Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سیالکوٹ :15سالہ لڑکے کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، 2 دوست قاتل نکلے

    سیالکوٹ :15سالہ لڑکے کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، 2 دوست قاتل نکلے

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ) 15سالہ لڑکے کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، 2 دوست قاتل نکلے، مقتول کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے کے بعد اس کے نازک اعضاء بھی کاٹ دے گے تھے

    سیالکوٹ تھانہ اگوکی کے علاقہ شتاب گڑھا میں15سالہ لڑکے سمیر کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیاتھا، جس کا مقدمہ درج ہونے پر فوری طور پر ڈی ایس پی صدر سرکل صابر حسین چھٹہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ اگوکی انسپکٹر اصغر علی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کرنے شروع کئے۔

    ایس ایچ او تھانہ اگوکی نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند دنوں میں دوران تحقیقات کرتے ہوئے دو افراد شاہ نور ولد اصغر علی سکنہ شتاب گڑھا اور خنان ولد عابد حسین سکنہ شتاب گڑھا کو حراست میں لیا ،جن سے تفتیش کی گئی تو انہوں نے انکشاف کیا کہ مقتول سمیر سے بدفعلی کرنے کے بعد اس کو قتل کیا اور اس کے نازک اعضاء کاٹ کر اس کی نعش کو ویرانے میں پھینک دیا۔

    ملزمان کے انکشاف اور نشاندہی پر پولیس نے مقتول کی نعش کو برآمد کیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ہے اور ملزمان کو مقدمہ قتل میں گرفتار کر کے مزید تحقیات کی جارہی ہے۔

  • سیالکوٹ :تھانہ موترہ کے علاقہ بھیڑ گاؤں میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی،3افرادجھلس گئے

    سیالکوٹ :تھانہ موترہ کے علاقہ بھیڑ گاؤں میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی،3افرادجھلس گئے

    سیالکوٹ( نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض)تھانہ موترہ کے علاقہ بھیڑ گاؤں میں گھر میں آگ لگ گئی۔ أگ لگنے سے گھر کے تین افراد جھلس گے

    بھیڑ گاؤں کی رہائشی رقیہ بی بی رات کو گیس والا چولہا جلا کر سوگئی تھی اور گیس بند نہیں کی تھی صبح جب گھر والوں نے آگ جلائی تو کمرے میں اگ لگ گئی

    ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ۔کر آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے سے گھر کے تین افراد متاثرہوئے جن میں4سالہ عبداللہ اور 38سالہ ذیشان کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ رقیہ بی بی کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی۔

  • گو جرہ :تیز رفتارکارکی ٹکر ، 2موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق

    گو جرہ :تیز رفتارکارکی ٹکر ، 2موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق

    گو جرہ باغی ٹی وی ( نا مہ نگارعبدالرحمن جٹ کی رپورٹ) تیز رفتارکارکی ٹکر سے 2موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق
    تفصیل کے مطابق مونگی بنگلہ کے علاقہ میں تیز رفتارکارکی ٹکرلگنے سے موٹرسائیکل سواردونوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدیدزخمی ہوگیا، چک نمبر181گ ب کے احتشام۔ذوہیب اورساجد اپنے موٹرسائیکل نمبر3355ٹی ایس ایل پرسوارشہر سے گاؤں جارہے تھے کہ مونگی بنگلہ کے علاقہ شاکرآبادکے قریب مخالف سمیت سے آنیوالی کار نمبر1549ایل ای سی نے انیہں ٹکردے ماری

    جس کے نتیجہ میں تینوں شدیدذخمی ہوگئے جبکہ احتشام اورذوہیب شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی جاں بحق ہوگئے ،شدیدزخمی ساجدکوریسکیو1122 نے فوری طورپرتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیاگیا،جہاں پرطبی امدادکی فراہمی جاری ہے

    اطلاع ملنے پرتھانہ صدرپولیس نے متوفیان کی نعشیں تحویل میں لے کرضروری کارروائی کے بعدورثاکے حوالے کردیں اورگاڑی قبضہ میں لےکرڈرائیورکی تلاش شروع کردی ہے.

  • ننکانہ:قواعد و ضوابط ٹھس،کروڑوں کی کرپشن ،ضلع کونسل میں ٹینڈرزکے پول کرادئے گئے

    ننکانہ:قواعد و ضوابط ٹھس،کروڑوں کی کرپشن ،ضلع کونسل میں ٹینڈرزکے پول کرادئے گئے

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)قانون و ضوابط ٹھس،کروڑوں کی کرپشن ،ضلع کونسل کے ٹینڈرزکے پول کرادئے گئے
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ میں کرپشن کا بازار گرم قانون اور ضابطے کو پس پشت ڈال کر کروڑوں روپے کے ٹینڈر کی بندر بانٹ افسران نے مبینہ طور پر 68 لاکھ روپے رشوت وصول کر کے من پسند افراد کو ٹھیکے الاٹ کر دئیے ، حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان

    ضلع کونسل ننکانہ صاحب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے کرپٹ افسران عوام کے پیسے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں گذشتہ دنوں ضلع کونسل ننکانہ میں ننکانہ صاحب تا واربرٹن روڈ کی مرمت اور ڈی سی ہاؤس اور چیف آفیسر دفتر کی مرمت کے لیے دو ٹینڈرز لگائے گئے جن کی مالیت 4 کروڑ 50 لاکھ روپے تھی ان ٹینڈرز کے لیے اخبار اشتہار سمیت تمام قانونی کارروائی فرضی طور پر مکمل تو کی گئی لیکن افسران نے مبینہ طور پر 68 لاکھ روپے پول کی مد میں وصول کر کے چند ٹھیکیداروں اور افسران کے درمیان بانٹ کر ٹھیکیداروں کو ٹینڈرز جاری نہ کیے اور من پسند افراد کو پورے ریٹس پر ٹھیکے الاٹ کر دئیے جس سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے من پسند ٹھیکیداروں نے دونوں ٹھیکوں میں ناقص میٹریل کا استعمال کر کے کام شروع کر دئیے ہیں

    باوثوق ذرائع کے مطابق ان ٹھیکوں کے بلز میں بوگس ادائیگی کے لیے بھی افسران اور ٹھیکیداروں کے درمیان بھاری رشوت کے عوض معاملات طے پا چکے ہیں اور ان ٹھیکوں میں ناقص اور کم کام کر کے زیادہ ادائیگی کیے جانے کا امکان ہے جس سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا شہری اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دوبارہ شفاف انداز میں ٹھیکے دینے کا مطالبہ کیا ہے

    اس بابت چیف آفیسر ضلع کونسل عامر بٹ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ٹھیکے شفاف انداز میں الاٹ کیے گئے ہیں

  • تنگوانی :انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں سے پولیس کامقابلہ ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار 3 فرار

    تنگوانی :انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں سے پولیس کامقابلہ ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار 3 فرار

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ تنگوانی)تنگوانی تھانے کی حدود انڈس ہائی وے کے قریب پولیس کا ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار 3 فرار

    تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ کشمور پولیس نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے کہ تنگوانی میں پولیس اور ڈاکووں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اور تین ڈاکو فرار. ہوگئے ہیں جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت الٰہی بخش باجکانی کے نام سے ہوئی ہے.
    اور گرفتار ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل برآمد ہوا ہے ،ملزم کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال داخل کرایا گیاے .

    ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کشمور پولیس کو سنگین نوعیت کے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے.گرفتار ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے.

    دوسری طرف ذرائع کاکہنا ہے کہ تنگوانی پولیس نے الہی بخش باجکانی کو گرفتار کر کے خود بھگادیا اوراسے گولیاں مارکر ڈاکوؤں سے مقابلہ ظاہرکیا
    گرفتار ملزم الٰہی بخش باجکانی پر تنگوانی تھانے میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے

  • میرپورماتھیلو:مسلح قبائلی تصادم 5 افراد قتل

    میرپورماتھیلو:مسلح قبائلی تصادم 5 افراد قتل

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)مسلح قبائلی تصادم میں 5 افراد جاں بحق
    ضلع گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو کے قریب گاؤں مسکان ساوند پر مسلح افراد کا گھر پر حملہ 5 افراد قتل 4 زخمی،زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے

    پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع کی طرف روانہ، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،قتل ہونے والوں میں حبیب اللہ ، شیر محمد ، اربیلو، اور امیر بخش شامل ہیں

    زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سکھر اور رحیم یار خان منتقل کیا جا رہا ہے

    پولیس کے مطابق حملہ سندرانی قبائل کے افراد نے کیا ہے،کافی عرصے سے ساوند اور سندرانی قبائل میں جھگڑا چل رہا ہے،

    یادرہے کہ اس قبائلی جھگڑے میں اب تک 15 سے زائد افراد قتل ہو چکے ہیں

  • مفتی تقی عثمانی پر حملے میں ملوث پڑوسی ملک کا دہشتگرد گرفتار

    مفتی تقی عثمانی پر حملے میں ملوث پڑوسی ملک کا دہشتگرد گرفتار

    مفتی تقی عثمانی پر حملے میں ملوث دہشت گرد کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا

    سی ٹی ڈی نے کاروائی کی اور دہشت گرد کو گرفتار کیا ،دہشت گرد کا تعلق پاکستان کے پڑوسی ملک ایران کی زینبیہ بریگیڈ سے ہے، سی ٹی ڈی نے سولجر بازار میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران دہشت گرد کو گرفتار کیا،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے مبینہ دہشتگرد کی شناخت سید محمد مہدی کے طور پر ہوئی،ملزم ہائی ویلیو ٹارگٹ کی ریکی کرتا تھا اور اپنے ساتھیوں سید رضا جعفری اور عابد رضا کو اطلاع دیتا تھا، ملزم کے ساتھی ٹارگٹ کو فائرنگ کرکے قتل کرتے تھے، ملزم اسلحہ اور گولہ بارود اپنے گھر میں رکھا کرتا تھا، ملزم ٹارگٹ کیلئے ہینڈ گرنیڈ اسلحہ اور ایمونیشن فراہم کرتا تھا، ملزم اسلحہ کی خرید و فروخت بھی کرتا تھا

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم رضا جعفری اور عابد رضا مفتی تقی عثمانی پر حملے میں بھی ملوث تھے، ملزمان نے مخالف فرقے کی اہم شخصیات کو ٹارگٹ کیا ہے،ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے، جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں

    قبل ازیں کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار دہشت گرد عبدالغفار عرف امجد کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔ملزم نے ساتھیوں سمیت 2011 میں عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار پر حملے کی کوشش کا اعتراف کیا ہے۔ملزم کراچی میں دہشت گردی کا نیٹ ورک منظم کرنے کے ارادے سے آیا تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    شہداء فورم کا فوجی عدالتوں کی بحالی کا مطالبہ

    سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار

    سپریم کورٹ،فوجی عدالتوں سے متعلق درخواستیں، فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • شمالی وزیرستان، ایک بار پھر پانچ لاشیں برآمد،شناخت نہ ہو سکی

    شمالی وزیرستان، ایک بار پھر پانچ لاشیں برآمد،شناخت نہ ہو سکی

    شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی سے پانچ لاشیں برآمد ہوئی ہیں

    پولیس کے مطابق رات کے وقت نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں،جاں بحق پانچ افراد میں ایک ضلع کرک کا رہائشی بھی موجود ہیں ، باقی افراد کا شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے تاحال شناخت نہیں ہوئی ، جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلئے میرعلی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں، واردات کے بعد پولیس نےجائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے،مقامی عمائدین کا کہنا ہے کہ لاشوں کیساتھ سبزی لے جانے والی پک اپ گاڑی اور ایک مزدا گاڑی کھڑی ہے ،

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    مسلم لیگ ن کے امیدوار میر اسلم بلیدی مسلح حملے میں شدید زخمی

     پشاور ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا

    مجھے بلے کی آفر ہوئی میں نے انکار کر دیا

    بلے کے نشان کے بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی ختم ہوجائےگا ۔

     پی ٹی آئی کے ساتھ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسکا اپنا کیا دھرا ہے ،

    عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شمالی وزیرستا ن میں ایک ایسا واقعہ پیش آچکا ہے، تحصیل میر علی کے گاؤں موسکی سے 6 افراد کی لاشیں ملیں تھیں، قتل کیے گئے افراد پیشے کے لحاظ سے حجام تھے، مقتولین کی میر علی بازار میں ہیئر کٹنگ کی دکانیں تھیں اور ان کا تعلق پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے تھا،6 حجاموں کو قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں درج کر لیا گیا تھا،مقدمہ ایس ایچ او میر علی سلیمان خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ،درج مقدمہ میں کہا گیا کہ ڈی جی خان سے تعلق رکھنے والے حجاموں کو نامعلوم افراد نے گزشتہ روز فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،مقتولین میں محمد شاہد، راعب، کاشف، عرفان، ساجد اور محمد طارق شامل ہیں،

  • کراچی سے کالعدم تحریک طالبان کا مطلوب دہشتگرد گرفتار

    کراچی سے کالعدم تحریک طالبان کا مطلوب دہشتگرد گرفتار

    کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    گرفتار دہشت گرد عبدالغفار عرف امجد کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔ملزم نے ساتھیوں سمیت 2011 میں عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار پر حملے کی کوشش کا اعتراف کیا ہے۔ملزم کراچی میں دہشت گردی کا نیٹ ورک منظم کرنے کے ارادے سے آیا تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    گرفتار ملزم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد کمانڈر محمدعلی عرف مفتی خالد کا قریبی ساتھی ہے،ملزم عبد الغفار پولیس کو مطلوب اور عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر خودکش حملے میں ملوث تھا،گرفتار دہشت گرد نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ حملہ آوروں میں ابو صالح، زوجہ ابو صالح کا تعلق چیچنیا،داؤد عرف حسن کا تعلق آذربائیجان سے تھا،حملہ آور شعیب اور عتیق تعلق کراچی سے تھے،حملے کے لئے عبداللہ شاہ غازی مزار کی طرف جا رہے تھے جہاں پر پولیس نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی۔ پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم کے ساتھیوں نے اپنے آپ کو خودکش جیکٹس سے اڑا دیا۔ دھما کے باعث دو پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ واقعے کے بعد ملزم عبد الغفار عرف امجد عرف عرفان فرار ہوگیا تھا،

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزم عبد الغفار خیبرپختونخوا میں روپوش ہوگیا تھا، ملزم دوبارہ کراچی میں دہشت گردی کا نیٹ ورک منظم کرنے کے ارادے سے آیا تھا۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں،

    شہداء فورم کا فوجی عدالتوں کی بحالی کا مطالبہ

    سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار

    سپریم کورٹ،فوجی عدالتوں سے متعلق درخواستیں، فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • نوری آباد: انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق

    نوری آباد: انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق

    نوری آباد،باغی ٹی وی (اللہ وسایاپالاری) انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق
    جامشورو میں انڈس ہائی وے پر کھانوٹ کے قریب کوریجا موڑ پر کار، مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں بچے اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ جامشورو پولیس کے مطابق مانجھند جانے والی کار مسافر وین اور ٹرک سے ٹکرائی، کار اور مسافر وین مکمل تباہ ہوگئی، جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال جامشورو منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں خاتون کی شناخت مقدس کے نام سے ہوئی، ایدھی ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے مزید دو افراد کی شناخت بھی ہوگئی ہے، جن میں نیاز علی اور اکرام شامل ہیں اور پولیس دیگر جاں بحق افراد کی شناخت کی کوششں کررہی ہے۔

    زخمیوں میں سید کرم علی، منیر لغاری، نیاز جونیجو اور اللہ ڈنو کوریجو سمیت دیگر شامل ہیں، حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 5 افراد کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا جا رہا ہے۔