Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • تلہ گنگ:حدود تھانہ ٹمن کوٹگلہ متوکی چور کئی گھروں کاصفایا کرگئے

    تلہ گنگ:حدود تھانہ ٹمن کوٹگلہ متوکی چور کئی گھروں کاصفایا کرگئے

    تلہ گنگ،باغی ٹی وی (شوکت علی ملک سے) سردیاں آتے ہی چور ایک بار پھر بے لگام، تھانہ ٹمن کی حدود یونین کونسل کوٹگلہ متوکی میں چور گزشتہ رات متعدد گھروں کا صفایا کرگئے، اہلیانِ علاقہ میں شدید تشویش کی لہر، تھانہ ٹمن پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے،

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ ٹمن کی حدود میں یونین کونسل کوٹگلہ کے علاقے متوکی میں چور متعدد گھروں کے تالے توڑ کر صفایا کرگئے، غریب شہری طلائی زیورات، قمیتی سامان اور جمع پونجی سے محروم ہوگئے،

    اہلیانِ علاقہ نے ایک ہی رات میں متعدد چوری کی وارداتوں پر تھانہ ٹمن پولیس کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھا دئیے، اہلیانِ علاقہ نے آئی جی پنجاب پولیس اور ڈی پی او چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

  • میہڑ:سوئی گیس کی بندش،صارفین کاسوئی گیس آفس کے اندراحتجاج اور نعرے بازی

    میہڑ:سوئی گیس کی بندش،صارفین کاسوئی گیس آفس کے اندراحتجاج اور نعرے بازی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ )سوئی گیس کی بندش،صارفین کاسوئی گیس آفس کے اندراحتجاج اور نعرے بازی
    تفصیل کے مطابق میہڑ کی کئی کالونیوں میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیاہے، کئی ماہ سے گیس کے بندش کے خلاف شہریوں نے گیس آفس میں دھرنا دیکر احتجاجی مظاھرہ کیا

    مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی مہینوں سے ہمارے علاقوں میں گیس نہیں ہے اور انتظامیہ روز کے بنیاد پرجھوٹ بول رہی ہے اور گیس کہ بل بھی صارفین کو بھیجے جارہے ہیں، اس لئے ہم نے گیس انتظامیہ کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیگی-

  • لاہور میں  رشتے سے انکار پر خاتون سکول ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا

    لاہور میں رشتے سے انکار پر خاتون سکول ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا

    لاہور: لاہور میں رشتے سے انکار پر خاتون سکول ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا گیا جس پر متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق کے مطابق لاہور کے علاقےشاہدرہ میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم متاثرہ ٹیچر سے شادی کرنا چاہتا تھا، انکار پر خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا،تیزاب سے سکول ٹیچر کا چہرہ جھلس گیا،جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزم کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیاگیا،ملزم ملک سے فرار کی کوشش کررہا تھا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے پولیس ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا، انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ٹاؤن منیر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عمر فاروق اور غلام مصطفی کو گرفتار کیا۔

    شاہدرہ ٹاؤن 21 سالہ لڑکی عائشہ پر تیزاب پھینکنے کا معاملہ ، ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائر قاضی علی رضا اور ایس پی انویسٹی گیشن منزہ کرامت کی میو ہسپتال آمد ہوئی، انہوں‌نے ہسپتال میں زیر علاج متاثرہ 21 سالہ عائشہ کی عیادت کی ،21 سالہ عائشہ پر رشتہ کے انکار پر اسکے رشتے داروں نے تیزاب پھینک دیا تھا،ایس پی سٹی آپریشن اور انویسٹی گیشن نے مریضہ کی عیادت اور خیرت دریافت کی،ہسپتال میں موجود لڑکی کے ورثا کی حوصلہ افزائی کی،ایس پیز نے ڈاکٹروں سے ملاقات کے دوران مریضہ کی کنڈیشن بارے دریافت کیا، ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ تیزاب پھینکے والے دونوں ملزمان گرفتار ہیں,
    قانون کے مطابق کڑی سزا دلوائی جائے گی،خواتین پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں,

    پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر فائرنگ ،1 شخص ہلاک، 3 افراد …

    نگران حکومت کا عوام کو جدید ترین ماڈلز کے فونز قسطوں پر دینے کا اعلان

    بانی پی ٹی آئی بے گناہ ہیں تو ان کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے،بلاول …

  • پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر  فائرنگ ،1 شخص ہلاک،  3 افراد زخمی

    پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر فائرنگ ،1 شخص ہلاک، 3 افراد زخمی

    پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزم سے متعلق پولیس نے اہم انکشاف کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں1 شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے,زخمیوں میں پولیس اہل کار بھی شامل ہے جسے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص وکیل کے مخصوص لباس، کالے کوٹ پینٹ میں سیشن کورٹ آیا تھا، فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتی ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    دوسری جانب راولپنڈی: تھانہ ریس کورس کے علاقے رینج روڈ پر پولیس وردیوں میں ناکہ لگائے ڈاکو 6سالہ بچی کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے برطانیہ پلٹ اوورسیز پاکستانی کو فائرنگ کرکے قتل کرتے ہوئے قیمتی اشیاء سے بھرا ہینڈ کیری بیگ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    بانی پی ٹی آئی بے گناہ ہیں تو ان کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے،بلاول …

    برطانیہ میں مقیم ڈھڈیال آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والا اوورسیز پاکستانی تصرف محمود برطانیہ سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں ان کے کزن نے اپنی 6سالہ بیٹی کے ہمراہ انہیں اپنے ساتھ لیا اور گاڑی پر سوار ہوکر ڈھوک چوہدریاں میں واقع اپنے سسرال کی طرف روانہ ہوئے۔

    راستے میں رینج روڈ پر پولیس وردیوں میں ملبوس تین موٹر سائیکل سواروں نے باقاعدہ ناکہ لگا کر انھیں چیکنگ کا کہہ کر رکوایا اور پاسپورٹ چیک کرتے ہوئے ہینڈ کیری بیگ چھیننے کی کوشش کی تو تصرف محمود نے پریشانی کے عالم میں مزاحمت کی کوشش کی جس پر مسلح ڈاکو نے گاڑی میں معصوم بچی کی پروا کیے بغیر فائرنگ شروع کر دی۔

    بھارت کا شمسی خلائی مشن سورج کے مدار میں داخل

    ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں تصرف محمود شدید زخمی ہوا جبکہ ملزمان ہینڈ کیری بیگ جس میں غیر ملکی کرنسی، قیمتی اشیاء و دیگر سفری دستاویزات تھیں لوٹ کر فرار ہوگئے امدادی ٹیم نے زخمی تصرف محمود کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور فرانزک کی مدد سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔

    ایس ایچ او ریس کورس راجہ افتخار کا کہنا تھا کہ علاقے میں نصب کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کی ویڈیو فوٹیج اکھٹی کر رہے ہیں، ملزمان کو جلد ٹریس کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

    نگران حکومت کا عوام کو جدید ترین ماڈلز کے فونز قسطوں پر دینے کا اعلان

    علاوہ ازیں تھانہ چونترہ کے علاقے میں مخالفین کی گاڑی پر فائرنگ سے 8 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں شجاع یونس، عاطف اور 8سالہ انابیہ شامل ہیں جبکہ زخمی افراد میں فلک شیر، ثاقب اور تابندہ شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین گاڑی پر جا رہے تھے کہ مخالف فریق نے فائرنگ کی، واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہےواقع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

    محمد رضوان پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر

  • تنگوانی : کچے کے ڈاکوؤں نےمل چوکیدارسمیت 10 افراد اغوا کرلئے

    تنگوانی : کچے کے ڈاکوؤں نےمل چوکیدارسمیت 10 افراد اغوا کرلئے

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹراسداللہ)گذشتہ شب انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے گاڑیوں سے لوٹ مارکے بعد 9 افرادسمیت ایک مل چوکیدارکو اغوا کر کے لےگئے۔

    مغویوں کے ورثا نے کشمور کندھ کوٹ انڈس ہائی وے پر دھرنا دے دیا اور مغوی کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ دھرنے کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے درمیان ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی۔

    تنگوانی شہر میںگذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے چوکیدار مورخان گجرانی کو حاجی نور محمد کھوسو کی مل سے مسلح افراد ک نے اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا

    تنگوانی پولیس امن بحال کرنے میں ناکام قاری کفایت اللہ۔ سہراب علی ملک، سلیمان بکرانی، شاہ مراد گجرانی، شاہمور بکرانی، پیارو بکرانی، اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنگوانی ایس ایچ او تنگوانی میں امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں

    دھرنادینے والوں کا مطالبہ تھا کہ اگرہمارے مغوی بازیاب نہ ہوئے ہم انڈس ہائی وے یا ایس ایس پی آفس کے سامنے دھرنا دیں گے جس کے بعد ایس ایچ او تنگوانی کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کر دیا گیا۔

    دوسری جانب سینیئر سپرنٹنڈ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشن احمد بروہی کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن تیز کردیا ہے۔

  • گوجرہ : آتشیں اسلحہ  سے مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار جاری

    گوجرہ : آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار جاری

    گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) گوجرہ میں آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری رہا۔تاجر سمیت متعددافراد مال وزر سے محروم ہو گئے۔پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں بری طرح سے ناکام ہو گئی،عوام عدم تحفظ کاشکار ہو گئے۔عوامی حلقوں نے پولیس کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

    معلوم ہواہے کہ نیشنل بنک والی گلی کاتاجروصحافی شیخ محمود احمد اپنی دکان کریانہ پر موجود تھاکہ موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم ماسک پہنے ڈاکو دکان میں گھس گئے اور تمام افراد کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا لیا اوردکان میں موجود پونے چار لاکھ روپے نقدی و موبائل مالیت70ہزارروپے چھین لئے۔علاوہ ازیں تھانہ نواں لاہور کے چک نمبر348ج ب مقبول پورکے نزدیک سیم پل پردو نامعلوم ڈاکوؤں نے راگیروں رمضان سے 10ہزارریال،11ہزارروپے نقدی،موبائل فون،محمدآصف سے پانچ ہزارروپے،ممتاز بی بی سے طلائی بالیاں اور20ہزارروپے نقدی،محمد عمر سے6ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل فون،ظہیر احمد سے 5ہزارروپے نقدی وموبائل فون،عمران سے 12ہزارروپے نقدی،سفیان سے ہزاروں روپے نقدی وموبائل فون اور عمر ولد محمد امین سے21ہزارورپے نقدی وموبائل فون چھین لیا۔

    جبکہ چک نمبر160گ ب کے طاہر سے موٹر سائیکل پر سوار جاتے ہو ئے چک نمبر179گ ب کے قریب روک کر اس سے گن پوائنٹ پرسینکڑوں روپے نقدی وموبائل فون چھین لیا۔اور ڈاکوکامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی،صدر اور نواں لاہور پولیس کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔

    نامعلوم چور مختلف وارداتوں میں مال وزچوری کر کے فرارہو گئے۔۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر297ج ب کے آصف علی کے اہل خانہ کی غیر موجود گی میں نامعلوم چور گھرمیں داخل ہو گئے اور کمرے کا تالہ توڑ کرالماری سے1لاکھ 84ہزارروپے نقدی چوری کرلی۔

    علاوہ ازیں شریف پورہ کے جاویدپیغانی نے اپنے سروس اسٹیشن پر 35ہزارروپے مالیت کا لال پمپ نصب کیا ہو اتھاکہ جسے نامعلوم چوروں نے چوری کر لیا۔دریں اثناچک نمبر364ج ب کا عبدالباسط اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شاپنگ کیلئے شہر آیا اورموٹر سائیکل دکان کے باہر کھڑاکر کے اندر چلا گیا جس کی عدم موجود گی کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے نامعلوم چور نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔

    اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

  • سیالکوٹ :نامعلوم افراد کی فائرنگ، 30 سالہ شخص قتل

    سیالکوٹ :نامعلوم افراد کی فائرنگ، 30 سالہ شخص قتل

    سیالکوٹ(نمائندہ باغی ٹی وی شاہدریاض ) خواجہ صفدر روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تیس سالہ شخص کو قتل کر دیا۔مقتول کم سن بیٹے کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھا

    سیالکوٹ کی مصروف ترین شاہراہ خواجہ صفدر روڈ پر تیس سالہ تعظیم اپنے کم سن بیٹے کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار تین افراد نے اسے روک کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے

    پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ ہائوس منتقل کر دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے

  • اپنی ہی بیوی کو نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دینے والاپہنچا جیل

    اپنی ہی بیوی کو نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دینے والاپہنچا جیل

    شادی کے چند رو ز بعد شوہر نے بیوی کو دھمکی دی کہ وہ طلاق لے لے ورنہ اس کی نازیبا ویڈیو وائرل کر دوں گا، خاتون کی درخواست پر شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    واقعہ بھارت کا ہے،بیلگاوی کے رہائشی کرن پاٹل کی شادی چند روز قبل اسکی مرضی کے خلاف ہوئی تھی، کرن کہیں اور شادی کرنا چاہتا تھا، اس نے شادی کے بعد اپنی بیوی کی نازیبا ویڈیو، تصاویر بنا لیں اور اسے دھمکی دی کہ وہ خود اس سے طلاق لے، اگر طلاق نہ لی تو نازیبا ویڈیو وائرل کر دوں گا،بیوی نے شوہر کو سمجھایا لیکن وہ نہ سمجھا کیونکہ کرن کہیں اور اپنی مرضی کی شادی کرنا چاہتا تھا، کرن نے بیوی کو طلاق دینے کے لئے درخواست بھی دائر کی لیکن بیوی طلاق پر راضی نہیں تھی،کرن مسلسل بیوی کو نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیتا رہا،کرن کی اہلیہ نے پولیس کو درخواست دے دی پولیس نے مقدمہ درج کیا اور کرن کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا، اسی دوران کرن نے زہر کھا لیا، جس سے بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، کرن کی ہسپتال میں طبیعت بہتر ہوئی تو اسے جیل منتقل کر دیا گیا

    سائبر کرائم پولیس کے مطابق ملزم کرم سے اسکے موبائل فون سے اسکی اہلیہ کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر برآمد ہوئی ہیں جو اس نے بیوی کو بلیک میل کرنے کے لئے بنا رکھی تھیں، پولیس حکام کے مطابق ملزم کو جیل بھجوا دیا ہے.

    ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

    حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں حریم شاہ کی پرانی دوست صندل خٹک کو گرفتار 

    صندل خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ حریم نے مجھ سے اپنی بہن کی شادی کیلئے پیسے ادھار لئے تھے،

    حریم شاہ نے کہا ہے کہ میری پرائیویٹ وڈیوز میری سہیلوں نے وائرل کی ہیں

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک ہوئی ہے، ویڈیو وائرل ہو چکی ہے،

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    کنول شوذب کی نازیبا ویڈیو لیک؟ موقف سامنے آ گیا

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    ایمانداری کے ساتھ خدمت کی،فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زبیر عمر کا ردعمل آ گیا

    ویڈیو لیک کلب میں اب تک کون کون ہوا شامل؟ کن اہم شخصیات کی "ویڈیوز ہوئیں "لیک”

  • وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کیطرف ڈیرہ غازیخان کے شہید مزدوروں کے ورثا کیلئے مالی امداد

    وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کیطرف ڈیرہ غازیخان کے شہید مزدوروں کے ورثا کیلئے مالی امداد

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کیطرف ڈیرہ غازیخان کے شہید مزدوروں کے ورثا کیلئے مالی امداد،کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک اور ڈی پی او احمد محی الدین کی چھابری زیریں آمد،

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے مزدوروں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم کئے۔وزیر اعلی پنجاب کیطرف سے 6شہید مزدوروں کے ورثاء کو15لاکھ روپے مالیت کےچیک دیئے گئے۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اور شہداء کی مغفرت اور بلند مراتب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ و غم میں برابر کے شریک ہیں،ہماری ہمدردیاں شمالی وزیر ستان کے شہداء کے پسماندگان کیساتھ ہیں،

    انہوں نے کہا کہ ہم محنت کشوں کیساتھ ہونیوالی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، حکومت پنجاب نے اپنے شہریوں کیساتھ ہونیوالی دہشتگردی واقعہ کا نوٹس لیا ہے،ہماری ایجنسیاں اور ادارے دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک ضرور پہنچائیں گے۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ متاثرین کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتےہیں،وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ڈی پی او احمد محی الدین نے کہا عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا
    رہے ہیں۔

  • اوچ شریف :500 روپے فی گھر ،گیس کمپریسر کا آزادانہ استعمال،سوئی گیس ملازمین کی سرعام لوٹ مار

    اوچ شریف :500 روپے فی گھر ،گیس کمپریسر کا آزادانہ استعمال،سوئی گیس ملازمین کی سرعام لوٹ مار

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) "500 روپے فی گھر دو اور گیس کمپریسر کا آزادانہ استعمال کرو ” محکمہ سوئی گیس ملازمین نے سرکاری احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، دونوں ہاتھوں سے کمائی مہم جاری، غریبوں کے بچے ناشتہ اور دوپہر کے کھانے کو ترس گئے، جھولیاں اٹھا کر محکمہ کو بددعائیں دینے لگے، چئیرمین سوئی سدرن گیس صورتحال کا فوری نوٹس لیں، شہری

    تفصیلات کے مطابق سردی میں اضافہ ہوتے ہی جہاں سوئی گیس لوڈ شیڈنگ نے شدت پکڑ لی ہے وہیں کمپریسر مشینوں کے ذریعے گیس کھینچنے کا عمل بھی زوروں پر ہے، جبکہ سرکاری سطح پر اس ممنوعہ مجرمانہ فعل سے باز رہنے کی بار بار تشہیر کے باوجود بااثر اور پیسے والے گیس صارفین اور محکمہ کے ملازمین کے مبینہ گٹھ جوڑ نے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کرڈالے ہیں اور گیس کنکشن ہولڈرز کی بڑی تعداد مہنگی اور نمی سے گیلی لکڑیوں کے دھوئیں کو پھونکنے پر مجبور ہوچکے ہیں،

    باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ محلہ شمس باغ، محلہ گیلانی، اکبر ٹاؤن، شمس کالونی، محلہ سودھگان، محلہ خواجگان، عید گاہ روڈ، ٹینکی چوک، امیر آباد، محلہ بخاری، اختر کالونی، جمال درویش محلہ ڈوڈیاں، ریسٹ ہاؤس ایریا، ملاح محلہ، ہاتھی گیٹ بازار سمیت دیگر کئی ایریاز کی بولیاں لگا کر آفیسرز اور ملازمین ٹاسک کے طور پر کام کررہے ہیں اور ممنوعہ گیس کمپریسر پمپ کا مبینہ طور پر پانچ سو روپے فی گھرانہ کے عوض دھڑلے سے استعمال جاری کرا رکھا ہے جس کی وجہ سے قانون کی پاسداری کرنے والے شہری گیس چولہوں کا منہ تکتے رہتے ہیں اور اکثر اوقات بنا کھانا کھاۓ گھروں سے کام پر روانہ ہوجاتے ہیں،

    جبکہ گیس کمپریسر پمپ لگانے والوں کے گھروں میں گیزر اور ہر وقت ہیٹرز چلتے رہتے ہیں جن کے بارے میں محکمہ کے مقامی ملازمین کو بھی مکمل انفارمیشن ہوتی ہے، شہریوں طارق، محمد اسحاق، اجمل، احمد علی و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ ہم سوئی گیس والوں کو شکایت بھی کر چکے ہیں لیکن کوئی ایکشن نہیں ہوا، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس ضمن میں فی الفور آپریشن کیا جائے اور گھروں میں کمپریسر پمپ والے میٹرز اتارے جائیں اور بھاری جرمانے لگاۓ جائیں تاکہ انکی وجہ سے عام عوام گیس سے محروم نہ ہو ں اور وقت پر بچوں کو کھانا دودھ وغیرہ مل سکے،