Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • تنگوانی: پولیس کا کچے کے علاقے میں ریڈ آپریشن,دو مغوی بازیاب،ڈاکوؤں کے ٹکانے مسمار

    تنگوانی: پولیس کا کچے کے علاقے میں ریڈ آپریشن,دو مغوی بازیاب،ڈاکوؤں کے ٹکانے مسمار

    تنگوانی، باغی ٹی وی(نامہ نگار منصوربلوچ) پولیس کا کچے کے علاقے میں ریڈ آپریشن,دو مغوی بازیاب،ڈاکوؤں کے ٹکانے مسمار

    تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ تنگوانی کی حدود میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن ریڈ بھلکانی اور بھیو گینگ کے خلاف جاری ہے اور پولیس نے کچے کے تمام تر راستے بند کر دیئے.

    تنگوانی پولیس نے دو مغوی مورزادو گجرانی اور بجارانی کو اپریشن کے دوران بازیاب کرنے کا کہا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مغوی کو وارثوں نے پیسے دیکر بازیاب کروایا ہے

    دوسری جانب آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں جدید مشینری سمیت پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے. آپریشن میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر مسمار کردیا گیا ہے

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مزید سرچنگ جاری ہے، ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کاکہنا ہے کہ آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خاتمے اور امن امان کی صورتحال بحال ہونے تک جاری رہے گا۔

  • رضوانہ تشدد کیس، سول جج کی اہلیہ پر فرد جرم عائد

    رضوانہ تشدد کیس، سول جج کی اہلیہ پر فرد جرم عائد

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے رضوانہ تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ ملزمہ صومیہ عاصم پر فرد جرم عائد کردی ہے

    عدالت میں کیس کی سماعت سول جج عمر شبیر نے کی،کمسن ملازمہ رضوانہ کی والدہ اور ملزمہ صومیہ عاصم اپنے اپنے وکلا کے ساتھ عدالت پیش ہوئیں،دوران سماعت عدالت نے فردجرم پڑھ کر سنائی،ملزمہ صومیہ عاصم نے صحت جرم سے انکار کر دیا ،عدالت نے ملزمہ صومیہ عاصم کے خلاف ٹرائل کا باقاعدہ آغاز کردیا ہ، عدالت نے اگلی سماعت پر گواہان کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کر لیا، عدالت نے کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی،

    گزشتہ برس24 جولائی کو تھانہ ہمک میں سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ پر ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ درج ہوا ،کمسن بچی رضوانہ کو ملازمت پر رکھنے کے الزام کی صفائی دینے تاحال سول جج شامل تفتیش نہ ہوئے۔ کمسن بچی کو ملازمت پر رکھنے اور تشدد سے محفوظ رکھنے کے الزام میں سول جج کو شامل تفتیش کرنا تھا۔ پہلے لاہور ہائیکورٹ پھر سیشن جج راولپنڈی کے ذریعے سول جج سے تفتیش کا کہا گیا۔ سول جج عاصم حفیظ جے آئی ٹی سربراہ اور تفتیشی کو بلا کر تحقیق کا حصہ بننا چاہتے ہیں،سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ بچی پر سونا چوری کرنے اور بچے کو نیند کی گولیاں دینے پر تشدد کرتی رہیں۔

    عاصم حفیظ کو لاہور ہائیکورٹ او ایس ڈی بنا چکی ہے، جس کے بعد انہیں طلب کیا گیا تھا، تا ہم وہ نہیں پیش ہو رہے،جے آئی ٹی کو بھی ملزمہ کے شوہر سے بطور جج کوشامل کرنا مشکل تھا ،جے آئی ٹی کی جانب سے جج کو شامل تفتیش کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع بھی کیا گیا تھا،جے آئی ٹی متاثرہ بچی کے والدین اور ملزمہ کا بیان ریکارڈ کر چکی ہے

    جج عاصم حفیظ بار بار طلبی کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے

     اسد شاہ کی بیوی حنا شاہ کے بہت مظالم برداشت کئے،

    13 سالہ گھریلو ملازمہ عندلیب فاطمہ تشدد کیس کی سماعت

    راجہ پرویز اشرف نے بچوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اظہار تشویش کیا

    گھریلو تشدد کی شکار بچی رضوانہ کو 4 ماہ تک جنرل اسپتال میں زیر علاج رکھنے کے بعد ڈسچارج

  • نجی پلازہ سے خاتون کی چھلانگ سے موت،قاری زورا بہادر کا بیٹا ملوث نکلا

    نجی پلازہ سے خاتون کی چھلانگ سے موت،قاری زورا بہادر کا بیٹا ملوث نکلا

    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نجی پلازے سے خاتون کے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ،اب خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،انکشاف سامنے آیا ہے کہ خاتون کامبینہ طور پر قتل جمعیت علماء پاکستان کے رہنما قاری زوار بہادر کے بیٹے نے کیا،

    ڈیفنس کے علاقے میں خاتون کا نجی پلازہ سے گر کر ہلاکت کا معاملہ،قتل کے مقدمہ کا نامزد ملزم حماد معروف عالم دین کا بیٹا نکلا، ملزم حماد مرکزی راہنما جمعیت علمائے پاکستان قاری زوار بہادر کا بیٹا ہے،اطلاعات کے مطابق گرفتاری کے وقت ملزم حماد نشے میں تھا،میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم حماد نے مقتولہ کو 4 روز سے حبس بیجا میں رکھا ہوا تھا,ملزم حماد نے مقتولہ حلیمہ کو 2 دن گلبرگ کے نجی ہوٹل میں رکھا،ملزم بعد ازاں ڈیفنس جی پلازہ کے فلیٹ میں خاتون کو لایا،پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتولہ سے زیادتی ہوئی ہے

    پولیس نے قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق خاتون ملزم حماد کے ہمراہ شاپنگ کے لئے موجود تھی، اہلخانہ نے الزام لگایا کہ حلیمہ کو قتل کیا گیا ہے، مقدمہ مدعی نے کہا کہ میری والدہ کام کے سلسلہ میں حماد کے پاس گئی تھیں، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،

    پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق عمارت سے گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کیولری گراؤنڈ کی رہائشی تھی

     ‏بہت سے مردوں کا خیال ہے بیوی ہوتے ہوئے بھی انہیں سب چیزوں کی اجازت ہے

    خاتون رکن پارلیمنٹ ایوان کے اندر بھی جنسی حملوں سے محفوظ نہ رہیں

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

  • سرا روغہ وزیرستان ،سراروغہ کے  اندھے قتل کا ڈراپ سین، ملزمان گرفتار

    سرا روغہ وزیرستان ،سراروغہ کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، ملزمان گرفتار

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )سرا روغہ وزیرستان ،سراروغہ کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، ملزمان گرفتار
    ضم شدہ قبائلی اضلاع کے ضلع جنوبی وزیرستان اپر پولیس کی کامیاب کارروائی گزشتہ دنوں تھانہ تیارزہ کے حدود میں قتل کئے جانے والے موٹر کار ڈرائیور فتح شیر ولد شیرخان سکنہ سراروغہ کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ملزمان گرفتار

    وزیرستان ٹائمز رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان عدنان خان ولد گل ولی اور رحیم شاہ ولد گل زادہ سکنان تحصیل سراروغہ سے آلہ قتل اور مقتول کی گاڑی برآمد ملزمان کا دوران تقتیش اعتراف جرم

    12 فروری ایس ایچ او تیارزہ تیمور خان کو اطلاع ملی کہ کونڈ سیرائی کے مقام پر ایک نامعلوم نوجوان کی قتل شدہ/ مسخ شدہ نعش روڈ پر پڑی ہے جو کسی نامعلوم ملزم/ملزمان نے اسلحہ آتش سے فائر کرکے قتل کرنے کے بعد نعش جلا دی گئی ہے ،نعش کو تحویل میں لیکر معلوم کرنے پر مقتول کی شناخت فتح شیر ولد شیر خان قوم محسود سکنہ سراروغہ جوکہ موٹر کار ڈرائیور سے ہوئی

    واقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان اپر ملک حبیب خان نے فورا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل ہدایت اللہ خان ایس ایچ او تیارزہ تیمور خان اور ایس ایچ او سراروغہ نیاز محمد خان کو ملزم/ ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا.

    ڈی پی او کے سربراہی اور ڈی ایس پی سرکل ہدایت اللہ خان کے قیادت میں ایس ایچ او تیارزہ تیمور خان ایس ایچ او سراروغہ نیاز محمد خان نے تحقیقات کا آغاز کیا جدید سائنسی آلات اور مختلف ذرائع کے استعمال اور انتہائی محنت کے بدولت اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوے 24گھنٹوں کے اندر مقتول کے ہی گاوں کے رہائشی ملزمان عدنان خان ولد گل ولی ، رحیم شاہ ولد گل زادہ قوم محسود ساکنان تحصیل سراروغہ کو کامیاب چھاپہ زنی کے دوران گرفتار کرلیا، ملزمان سے آلہ قتل 9MM پسٹل اور چھنی گئی بیجوں موٹر بھی برآمد کرلی

    ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مقتول فتح شیر انہی کے گاؤں کا رہائشی تھا گاڑی خریدنے کے بہانے اسکی بیجوں موٹر وانہ کیلئے سپیشل کی اور تھانہ تیارزہ کے حدود میں گولی مارکر قتل کیا اور نعش کی شناخت چھپانے کیلئے نعش کو آگ لگاکر جلادی جبکہ گاڑی بیچنے کیلئے ہم اپنے ساتھ لے گئے

    انتہائی کم وقت میں کیس کو ٹریس اور ملزمان کو گرفتار کرنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو بھرپور سراہا جبکہ ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا اور ڈی پی او سمیت ڈی ایس پی سرکل ہدایت اللہ ایس ایچ او سراروغہ نیاز محمد خان ایس ایچ او تیارزہ تیمور خان کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی

  • سیالکوٹ :مبینہ ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ڈکیت ہلاک

    سیالکوٹ :مبینہ ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ڈکیت ہلاک

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( شاہد ریاض کی رپورٹ )مبینہ ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ڈکیت ہلاک ،پولیس کا مؤقف
    تفصیل کےمطابق سیالکوٹ میں13 اور 14 فروری کی درمیانی شب ایس ایچ او کوتوالی انسپکٹر شہباز احمد نے ریلوے روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش میں سرگرداں تھے

    اس دوران دو موٹرسائیکل ہنڈا 125 پر سوار چار مشکوک افراد کو روکا گیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور اوور ہیڈبرج کی جانب فرار ہوئے پولیس ٹیم نے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے واقعہ کی اطلاع فوری طور پر کنٹرول روم کو کی گئی جو ملزمان لال پورہ پل ایک کے قریب جا کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے رہے

    پولیس کی جانب سے حفاظت خود اختیاری کے تحت اکا دکا ہوائی فائرنگ کئے گئے جو ملزمان مسلسل فائرنگ کرتے رہے فائرنگ رکنے پر وہاں سے ایک ملزم کی لاش ملی جو اپنے ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہو چکا تھا ہلاک ملزم کی شناخت شعیب خان ولد معظم خان سکنہ مکان نمبر 888/22 محلہ موری گیٹ کے نام سے ہوئی ہے موقع پر سے ایک موٹرسائیکل ہنڈا 125، موبائل فون اور پسٹل 30 بور ملا ہے

    جبکہ اسکے ساتھی دیگر ملزمان دوسری موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے جن کا تعاقب رنگپورہ پولیس کر رہی تھی کہ گھات لگائے تینوں ملزمان نے پولیس پارٹی پر دوبارہ فائرنگ کی تاہم انکی فائرنگ کی زد میں انکا اپنا ساتھی عامر ولد شمس الدین زخمی ہو گیا جسے چھوڑ کر دیگر ملزمان فرار ہو گئے مضروب کو ہسپتال منتقل کرنے کے لئے ریسکیو کو اطلاع دی جو مضروب شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ہلاک ہو گیا

    عامر ولد شمس الدین نے گذشتہ روز تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں ڈکیتی کی اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس سے ناصر نامی کانسٹیبل زخمی ہوا تھا
    دیگر مفرور دو ملزمان کی تلاش جاری ہے.

  • گھوٹکی:ری پولنگ،پی ایس 18 اوباڑو کےدوپولنگ اسٹیشن پر امیدواروں کے حامیوں کی فائرنگ

    گھوٹکی:ری پولنگ،پی ایس 18 اوباڑو کےدوپولنگ اسٹیشن پر امیدواروں کے حامیوں کی فائرنگ

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری) گھوٹکی میں ری پولنگ،پی ایس 18 اوباڑو کےدوپولنگ اسٹیشن پر امیدواروں کے حامیوں کی فائرنگ،پی ایس 18 اوباڑو کی پولنگ اسٹیشن نمبر 161 علی مراد کلہوڑو اور پولنگ سٹیشن نمبر 162 چاکر خان کولاچی پر ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے

    آزاد امیدوار جام مہتاب حسین ڈھر اورپیپلزپارٹی کے امیدوار سردار شھریار شر کے حامیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،

    پرزائیڈنگ آفیسرکے مطابق دونوں پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کاعمل ک روک دیا گیاہے ،صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 18 پر آج صبح سویرے 8 بجے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا تھا،

    دونوں پولنگ اسٹیشنز پر قریباً 3:00 بجے تک ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 1050+ 800 تک پہنچ چکا تھا،پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور رینجرز کے ساتھ پاک آرمی کے نوجوان ہائی الرٹ کرکے سیکورٹی سخت کردی گئی ہے .

  • گوجرہ :واپڈاملازم حادثہ کا شکار ہوکرجاں بحق

    گوجرہ :واپڈاملازم حادثہ کا شکار ہوکرجاں بحق

    گوجرہ، باغی ٹی وی ( نا مہ نگار عبدالرحمان جٹ)واپڈاملازم حادثہ کا شکار ہوکرجاں بحق
    تفصیل کے مطابق محمد ناصر جوواپڈا میں ملازم تھا آدھا پل سے ڈیوٹی سے فارغ ہو کر اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر واپس گھر 430 کو جا رہا تھا کہ 422 ج ب کے قریب موٹر سائیکل کو جمپ لگنےسے موٹر سائیکل بےقابو ہو کرخشک نہر میں جاگرا

    نہرمیں گرنے کی وجہ سے سر میں چوٹ لگی جسے ریسکیو 1122 نے طبی امداد فراہم کی، مگر وہ جانبرنہ ہوسکا اور موقع پر ہی فوت ہو گیا ،مقامی پولیس ضروری کارروائی کے بعد میت ورثاکءے حوالے کر دی.

  • خانپورمہر:دیہاتی سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار, مزاحمت پر زخمی، بدامنی کے خلاف احتجاج

    خانپورمہر:دیہاتی سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار, مزاحمت پر زخمی، بدامنی کے خلاف احتجاج

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)خانپورمہر میں دیہاتی سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار, مزاحمت پر زخمی، بدامنی کے خلاف احتجاج

    خانپورمہر کے قریب گاؤں سعید آباد اور سومر موری روڈ ک پر مسلح افراد کی جانب سے دیہاتی حاجی ملک سے موٹر سائیکل اور دو لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،مسلح افراد نے مزاحمت کرنے پر محنت کش کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔

    زخمی دیہاتی کو اس کے ورثاء نے خانپورمہر کے سرکاری ہسپتال میں علاج کیلئے داخل کردیا ہے .

    گاؤں والوں نے بدامنی اور واقعہ کے خلاف خانپور مہر تحصیل ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین کی قیادت بشیر احمد کر رہے تھےان کے علاوہ صدر، سجاد، موج علی، صحبت، علن مہر اور دیگر شامل تھے۔ پولیس کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی،

    دیہاتیوں کا کہنا تھا کہ بدامنی عروج پر ہے، چوری ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔

    متاثرہ دیہاتی نے آئی جی سندھ سے بدامنی پر قابو پا کر ملزمان کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے

  • ڈہرکی:دو گروپوں میں تصادم ، متعدد افراد زخمی

    ڈہرکی:دو گروپوں میں تصادم ، متعدد افراد زخمی

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ڈہرکی میں دو گروپوں میں تصادم ، متعدد افراد زخمی ہوگئے،ڈہرکی پولیس کی موجودگی میں سومروں برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا ہواہے جس میں لاٹھیوں، ڈنڈوں اور مکوں کا آزادنہ استعمال کیا گیا اور پولیس دیکھتی رہی،

    سومرو برادری کے دو گروپوں میں رشتے کے تنازع پر جھگڑا ہوا ،اس جھگڑے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں عباس سومرو، صبور سومرو , آصف سومرو، سردار سومرو ، نوید سومرو شامل ہیں

    https://x.com/DrMustafa983/status/1757688818663051762?s=20

    زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اورپولیس کی بھاری نفری سول ہسپتال پر طلب کرلی گئی ہے

    دونوں گروپوں کی کمپلینٹ پر ڈہرکی پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.

  • گوجرہ :موٹر وے پر کارحادثہ ،2حقیقی بھائی جاں بحق

    گوجرہ :موٹر وے پر کارحادثہ ،2حقیقی بھائی جاں بحق

    گوجرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) گوجرہ موٹر وے پرحادثہ کے نتیجہ میں کار سواردو حقیقی بھائی جاں بحق ہو گئے۔معلوم ہواہے کہ جنوبی25ضلع سرگودھا لاہور روڈباغانوالہ کے ریاض عالم اورظفر عالم ولد عبدالغفورکارنمبر2039ایل ای ای پر سوارموٹر وے ایم فور براستہ گوجرہ ملتان کی جانب جا رہے تھے جسے ہمایوں مقصودنامی ڈرائیور چلا رہاتھاکہ گوجرہ کے قریب ان کی کار حادثہ کا شکار ہو گئی

    جس کے نتیجہ میں کار سوار تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دونوں حقیقی بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈرائیورکوشدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے

    حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی موٹر وے افتخار وینس اورڈی ایس پی گوجرہ آفتاب صدیقی موقع پر پہنچ گئے۔اور متوفیان کی نعشیں تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرمنتقل کر دیں ہیں اور پولیس مصروف کارروائی ہے۔