Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سیالکوٹ :ریسکیو1122نے خواتین رضاکار ٹیم کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کی تربیت دی

    سیالکوٹ :ریسکیو1122نے خواتین رضاکار ٹیم کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کی تربیت دی

    سیالکوٹ باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ریسکیو1122نے لدھڑ گاؤں میں خواتین رضاکار ٹیم کو ایمرجنسی کی صورت میں ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کی تربیت فراہم کی۔
    ریسکیو ٹریننگ ٹیم نے بانی ریسکیو سروس سیکٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کے اولین مقصد کے تحت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی ہدایت پر لدھڑ گاؤں میں وویمن ایمپاور منٹ ادارے میں کورس کرنے والی طلباء و خواتین اور اساتذہ کو ایمرجنسی صورتحال جیسے دل کا دورہ پڑنا، حادثہ کی صورت میں، ہڈی ٹوٹنے، بلندی سے گرنے،بے ہوش ہونااورآگ لگنے کے واقعات میں بطور فرسٹ ریسپانڈر ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کی تربیت فراہم کی۔ تین روزہ کورس میں 80سے زائد خواتین نے حصہ لیا۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر انجینئر نوید اقبال نے لدھڑ گاؤں کا دور کیا اور ایمرجنسی ریسپانس ٹیم CERT کا جائزہ لیا۔ ٹیم نے مختلف ایمرجنسیز میں بروقت طبی امدا مہیا کرنے کا عملی نمونہ بھی پیش کیا۔ بعدازاں کورس مکمل کرنے والی خواتین و کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیے گئے۔ کورس کے کورآڈینیٹررانا بلال نے ریسکیو ٹیم کا گاؤں کی خواتین و طلباء کو ابتدای طبی امداد کی تربیت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کہا کہ ابتدائی طبی امداد کی تربیت گھر گھر مہیا کرنا ہمارے بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کا خواب ہے جس کا مقصد ہے کہ جب بھی کہی حادثہ ہو تو کمیونٹی بطور ابتدائی مددگار ریسکیو کے پہنچنے تک اس شخص کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کر سکے۔

    انہوں نے کہا کہ لدھڑ گاؤں میں خواتین کی2 کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کا قیام سیفر کمیونٹی کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے اور انشا اللہ ہم ملکر اپنے معاشرے کو محفوظ بنائیں گے۔

  • سیالکوٹ:کرسمس و نئے سال کی تقریبات سکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ

    سیالکوٹ:کرسمس و نئے سال کی تقریبات سکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)کرسمس و نئے سال کی تقریبات سکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ

    تفصیل کے مطابق تھانہ حاجی پورہ میں کرسمس و نئے سال کی تقریبات کی سکیورٹی کے حوالے سے چرچ ہائے کی انتظامیہ سے میٹنگ۔ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ سب انسپکٹر عادل مصطفی کی کرسمس و نئے سال کی تقریبات کی سیکیورٹی کے حوالےسےچرچ ہائے کی انتظامیہ سے میٹنگ،

    میٹنگ کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔

  • مچھر کالونی کراچی،سلنڈر دھماکہ،تین افراد کی موت،متعدد زخمی

    مچھر کالونی کراچی،سلنڈر دھماکہ،تین افراد کی موت،متعدد زخمی

    شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں تین افرا د کی موت ہو گئی ہے جبکہ عمارت زمین بوس ہو گئی ہے

    واقعہ کراچی کے علاقے مچھر کالونی، ماڑی پور میں پیش آیا،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی،ریسکیو‌حکام کے مطابق مچھر کالونی جعفر چوک کے قریب سلنڈر دھماکہ ہوا جس سے عمارت مسمار ہو گئی،دھماکے کے نتیجے میں تین افراد کی موت ہوئی جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں‌کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق عمارت میں سلینڈر دھماکے کے 8 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، سلینڈر دھماکے میں جاں بحق 2 افراد کی لاشوں کو بھی سول اسپتال منتقل کیا گیا

    چھیپا ترجمان کے مطابق ماڑی پور مچھر کالونی جعفر چوک کے قریب بلڈنگ گرنے سے 01 بچی سمیت 03 افراد جاں بحق و 02 خواتین اور 05 بچوں سمیت 14 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں،جاں بحق و شدید زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
    جاں بحق و شدید زخمی ہونے والوں کی شناخت:
    01-شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر23سال (جاں بحق)
    02-عبدالوہاب ولد حاجی اسرائیل عمر50سال (جاں بحق)
    03- الفت دختر عبدالحمید عمر04سال(جاں بحق بچی)
    04-نور حسین ولد نور محمد عمر28سال (زخمی)
    05-حمید ولد نور محمد عمر25سال (زخمی)
    06-شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر28سال (زخمی)
    07-شہزادی دختر طاہر عمر03سال (زخمی بچی)
    08-سعید نور فضل حق عمر32سال (زخمی)
    09- نبی عالم ولد فضل حق عمر28سال (زخمی)
    10-عبدالامین ولد ابو بکر عمر27سال (زخمی)
    11-شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر10سال (شدید زخمی بچہ)
    12-رضیہ زوجہ امین عمر23سال (شدید زخمی خاتون)
    13-راشد ولد اظہر عمر10سال (شدید زخمی بچہ)
    14-عمر فاروق ولد طارق عمر21سال (شدید زخمی)
    15-احمد ولد سعید نور عمر03سال (شدید زخمی بچہ)
    16-مبالسہ دختر محمد نور عمر03سال (شدید زخمی بچی)
    17-شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر15سال (شدید زخمی لڑکی)

  • ریلوے سٹیشن کے پاس مسافروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے 2 ملزم گرفتار

    ریلوے سٹیشن کے پاس مسافروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے 2 ملزم گرفتار

    ریلویز پولیس کی مؤثر کارروائی،راولپنڈی اسٹیشن کے پاس شہریوں اور مسافروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے 2 ملزم گرفتار کر لئے

    ملزمان دانش اور قاسم نے دو شہریوں کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے پاس اسلحہ کے زور پر لوٹا تھا،شور مچانے پر ریلویز پولیس اہلکاروں نے ملزمان کا تعاقب کرنےکے بعد گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے مسافروں کے لوٹے ہوئے 2 قیمتی موبائل فون اور ہزاروں روپے رقم برآمد کرلی گئی،دوران تفتیش ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمدکر لیا گیا،ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس راولپنڈی میں مقدمات درج کر لئے گئے، مزید تفتیش جاری ہے

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر گرفتار

    تین خطرناک شوٹرگرفتار،لاہور میں اہم شخصیات تھی نشانہ،دبئی سے کون دے رہا تھا احکامات؟

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

  • ٹانک،تحریک انصاف کے سابق رہنما قتل

    ٹانک،تحریک انصاف کے سابق رہنما قتل

    ٹانک ،نامعلوم افراد کی فائرنگ، پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی حبیب اللہ خان کنڈی جاں بحق ہو گئے

    سابق رکن قومی اسمبلی داوڑ کنڈی کے کزن اور ٹانک سے قومی اسمبلی کے سابق امیدوار حبیب اللہ خان کنڈی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے، حبیب اللہ خان کنڈی پرحملہ ٹانک کے گاؤں رنوال میں پیش آیا. اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کی جائیں گی۔ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔

    حبیب اللہ خان کنڈی نے 2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا، صدر پی ٹی آئی ٹانک کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔9مئی کے واقعات کے بعد حبیب اللہ کنڈی نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا تھا

    دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں انسدادِ پولیو مہم ایک باپر پھر ملتوی کر دی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر انسدادِ پولیو مہم ملتوی کی گئی جس کی تصدیق ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے بھی کر دی ہے۔

  • سیمنٹ کے ٹرک سے  3 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد

    سیمنٹ کے ٹرک سے 3 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد

    سندھ: جیکب آباد میں سیمنٹ کے ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔

    باغی ٹی وی: اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کے مطابق جیکب آباد میں اے این ایف نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،دوران آپریشن ضلع خیر پور جانے والے ٹرک کو پکڑا گیا، سیمنٹ کے ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی منشیات ٹرک کے خفیہ خانوں میں رکھی گئی تھی، 620 کلو گرام منشیات کی مالیت 3 کروڑ سے زائد ہے۔

    قبل ازیں ڈائریکٹر کراچی زون ضعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاؤن کیا گیا ،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی بہاول اوستو کے احکامات پر چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزم انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھاملزم حمزہ سہیل کو کراچی کے علاقے بہادرآباد سے گرفتار کیا گیا-

    ملزم بغیر لائسنس کے عجوہ ٹریول کے نام سے ایجنسی چلا رہا تھا،ملزمان سادہ لوح شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم وصول کر رہے تھےابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے متعدد شہریوں سے بیرون ممالک بھجوانے کے نام پر پاسپورٹ وصول کئے چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 13 عدد پاسپورٹس، 12 چیک بکس، لیپ ٹاپس اور دیگر دستاویزات برآمد کر لئے گئے ملزم لائسنس کے حوالے سے بھی حکام کو مطمئن نہ کر سکا ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    علاوہ ازیں گزشتہ روز ترجمان ایف آئی اے ساہیوال پولیس نے ناجائز اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی،ساہیوال پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ناجائز اسلحہ کی بڑی کھیپ کی ترسیل ناکام بنا دی، ساہیوال پولیس نے ناکہ بندی کے دوران گاڑی کی تلاشی پر 114 پستول ، 18 رائفلز اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کر لیں، ساہیوال پولیس نے اسلحہ قبضہ میں لیکر نوشہرہ کے رہائشی ملزم نعیم کو گرفتار کر لیا-

    دوسری جانب حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا چھاپے کے دوران ملزمان سے بھاری رقوم برآمد کی گئی گرفتار ملزمان میں فلک نیاز اور اسد اللہ شامل ہیں،ملزمان کو دین پلازہ پشاور صدر سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 45 لاکھ پاکستانی روپے، 550 سعودی ریال ، 900 اماراتی درہم اور 1200 ملائشین رنگٹ برآمد ہوئے۔ ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سیالکوٹ:سانحہ اے پی ایس کو 9 برس بیت گئے مگر بچھڑنے والوں کا غم آج بھی تازہ ہے-شاہد ریاض

    سیالکوٹ:سانحہ اے پی ایس کو 9 برس بیت گئے مگر بچھڑنے والوں کا غم آج بھی تازہ ہے-شاہد ریاض

    سیالکوٹ( باغی ٹی وی )سانحہ اے پی ایس کو 9 برس بیت گئے مگر بچھڑنے والوں کا غم آج بھی تازہ ہے، 16 دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہداکی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا‘ ان خیالات کا اظہار پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے سینئر رکن اور سیالکوٹ میں باغی ٹی وی کے رپورٹر شاہد ریاض نے ایک بیان میں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ، بزدل شرپسند عناصر نے قوم کے مستقبل، نہتے کم سن بچوں پر حملہ کر کے انہیں شہید کیا،اس دن کو یاد کر کے کوئی اپنے آنسو نہیں روک سکتا، اس واقعے کے بعد تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے، دہشتگردی کیخلاف متحد ہوئے،

    پاکستانی عوام اپنے ریاستی اداروں کی طاقت سے دہشتگردی کی اس نئی لہر کو بھی شکست دیں گے اور یہی آج کا پیغام ہے۔ہمارا عزم پختہ اور جذبہ سچا ہے، دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے،

    ہم نے دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے طویل سفر طے کیا ہے، دفاع وطن اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے تمام ریاستی ادارے بشمول سول و عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں،

    پاکستان دیرپا امن اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی آرمی پبلک سکول کے شہداکے درجات بلند کرے او ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

  • ڈیرہ غازیخان :کمانڈنٹ نہ ہونےسے بلوچ لیوی ملازم منہ زور ہوگئے،صوبیدارمیجربے بس

    ڈیرہ غازیخان :کمانڈنٹ نہ ہونےسے بلوچ لیوی ملازم منہ زور ہوگئے،صوبیدارمیجربے بس

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی ) کمانڈنٹ نہ ہونے کی وجہ سے بلوچ لیوی ملازم منہ زور ہوگئے،صوبیدارمیجربے بس،نائب صوبیدارلائن آفیسرقاسم نے مسکیٹ کی لکڑیوں کی آڑ میں قیمتی لکڑی بیچ ڈالی،ریاض حوالداراحاطہ پکٹ انچارج نائٹ ڈیوٹی بلوچ لیوی لائن نے گائے کے بہانے قیمتی لکڑی ڈالے میں لوڈ کرکے اپنے گھر وہوا لے گیا۔ان منہ زوربلوچ لیوی ملازمین کے آگے صوبیدارمیجرغلام رسول بزداربے بس ہوگیا ہے
    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان کی سپیشل ریزروفورس بلوچ لیوی میں کمانڈنٹ کی سیٹ کافی عرصہ سے خالی ہے ،اضافی چارج والے کمانڈنٹ کے پاس وقت نہ ہونے کی وجہ سے بلوچ لیوی کے ملازمین منہ زور ہوگئے ہیں ۔موجودہ صوبیدارمیجرکوکسی خاطرمیں نہ لاتے ہوئے من مانیاں کرنے لگے ہیں ،بلوچ لیوی لائن میں موجود سرکاری لکڑی ودیگرسامان اپنی وراثت بنالیا ہے ۔

    گذشتہ ماہ صوبیدارمیجرکی غیرموجودگی میں صفائی کی آڑمیں بلوچ لیوی لائن میں اُگے ہوئے مسکیٹ کے درخت اور جھاڑیاں قاسم نامی نائب صوبیدارجوکہ بلوچ لیوی کا لائن آفیسرہے نے کٹوائی تھیں اور مبینہ طورکسی لکڑی کے بیوپاری کوبیچ دی تھیں لیکن صوبیدارمیجرغلام رسول بزدارکے علم میں آنے کی وجہ سے وہ لکڑیاں اس وقت لکڑی کے بیوپاری کو نہ اٹھانے دی گئیں

    ذرائع کے مطابق دوہفتے قبل مورخہ 03دسمبربروزاتوارکولائن آفیسرنائب صوبیدارقاسم نے صوبیدارمیجرغلام رسول بزدارکی غیرموجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کٹی ہوئی مسکیٹ کی لکڑیوں کی آڑمیں بلوچ لیوی لائن میں گرے ہوئے درختوں کی ٹرالی لوڈ کراکر بیچ ڈالی اورسرکاری لکڑی کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم اپنی جیب میں رکھ لی اور سرکاری خزانے میں جمع نہ کرائی اور نہ ہی کاٹھ کباڑ یالکڑی کی فروخت کیلئے اخباراشتہاردیاگیا اور نہ ہی کوئی نیلامی عمل میں لائی گئی۔

    ذرائع کابتاناہے کہ جب کچھ ملازمین نے لائن آفیسرنائب صوبیدارقاسم سے کہا کہ آپ نے نیلامی کے پراسس کے بغیرلکڑیاں بیچ دی ہیں ،آپ کا یہ فعل قانون وقاعدے کے خلاف ہے تو موصوف لائن آفیسرنائب صوبیدارقاسم نے ان ملازمین کودھمکاتے ہوئے کہاکہ تم کون ہومجھ سے پوچھنے والے یاقانون و قاعدے بتانے والے ؟،کیا یہ لکڑیاں تمہارے باپ کی ہیں؟ ،میں لائن آفیسر ہوں اور پوری بلوچ لیوی کامالک ہوں ،جوکچھ بیچوں یامیں اپنے گھرلے جاؤں ،تم کون ہومجھ سے پوچھنے والے؟۔

    اسی طرح حوالدارریاض احاطہ پکٹ نائٹ ڈیوٹی بلوچ لیوی لائن نے ایک اور اہلکارسے ملی بھگت کرکے ڈالے پر گائے بھجوانے کے بہانے خشک شیشم کی قیمتی لکڑی ڈالے پر لوڈ کرکے اپنے گھر وہوا لے گئے ۔

    ذرائع کابتانا ہے کہ یہ وارداتیں اس وقت کی جاتی ہیں جب صوبیدارمیجرغلام رسول بزدارکہیں وزٹ پرگیا ہواہوتا ہے ،تب یہ بلوچ لیوی کے منہ زورملازم اپنی کارروائیاں ڈالتے ہیں ۔عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے بلوچ لیوی کا مستقل کمانڈنٹ تعینات کرنے اور سرکاری املاک ،سرکاری لکڑی اور مشینری کے نقصان میں ملوث اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کامطالبہ کیا ہے ۔

  • ڈیرہ غازیخان:تھانہ کالا پولیس نے موٹرسائیکل چور گرفتار کرلیا

    ڈیرہ غازیخان:تھانہ کالا پولیس نے موٹرسائیکل چور گرفتار کرلیا

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )تھانہ کالا پولیس نے موٹرسائیکل چور گرفتار کرلیا
    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالا طاہر سلیم نے ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر موٹر ساٸیکل چوری میں ملوث ملزم محمد شفیق ولد صدیق قوم سہانی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 01 کلاشنکوف اور 01 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا

    ریاض حسین SI پر مشتمل ٹیم نے چوری میں ملوث ملزم محمد شفیق کو گرفتار کر لیا اور دوران تفتیش ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور 01 کلاشنکوف بھی برآمد کر لیا۔

    اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کالا کا کہنا تھا کہ تھانہ کالا پولیس کا علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ۔

    جرائم پیشہ عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اورعلاقے سے جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔

  • سیالکوٹ : جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے 2  گرفتار

    سیالکوٹ : جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے 2 گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے 2 گرفتار
    تفصیلات کیمطابق ایف آئی اے امیگریشن کی فیصل آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ملزمان کے پاسپورٹ پر بیرون ملک آمدو روانگی کی جعلی مہریں لگی ہوئی تھی

    ملزمان فلائٹ نمبر FZ356 سے نیپال جا رہے تھے، گرفتار ملزمان میں اقبال حسین اور شمس شہباز شامل ،ملزمان کا تعلق شیخوپورہ اور سیالکوٹ سے ہے،ملزمان کے سامان سے جعلی ویزا سٹیکرز بھی برآمد کر لئے گئے ہیں

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے نیپال سے یونان جانے کی کوشش کرنا تھی ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔