Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ڈی آئی خان، دہشت گردانہ حملے میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد شہید

    ڈی آئی خان، دہشت گردانہ حملے میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد شہید

    ڈی آئی خان: ابا شہید چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار سمیت 3 افراد شہیدہو گئے

    افسوسناک واقعہ خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آیا، دہشت گردوں نے ابا شہید چیک پوسٹ پر حملہ کیا، پولیس نے جوابی کاروائی کی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد شہید ہو گئے، ڈی ایس پی حافظ عدنان نے ڈی آئی خان حملے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گزشتہ شب ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کوئیک رسپانس فورس کا اہل کار شہید ہو گیا ہے، کوئیک رسپانس فورس نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے ہیں جن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے

    ڈی ایس پی حافظ عدنان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کی زد میں آ کر کھیتوں میں کام کرنے والے2 مزدور جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے مقامی ہسپتال منتقل کیا ہے

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

  • سیالکوٹ:تھانہ قلعہ کالر والا کے علاقہ چوہڑ منڈا میں تین افراد قتل

    سیالکوٹ:تھانہ قلعہ کالر والا کے علاقہ چوہڑ منڈا میں تین افراد قتل

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی نمائندہ شاہد ریاض سے)تہرے قتل کی ہولناک واردات،تھانہ قلعہ کالر والا کے علاقہ چوہڑ منڈا میں تین افراد قتل

    موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ،ملزمان نے فائرنگ کر کے تین افراد کو موت کے گھات اتار دیا گیاتہرے قتل کا واقعہ موضع چوہڑ منڈا میں پیش آیا

    پولیس کابتانا ہے کہ واقعہ سابقہ رنجش کا شاخسانہ ہے،قتل کے واقعہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ،مقتولین کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں.

  • بیروزگاری سے تنگ شوہر نے بیوی اور تین  بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

    بیروزگاری سے تنگ شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

    کراچی: شہر قائد میں بے روزگاری سے تنگ شوہر نے بیوی اور تین کم سن بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق میاں بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں وائرلیس گیٹ شارع فیصل کے فلیٹ سے ملیں خاتون اور 3 بچوں کی لاشیں فرش پر تھیں، شوہر کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، متوفی شخص نے اپنی بیوی اور 3 بچوں کو تیزدھار آلے سے ذبح کیااطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پہنچ گئی اور مزید تفتیش جاری ہے-

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھر کے سربراہ احسن رضا رضوی نامی شخص نے اپنی بیوی ندا رضوی اور تین بچوں جبرائیل، میکائیل اور بچی اُم ہانی کو قتل کر کے خودکشی کی ہے پڑوسیوں کے مطابق احسن کافی عرصے سے بے روزگار اور مہنگائی سے شدید پریشان تھا۔

    آرکٹک میں زومبی وائرسز کسی نئی عالمی وبا کا باعث بن سکتے ہیں،ماہرین

    ایس ایس پی ملیر طارق الہی مستوئی موقع پر پہنچے اور پولیس نے تفتیش کا عمل شروع کیا لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی، ایس ایس ملیرطارق مستوئی نے میڈیا کو بتایا کہ کرائم سین یونٹ عملہ شواہد جمع کررہا ہےبچوں کی لاشوں پرتیز دھارآلے کے وار کے نشان موجود ہیں، فلیٹ سے ایک تحریری نوٹ بھی ملاہے جس میں ایک لیپ ٹاپ کا ذکر تھا، پولیس نے لیپ ٹاپ تحویل میں لے لیا ہے۔

    دوسری جانب لاشوں کے قریب سے احسن رضا کا مبینہ خط ملا ہے، مبینہ خط میں احسن رضا نے بیوی اور بچوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے، مبینہ خط میں احسن نے قتل کے بعد خودکشی کرنے کا بھی ذکر کیا۔

    ایرانی وزیر خارجہ کا 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ متوقع

    نگران وزیر اعلی پنجاب پی سی بی کے چئیر مین بن گئے

  • پی ٹی آئی رہنما خالد گجر کے بھائی کی فائرنگ،ایک جاں بحق،دو زخمی

    پی ٹی آئی رہنما خالد گجر کے بھائی کی فائرنگ،ایک جاں بحق،دو زخمی

    لاہور: نواحی گاؤں چمروپور میں پی ٹی آئی رہنماء خالد گجر کے بھائی کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے

    اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق خالد گجر کے بھائی نصیر گجر کا مقصود گجر وغیرہ سے لین دین کا معاملہ تھا، فائرنگ سے مقصود گجر جاں بحق،محمود اور مقبول زخمی ہوئے،رائیونڈ پولیس نے خالد گجر کے بھائی نصیر گجر کو گرفتار کر لیا،اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے،نصیر گجر کا پیسوں کے لین دین کا تنازع تھا، زخمی اور جاں بحق تینوں آپس میں باپ بیٹے ہیں،انکی دودھ کی دکان تھی ، لین دین کے معاملے پر جھگڑا ہو ا اور نصیر گجر نے فائرنگ کی،

  • جام پور: دھند کے باعث،2بسوں میں تصادم ،6مسافرجاں بحق، متعدد زخمی

    جام پور: دھند کے باعث،2بسوں میں تصادم ،6مسافرجاں بحق، متعدد زخمی

    جام پور: دھند کے باعث،2بسوں میں تصادم ،6مسافرجاں بحق، متعدد زخمی

    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان سے راجن پور جانے والی شہزاد برادر اور کراچی سے واپس آنے والی گبول برادر بس کا جام پورکے قریب رسول پور کے علاقہ ماچھی والا کے مقام پر آمنے سامنے ٹکرا گئیں،

    اس حادثہ میں 6مسافرجاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 35 سے زائد مسافرزخمی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو 1122کی ایمبولینسوں کے ذریعے ٹراما سنٹر جامپور میں منتقل کردیا گیا ہے

    حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی تفصیل دی گئی لسٹ میں ملاحظہ فرمائیں

  • سیالکوٹ۔ پولیس کی کارروائی، ضلع وہاڑی سے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب

    سیالکوٹ۔ پولیس کی کارروائی، ضلع وہاڑی سے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب

    سیالکوٹ،با غی ٹی وی(شاہدریاض )پولیس کی کارروائی، ضلع وہاڑی سے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب
    سیالکوٹ سے شاہدریاض کی رپورٹ کے مطابق تھانہ جھال سیال ضلع وہاڑی سے محسن علی بعمر 17سال کے مقدمہ اغوا کی بابت ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایت محمود الحسن رانا DSPسیالکوٹ کو مغوی کو بازیاب کروانے اور مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ۔

    جس پر DSPمحمود الحسن راناکی زیر نگرانی انسپکٹر فہد بن فدا ہمراہ CIA کی ٹیم نے دن رات کوشش کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم ورک سے مغوی محسن علی کی بازیابی یقینی بنائی گئی۔

    لڑکے کے والد یاسر ریاض نے اپنے لخت جگر کو بحفاظت بازیاب کروانے پر سیالکوٹ پولیس سے اظہار تشکر کرتے ہوئے دعائیں دیں۔ ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و جوانون کو ملزمان کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ہے۔

  • پشاور کے شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی،کروڑوں کا سامان جل گیا

    پشاور کے شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی،کروڑوں کا سامان جل گیا

    خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے
    پشاور کے علاقے صدر میں شاپنگ سنٹر میں آتشزدگی سے کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے،حکام کے مطابق پشاور کے شاپنگ سنٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو چند ہی لمحوں میں پھیل گئی،آگ کو بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 26 سے زائد گاڑیاں اور 130 سے زائد فائر فائٹر مصروف ہیں، دیگر قریبی اضلاع سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں‌منگوائی گئی ہیں، ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی

    ریسکیو حکام کا کہنا کہنا تھا کہ آگ نے پورے پلازے کواپنی لپیٹ میں لے لیاہے ، 2 منزلہ عمارت میں تقریبا 200 دکانیں ہیں شاپنگ سینٹر میں بیٹریاں اور یو پی ایس پھٹنے سے آگ کی شدت میں اضافہ اور کنٹرول کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہے، شاپنگ سینٹر کے قریب واقع گھروں کوخالی کرالیا گیا ہے، شاپنگ سینٹر میں موبائل فون، یو پی ایس اور دیگر الیکٹرانکس کی دکانیں ہیں، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

    ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو1122 فائر فائٹرز نے پشاور صدر میں قائم موبائل ٹائم سنٹر میں لگی آگ پر 70فیصد قابو پالیا، ریسکیو1122 کے تازہ دم فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں،آگ کی شدت کم ہوچکی ہے، دھواں ذیادہ ہے جس کو نکالا جارہا ہے، آگ بجھانے والی جگہ پر بیٹریاں پھٹنے کی وجہ سے آگ دوبارہ بھڑک اٹھتی ہے، موبائل اور یو پی ایس بیٹریز وقفے وقفے سے پھٹ رہی ہیں، ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی، 4 افراد سامان نکالنے کیلئے اندر گئے جو پھنس گئے تھے،4 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، مارکیٹ کے اندر اب آگ میں کوئی بھی نہیں پھنسا،

  • میہڑ:انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ،باپ ،بیٹاسمیت 3 زخمی

    میہڑ:انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ،باپ ،بیٹاسمیت 3 زخمی

    میہڑ،باغی ٹی وی(منظورعلی جوئیہ )انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ،باپ ،بیٹاسمیت 3 زخمی ہوگئے
    تفصیل کے مطابق دوران ڈکیتی مزاحمت پر انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تیسری جماعت کاطالب علم اصغر کانڈھڑو اور اس کاوالدعباس کانڈھڑو اور 10 سالہ احسان علی کانڈھڑو ہوگئے

    ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والابچہ اصغر کانڈھڑو کو تشویشناک حالت ہونے کے باعٹ لاڑکانہ ہسپتال منتقل کردیا گیاہے

  • سیالکوٹ:ہیڈمرالہ پولیس کی کارروائی,سگے باپ کو قتل کرنے والے ملزم دو گھنٹے میں گرفتار

    سیالکوٹ:ہیڈمرالہ پولیس کی کارروائی,سگے باپ کو قتل کرنے والے ملزم دو گھنٹے میں گرفتار

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے)ہیڈمرالہ پولیس کی کارروائی،سگے باپ کو قتل کرنے والے ملزم دو گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا۔

    ذیشان نے گھر والوں سے چھپ کر پسند کی شادی کی بعد ازاں دلہن کے گھر والے لڑکی کو لینے اور باعزت رخصتی کی یقین دہانی کروانے آئے جس پر فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تو ذیشان کے بھائی عثمان نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر دی فائرنگ کی زد میں آ کر اسکا سگا باپ ڈاکٹر امانت گولیاں لگنے سے جانبحق ہو گیا

    ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال نے پولیس کو فوری ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ او ہیڈمرالہ کاشف بٹ نے ٹیم کے ہمراہ 2 گھنٹے کی قلیل مدت میں ملزم عثمان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے

  • ضلع خیبر میں پولیس کی کارروائی،منشیات سمگلرز گرفتار

    ضلع خیبر میں پولیس کی کارروائی،منشیات سمگلرز گرفتار

    ضلع خیبر(باغی ٹی وی رپورٹ ) خیبر جمرود پولیس کا منشیات فروشوں و سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری موٹرکار کے ذریعہ نشہ اور ایکٹریسی گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی 2 ملزمان گرفتار،پیدل آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی دوران تلاشی ملزم سے 305 گرام آئس برآمد ملزم گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی کے احکامات پر ڈی ایس پی جمرود سرکل محمد نواز کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں۔ایس ایچ او جمرود نفیس خان کی خفیہ اطلاع پر اے انچارج تختہ بیگ بخت منیر نے شاکس میں سپشل ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر کار نمبر ANF 220 سے دوران تلاشی خفیہ خانوں سے 2500 عدد نشہ اور گولیاں برآمد کی گئی دو ملزمان موقع سے گرفتار جبکہ ایک ملزم فرار ،گرفتار ملزمان توصیف اور سید حسن افغانی کوگرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری کارروائی انچارج وزیر ڈھنڈ اتحاد آفریدی نے علاقہ تختہ بیگ نہر کے قریب ناکہ بندی کے دوران عدیل افغانی کے قبضے سے 305 گرام آئس برآمد کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔ملزمان نے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا اور مزید انکشافات بھی سامنے آگئے ہیں گروہ کے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔