Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سیالکوٹ :بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد

    سیالکوٹ :بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے ) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری، 4 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے موت کے سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔

    اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر سیالکوٹ سب انسپکٹر قیصر بشیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ضلع میں منشیات فروشی کے نیٹ ورک کو کو بریک کرتے ہوئے مکروہ دھندے میں ملوث بدنام زمانہ منشیات 1. شیخ عشرت عرف گونا شیخ سکنہ بھڈال کو ساتھیوں سمیت مجید، غلام نبی اور یاسر اقبال کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 20کلوگرام ہیروئن، چرس، افیون اور ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کی 8عدد خود کاررائفلیں ،3عدد پستول ،26عدد میگزین اور 400کے قریب گولیاں برآمد کرلی ہے۔

    ملزمان منشیات سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ جن کو گرفتار کر کے ضلع میں منشیات کی سپلائی کی ایک اور چین کو بریک کر دیا گیا ہے۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ ضلع سے منشیات کی لعنت کا جڑ سے خاتمہ کرنے کیلیے چھوٹے موٹے نشئیوں کی بجائے اس مکروہ دھندے میں ملوث بڑی مچھلیوں کو پکڑا جا رہا ہے شہر سے منشیات کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا.

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کاروائی میں شامل پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے

  • اے این ایف کی کاروائیاں،331 کلو منشیات برآمد،11 ملزمان گرفتار

    اے این ایف کی کاروائیاں،331 کلو منشیات برآمد،11 ملزمان گرفتار

    اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

    10 کاروائیوں میں 331 کلو منشیات برآمد،11 ملزمان گرفتار کر لئے،کارگو آفس اسلام آباد میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 10.5 کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار کر لیا گیا،لاہور کوریئر آفس میں سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 2.5 کلو آئس برآمد کر لی گئی،اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 68 آئس بھرے کیپسولز برآمدکر لئے گئے،پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 1.8 کلو چرس برآمد کر لی گئی،لاہور ایئرپورٹ پر نائجیریا سے بھیجے گئے پارسل سے 330 گرام کوکین برآمد کر لی گئی،کلی کانک مستونگ سے 255 کلو افیون برآمد کی گئی،ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر دو ملزمان سے 29 کلو چرس برآمد کی گئی،لکپاس ٹول پلازہ مستنگ کے قریب 22 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار کر لیا گیا،شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب دو ملزمان سے 7 کلو چرس برآمد کی گئی،محلہ عثمانیہ گلگت کے قریب 3 ملزمان سے 1 کلو چرس برآمد کی گئی،گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے عملے نے فیصل آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی کے مسافر کو گرفتار کر کے ہیروئن برآمد کر لی،ترجمان کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ پر دبئی کی پرواز پر سفر کے لیے پہنچے، مسافر محمد ارشاد نے آئس ہیروئن بیگ کی تہہ میں رکھے ایلومینیم راڈز میں مہارت سے چھپا رکھی تھی،اے ایس ایف کے عملے نے سامان کے مشکوک ہونے پر دستی تلاشی کے دوران 592 گرام ہیروئن برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی،ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے

  • اوچ شریف : دیرینہ رنجش پر دو گروپوں میں تصادم ، ایک نوجوان جاں بحق،3 شدید زخمی

    اوچ شریف : دیرینہ رنجش پر دو گروپوں میں تصادم ، ایک نوجوان جاں بحق،3 شدید زخمی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) دیرینہ رنجش پر دو گروپوں میں تصادم ، ایک نوجوان جاں بحق ، 3 شدید زخمی ، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے ، مقدمہ درج ، 3 ملزمان گرفتار ، دیگر کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف تھانہ کی حدود موضع بکھری میں دیرینہ رنجش پر لڑائی ہوئی لڑائی میں جھیبل برادری اور بھگلہ برادری کے مابین لڑائی ہوئی ڈنڈوں اینٹوں سمیت مکوں تھپڑوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا

    لڑائی کے دوران جھبیل برادری کے چار افراد شدید زخمی ہوئے زخمیوں میں سے سلیمان نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچنے سے قبل جاں بحق ہو گیا

    پولیس تھانہ اوچ شریف موقع پر پہنچ کر بھگلہ برادری کے شیر ، شمیر ولد پیر بخش، برکت ولد بگو دل اور ولد خادم حسین، حسنین ، آصف دلاور خان محمد عطا اللہ ولد مشتاق، عرفان، خادم حسین، غلام حیدر، عرفان، سمیت دیگر افراد پر ایف آئی آر درج کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے جاری ہیں

    جاں بحق ہونے والے محمد سلیمان کی ڈیڈ باڈی پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی

  • اوچ شریف:درگاہ پر نگران اور عملہ کے ہوتے ہوۓ چوری کی واردات,چور سرکاری آہنی باکس کا تالا توڑ کرکیش لے اُڑے

    اوچ شریف:درگاہ پر نگران اور عملہ کے ہوتے ہوۓ چوری کی واردات,چور سرکاری آہنی باکس کا تالا توڑ کرکیش لے اُڑے

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی بزرگ حضرت مخدوم سید جہانیاں جہانگشت بخاری کی درگاہ پر نگران اور عملہ کے ہوتے ہوۓ چوری کی واردات چور سرکاری آہنی باکس کا تالا توڑ کران گنت کیش لے اڑے
    تفصیل کے مطابق گذشتہ سے پیوستہ رات درگاہ مخدوم جہانیاں جہانگشت پر چوری کی سنگین واردات میں نامعلوم چوروں نے دربارحضرت سید مخدوم جہانیاں جہانگشت رحمت اللہ علیہ کے مزار پر محکمہ اوقاف کی طرف سے رکھا گیا لوہے کا نظرانہ بکس کا تالا توڑ کر نقد کیش چرا کر رفو چکر ہو گئے ہیں

    پولیس موقع واردات پر موجود ہے تحقیقات جاری ہے ،چوری کا انتہائی افسوسناک واقعہ انتہائی پوش آبادی میں ہوا ہے برصغیر پاک و ہند کے اتنے بڑے ولی کے مزار سے کیش چوری کی وادات ہو جانا ایک لمحہ فکریہ ہے اور مقامی انتظامیہ اور درگاہ پر موجود سکیورٹی عملہ کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے

    حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمت اللہ علیہ کا شمار ان بزرگان دین میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی ساری زندگی برصغیر پاک و ہند میں دین اسلام کی ترویج اور اسلام کا پرچار کر کے مختلف مزاہب سے تعلق رکھنے والوں کو داخل اسلام کیا

    آپ رحمت اللہ علیہ کے لاکھوں عقیدت مند ہیں اس واردات سے شدید تزبزب کا شکار ہیں درگاہ سے چوری ہو جانے سے لاکھوں عقیدت مند و ں کی دلآزاری ہوئی ہے تاہم اس واردات سے وہاں سیکورٹی کے انتظامات اور ان اداروں کا بھی پول کھل گیا ہے

    دور حاضر کے ملکی حالات کے پیش نظر اس درگاہ پر سیکورٹی کےسخت انتظامات ہونے چاہئیں تاکہ خدا نخواستہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے کیونکہ درگاہ حضرت سید جہانیاں جہانگشت بخاری پر ملکی غیر ملکی زائرین و عقیدت مندوں کا رش لگا رہتا ہے

    برصغیر پاک و ہند کی علمی و روحانیت کا مرکز ہے جنکے مزار پر انتہائی مضبوط حصار میں آہنی سرکاری بکس کا تالا توڑ کر انگنت کیش کا غائب ہونا بھی ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے

    زائرین وعقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ محکمہ اوقاف کے تعینات ہونے والے سرکاری گارڈ اور نگران و خلیفہ اس چوری میں براہراست ملوث ہو سکتے ہیں اس لئے اس معاملے پر جامع تحقیقات ہونا ضروری ہے تاکہ یہ واردات بے نقاب ہوسکے

  • امیر بالاج ٹیپو قتل کیس:   نامزد ملزم  طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے  انٹر پول سے رابطہ

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: نامزد ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ

    لاہور: ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ کرلیا-

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے طیفی بٹ کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کے لیے انٹر پول سے رابطہ کرلیا ہے،پولیس نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی مختلف جگہوں پر چھاپے مارے، پولیس نے حملہ آور مظفر حسین کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا اور اہل علاقہ سے دیگر ملزمان کے حوالے سے پوچھ گچھ کی،پولیس حملہ آور کی تیسری بیوی کا بیان ریکارڈ کر چکی ہے، پولیس نے وقوعہ کی جیو فینسنگ کرکے 500 کالوں کو شاٹ لسٹ کیا ہے جبکہ ملزمان تک جلد از جلد پہنچنے کے لیے ان کالز کو مزیدشاٹ لسٹ کیا جائے گا۔

    دھاندلی کے الزامات،سابق کمشنر راولپنڈی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    واضح رہے کہ امیر بالاج ٹیپو کے والد ٹیپو ٹرکاں والا کو 2010 میں درینہ دشمنی کی پاداش میں قتل کر دیا گیا تھا،امیر بالاج ٹیپو کو اتوار 18 فروری کی شب ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکےقتل کردیا گیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ اور 25 سال سےنامزد ملزم گوگی بٹ کا ذاتی ملازم ہے، قتل کے الزام میں پولیس نے گوگی بٹ کے گھرپرچھاپہ مارکرچارگن مینوں کے علاوہ حملہ آورکی بیوی کو بھی حراست میں لے رکھا ہے ،پولیس کی جانب سے انسپکٹر شکیل بٹ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، امیر بالاج ٹیپو شکیل بٹ کو چچا کہتا تھا اور اکثر تقریبات میں دونوں اکٹھےہوتے تھے، ویڈیومیں بالاج ٹیپو کےساتھ سب انسپکٹرشکیل بٹ نظرآرہاہے، آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی تحقیقاتی ٹیم نےشکیل بٹ کوحراست میں لیا۔

    اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج

    اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

  • گھوٹکی پولیس کی بروقت کارروائی، آزاد کشمیر کے رہائشی3 افراد کو اغواء ہونے سے بچا لیا

    گھوٹکی پولیس کی بروقت کارروائی، آزاد کشمیر کے رہائشی3 افراد کو اغواء ہونے سے بچا لیا

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی، آزاد کشمیر کے رہائشی تین افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا.

    ایس ایس پی گھوٹکی جناب محمد انور کھیتران صاحب کی ہدایات پر اہم مقامات پر پولیس کی تعیناتی اور بروقت انفارمیشن حاصل کرنے کے باعث آزاد کشمیر کے رہائشی عاصم راجہ ولد صابر حسین راجہ،،صابر حسین ولد عبداللہ راجہ،، ثاقب حفیظ ولد حفیظ احمد راجہ سکنہ تینوں افراد آزاد کشمیر والوں کو ڈاکوؤں کے جھانسے میں آکر کچے کی طرف جاتے ہوئے اغوا ہونے سے بچا لیا گیا۔

    خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ شہید دین محمد لغاری عبدالشکور لاکھو نے کچے کی طرف جانے والے راستے پیر زادہ پل پہ تین مشکوک اشخاص کو روک کر چیک کیا اور پوچھ گچھ کی تو،جنہوں نے اپنا تعلق آزاد کشمیر کے رہائشی عاصم ولد صابر حسین راجہ،صابر حسین ولد عبداللہ راجہ اور ثاقب حفیظ ولد حفیظ احمد راجہ بتایا۔

    دورانِ تفتیش مذکورہ اشخاص نے انکشاف کیا کہ ایک مکینک ہے اور ایک ایکسویٹر کا آپریٹر ہے،چند دنوں سے ایک نامعلوم شخص ان سے رابطے میں تھا جو سستے داموں پہ ایکسیویٹر کے لیئے انہیں اپنے پاس کچے کی طرف بلا رہا تھا۔

    بروقت کارروائی اور مزکورہ اشخاص کو اغوا ہونے سے بچانے پر ایس ایس پی گھوٹکی جناب محمد انور کھیتران صاحب کی جانب سے پولیس پارٹی کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کی ہدایات۔

    مزکورہ اشخاص کو جھانسے کے ذریعے بلا کر اغوا کرنے کی کوشش میں ملوث نامعلوم ملزمان کی شناخت کے لئے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نا معلوم موبائل فون نمبرز کے ذریعے نسوانی آواز، مظلوم کی مدد، کھانے کی دعوت، شادی کی تقریب میں شرکت، سیر و تفریح، شکار، نوکری کا لالچ، پر کشش کاروبار، سستے ٹریکٹر، گاڑی کی خریداری وفروخت یا اس قسم کے جھانسے میں آنے سے محتاط رہیں،نا معلوم موبائل فون نمبرز یا اشخاص کی جانب سے ایسی پیشکش کی صورت میں فوری پولیس سے رابطہ کریں.

  • سیالکوٹ :اونچی دکان پھیکا پکوان،مشہور نام پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں آگئے

    سیالکوٹ :اونچی دکان پھیکا پکوان،مشہور نام پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں آگئے

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)اونچی دکان پھیکا پکوان،مشہور نام پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں آگئے
    ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کشمیر روڈ سیالکوٹ میں گرینڈ آپریشن کیا ہے جس میں معروف ہوٹل اور سویٹس اینڈ بیکری پروڈکشن یونٹ کو 3لاکھ روپے جرمانہ عائداور 900لٹر دودھ، 1من سے زائد تیار مکسچر اور دیگر اجزاء موقع پر تلف کردیا گیا

    تفصیلات کے مطابق پروڈکشن ایریا میں زندہ کاکروچ اور چوہوں کے فضلات موجود پائے گئے۔ انتہائی ناقص سٹوریج اور پروڈکشن ایریا میں صفائی نا ہونے پربھاری جرمانے عائد کر دیے گئے۔ گندا واشنگ ایریا اور زنگ آلود گندے برتنوں کا استعمال کیا جا رہا تھا۔

    دکانوں اور گاڑیوں کی چیکنگ، غیر معیاری اور ملاوٹی 900لیٹر دودھ بھی تلف کردیا گیا۔ عاصم جاوید نے کہا ہے کہ زائدالمیعاد، ناقص اشیاء خورونوش کی فروخت کرنے والے کاروبار بند کر دیے جائیں گے۔ شاہراہوں اور چوک چوراہوں میں موجود فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جائے رہی ہے۔ ناقص، غیر معیاری اشیاء خوردونوش کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔

    پنجاب کے باسیوں تک معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ خوراک کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کیا جارہا ہے۔ جعلسازی کرنے والے معاشرے کا ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔

  • سیالکوٹ:پسرور میں قتل کے 2 مفرور ملزم گرفتار

    سیالکوٹ:پسرور میں قتل کے 2 مفرور ملزم گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض)پسرور میں قتل کے 2 مفرور ملزم گرفتار

    ایس ایچ او صدر نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے 2 مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان مقدمہ نمبر 138/24 بجرم 302 تھانہ صدر میں مطلوب تھے

    ملزمان حمزہ ولد ارشد اور اویس ولد شفیق نے فائرنگ کرکے علی رضا اور اس کے والد امتیاز کو قتل کر دیا تھا، ملزمان نے یکم فروری کو عاقی ماچھی گاؤں میں فائرنگ کرکے باپ بیٹا کو قتل کیا تھا.

  • سیالکوٹ:شب برات سے پہلے پولیس کی کارروائی،بڑی مقدار میں آتشبازی کا سامان برآمد ،ملزم گرفتار

    سیالکوٹ:شب برات سے پہلے پولیس کی کارروائی،بڑی مقدار میں آتشبازی کا سامان برآمد ،ملزم گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض)شب برات سے پہلے پولیس کی کارروائی،بڑی مقدار میں آتشبازی کا سامان برآمد ،ملزم گرفتار

    شب برات سے پہلے سیالکوٹ پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری تھانہ کوتوالی کے علاقے سے لاکھوں روپے مالیت کا آتشبازی کا سامان برآمد کر کے ملزم گرفتار، مقدمہ درج

    ایس ایچ او تھانہ کوتوالی کے کرائم فائٹر ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران چھاپہ مار کر ملزم پرویز ولد رحمت سکنہ سالو گجر گلی، محلہ پنساریاں کو حراست میں لیا جس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا آتشبازی سامان جس میں 5000 پیکٹ پٹاخے، 2000 ہوائیاں، 500 انار، 2000 مختلف اقسام پٹاخے اور 100 پیکٹ پھلجھڑیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا

    بعد ازاں ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نے پکڑے جانے والے آتشبازی کے سامان کو تلف بھی کر دیا۔ اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

  • اے این ایف کی چاغی میں کارروائی،2من آئس برآمد کرلی

    اے این ایف کی چاغی میں کارروائی،2من آئس برآمد کرلی

    چاغی : اینٹی نارکوٹکس فورس نے نوکنڈی روڈ چاغی میں کارروائی کے دوران 2من آئس برآمد کرلی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران 253 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 7 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، نوکنڈی روڈ چاغی میں خفیہ اطلاع پرایک کارروائی کے دوران 80 کلوگرام آئس قبضے میں لی گئی، پشاورمیں 4 مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدارتحویل میں لی گئی۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق علاوہ ازیں رنگ روڈ(پشاور)کےقریب 2 ملزمان سے 68 کلو گرام افیون اور 72 کلو گرام چرس برآمد کی گئی،حیات آباد ٹول پلازہ (پشاور)کے قریب 2 ملزمان سے9 کلوگرام چرس جبکہ لیبرکالونی(پشاور)کے قریب 2 ملزمان سے 9 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، پشاورکے جی ٹی روڈ پر ایک اور کارروائی کے دوران ملزم سے 8 کلوگرام چرس قبضے میں لی گئی، زخہ خیل خیبرمیں کارروائی کے دوران 6کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

    کرائے کے قاتل،173شوٹر لاہور میں،پنجاب میں13 ماہ میں 573 قتل کی اندھی وارداتیں

    لاہور،زیر تعمیر عمارت گرنے سے تین سالہ بچی کی موت

    میہڑ:معمولی بات پر جھگڑا،فائرنگ باپ زخمی، بیٹاجاں بحق