Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • میرپورماتھیلو:پکا چانڈیہ کے رہائشیوں کا خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے پرکھمبڑا پولیس کیخلاف احتجاج

    میرپورماتھیلو:پکا چانڈیہ کے رہائشیوں کا خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے پرکھمبڑا پولیس کیخلاف احتجاج

    میرپور ماتھیو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)مرید شاخ کے نواحی گاؤں پکا چانڈیہ کے رہائشیوں نے کھمبڑا پولیس کی جانب سے خواتین اور بچوں کو ہراساں کیے جانے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے

    تفصیلات کے مطابق تھانہ کھمبڑا کے گاؤں پکا چانڈیہ کے رہائشی گورنمنٹ ٹیچر شوکت میمن، بھورل اور اللہ جیوایا نے خواتین اور بچوں کے ہمراہ تھانہ کھمبڑا پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے رشتے دار حق نواز میمن والوں کا دشتی قبیلے سے تکرار چل رہی ہے ہمارا ان سے کوئی تعلق واسطہ نہیں،

    پولیس اہلکار رشید بھارو رشتہ داروں کے درمیان جھگڑے کی وجہ بتا کر ہراساں کر رہا ہے، ہمارے مویشیوں کو لے گیا اور ہمیں جھوٹے مقدمات کی دہمکیاں دے کر رشوت طلب کر رہا ہے ، جس کے خلاف ہم نے سیشن کورٹ گھوٹکی میں درخواست بھی دائر کرا دی ہے

    مظاہرین نے ایس ایس پی گھوٹکی، ڈی آئی جی سکھر ، آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے

  • سیالکوٹ:پولیس پر مبینہ ملزمان کی فائرنگ،  اقدام قتل کا ملزم ہلاک

    سیالکوٹ:پولیس پر مبینہ ملزمان کی فائرنگ، اقدام قتل کا ملزم ہلاک

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ) پولیس پر ملزمان کی فائرنگ سے اقدام قتل کا ملزم ہلاک، موٹر سائیکل پر سوار 4 ملزمان ملزم کو چھڑوانے آئے اور پولیس پر سیدھی فائرنگ کردی،فائرنگ کی زد میں آکر ملزم محسن اقبال ہلاک ہوگیا،ملزم نے گزشتہ روز 8 سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچے کی حالت تشویشناک ہے۔

    سیالکوٹ تھانہ کینٹ کے علاقہ ملے چک میں 4 نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ملزم محسن اقبال ہلاک ہو گیا،ملزم محسن اقبال کو پولیس نے گذشتہ روز اقدام قتل کے جرم میں گرفتار کیا تھا

    پولیس کے مطابق چاروں ملزمان ملزم محسن اقبال کو چھڑوانے آئے تھے جن کا تعاقب کیا گیا لیکن اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔

    ایس ایچ او تھانہ کینٹ الطاف اسحاق کے مطابق گاؤں بھیلووال سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ ملزم محسن اقبال نے بھیلووال کے 8 سالہ بچے علی حیدر کے سر پر اینٹیں ماریں اور اسے شدید مضروب کردیا،بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جو 24 گھنٹے سے زائد وقت گذر جانے کے بعد بھی وینٹیلیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

    پولیس کا شبہ ہے ملزم نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی اور مذاحمت پر مضروب کیا۔پولیس نے حملہ کرنے والے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

  • سیالکوٹ:پولیس کا کریک ڈاؤن ،سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد

    سیالکوٹ:پولیس کا کریک ڈاؤن ،سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ)پولیس کا کریک ڈاؤن ،سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد
    سیالکوٹ پولیس کا خونی کھیل پتنگ بازی کےخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے 2 ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کردئے

    ایس ایچ او تھانہ مراد پور انسپکٹر محمد رزاق معہ ملازمان و فیلڈسٹاف سکیورٹی برانچ نے دوران کارروائی کشمیر روڈ سے ملزمان محمد سلیمان ولد صابر خان سکنہ پشاور اورشرافت ولد غفور خان محلہ قاضیاں آباد جو صوابی پشاور سے پتنگیں لے کر آ رہے تھے کو گرفتار کیا تو ان کے قبضے سے 800 عدد پتنگیں اور 33 کیمیکل ڈوریں برآمد۔

    ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے حوالات جوڈیشل بھجوا دیا گیا۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ قاتل ڈور پھرنے سے متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں پتنگ مافیا کے خلاف کارروائی کا مقصد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے۔

    کریک ڈاؤن میں شامل پولیس افسران و جوانوں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

  • خیبر:ننھا بچہ پانی کی ٹینکی میں گر کر جاں بحق

    خیبر:ننھا بچہ پانی کی ٹینکی میں گر کر جاں بحق

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)ضلع خیبر میں ننھا بچہ پانی کی ٹینکی میں گر کر جاں بحق

    ضلع خیبر کے تحصیل جمرود میں ایک افسوسناک واقعہ رونماہوا ہے۔ جمرود کے علاقہ بکراباد میں پانی کی ٹینکی میں تین سالہ حیان ولد عامر گرگیا۔

    ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم موقعے پر پہنچ گئی اور بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے جمرود ہسپتال منتقل کردیا گیا
    جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔

  • کراچی اور گھوٹکی پولیس کی مشترکہ کارروائی،3 مغوی پولیس مقابلہ کے بعد بازیاب

    کراچی اور گھوٹکی پولیس کی مشترکہ کارروائی،3 مغوی پولیس مقابلہ کے بعد بازیاب

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)اے وی سی سی کراچی کی ٹیم اور گھوٹکی پولیس کی مشترکہ بہترین اور کامیاب کاروائی،مختلف جگہوں سے اغواء ہونے والے تین مغویوں کو،پولیس مقابلہ کے بعد بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

    مختلف جگہوں سے نامعلوم اغواء کار تین افراد محمد نظر ابڑو سکنہ نور شاہ تعلقہ اباڑو،، سبحان ملک سکنہ امیر آباد تعلقہ اباڑو اور جاوید عمر صدیقی سکنہ احمد آباد کراچی والوں کو اغواء کر کے کچہ لے گئے تھے۔

    جاوید عمر صدیقی کے اغواء کا مقدمہ اس کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سپر ہائی وے ضلع ایسٹ کراچی پہ کرائم نمبر 49/2024 دفعہ 365A,34 ت پ کے تحت درج کیا ہوا ہے۔

    آج اے وی سی سی کراچی کی ٹیم اور ایس ایچ او بیلو میر پور زاہد ملک اور اسکی ٹیم کو خفیہ ذرائع اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خبر ملی کہ ڈاکو/اغواء کار تین مغویوں کو کسی دوسری جگہ شفٹ کر رہے ہیں۔

    پولیس پارٹی فوراً نشاندہی والی جگہہ نزد ڈرنگ چاچڑ دم دما پر پہنچے تو ڈاکوؤں/اغواء کاروں نے پولیس کو آتا ہوا دیکھ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی،پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، ڈاکوؤں/اغواء کاروں نے اپنا گھیرا تنگ ہوتا ہوا دیکھ کر اور گرفتاری کے خوف سے، اغواء کار مغویوں کو چھوڑکر فرار ہو گئے،پولیس نے مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

    پولیس ان تینوں مغویوں کو بحفاظت اپنے ساتھ تھانہ بیلو میر پور پہ لے آئے اور قانونی کارروائی کے بعد انکو ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔

    ڈاکوؤں/اغواء کاروں کی گرفتاری کے لئے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    بازیابی کے بعد مغویوں نے ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران اور انکی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گھوٹکی پولیس کی کاوشوں کی بدولت آج ہم اغواء کاروں/ڈاکوؤں کی چنگل سے آزاد ہوے ہیں۔

    ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی جانب سے پولیس پارٹی کے لئے شاباشی کا پیعام

  • اوچ شریف:نواحی علاقے کے رہائشی  نے چوری اور جرائم سے توبہ کر لی ہے

    اوچ شریف:نواحی علاقے کے رہائشی نے چوری اور جرائم سے توبہ کر لی ہے

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف کے نواحی علاقے موضع چک مانک بستی گٹکا کے رہائشی محمد شوکت نے چوری اور جرائم سے توبہ کر لی ہے

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے موضع چک مانک کے نوجوان محمد شوکت نے اہلیان علاقہ کی موجودگی میں قرآن پاک پر حلف اٹھا کر چوری اور جرائم سے توبہ کر لی۔ توبہ کے وقت معززین شہری بھی موجود تھے۔

    محمد شوکت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اللہ پاک کی پاک کتاب پر حلف لیا ہے کہ آئندہ کبھی چوری اور جرائم نہیں کرونگا اور باعزت طریقے سے روزی کماؤں گا

    مزید انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک پاکستانی شہری ہوں مجھے کسی بھی قسم کے جرائم میں ملوث نہ کیا جائے

  • بیرون ملک سے آںیوالے 10 مسافر ویزوں کی جعلسازی پر گرفتار

    بیرون ملک سے آںیوالے 10 مسافر ویزوں کی جعلسازی پر گرفتار

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل نے پاکستان واپس آنے والے 10 مسافروں کو ویزوں کی جعلسازی پر گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے کے مطابق ویزوں کی جعلسازی میں ملوث ملزمان دبئی سے کراچی ائیر پورٹ پہنچے تھے، ان ملزمان میں عاشر رضا، حسنین اشرف، اویس اللہ، مستنصر اقبال، امیر حمزہ، ذیشان اعظم، بلال حسن، فیضان حسن، ارسلان افضل اور علی حمزہ شامل ہیں جب کہ ملزمان کا تعلق حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین سے ہے۔

    حکام کے مطابق ملزمان کے پاسپورٹس پر جعلی ویزے لگے ہوئے تھے، ویزوں پر ہولوگرام، واٹرمارک اور دیگر خصوصیات آویزاں نہیں تھیں جب کہ ملزمان کے ویزوں پر لگی مہریں بھی ٹمپرڈ شدہ تھیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان زیارت کے ویزوں پر ایران گئے تھے اور انہوں نے ایجنٹ سے 2 لاکھ فی کس کے عوض مذکورہ عراق کے ویزے حاصل کیے۔

    نوٹ کیا کہ پاکستان میں انتخابات عام طور پر مستحکم اور ہموار طریقے سے ہوئے،چین

    دوسری جانب ایف آئی اے نے جعل سازی میں ملوث ملزم کو اسلام آباد سےگرفتار کرلیا،ایف آئی اے کے مطابق ملزم فیض علی سید خودکو سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل ظاہر کرتا تھامملزم واٹس ایپ کے ذریعے مختلف سرکاری افسران کو کال کرتا اور دھمکاتا تھاملزم کے خلاف جعل سازی کے تحت ملک بھر میں مقدمات درج تھے۔

    پی سی بی اب کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا،لیکن کیوں؟

  • ڈیرہ غازیخان : مرغیوں کی آلائش سے بنایا گیا  500 لیٹر خوردنی تیل پکڑا گیا

    ڈیرہ غازیخان : مرغیوں کی آلائش سے بنایا گیا 500 لیٹر خوردنی تیل پکڑا گیا

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر خوراک میں جعل سازی کا ایک اور منصوبہ ناکام بنادیا گیا،ڈائریکٹر آپریشنز شہزاد خان مگسی کی سربراہی میں ملتان روڈ پر خوردنی تیل سے بھری گاڑی پکڑی گئی،پولٹری ویسٹ سے تیار 500 لٹر خوردنی تیل ضبط جبکہ سپلائر کے خلاف مقدمہ درج۔

    ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف پنجاب بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے ملتان روڈ پر خوردنی تیل سے بھری گاڑی دھر لی گئی۔ڈرمز کے اوپر سیلنگ اور لیبلنگ نہیں کی گئی تھی۔بغیر لیبلنگ کے کھلا آئل خوراک کی تیاری میں استعمال کیلئے سپلائی کیا جارہا تھا۔

    کارروائی ویجلنس ٹیم کی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔غیر معیاری تیل مختلف فوڈ پروڈکشن یونٹس، ہوٹلوں اور پاپڑ فیکٹریوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔خوردنی تیل کے سیمپل لے کر مزید جانچ کیلیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔

    اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک میں کھلے اور غیر معیاری آئل کا استعمال مہلک امراض کا باعث بنتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے معاشرے کیلیے ناسور، کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

  • سیالکوٹ:پولیس کے برائی کے دو اڈوں پر چھاپے ،11 مردوخواتین گرفتار

    سیالکوٹ:پولیس کے برائی کے دو اڈوں پر چھاپے ،11 مردوخواتین گرفتار

    سیالکوٹ(شاہد ریاض نمائندہ باغی ٹی س وی)مراد پور پولیس کا فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے ،دو قحبہ خانوں پر چھاپے ،11 افراد گرفتار

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایات پر ایس ایچ او مراد پور انسپکٹر میاں عبدالرزاق نے ٹیم کے ہمراہ گوہد پور اور مراد پور میں دو قحبہ خانوں پر چھاپے مار کر قابل اعتراض حالت میں 6 مرد اور 5 خواتین کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں

    گرفتار ملزمان میں تنزیلہ,رمشاء,عروج فاطمہ,شانزہ۔ایمان فاطمہ,عمران,یاسین,ذوہیب, توقیر خالد,علی رضا اور عامر شامل ہیں

    قبل ازیں بھی مراد پور پولیس نے قحبہ خانے پر چھاپے کے دوران متعدد مرد و خواتین کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کر کے ان پر مقدمات درج کئے تھے

  • تخت بھائی میں نوجوان کی ذبح شدہ لاش برآمد

    تخت بھائی میں نوجوان کی ذبح شدہ لاش برآمد

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ ) تخت بھائی کے علاقےساڑوشاہ میں جہازونو ڈاگ سے نوجوان کی ذبح شدہ لاش برآمد ہوئی ہے،مقتول کی شناخت طارق ساکن کامران کلی سے ہوئی،وجہ قتل تاحال معلوم نا ہوسکی،ذرائع

    تخت بھائی کامران کلی سے تعلق رکھنے والا طارق ولد شیرزادہ 32 سالہ نوجوان کی ذبح شدہ لاش پر اسرار طور پر تخت بھائی جہازونوں ڈاگ سے ملی
    ہے.اس ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اسٹیشن ساڑوشاہ کے ایس ایچ او ریاض خان جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو اٹھاکر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تخت بھائی منتقل کردیا ۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ مقتول نوجوان تخت بھائی مینا بازار میں لنڈے (کباڑ) کا کام کرتا تھا، گذشتہ شام اپنے موٹر سائیکل 125 پر کسی کام کے غرض سے گھر سے نکلا تھا جو واپس نہیں آیا اور صبح اس کی لاش ملی۔

    مقتول کی گردن کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ،اس اندوہناک واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ساڑوشاہ پولیس چکرا گئی۔ ملزمان تک رسائی کے لئے کیس کی باریک بینی سے تفتیش شروع کردی ۔