Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ضلع خیبرمیں بارشیں ، مکانوں کی چھتیں گرنے سے متعدد زخمی

    ضلع خیبرمیں بارشیں ، مکانوں کی چھتیں گرنے سے متعدد زخمی

    ضلع خیبر میں کل سے بارش جاری، مختلف واقعات میں کمروں کی چھتیں گر گئیں
    باغی ٹی وی رپورٹ ،ضلع خیبر کے تحصیل باڑہ آکاخیل ،سلطان خیل ، بلال خیل کلے میں سعیداللہ نامی شخص کے گھر کا برآمدہ حالیہ بارش کی وجہ سے مکمل گر گیا جس میں دو خواتین زخمی ۔

    مقامی ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    دوسرے واقعہ میں ضلع خیبر کے تحصیل جمرود ٹیڈی بازار میں کل سے جاری بارش کی وجہ سے عبدالدیار کے گھر کا برآمدہ گر گیا ،ذرائع کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ گھر کے سامان کو نقصان پہنچا ہے۔

  • ٹیپو ٹرکاں والا  کا بیٹا امیر بالاج قتل،طیفی بٹ مقدمے میں نامزد

    ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج قتل،طیفی بٹ مقدمے میں نامزد

    امیر بالاج ٹیپو کی نماز جنازہ ادا، حملہ آور کی بھی شناخت ہو گئی
    امیر بالاج ٹیپو کی نماز جنازہ شاہ عالم مارکیٹ چوک میں ادا کردی گئی، امیر بالاج کی جسدخاکی تدفین کیلئے میانی صاحب قبرستان روانہ ،نماز جنازہ میں سماجی،سیاسی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شادی کی تقریب میں گولیاں چل گئیں، ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کی فائرنگ سے موت ہو گئی

    واقعہ چوہنگ کے قریب شادی ہال میں پیش آیا،فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، امیر بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا ہے،فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب امیر بالاج ٹیپو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس کے سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا،تقریب میں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی جس سے امیر بالاج ٹیپو سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، امیر بالاج ٹیپو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، تاہم یہ کس گروپ نے کیا ہے اس کی تحقیقات جاری ہیں،

    واضح رہے کہ امیر بالاج کا باپ ٹیپو ٹرکاں والا بھی 14 سال پہلے دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا تھا، ٹیپو ٹرکاں والا کو 2010 میں دبئی سے واپسی پر قتل کیا گیا تھا،بالاج قتل واقعہ کے بعد میں خوف ھراس پھیل گیا ہے،گینگ وار شروع ھونے کا خطرہ ہے،

    میر بلاج ٹیپو کے قتل کے مقدمہ میں گوگی بٹ اورطیفی بٹ کو نامزد کردیا گیاہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے.

    امیر بالاج ٹیپو کو قتل کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور کی شناخت مظفر حسین کے نام سے ہوئی ہے، حملہ آور شیخوپورہ کے نواحی گاؤں کا رہائشی تھا،پولیس نے حملہ آور کی شناخت کے لیے نادرا سے رابطہ کیا تھا،حملہ آور نے سیلفی ویڈیو بنانے کے بہانے امیر بالاج پر حملہ کیا، ملزم مظفر حسین تقریب میں 3بار امیربالاج کے سامنے گیا، امیر بالاج کے بھائی مصعب اور سکیورٹی نے ہٹایا،شیخوپورہ کے رہائشی مظفر حسین کو تقریب میں موجود 3گروپوں نے نوٹس کیا، ملزم مظفر حسین نے ایک روز قبل ہی نیا موبائل فون اور سم خریدی،ملزم مظفر حسین کے موبائل کی فون سم کراچی کی رہائشی خاتون لطیفاں بی بی کے نام پر نکلی، جیسے ہی امیر بالاج شادی کی تقریب سے نکلا،ملزم نے سیدھی سائیڈ سے پورا برسٹ چلایا،ملزم مظفر حسین نے 3 سے 4 شادیاں کررکھی ہیں ، ملزم مظفر حسین امیر بالاج پر فائرنگ کے دوران ہی گولی لگنے سے ہلاک ہوا

    بالاج ٹیپو لاہور کے انڈر ورلڈ کے سابق ڈان عارف امیر عرف ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے اور بلا ٹرکاں والے کے پوتے تھے،ان کے والد عارف امیر عرف ٹیپو ٹرکاں والے کو خرم اعجاز نامی ملزم نے 2010 میں لاہور ایئرپورٹ کی پارکنگ میں فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جبکہ ان کے دادا بلا ٹرکاں والے کو عبدالوحید نامی شخص نے ان کے ڈیرے پر گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

    امیر بالاج ٹیپو کے قتل اور ساتھیوں کے زخمی ہونے کا معاملہ،پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے حملہ آور کے موبائل فونز پر آنے اور جانے والی دو دن کے نمبرز کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو بھجوادیا۔تفتیشی ٹیموں نے حملہ آور کے موبائل فون سے ملنے والے نمبرز کی لوکیشنز حاصل کر کے تین افراد کو حراست میں لیا۔تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ کروانے کا فیصلہ کیا۔آپریشن۔انویسٹی گیشن اور ارگنائزڈ کرائم یونٹ کی تین ٹیمیں ملزمان کی فردر گرفتاری کے لیے تشکیل دے دیں ۔زخمی عثمان کی ہسپتال میں حالت نازک بیان کی جارہی ہے۔

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی

    88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

    لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

    13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

  • میہڑ: بچوں کی بات پرجھگڑا ،8بچوں کی ماں جاں بحق ، 2افراد زخمی

    میہڑ: بچوں کی بات پرجھگڑا ،8بچوں کی ماں جاں بحق ، 2افراد زخمی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) بچوں کی بات پرجھگڑا ،8بچوں کی ماں جاں بحق ، 2افراد زخمی
    تفصیل کے مطابق میہڑ کے نواحی گاؤں کھڑا ولیج میں بچوں کی بات پر کھوسہ برادری کے 2گروپ میں جھگڑا، ڈنڈے اور اینٹیں لگنے سے 8بچوں کہ ماں مسماۃ راحت خاتوں جاں بحق ہوگئی

    جبکہ جاں بحق ہونے والی عورت کے 2بیٹے صاحب کھوسو اور یاسین کھوسو شدید زخمی ہوگئےہیں، پولیس نے لاش اور زخمیوں کو میہڑ تحصیل ہسپتال منتقل کرکےقانونی کارروائی شروع کردی ہے

  • سیالکوٹ:کوٹلی لوہاراں پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

    سیالکوٹ:کوٹلی لوہاراں پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی ( شاہد ریاض سے) تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،پولیس نے شہزاد عرف گلو کے قبضہ سے 1520 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کسی بھی طرح کی رعایت نہیں برتی جائے گی، ایس ایچ او

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کی خصوصی ہدایت پر تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف متحرک تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس چوک کھجوری وال گشت پر مامور تھی کہ سیالکوٹ کی جانب سے ایک رکشہ میں سوار منشیات فروش شہزاد عرف گلو کھجوری وال چوک میں اترا جس نے ہاتھ میں سیاہ رنگ کا شاپر پکڑا ہوا تھا جسے پولیس نے مشکوک جان کر قابو کیا اور ہاتھ میں پکڑے شاپر کی جامعہ تلاشی لی جس میں ڈھیلا نما چرس برآمد ہوئی

    جس کا وزن کرنے پر 1520 گرام پائی گئی ،ملزم کو فوری حراست میں لے لیا گیا ملزم منشیات نوش اور فروش کے لیے لے جا رہا تھا جس پر ارتکاب جرم کرتے ہوئے منشیات فروش کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا

    اس موقع پر ایس ایچ او کوٹلی لوہاراں کا کہنا تھا کہ منشیات ایک ایسی لعنت ہے جو نسلوں کو تباہ برباد کر دیتی ہے اور ایسے عناصر معاشرے کے ناسور ہیں جن کے خلاف سیالکوٹ پولیس ہمیشہ کارروائیاں جاری رکھے گی

  • سیالکوٹ :سمبڑیال, پولیس کی کارروائی،پتنگ ڈیلر 300 پتنگوں سمیت گرفتار

    سیالکوٹ :سمبڑیال, پولیس کی کارروائی،پتنگ ڈیلر 300 پتنگوں سمیت گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ) سمبڑیال, پولیس کی کارروائی،پتنگ ڈیلر 300 پتنگوں سمیت گرفتار
    سمبڑیال پٹرولنگ پوسٹ ساہووالہ پولیس ٹیم نے پتنگ ڈیلر سے 300 پتنگیں برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا ، تھانہ سمبڑیال پولیس کے حوالے کرکے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

    ڈی ایس پی پٹرولنگ سیالکوٹ عرفان الحق سلہریا کی پتنگ فروشی کے خلاف ضلع بھر میں جاری مہم کے دوران سمبڑیال پٹرولنگ پولیس ساہووالہ کے انچارج عمران علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی

    سمبڑیال موڑ پر دوران ناکہ بندی پتنگ ڈیلر عدنان احمد ولد امجد علی سکنہ حویلیاں ایبٹ آباد سے شہریوں کو فروخت کے لئے لائی گئی کارٹن میں موجود 300 پتنگیں اور ڈور برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ سمبڑیال میں پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے

  • میرپورماتھیلو: 11 سالہ لڑکی سے زیادتی کا ملزم  گرفتار

    میرپورماتھیلو: 11 سالہ لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار) 11 سالہ لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار
    ایس ایچ او تھانہ جروار صدرالدین لک نے مختلف جگہوں پر چھاپے مارنے کے بعد بالآخر جروار کے نواحی گاؤں محمد علی بوزدار میں 11 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی میں ملوث ملزم کوگرفتار کرلیا ہے

    گزشتہ روز تھانہ جروار کی حدود میں ایک درندہ صفت شخص نے 11 سالہ بچی رانی بنت مصری لغاری سکنہ گوٹھ محمد علی بوزدار کو ملزم اللّٰہ بچایو ولد برکت لغاری نے گندم کے فصل میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا

    اس واقعہ کا ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او جروار صدر الدین لک کو فوری طور مقدمہ درج کر کے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں
    میرپورماتھیلو: نواحی گاؤں محمد علی بوذدار میں 11 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

    ایس ایچ او تھانہ جروار بمہ اسٹاف فوراً جائے وقوعہ پر گئے،اور بچی کا ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ کرایا،

    پولیس رات سے ہی اس واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارکارروائیوں کا آغاز کردیا تھا ، آج ایس ایچ او تھانہ جروار صدرالدین لک نے بچی سے مبینہ زیادتی کےملزم کو گرفتار کرلیا۔

  • میرپورماتھیلو: نواحی گاؤں محمد علی بوذدار میں 11 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

    میرپورماتھیلو: نواحی گاؤں محمد علی بوذدار میں 11 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار)جروار کے نواحی گاؤں محمد علی بوذدار میں 11 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی میں ملوث ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔

    تفصیلات کے مطابق جروار کے نواحی گاؤں محمد علی بوزدار میں سفاک نوجوان اللّٰہ بچایو ولد برکت لغاری نے 12 سالہ معصوم بچی رانی دختر مصری لغاری کو گھر کے باہر اکیلا دیکھ کرقابو کرلیا مبینہ طور پر بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اس دوران بچی بے ہوش ہوگئی تو لڑکی کو گھر کے باہر پھینک کرفرار ہوگیا۔

    لڑکی کی تلاش کے دوران مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی گھر کے باہر بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی۔ اس کے والدین اسے بے ہوشی کی حالت میں جروار تھانے لے گئے۔

    متاثرہ لڑکی کے بھائی وارث لغاری اور والدہ مسماۃ دادلی نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر ملزم کوگرفتار کر کے غیرجانبدارانہ تحقیقات کی روشنی میں ملزم کو قرارواقعی سزا دینے کامطالبہ کیا ہے

    پولیس ترجمان کے مطابق اس واقعہ کا ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او جروار صدر الدین لک کو فوری طور مقدمہ درج کر کے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

    ایس ایچ او جروار بمہ اسٹاف فوراً جائے وقوعہ پر گئے،اور بچی کو ہسپتال لے جا کر جہاں بچی کا میڈیکل چیک اپ کرایا،میڈیکل رپورٹ پیر کو آئے گی۔

    پولیس رات سے ہی اس واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے ملزم کے گھر میں موجود ہے،لیکن ملزم گھر چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے۔
    بہت جلد اس درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    پولیس نے بچی کی والدہ مسمات دادلی کی مدعیت میں کرائم نمبر 11/2024 دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر دیا ہے۔

  • لسبیلہ : 2 بسوں میں تصادم ، 5 مسافر جاں بحق

    لسبیلہ : 2 بسوں میں تصادم ، 5 مسافر جاں بحق

    بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں 2 مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    لسبیلہ میں کوسٹل ہائے وے کنڈے واری کے مقام پر 2 مسافر بسوں میں تصادم ہوا ہے، افسوسناک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

    ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    پولیس کے مطابق مسافر کوچ جاوید کوچ کراچی سے گوادر جارہی تھی جبکہ الممتاز کوچ گوادر سے کراچی جارہی تھی۔

  • کراچی میں ایم کیو ایم کا کارکن بیوی کے سامنے قتل

    کراچی میں ایم کیو ایم کا کارکن بیوی کے سامنے قتل

    کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن کو نامعلوم افراد نے بیوی کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مقتول اپنے سسرالی رشتے داروں کے گھر آیا تھا ، مقتول ایم کیو ایم پاکستان کا کارکن اور 2 بچوں کا باپ 35 سالہ ریحان تھا جسے سینے پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ، واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا کوئی اور وجہ فوری طور پر تعین نہیں ہو سکا

    ابتدائی معلومات کے مطابق ریحان اپنی اہلیہ کی خالہ کے گھر آیا تھا اور جب وہ واپس اپنے گھر سرجانی کنیز فاطمہ جانے کے لیے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان آئے جنھیں دیکھ کر ریحان نے اہلیہ کو گھر کے اندر دھکا دیا اور پھر اسی دوران گولی چلنے کی آواز آئی جس کے بعد ریحان زخمی ہو کر سڑک پر گر گیا، مقتول کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سرجانی ٹاؤن سیکٹر سے تھا جو کہ یوسی تھری کا جوائنٹ انچارج اور کیبل کا کام کرتا تھا۔

    یرہ اسماعیل خان میں پولیس نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیو ایم پاکستان کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی شیخ عبداللہ بھی جناح اسپتال پہنچے جہاں انہیں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول ریحان ایم کیو ایم پاکستان کا ذمہ دار ساتھی تھا، مقتول کی اہلیہ نے بتایا کہ 2 افراد آئے جنہوں ںے فائرنگ کی تھی جبکہ مقتول ریحان سے کوئی چیز نہیں چھینی گئی-

    جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں آپریشنز، 9 دہشتگرد ہلاک ،1 سپاہی شہید

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا کوئی اور وجہ اس حوالے سے تمام پہلوؤں پر تحیقیقات کی جا رہی ہے جبکہ جائے وقوعہ سمیت ملزمان کے فرار ہونے والے راستوں پر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت میں مدد مل سکے ۔

    ڈسکہ آتش بازی کا سامان پھٹنے سے 2 جاں بحق ایک دونوں ٹانگوں سے معذور …

  • وزیر اعلیٰ کے پی کے سیکیورٹی انچارج  سمیت دو افراد قتل،بڑا بھائی صدمے سے چل بسا

    وزیر اعلیٰ کے پی کے سیکیورٹی انچارج سمیت دو افراد قتل،بڑا بھائی صدمے سے چل بسا

    پشاور: نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سیکیورٹی اسکواڈ انچارج وکیل خان کو ساتھی سمیت قتل کردیا جبکہ واقعہ میں دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : واقعہ ضلع مالاکنڈ میں درگئی کے علاقے ہریان کوٹ میں اس وقت پیش آیا جب انسپکٹر وکیل خان اپنے ساتھی اور بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر جارہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جسس سے انسپکٹر وکیل ساتھی سمیت جاں بحاق ہو گئے جبکہ دو بچے زخمی ہوئے-

    واقعہ کے بعد مالاکنڈ لیویز نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردئیے،مذکورہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وکیل خان کے بھائی مالاکنڈ لیویز کے صوبیدار(ر) سعیداللہ صدمہ برداشت نہ کرسکے اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، جب کہ ہریان کوٹ کے مقامی لوگوں نے واقعہ کے خلاف درگئی بازار میں احتجاج کیا اور نعرے لگائے مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا-

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا

    دوسری جانب نگراں وزیراعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے اور انہیں جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

    جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں آپریشنز، 9 دہشتگرد ہلاک ،1 سپاہی شہید