے ای ،عجمان فیکٹری میں آگ لگنے سے9پاکستانی زخمی

    متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان میں کیمیائی مصنوعات کے ڈپو میں آتشزدگی سے 9 پاکستانی زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں میں گل داد ، نواب اور امام بخش کا تعلق ضلع بے نظیر آباد سندھ جبکہ اکرم ڈیرہ غازی خان پنجاب سے ہے

    پاکستانی قونصل خانے کے مطابق عجمان میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے چار زخمیوں کو ابتدائی طور پر عجمان کے خلیفہ بن زید ہسپتال لے جایا گیا گل داد ، نواب اور امام بخش کا تعلق ضلع بے نظیر آباد سندھ جبکہ اکرم کا ڈیرہ غازی خان پنجاب سے ہے امام بخش کو بعد میں شیخ شخبوت میڈیکل سٹی ابوظہبی منتقل کر دیا گیا ۔

    اعجاز نامی زخمی شیخ زید اسپتال شارجہ، شاہد اور ظہور کویت اسپتال شارجہ جبکہ سکندر القاسمی اسپتال شارجہ میں داخل ہے پاکستانی قونصل خانے کے مطابق تمام زخمیوں کی ہر ممکن مدد یقینی بنائی جا رہی ہے قونصلیٹ جنرل دبئی کے ویلفیئر ونگ نے اسپتالوں کا دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت کی۔

    پاکستانی قونصل جنرل دبئی حسین محمد تحقیقات کیلئے پاکستانی مشن عجمان پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

  • ڈہرکی: تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

    ڈہرکی: تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر، ایک شخص جانبحق ایک زخمی

    پولیس ترجمان کے مطابق حادثہ اوباڑو قومی شاہراہ آدھی بنگلا کے مقام پر پیش آیا،جاں بحق ہونے والے کی شناخت صبغت اللہ سومرو کے نام سے ہوئی ہے

    جاں بحق ہونے والے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا .پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کی گئی،لاش گھر پہنچنے پر میں کہرام مچ گیا.

  • ڈی جی خان:کسٹم اہلکاروں کے ہراساں کرنے پرمنی ٹرک ڈرائیور جاں بحق

    ڈی جی خان:کسٹم اہلکاروں کے ہراساں کرنے پرمنی ٹرک ڈرائیور جاں بحق

    ڈی جی خان(باغی ٹی وی )کسٹم اہلکاروں کے ہراساں کرنے پرمنی ٹرک ڈرائیور جاں بحق

    تفصیل کے مطابق گذشتہ روزڈیرہ غازیخان میں پل غازی گھاٹ پر کسٹم والوں کی کھلی بد معاشی ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گیا منی ٹرک نمبری ٹی کے وی 932 جب پل غازی گھاٹ پہنچا تو کسٹم اہلکاروں نے روک کر کہا آپ کی گاڑی میں ایرانی ڈیزل ہے

    ڈرائیورامام دین باڈیانی کھتران کسٹم کو خدا کے واسطے دیتا رہا کہ میں ایسا کام نہیں کرتا کسٹم والوں نے اس کو زبردستی تھانے لے جانا چاہا جس کی وجہ سے ڈرائیور امام دین باڈیانی کھتران سکنہ بغاؤ ضلع برکھان بلوچستان کا رہائشی زندگی کی بازی ہار گیا

    کسٹم اہلکار ڈرائیور اور گاڑی کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے جب ریسکیو 1122کی ٹیم نےموقع پر پہنچ کر چیک کیا تو وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملا تھا

    ٹرانسپورٹ مالکان کا کہنا ہے کسٹم والوں کی وجہ سے ہمارے ڈرائیور کی موت ہوئی ہے انہوں نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ڈرائیورامام دین کی ڈیڈ باڈی رات گئے بغاؤ ضلع برکھان روانہ کردی گئی تھی

    جاں بحق ڈرائیورامام دین کی نمازجنازہ آج دن 2بجے بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقہ بغاؤ میں تکھڑا لیویز چوکی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی،

    جاں بحق ڈرائیور امام دین کا بچہ ہے جس کا نام گل محمد ہے جس کی عمرصرف 7 سال ہے ،جاں بحق ڈرائیورامام دین کاتعلق انتہائی غریب گھرانے سے تھا،پسماندگان میں ایک بیوہ اور ایک سات سالہ معصوم بچہ شامل ہیں

    جبکہ دوسری طرف کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو ہارٹ اٹیک ہوا یہ تو اللہ تعالیٰ کی مرضی اس میں ہم تو کچھ نہیں کرسکتے.

  • لاڑکانہ: پولیس کی بروقت کارروائی،چوری شدہ ٹریکٹر برآمد،ملزمان فرار

    لاڑکانہ: پولیس کی بروقت کارروائی،چوری شدہ ٹریکٹر برآمد،ملزمان فرار

    لاڑکانہ(باغی ٹی وی) پولیس کی بروقت کارروائی،ناکہ بندی کے دوران چوری شدہ ٹریکٹر برآمد

    علاقہ تھانہ فتح پور کی حدود گاؤں کارانی سے رات 00-3 بجے ٹریکٹر چوری ہونے والی اطلاع پر لاڑکانہ پولیس نے بروقت ناکہ بندی کرتے ہوئے چوری شدہ فیئیٹ ٹریکٹر برآمد کرلیا ہے۔

    ایس ایس پی لاڑکانہ سید عبدالرحیم شیرازی صاحب نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او فتح پور انسپکٹر محمد علی ابڑو کو شاباشیں دیتے ہوئے چوری میں ملوث/فرار ملزمان کو ہر صورت گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    ایس ایس پی لاڑکانہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات و ہدایات کے مطابق فرار ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے پیروں کے نشانات کے ذریعے تلاش جاری ہے۔

    دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق برآمد شدہ ٹریکٹر اصل اونر فیروز بگھیو کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • سیالکوٹ: ڈکیتی کی اطلاع  پر پولیس تعاقب،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انکا ساتھی ہلاک

    سیالکوٹ: ڈکیتی کی اطلاع پر پولیس تعاقب،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انکا ساتھی ہلاک

    سیالکوٹ باغی ٹی وی )بیوروچیف شاہد ریاض )شہریوں کےساتھ واردات کی اطلاع،پولیس کے تعاقب پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انکا ساتھی ہلاک
    تفصیلات کے مطابق شہری مسمیان سعد سندھو،ذیشان سعید اور پرویز اقبال ولد محمد اقبال قوم مغل سکنہ ڈسکہ نئی آبادی سوہاوہ بسواری موٹر سائیکل گوجرانوالہ سے ڈسکہ کی طرف آ رہے تھے کہ جب مقام نزد مسلمانیاں خان ھوٹل ڈسکہ گوجرانوالہ روڈ پر پہنچے تو دو کس نا معلوم مسلح ملزمان بسواری موٹر سائیکل H/125بلا نمبری نے روک کر ان سے پچیس ہزار روپے چھین کر فرار ہوئے تو موبائل1 تھانہ بمبانوالا پر ایس ایچ او تھانہ بمبانوالا معہ نفری گشت کر رہے تھے

    جنہوں نے اطلاع ملنے پر ڈاکوؤں کا پیچھا کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جو فائرنگ روکنے پر معلوم ہوا کہ ایک ڈاکو ملزم محمد اویس ولد جاوید اقبال قوم ملک سکنہ گلی نمبر 3نظام پور گوجرانوالہ بعمر 38/39 سال اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکا تھا جبکہ دوسرا ملزم رات کی تاریکی کی وجہ سے فرار ہو گیا ہے۔

    ہلاک ڈاکو سے ایک موٹر سائیکل H/125بلا نمبری اور چھینی ہوئی رقم نقدی پچیس ہزار روپے ایک شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لرنر لائسنس اور پسٹل 30 بوربرآمدہوا ہے.

    فرار ہونے والے ساتھی ڈاکو کی تلاش جاری ہے.

  • شاہد آفریدی مشکل میں پھنس گئے،دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

    شاہد آفریدی مشکل میں پھنس گئے،دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

    پاکستان کی قومی ٹیم کے سابق کپتان، مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی مشکل میں پھنس گئے ،راولپنڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا

    مقدمہ عابد بن عبدالقدوس قاضی کی مدعیت میں تھانہ روات راولپنڈی میں درج کیا گیا،درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سائل اعلیٰ تعلیم یافتہ اور نیسکام سے ریٹائرڈ ہے اوراب نیسکام میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر ملازمت کر رہا ہے،مسمیان شیخ فواد، شہزاد کیانی، عمر بشیر، فاروق بشیر، کاشف، عثمان، ناصر ہ بشیر، افتخار الیاس، میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان، ائیر مارشل ملک سہیل احمد و غیر ہ نے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی سابق کر کٹر و غیرہ کے ذریعے اشتہار بازی کر کے مجھے ترغیب دی کہ انکے پراجیکٹ ٹرپل اے ایسوسی ایٹس میں سرمایہ کاری کرے،جس پر میں دو عدد دکانیں شاپ نمبر,17 15 واقع میز نائن فلور بک کیں یہ کہ دکان نمبر 17 کی تمام رقم پلاٹ و نقد رقم مبلغ 55لاکھ روپے، جبکہ شاپ نمبر 15 کی رقم بصورت دکان و نقد مبلغ 40لاکھ روپے مذکورہ اشخاص کو بذریعہ کمپنی دی،اب میرے علم میں آیا کہ متذ کرہ بالا افراد نے باہم صلاح و مشورہ ہو کر بد دیانتی، فراڈو دھو کہ دہی سے بے وقوف بنایا اور جو ایگریمنٹس میرے ساتھ کیے انکے اشٹام پیپر ز سابقہ تاریخ میں نکالے ہوئے ہیں اور جو رینٹ ایگریمنٹ کیا اسکا اشٹام بھی سابقہ تاریخ میں نکلا ہوا ہے،کسی ایگریمنٹ میں تحریر کرنے والا شخص شیخ فواد ہے مگر اسکی جگہ دستخط کسی اور نے کیے ہیں، اب موقع پر دکانیں بھی نہیں بنی ہوئی ہیں اور ایک ایک دکان کی الا ٹمنٹ کئی کئی کوگوں کو دی ہوئی ہے،سائل کو سوشل میڈیا کے ذریعے الجھا کر رقم لوٹ لی گئی،ان سب حقائق کے گواہ ملک حمید حسن اور ایک شخص بھی ہے،ملزمان کے خلاف دعویدار ہوں، قانونی کاروائی کی جائے،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا .

    پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    fir

  • مبینہ تشدد سے ایک اور کمسن گھریلو ملازمہ کی موت

    مبینہ تشدد سے ایک اور کمسن گھریلو ملازمہ کی موت

    پنجاب کے علاقے فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، ایک اور گھریلوملازمہ کی تشدد سے موت ہو گئی ہے

    واقعہ فیصل آباد کی نعمت کالونی میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے کمسن گھریلو ملازمہ پر مبینہ طور پر تشدد کیا جس سے اسکی موت ہو گئی، پولیس نے گھر کی مالکن کو گرفتارکر لیا ہے،اور تحقیقات شروع کر دی ہیں،پولیس حکام کے مطابق خاتون سنیلہ بی بی 12 سالہ ملازمہ عائشہ کی لاش ہسپتال لے کر آئی اور اس نے دعویٰ کیا کہ ملازمہ سکن الرجی کا شکار تھی ، اس سے موت ہوئی، ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا او ر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی،

    پولیس نے کمسن بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے،پولیس کے مطابق مقدمے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کو نامزد کیا گیا، نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گزشتہ رات خاتون بچی کی لاش لے کر سول اسپتال پہنچی تھی، بچی کے جسم پر جگہ جگہ نشانات موجود تھے،بچی کے والدین نے تشدد سے ہلاکت کا مقدمہ درج کرایاپولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید حقائق بچی کے پوسٹمارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔

    جج عاصم حفیظ بار بار طلبی کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے

     اسد شاہ کی بیوی حنا شاہ کے بہت مظالم برداشت کئے،

    13 سالہ گھریلو ملازمہ عندلیب فاطمہ تشدد کیس کی سماعت

    راجہ پرویز اشرف نے بچوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اظہار تشویش کیا

  • شجاع آباد: گتا فیکٹری میں آگ لگ گئی،گتا و مشینری جل گئی

    شجاع آباد: گتا فیکٹری میں آگ لگ گئی،گتا و مشینری جل گئی

    شجاع آباد میں کالی پل کے قریب گتا فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 10گھنٹے گزرنے کے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا۔

    جمعہ کی رات گیارہ بجے تک موصول اطلاعات کے مطابق صبح لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا تھا۔

    فیکٹری میں آتشزدگی کی تفصیل بتاتے ہوئے ریسکیو ورکرز نے کہا کہ آگ نے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔

    ریسکیو ورکرز نے مالکان کے دعوے کے حوالے سے بتایا کہ 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا گتا و مشینری جل کرخاکستر ہوگئی۔

    آخری اطلاع آنے تک ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف تھیں۔

    ریسکیو ورکرز کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تھی۔

  • کراچی :کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی

    کراچی :کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی

    کراچی میں شارع فیصل کے ساتھ بلوچ کالونی پل کے قریب کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔

    کثیر المنزلہ عمارت میں آتشزدگی کے بعد فائر بریگیڈز نے پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا، فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

    فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ کمرشل پلازہ کی دوسری منزل پر لگی ہے، دفاتر میں موجود عملے کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ کثیر المنزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، فائر فائٹرز کولنگ کے عمل میں مصروف ہیں۔

    حکام کے مطابق پلازہ میں 100 سے زائد دفاتر موجود ہیں، رات کی شفٹ میں مختلف دفاترمیں 100 سےزائد ورکرز موجود تھے، آتشزدگی واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    واضح رہے کہ شارع فیصل پر بلوچ پل کے قریب کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی.