Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ڈی پی او ضلع خیبر کا بچے پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف ایکشن

    ڈی پی او ضلع خیبر کا بچے پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف ایکشن

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)ڈی پی او ضلع خیبر کا بچے پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف ایکشن
    ضلع خیبر کے ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کا باڑہ بازار میں بچے پر تشدد کے خلاف فوری ایکشن لیا ہے، ڈی پی او نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار کی طرف سے بچوں پر تشدد کے واقعہ کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا اور اس اہلکار کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

    ڈی پی او خیبر نے پولیس اہلکار تسلیم کو سسپینڈ کرکے فوری لائن کلوز کردیا ہے جبکہ قانونی کارروائی کے لئے ایس پی انویسٹیگیشن کے نگرانی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

    ڈی پی اوخیبر نے کہاں ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ اہلکار کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے اہلکاروں کو محکمہ پولیس سے نکال باہر کیا جائے گا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ بچے پر تشدد میں ملوث اہلکار کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ آج سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک پولیس اہلکار کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک ریڑھی بان بچے پر تشد کررہا ہے۔ پولیس کی نشاندہی تسلیم کے نام سے ہوئی ہے۔

  • آئی جی پنجاب کی جھنگی چیک پوسٹ میں دہشت گردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو شاباش

    آئی جی پنجاب کی جھنگی چیک پوسٹ میں دہشت گردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو شاباش

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ڈی پی او ڈی جی خان اور انکی ٹیم سے ملاقات،آئی جی پنجاب نے جھنگی چیک پوسٹ سے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو شاباش

    پولیس ٹیم کی فرض شناسی اور ہائی الرٹ کارروائی نے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے ہوئے پسپائی پر مجبور کردیا ۔ دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار پنجاب پولیس کے سرحدی جانباز فورس کے اصل ہیروز ہیں ۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس اسٹیشن ڈائریز کے سلسلے میں درسگاہ میں ڈی جی خان پولیس ٹیم سے ملاقات،ڈی پی او احمد محی الدین نے گذشتہ مہینوں کے دوران ڈی جی خان پولیس کی کارکردگی اور درپیش چیلنجز بارے بریفنگ دی

    ڈی جی خان پولیس خطرناک ڈکیتوں ، دہشت گردوں اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے ۔
    ڈیرہ غازی خان کے تمام تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقل کر دیا گیا

    انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے پبلک سروس ڈلیوری کو شہریوں کیلئے مزید آسان اور بہتر بنایا گیا ہے ۔ ڈی پی او احمد محی الدین

    آئی جی پنجاب نے ڈی جی خان پولیس کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سے انکی کارکردگی اور ٹریس ہونے والے اہم کیسز بارے گفتگو کی ۔

  • پسرور:سبز پیر موڑ جھگڑا، فائرنگ  کےنتیجہ میں دو افراد زخمی

    پسرور:سبز پیر موڑ جھگڑا، فائرنگ کےنتیجہ میں دو افراد زخمی

    سیالکوٹ( نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے)پسرور،سبز پیر موڑ جھگڑا، فائرنگ کےنتیجہ میں دو افراد زخمی

    پسرور سبز پیر موڑ جھگڑے میں فائرنگ نتیجے میں دو افراد زخمی جن میں عبدالغفور ولد بنیامین عمر 62 سال سکنہ سیدنیال چاروا روڈ اور عادل حسین ولد تنویر حسین عمر 19 سال سکنہ سیدنیال چاروا روڈ شامل ہیں

    ریسکیو ٹیم کی طرف سے ابتدائی طبی امداد دیکر علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ شفٹ کر دیا گیا

  • بھائی اور بھابھی کو قتل کرنیوالا ملزم ایک گھنٹے میں گرفتار

    بھائی اور بھابھی کو قتل کرنیوالا ملزم ایک گھنٹے میں گرفتار

    چارسدہ: ایس ایچ او سٹی تیمور سلیم خان کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، دوہرے قتل کیس میں ملوث ملزم ایک گھنٹہ کے اندر اندر گرفتار،ملزم نے اپنے بھائی اور بھابی کو قتل کیا تھا،

    25جنوری 2023کومدعی شمشاد ولد فضل کریم نے تھانہ سٹی میں اپنی بیٹی اور داماد کی قتل کی رپورٹ عثمان ولد صراف سکنہ جبہ کورونہ چلغزے کے خلاف درج کی وجہ عناد گھریلو ناچاقی بتائی، مدعی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔دوہرے قتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ نذیر خان نے ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان اور ایس ایچ او سٹی تیمور سلیم خان کو فوری طور پر ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے،ایس ایچ او سٹی تیمور سلیم خان نے ٹیم کے ہمراہ بروقت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹہ کے اندر اندر ملزم عثمان ولد صراف سکنہ جبہ کورونہ چلغزے کو گرفتار کرکے الہ قتل پستول بھی برآمد کرلیا، گرفتار ملزم نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر اپنے بھائی اور بھابی کو قتل کیا،ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیاہے،

    کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایس ایچ او سٹی تیمور سلیم خان نے تھانہ بٹگرام کو سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری سمیت غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کلاشنکوف ،تین پستول اور کارتوس برآمد کرلیے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،

  • اوکاڑہ میں فائر فائیٹنگ ڈرل و ٹریننگ کا انعقاد کیا

    اوکاڑہ میں فائر فائیٹنگ ڈرل و ٹریننگ کا انعقاد کیا

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی خصوصی ہدایات پر محکمہ سول ڈیفنس اوکاڑہ کی ٹیکنیکل ٹیم نے ایل پی جی پلانٹ51ٹو ایل اوکاڑہ میں فائر فائیٹنگ ڈرل و ٹریننگ کا انعقاد کیا

    جس میں ایل پی جی پلانٹ کی مینجمنٹ و ورکرز نے ہنگامی صورتحال میں آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ و آگ لگنے کی صورت میں پلانٹ سے بحفاظت انخلا،آلات آتش کشی و فائر بیٹر کا استعمال، فائر ہایڈرنٹ,واٹر کینن گن اور خودکار فائر سپرینکولر سسٹم کا استعمال، سائرن بجانے کی ریہرسل اور ہنگامی اسمبلی پوائنٹ برائے حاضری ملازمین کی اہمیت اور ذاتی حفاظتی سامان کی اہمیت کے بارے میں لیکچرز و ڈرل بمعہ پروٹوکول ڈریس منعقد کروائی گئی ۔

    ٹریننگ کے اختتام پر کامیاب ہونے والے ملازمین میں ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر اوکاڑہ چوہدری وقار اکبر نے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے اور انتظامیہ پلانٹ کو پبلک سیفٹی کے حوالے سے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کو جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔

    علاوہ ازیں عوام الناس کی سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ سول ڈیفنس اوکاڑہ کی انسپکشن ٹیموں نے تحصیل دیپالپور کی متعدد کمرشل مارکیٹوں میں آگ بجھانے کے آلات کو چیک کیا اور آگ بجھانے کے نامکمل انتظامات پر 37 عدد شاپس کو تحریری نوٹس جاری کیے اور 14 شاپس کے چالان کر کے مزید کاروائی کے لیے عدالت بجھوا دیے ۔

  • اوچ شریف: اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت, سینئر زراعت آفیسر کی جیپ ریلی فنڈز مہم جاری, کھاد مافیا کو کھلی چھٹی

    اوچ شریف: اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت, سینئر زراعت آفیسر کی جیپ ریلی فنڈز مہم جاری, کھاد مافیا کو کھلی چھٹی

    اوچ شریف (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر مسعود بھٹہ سینئر زراعت آفیسر کامران جبار کی جیپ ریلی فنڈز مہم جاری کھاد مافیا ڈیلرز کو کھلی چھٹی کھاد ڈیلرز نے کھاد کا بحران کر دیا، کسان پریشان،کسان شدید سردی میں لائنوں میں لگنے پر مجبور ہو گئے ۔

    کسانوں کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت کے افسروں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر مسعود سلیم بھٹہ اور سینئر زراعت آفیسر کامران جبار نے جیپ ریلی کماؤ مہم شروع کر دی ہے، سفارشی افراد کو کھاد کی پرچیاں بنا کر دے دیتے ہیں جبکہ لائنوں میں لگے کسان کھادکے حصول کے لئے خوار ہورہے ہیں، گھنٹوں انتظار کے بعد دو سے تین بوریاں دی جاتی ہیں ،باقی کھاد اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت سفارشی زمینداروں اور کھاد ڈیلروں کو فروخت کردیتے ہیں

    اوچ شریف شہر کے کسانوں سید غلام مرتضی، ملک صابر ،ملک مراد ،ملک صدیق، محمد علی ،محمد حنیف ،عبد الرحمن، اللہ نواز ،غلام مصطفیٰ ،صدیق خان، رفیق احمد ،حاجی احمد، ارشاد احمد ،انیس الرحمن ،شفیق الرحمن، شہزاد احمد ودیگر کسانوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوچ شریف شہر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر مسعود سلیم اور سینئر زراعت آفیسر کامران جبار کھاد مافیا اور سفارشی زمینداروں سے ساز باز ہو چکا ہے کھاد مافیا ڈیلرز کو رات کے اندھیرے میں ہزاروں کی تعداد میں بوریا ٹرالوں سے اتار کر رکشوں اور ڈالوں پر مختلف علاقوں میں اپنے من پسند افراد کو بلیک میں بھیجی جا رہی ہے اور دن کے اوقات لائنوں میں کھڑا کر کے ذلیل وخوار کر کے بھگا دیا جاتا ہے

    لائنوں میں لگنے والے کسانوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر مسعود سلیم بھٹہ اور سینئر زراعت آفیسر کامران جبار نے دفتر میں اپنے کارندے رکھے ہوئے ہیں جو کہ اگر کوئی کسان انکو جیب خرچ دے تو انکا کام جلدی سے کر دیتے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر چولستان جیپ ریلی کے انعقاد کے لئے رقم اکٹھی کرنے لگ گئے ہیں کسانوں نے بتایا کہ جو کھاد ڈیلر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت سے ڈیل نہیں کرتے تو ان کے خلاف کارروائی کرنے لگ جاتا ہے

    انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر مسعود سلیم بھٹہ نے چند دکانوں پر جو کہ پھڑی والے ہیں ان کو جرمانے عائد کئے جبکہ مگر مچھوں کو کھاد بلیک کرنے کی کھلے عام چھٹی دے رکھی ہے جس سے ڈیلرز چند ماہ میں محکمہ سے ساز باز ہو کر کھاد کو بلیک کرنے کی وجہ سے کروڑوں روپے کے مالک بھی بن چکے ہیں

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع نے اپنے منظور نظر کو ہدایت کی کہ مجھے ہر کھاد ٹرالے پر منتھلی باقاعدہ طور پر ملنی چائیے میں نے اسے باقاعدہ طور پر آگے پہنچانا ہوتا ہے متعدد کھاد ڈیلرز کو محکمہ زراعت کے آفیسر اوچ شریف احمد پور شرقیہ اپنے دفتر بلا کر ان کی تواضع مختلف ڈشوں سے کی جاتی ہے

    کسانوں نے مزید بتایا کہ یوریا کھاد جو کہ سرکاری ریٹ 3981روپے ہے کھاد ڈیلرز کے ذریعے 5100روپے میں بلیک پر کسانوں کو فروخت کی جا رہی ہے، کسانوں نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اوچ شریف احمد پور شرقیہ میں تعینات کرپٹ راشی افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کو فوری طور پر ملازمت سے فارغ کیا جائے تاکہ احمد پور شرقیہ اوچ شریف کے زمیندار اور کسان اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور اس کی فرعونیت بلیک میلنگ سے محفوظ ہو سکیں اور کسانوں کو کھاد کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکیں

    میڈیا کے نمائندوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر مسعود سلیم بھٹہ اور سینئر زراعت آفیسر کامران جبار سے موقف لیا تو انہوں نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی افسران کے احکامات کے تحت جیپ ریلی کے لئے خرچ پانی جمع کر کے ضلعی افسران کو دینے ہیں تاکہ جیپ ریلی کے موقع پر اعلیٰ افسران کی خاطر تواضع احسن طریقے سے ہو سکے ہمیں ضلعی افسران کی طرف سے جیپ ریلی چندہ کا ٹارگٹ دیا گیا ہے آگر ہم ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرسکے تو پھر ہماری نوکریاں داؤ پر لگ جائیں گی.

  • اوچ شریف: پنجاب فوڈاتھارٹی نے ملاوٹ مافیاء کو کھلی چھٹی دے دی

    اوچ شریف: پنجاب فوڈاتھارٹی نے ملاوٹ مافیاء کو کھلی چھٹی دے دی

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کو آشیرباد اوچ شریف شہر میں ملاوٹ مافیا بلگام ،مضر صحت مرچ ،مصالحہ جات کی کھلے عام فروخت جاری ،شہری بیمار پڑنے لگے ،شہریوں کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے کوئی ادارہ تیار نہیں، عوامی و سماجی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ

    تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے جنوبی پنجاب کے شہر اوچ شریف اور دیہی علاقوں میں مبینہ طور پر ملاوٹ شدہ کھلے مرچ مصالحوں کی فروخت کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ،مضر صحت مصالحہ جات کے استعمال سے شہری پیٹ اور معدے کے موذی امراض کا شکار ہونے لگے ،تمام تر حالات وواقعات سے آگاہ ہونے کے باوجود ضلعی فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہاہے ،

    دکانوں میں موجود کھلے برتنوں میں پسی ہوئی سرخ مرچیں ،ہلدی اور مصالحہ جات کھلے عام فروخت کیے جارہے ہیں جس پر گاڑیوں کے گزرنے سے اڑنے والی دھول مٹی وزہریلی گردوغبار پڑتی رہتی ہے ،بااثر دکاندار ضلعی افوڈ اتھارٹی کے افسران واہلکاروں کی سرپرستی کی وجہ سے بلا خوف وخطر انسانی زندگیوں کو موذی امراض میں مبتلا کررہے ہیں ،

    بعض مقامات پر مذکورہ اشیاءفروخت کرنے والے دکاندار دیدہ دلیری کے ساتھ اپنی کارخانوں پر مصالحہ جات پیش کر کھلے عام فروخت کررہے ہیں ،شہریوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے کھلے مصالحے فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے

  • اوچ شریف :الکریم پلازہ کی بیک سائیڈ پر آگ بھڑک اٹھی

    اوچ شریف :الکریم پلازہ کی بیک سائیڈ پر آگ بھڑک اٹھی

    اوچشریف ( احمد حسن اعوان سے) الکریم پلازہ کی بیک سائیڈ پر آگ بھڑکی ہوئی ہے ، آپریشن جاری ہے پلازہ کی دونوں طرف فائیر فائیٹنگ کی گئی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھواں بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہ کرنا پڑا۔

    آگ سے تقریبا 20 سے 30 دکانیں متاثرہوئیں۔ لودھراں سےبھی 2 گاڑیاں فائیر فائیٹنگ کی منگوائی گئیں جنہوں فائرفائٹنگ میں حصہ لیا اور آگ پر قابو پایا لیا گیا

  • تربت میں  الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق

    تربت میں الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق

    کوئٹہ: تربت میں الیکشن کمیشن کے ریجنل دفتر کے احاطے میں دستی بم حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق تربت میں الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا تاہم الیکشن کمیشن کے ریجنل دفتر کے احاطے میں دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے اندر دستی بم پھینکا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    توشہ خانہ کیس: عمران خان نےاپنے وکلا لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کو تبدیل کردیا

    اسرائیلی فوج کی خان یونس میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مرکز پر …

    سپریم کورٹ نے ثنا اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

  • تنگوانی:دو مغوی بازیاب ورثاء  خوشی سے نہال

    تنگوانی:دو مغوی بازیاب ورثاء خوشی سے نہال

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ تنگوانی)دو مغوی بازیاب ورثاء میں خوشی کی لہر دوڑگئی

    تفصیل کے مطابق تنگوانی شہر کے دو رہائشی مغوی منصور پٹھان اور غلام رسول بکھرانی بازیاب ہوکر اپنے گھروں میں پہنچ گئے ان دونوں مغویوں کو پانچ ماہ پہلےکندھ کوٹ شہر سے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا تھا جو آج بازیاب ہوئے ہیں اور وہ اپنے گھر واپس آ گئے ہیں

    دوسری طرف کشمور پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کشمور پولیس کو مسلسل تنگوانی، جمال اور دیرا سرکی کچے میں آپریشن کے بعد بڑی کامیابی مل گئی ہے
    تقریباً دو ماہ قبل انڈس ہائی وے کندھکوٹ سے ہتھیاروں کے زور پے دو بندوں کو اغوا کیا گیا تھا۔ اغوا کے بعد کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن تنگوانی، جمال اور دیراسرکی کچے میں جاری تھا۔

    کامیاب آپریشن کے نتیجے میں دو 02 مغویوں کو بازیاب کرالیا۔ بازیاب ہونے والے مغویوں میں غلام رسول بکھرانی اور منصور شاہ پٹھان شامل ہیں۔

    کشمور پولیس نے ناکابندی بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دی دونوں جانب سے فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ،گھیرا تنگ ہونے پر ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے،

    یاد رہے کے تمام مغویوں کی بازیابی کیلئے تھانہ تنگوانی، جمال، دیرا سرکی کی حدود میں آپریشن جاری تھا، آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر مسمار کردیا گیا۔

    مغویوں کی بازیابی پر ورثاءنے ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروھی کا شکریہ ادا کیا اور کشمور پولیس کی شاندار کامیابی پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔