Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ڈسکہ آتش بازی کا سامان پھٹنے سے 2 جاں بحق ایک دونوں ٹانگوں سے معذور ہو گیا

    ڈسکہ آتش بازی کا سامان پھٹنے سے 2 جاں بحق ایک دونوں ٹانگوں سے معذور ہو گیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ)ڈسکہ میں آتش بازی کا سامان پھٹنے سے 2 دوست جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا دونوں ٹانگوں سے معذور ہو گیا
    ڈسکہ تھانہ صدر کے علاقہ منڈیکی گورائیہ میں تین دوست 22 سالہ عاصم 24 سالہ ارسلان اور 22 سالہ ذوالقرنین آتشبازی کا سامان تھیلے میں لیکر موٹر سائیکل پر گھر کی جانب جا رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا

    جس سے تینوں شدید زخمی ہو گئے جن کو طبعی امداد کے لیے ریسکیو 1122 عملہ نے سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کیا جہاں انکی حالت تشویش ناک ہونے پر لاہور ریفر کیا گیا

    جہاں عاصم اور ارسلان جاں بحق ہو گئے جبکہ ذوالقرنین کی دونوں ٹانگین کاٹ دی گئیں جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

  • تنگوانی :بااثر وڈیرے کے مقابلے میں الیکشن لڑنا مہنگا پڑگیا،مخالف امیدوارکو نامعلوم ڈنڈا برداروں نے لہولہان کردیا

    تنگوانی :بااثر وڈیرے کے مقابلے میں الیکشن لڑنا مہنگا پڑگیا،مخالف امیدوارکو نامعلوم ڈنڈا برداروں نے لہولہان کردیا

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )بااثر وڈیرے کے مقابلے الیکشن لڑنا مہنگا پڑگیا،مخالف امیدوارکو نامعلوم ڈنڈا برداروں نے لہولہان کردیا

    تفصیل کے مطابق سماجی شخصیت اور 2024 الیکشن میں حصہ لینے امیدوار محمد حنیف بجارانی جو انتخابات میں شکست کھاگئے تھے پر نامعلوم ڈنڈا بردار افراد نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا ،جسے شدیدزخمی حالت میں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا

    ذرائع کا کہنا کہ محمد حنیف بجارانی جو ایک سماجی شخصیت ہے اور 2024 الیکشن میں ایک بااثر وڈیرے کے سامنے الیکشن لڑنا اور اس کیخلاف الیکشن مہم چلائی،جس کی سزا دینے کیلئے نامعلوم ڈنڈا برداروں کے ذریعے حملہ کرایا گیا.

  • ڈہرکی : ہزارہ ایکسپریس ڈاؤن ٹرین سے  گر کرایک شخص جاں بحق

    ڈہرکی : ہزارہ ایکسپریس ڈاؤن ٹرین سے گر کرایک شخص جاں بحق

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ہزارہ ایکسپریس ڈاؤن ٹرین سے ایک شخص گر کر جاں بحق
    ڈہرکی میں پولیس کا بتانا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس ڈاؤن ٹرین سے ایک شخص گر کر جاں بحق ہو گیا ، جانبحق شخص کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی،

    پولیس کے مطابق ہزارہ ایکسپریس ٹرین پنجاب سے سندھ کی طرف جا رہی تھی ،جانبحق شخص کا تعلق پنجاب سے بتایا جا رہا ہے،

    ڈہرکی ریلوے اسٹیشن پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو سول ہسپتال منتقل کردیا .

  • تنگوانی:کشمور پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    تنگوانی:کشمور پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ)کشمور پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
    تنگوانی تھانے کی حدود انڈس ہائی وے موٹیو مل کے قریب، ڈاکو ڈکیتی کے ارادے سے کھڑے تھے ۔ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اور چھ ڈاکو فرار.

    پولیس ترجمان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت اشفاق احمد ولد غازی مزاری کے نام سے ہوئی ہے.گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل برآمد، ملزم کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال روانہ کیا گیا.

    ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم سنگین نوعیت کے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے. 1.FIR No. 07/2024 u/s 324,353,402,440,6/7 ATA PPC of PS Tangwani2. FIR No. 8/2024 u/s 23(i) a 25 SAA of PS Tangwani
    ملزم کا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

  • سیالکوٹ :خودکشی یاقتل24سالہ نوجوان سرمیں فائرلگنےسے جاں بحق

    سیالکوٹ :خودکشی یاقتل24سالہ نوجوان سرمیں فائرلگنےسے جاں بحق

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض کی رپورٹ)خودکشی یاقتل24سالہ نوجوان سرمیں فائرلگنےسے جان بحق،پسرورکے نواح بن باجوہ میں 24سالہ نوجوان سرمیں فائرلگنے سےجان بحق، واقعہ خودکشی یاقتل دونوں پہلوؤں پرتفتیش جاری

    لواحقین کیمطابق 24سالہ محمدسبحان ولد مختار احمد رات کوسویاہواتھاصبح دیکھاتوسرمیں گولی لگنے سے موت کے منہ میں جاچکاتھااوراسکی نعش بسترپرپڑی تھی

    اطلاع پرتھانہ صدرپولیس نے موقع پرپہنچ کرنعش کوقبضہ میں لیکرکاروائی شروع کردی ہے،ابھی تک قتل یاخودکشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ہیں

  • حافظ آباد میں فائرنگ،ن لیگی رہنما قتل

    حافظ آباد میں فائرنگ،ن لیگی رہنما قتل

    پنجاب کے شہر حافظ آباد میں گولیاں چل گئیں، ن لیگی رہنما سابق ناظم کی موت ہو گئی

    واقعہ مگھوگی کے قریب پیش آیا، فائرنگ کے واقعہ میں ن لیگی رہنما عمر دراز گوندل چل بسے، پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے مطابق عمر دراز گوندل ایک شادی کی تقریب میں جا رہے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا، عمر دراز گوندل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ہیں.پولیس کاکہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا، کہا جا رہا ہے کہ عمر دراز گوندل ن لیگی رہنما عطا تارڑ کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے

    عمر دراز گوندل آف کوٹ غازی گوندل کا نمازِ جنازہ آج مؤرخہ 17/02/2024 بروز ہفتہ بوقت دوپہر 2 بجے بمقام کوٹ غازی گوندل تحصیل پنڈی بھٹیاں ضلع حافظ آباد میں ادا کیا جائے گا۔

    پی ایس ایل 9 کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9“ ٹکٹوں کی پری بکنگ کا اعلان

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن کل سے شروع ہونے والا ہے

    انتظار ختم پی ایس ایل 9 کا میلہ آج سے سجے گا

  • دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام’ کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گردگرفتار’اسلحہ برآمد

    دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام’ کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گردگرفتار’اسلحہ برآمد

    سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں کے7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 164خفیہ آپریشنز کئے گئے جن کے دوران165مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اورکالعدم تنظیموں 7 دہشت گردوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیاگیا۔گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میںرحیم شاہ’حسنین معاویہ’مرتضی حسن’ محمد عثمان ‘رحمت اللہ ‘عثمان سعید اور کاشف ندیم شامل ہیں’ جن کا تعلق کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان’ القاعدہ اورلشکرجھنگوی سے ہے۔ان مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری منڈی بہائوالدین ‘بہاولپور ‘لاہور’ گوجرانوالہ’جھنگ’میانوالی ‘ لیہ ‘ ساہیوال اورمیانوالی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد 3048 گرام، ہینڈ گرنیڈ 1، آئی ای ڈی بم 2، ڈیٹونیٹرز 6، حفاظتی فیوز وائر6 فٹ، پستول 30 بورایک عدد بمعہ 16 گولیاں، پرائما کارڈ 12 فٹ، کالعدم تنظیم کے رسالے 2’ اسٹیکرز، رسید بک 10، موبائل فون 1 اور 38050 روپے نقدی برآمد کئے گئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں نے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ دہشتگردانہ کاروائی میں اہم تنصیبات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے خلاف 7ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کے لیے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے سی ٹی ڈی پنجاب نے 935 کومبنگ آپریشنز کیے گئے ان کومبنگ آپریشنز کے دوران36056افراد کو چیک کیا گیا،48مشتبہ افراد کو گرفتار60ایف آئی آر درج جبکہ30بازیابیاں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اوردہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر اطلاع کریں۔

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • شیخوپورہ اور بھکر میں حادثات ، ایک ہی خاندان کے6 افراد سمیت 8جاں بحق

    شیخوپورہ اور بھکر میں حادثات ، ایک ہی خاندان کے6 افراد سمیت 8جاں بحق

    شیخوپورہ میں کالا شاہ کاکو میں جی ٹی روڈ پر کار، ٹرک اور مزدا ڈالہ میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ظہیر اس کی اہلیہ ارم، بیٹے ایان اور عبدالوہاب دیگر جاں بحق ہونیوالوں میں شہباز اور ایمان شامل ہیں۔ریسکیو کے مطابق حادثے میں 4 افرادشدید زخمی بھی ہوئے جن میں3شمیم، نسیم اور خدیجہ کی حالت تشویشناک ہے۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کا شکار خاندان ملتان سے گوجرانوالہ جارہا تھا تاہم جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ضلع بکھر میں ماہنی چوک کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔
    ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال ریفر کردیا گیا ہے تاہم حادثہ کار کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

  • ننکانہ: ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ڈی ایس پی ٹریفک دفتر کے سامنے موجود کچرے کے بڑے ڈھیر کو آگ لگادی

    ننکانہ: ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ڈی ایس پی ٹریفک دفتر کے سامنے موجود کچرے کے بڑے ڈھیر کو آگ لگادی

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ڈی ایس پی ٹریفک دفتر کے سامنے موجود کچرے کے بڑے ڈھیر کو آگ لگادی،ڈی ایس پی ٹریفک پولیس کے احاطہ میں زہریلےدھوئیں کے باعث شہریوں کا سانس لینا دشوار ہوگیا

    ننکانہ صاحب کی ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے ڈی ایس پی ٹریفک دفتر کے سامنے موجود کچرے کے بڑے ڈھیر کو آگ لگادی جس کے باعث ہر طرف دھوئیں کا راج ڈرائیونگ ٹیسٹ پر آئے ہوئے لوگوں اور رہائشی آبادی کے لیے سانس لینا دشوار ہوگیا

    دھوئیں نے آس پاس کی آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ایک طرف تو حکومت پنجاب نے آلودگی پھیلانے والے بھٹوں اور فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن دوسری جانب ننکانہ صاحب کی انتظامیہ حکومت پنجاب کے احکامات کو دھوئیں کی شکل میں ہوا میں اڑا رہی ہے شہریوں اور سول سوسائٹی نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • ڈیرہ غازیخان:موٹر سائیکل ڈکیتی کرنے کی کوشش،ڈکیت ہلاک ،2 راہگیر زخمی

    ڈیرہ غازیخان:موٹر سائیکل ڈکیتی کرنے کی کوشش،ڈکیت ہلاک ،2 راہگیر زخمی

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبربھٹی )موٹر سائیکل ڈکیتی کرنے کی کوشش،ڈکیت ہلاک ،2 راہگیر زخمی
    تفصیل کے مطابق تھانہ کالا کے علاقے کالا کالونی میں ڈاکووں کی راہگیر سے موٹر سائیکل ڈکیتی کرنے کی کوشش،اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کالا، شہزاد افضل ASI معہ ٹیم موقع پر پہنچ گئے۔

    پولیس کے پہنچتے ہی ڈاکوؤں کی پولیس اور عوام پر اندھا دھند فائرنگ،فائرنگ کی زد میں آ کر ڈاکوؤں کا اپنا ساتھی بلال عرف بلالی ہلاک جبکہ دو راہگیر ارشاد حسین اور خادم حسین زخمی ہوگئے ،

    طیش میں آئی عوام کی طرف سے ڈاکوؤں کو مارنے کی کوشش،ایس ایچ او تھانہ کالا نے ڈاکووں کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا۔جبکہ مشتعل عوام الناس کی طرف سے sho تھانہ کالا اور نفری پر بھی تشدد کرنے کی کوشش کی گئی

    ایس پی انوسٹی گیشن بختیار احمد سرکل آفیسر اور دیگر نفری ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،تھانہ کالا پولیس مزید قانونی کارروائی عمل میں لا رہی ہے،ڈیرہ غازیخان پولیس کے جوان عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لئے الرٹ ہیں۔