Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اوکاڑہ:روازانہ کی بنیادپر چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ہوشرباء اضافہ

    اوکاڑہ:روازانہ کی بنیادپر چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ہوشرباء اضافہ

    اوکاڑہ (ملک ظفر)اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں روزانہ کی بنیاد پر وارداتوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ،شہری بڑھتی ہوئی وارداتوں پر عدم تحفظ کا شکار

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں روزانہ کی بنیاد پر چوری اور ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری ہے تھانہ صدر کے علاقہ میں ڈکیتیاں اور چوریاں روکنے میں پولیس ناکام دیکھائی دیتی ہے تھانہ صدر کے علاقوں میں مختلف وارداتوں میں وسیم عباس ولد محمد رشید چاول کے بیوپاری سے موٹر سائیکل نمبر ASK9962 اور ہزاروں روپے نقدی لے گئے دوسری واردات میں محمد احمد ولد بشیر احمد سکنہ خان کالونی سے ستگھرہ موڑ پر تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل اور ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار

    جبکہ تیسری واردات 55 ٹو ایل احاطہ ذاہد نذیر جٹ میں نامعلوم چور تین قیمتی بھینسیں مالیت آٹھ لاکھ روپے پک اپ ڈالا میں ڈال کر لے گئے بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں شہریوں نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • سیالکوٹ:ایف آئی اے کی کارروائی،2غیرقانونی منی چینجرزگرفتار

    سیالکوٹ:ایف آئی اے کی کارروائی،2غیرقانونی منی چینجرزگرفتار

    سیالکوٹ( نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض) بانو بازار میں ایف آئی اے گجرانوالہ سرکل کی چھاپہ مار کارروائیاں،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون ساجد اکرم کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان میں عبد الحمید اور محمد منشا شامل۔

    ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ملزمان کو بانو بازار سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد۔

    ملزمان سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 99 ہزار پاکستانی روپے 1500 سعودی ریال، 260 امریکی ڈالر اور 100 درہم برآمد ہوئے۔ملزمان سے ملائشین رنگٹ، تھائی لینڈ بھات، چائنیز ین اور ایرانی ریال بھی برآمد ہوئے۔

    ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ملزمان سے برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں

  • انتخابی مہم میں ڈالہ کلچر،غیر قانونی اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ

    انتخابی مہم میں ڈالہ کلچر،غیر قانونی اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ

    سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں ، ایس پی صدر سدرہ خان کی ہدایت پر ڈالہ کلچر،غیر قانونی اسلحہ اور اسکی نمائش کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر لیا گیا

    ایس ایچ او ستوکتلہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کی،الیکشن مہم کے دوران سر عام ڈالہ کلچر پر اسلحہ لیکر گھونمے اور نماٸش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے 05 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے گئے،ملزمان میں عنصرعباس ،افتخار، سجاد احمد اور عامر حفیظ چیمہ شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے 02 رائفلیں، پستول، میگزینز اور درجنوں گولیاں اور 2 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی ہیں،ملزمان پابندی کے باوجود اسلحہ لیکر گھوم رہے تھے پولیس نے دھر لیا، ایس پی صدر نے ایس ایچ او ستوکتلہ ہاشم افتخار اور پولیس ٹیم کو شاباش دی،ایس پی صدر سدرہ خان کا کہنا ہے کہ ڈالہ کلچر، غیر قانونی اسلحہ اور اسکی نمائش کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جا رہا ہے ,

    دوسری جانب سندر پولیس کا شو آف ویپن اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،سنیپ چیکنگ کے دوران اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان گرفتارکر لئے گئے،ملزمان کی شناخت انور زیب اور اسد کے نام سے ہوئی ،ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ 2 عدد 223 رائفل اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،اسلحہ کی نمائش۔ہوائی فائرنگ۔ناجائز اسلحہ پر پابندی عائد ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان:سرحدی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا، ملزمان فرار

    ڈیرہ غازی خان:سرحدی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا، ملزمان فرار

    لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چوکی جھنگی پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ جھنگی پر کالعدم تنظیم کے 8 سے 10 دہشتگردوں نے حملہ آور ہونےکی کوشش کی، جوانوں نے جدید ترین تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشتگردوں کی نشاندہی کی۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس کی فائرنگ سے دہشتگردوں کو پسپائی ہوئی اور وہ بھاگنے پر مجبور کر ہو گئے۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے کی تمام سرحدی چوکیوں پر پولیس ہائی الرٹ ہوکر فرائض ادا کر رہی ہے، ملک دشمن عناصر، دہشتگردوں کو صوبے میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور دہشتگردوں کا ہر حملہ ناکام بنایا جائے گا۔

    پنجاب پولیس الرٹ،بین الصوبائی سرحدی علاقے سے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی جھنگی پر دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر حملہ کی کوشش کی.آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا جھنگی چیک پوسٹ پر حملہ اور پولیس رسپانس بارے ویڈیو پیغام ,آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ چوکی پر تعینات بہادر جوانوں نے جدید ترین تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی نشاندہی کی،پولیس کے جانبازوں نے بروقت کاروائی کی، بھرپور فائرنگ سے دہشت گردوں کو پسپائی اور بھاگنے پر مجبور کر دیا،ایس ایچ او وہوا کی قیادت میں دوسری ٹیم بھی بیک اپ کیلئے فوری موقع پر پہنچی، صوبے کی تمام سرحدی چوکیوں پر پولیس ٹیمیں شب و روز ہائی الرٹ ہوکر فرائض ادا کر رہی ہیں، جوانوں کا مورال بلند ہے،شہریوں کی جان و مال کے دشمن خطرناک دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پولیس پوری طرح تیار ہے ۔ملک دشمن عناصر، دہشت گردوں اور سفاک مجرمان کو کسی صورت صوبہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا ۔دہشت گردوں کا ہر حملہ ناکام بنایا جائے گا۔

  • سیالکوٹ ۔اوٹھیاں  سٹاپ  ڈسکہ گوجرانوالہ روڈ پر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ، 19 افراد زخمی

    سیالکوٹ ۔اوٹھیاں سٹاپ ڈسکہ گوجرانوالہ روڈ پر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ، 19 افراد زخمی

    سیالکوٹ ۔اوٹھیاں سٹاپ ڈسکہ گوجرانوالہ روڈ پر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ، 19 افراد زخمی
    سیالکوٹ سے شاہدریاض کی رپورٹ کے مطابق اوٹھیاں سٹاپ ڈسکہ گوجرانوالہ روڈ پرراجہ بس سروس کی مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا ہے ،اس حادثہ میں 19 افراد زخمی ہوگئے،

    بس سیالکوٹ سے فیصل آباد جا رہی تھی جو دھند کے باعث یوٹرن لیتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کے نتیجے میں 19 مسافر زخمی ہوگئے 8،افراد کو ریسکیو 1122 نے ابتداء طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ 11زخمیوں کو موقع پر ہی ابتداء طبی امداد مہیا کی گئی۔

  • ملزم نہ ملا تو باپردہ بیوی کے بے پردہ کرکے لے گئے،ملزم نے گرفتاری دی تو "گولی” مار دی

    ملزم نہ ملا تو باپردہ بیوی کے بے پردہ کرکے لے گئے،ملزم نے گرفتاری دی تو "گولی” مار دی

    پنجاب پولیس سے عوام کی جان مال آبرو محفوظ نہیں،چھاپے کے دوران ملزم نہ ملنے پر ملزم کی باپردہ بیوی کو بے پردہ کردیا گیاملزم کی بیوی اور بہنوئی کو غیر قانونی حراست میں رکھاگیا،ملزم نے سرنڈر کیا تو پولیس نے جعلی پولیس مقابلے میں گولیاں مار دیں

    پنجاب پولیس نے انسانی حقوق آئین اور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھر میں گھس کر باپردہ خاتون کو بےپردہ کرکے یغیر مقدمے کے چوکی میں بے قصور بھائی کے ساتھ بند کئے رکھا، جعلی مقدمے میں علاقائی مشیران کے کہنے پر ملزم نے ضیاء نے پولیس کے سامنے سرنڈر کیا تو پولیس نے اگلے دن جعلی مقابلے میں ٹانگوں پر گولیاں مار دیں اور لواحقین کو بتائے بغیر اٹک میں سرکاری ہسپتال میں داخل کردیا،اہل علاقہ نے پولیس گردی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جب پولیس کے سامنے ملزم ضیاء کو سرنڈر کیا گیا تو پولیس نے جعلی مقابلے میں ملزم کو گولیاں کیوں ماریں،اٹک پولیس کا موقف دینے سے انکار کیا،جعلی مقابلے کے بارے میں استفسار پر فون کاٹ دیا اور جواب نہیں دیا ۔

    تھانہ انجرا چوکی لکڑمار میں 19جنوری کو ایف آئی آر درج کی گئی جس میں ملزم ضیاء پر الزام لگایا گیا کہ اس نے اشتہاری ملزم کو گرفتاری سے بچانے کے لیے فائرنگ کی اور اس کو وہاں سے لے گئے ۔ملزم ضیاء کے رشتہ داروں نے بتایا کہ ضیاء کی گرفتاری کرنے کے لیے اس کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا اور موجود نہ ہونے پر ان کی باپردہ بیوی کو بے پردہ کرکے اپنے ساتھ لے گئے اسی دوران ملزم کے بہنوئی نے پولیس کو کہاکہ اس کی باپردہ بہن کو چھوڑ دیا جائے مجھے جب تک ملزم گرفتاری نہیں دیتا رکھ لیا جائے جس پر پولیس نے دونوں بہن بھائی کو چوکی لکڑمار میں غیرقانونی طور پر گرفتار کئے رکھا۔19جنوری کی رات کو ملزم کی بیوی کو عوامی دباؤ پر رات 10بجے جانے دیا گیا جبکہ ملزم کے بہنوئی کو غیرقانونی طور پر 20جنوری کو تھانہ انجرا منتقل کردیا گیا جہاں اس کو 21جنوری تک غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا اہل علاقہ کے مشیران نے ملزم ضیاء کو سمجھایاکہ پولیس نے ذیادتی کی ہے اس کے خلاف قانونی طریقہ سے انصاف کی کوشش کرو جس پر مشیران نے21جنوری کو ملزم ضیاء کو تھانہ انجرا پولیس کے حوالے کیا اور قانون کے سامنے سرنڈر کردیا ملزم کے سرنڈر کرنے کے بعد ملزم کے بہنوئی کو تھانہ انجرا سے جانے دیا گیا مگر پولیس نے 22جنوری کو جعلی مقابلہ کرکے ملزم کی گرفتاری ڈال دی اور ملزم کو گولیاں ماردیں اور ملزم کو اٹک سول ہسپتال میں ایڈمیٹ کردیا گیا

    جعلی پولیس مقابلے اور اس میں بے گناہ بیوی اور اس کے بھائی کو تھانہ میں رکھنے کے حوالے سے ترجمان اٹک پولیس سے رابطہ کیا گیا مگر اس نے کہاکہ ہمارا موقف ایف آئی آر ہے جس پر ان سے پوچھا گیا کہ ایف آئی آر میں ملزم کو گولیاں لگنے کا ذکر نہیں ہے ملزم کو کیوں پولیس تحویل میں گولیاں ماریں گئیں ہیں اس پر موقف دے دیں جس پر انہوں نے کال کاٹ دی اور موقف نہیں دیا ۔ دوسری طرف ملزم ضیاء کی والدہ نے جعلی پولیس مقابلے کے خلاف ڈی پی او اٹک کو درخواست دے دی ہے ۔

  • کوئٹہ،بینک لوٹ لیا گیا، ڈاکو پانچ کروڑ لوٹ کر فرار

    کوئٹہ،بینک لوٹ لیا گیا، ڈاکو پانچ کروڑ لوٹ کر فرار

    بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے،

    ڈاکو نجی بینک سے پانچ کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے،واقعہ ایئر پورٹ روڈ پر پیش آیا،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق ایئر پورٹ روڈ پر نجی بینک میں ڈاکو گھسے اور اسلحہ کے زور پر بینک عملے کو یرغمال بنایا اور ساڑھے پانچ کروڑ لوٹ کر فرار ہو گئے، بینک حکام نے اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے، پولیس نے سی سی ٹی وی کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے،

  • اوچ شریف:ٹریفک انچارج  نے بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی، احکامات ہوا میں اڑا دیئے

    اوچ شریف:ٹریفک انچارج نے بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی، احکامات ہوا میں اڑا دیئے

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف ٹریفک انچارج نے اندرون شہر بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، ٹریفک اہلکاروں نے ڈیوٹی پوائنٹ چھوڑ کر قومی شاہراہ پر ناکے لگا لئے، الشمس چوک پر ٹریفک جام معمول بن گیا، حادثات میں اضافہ، شہریوں نے ڈی پی او بہاول پور سے فوری نوٹس لیتے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا،

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف شہر میں ٹریفک کے نظام کو کنٹرول کرنے کیلئے تعینات ٹریفک اہلکار اپنے ڈیوٹی پوائنٹ الشمس چوک اور غوث الاعظم چوک چھوڑ کر قومی شاہراہ پر ناکے لگا لیتے ہیں اوچ شریف شہر میں دن کے اوقات بھاری ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے مگر ٹریفک اہلکاروں کی ملی بھگت سے شہر میں سارا دن ہیوی ٹریفک جن میں لوڈر ٹرک، مزدا، لکڑی کے لدے بڑے ٹرالر گنے کی ٹرالیاں وغیرہ داخل ہوتے رہتے ہیں جن کی وجہ سے ایک طرف تو ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے

    دوسری طرف حادثات معمول بنتے جارہے ہیں شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک انچارج کی چشم پوشی کے باعث سڑک کنارے ناجائز اڈوں پر چنگ چی اور لوڈر رکشوں نے قبضہ جما رکھا ہے جس سے شہریوں کی مشکلات اور بڑھ گئی ہیں

    اوچ شریف شہر کے سماجی حلقوں نے ڈی پی او بہاول سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک اہلکاران کو شہر میں تعینات کر کے شہر میں بھاری گاڑیوں کے کا داخلہ بند کرانے کے احکامات پر عملدرآمد ممکن بنایاجائے،

  • سیالکوٹ:کریکٹرسرٹیفکیٹ بنوانے والا قتل کے مقدمے کا اشتہاری ملزم نکلا

    سیالکوٹ:کریکٹرسرٹیفکیٹ بنوانے والا قتل کے مقدمے کا اشتہاری ملزم نکلا

    سیالکوٹ(نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے)کریکٹرسرٹیفکیٹ بنوانے والا قتل کے مقدمے کا اشتہاری ملزم نکلا
    تفصیل کے مطابق پولیس خدمت مرکز سیالکوٹ میں کریکٹرسرٹیفکیٹ بنوانے آنے والا شہری قتل کے مقدمے کا اشتہاری ملزم نکلا ۔

    ملزم نے دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا تھا اور فرار ہو گیا تھا۔جسے موقع پر گرفتار کرکے تھانہ سول لائن پولیس کے حوالے کردیا ۔

  • میرپورماتھیلو:چور بجلی کے ٹرانسفار مرکے کوئل لے اُڑے

    میرپورماتھیلو:چور بجلی کے ٹرانسفار مرکے کوئل لے اُڑے

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)چور بجلی کے ٹرانسفار مرکے کوئل لے اُڑے،تھانہ جروار کی حدود میں چوریوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ،پولیس جرائم پیشہ عناصر پر قابو پانے میں ناکام ،شہری پریشان

    گذشتہ رات تھانہ جروار کی حدود گاؤں حاصل فقیر بوزدار میں چوروں نے دھند اور شدید سردی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بجلی کاٹرانسفار کھمبوں سے اتارلیا اور اس کے قیمتی کوئل نکال کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے

    آے روز چوریوں سے گاؤں والے تنگ آچکے ہیں ،ٹرانسفارمر کے کوئل چوری کی اطلاع مقامی پولیس کو دئی گئی ،اطلاع کے باوجود پولیس نے موقع دیکھنا بھی گوارا نہ کیا ،دیہاتیوں نے ایس ایس پی انور کھیتران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے