Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سیالکوٹ: تحصیل پسرور سوکنونڈ سٹاپ پرپیٹرول کی دکان میں آگ لگ گئی

    سیالکوٹ: تحصیل پسرور سوکنونڈ سٹاپ پرپیٹرول کی دکان میں آگ لگ گئی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)تحصیل پسرور سوکنونڈ سٹاپ پرپیٹرول کی دکان میں آگ لگ گئی،ریسکیورز نے ساتھ والی تمام دکانوں کو خالی کروا دیا
    تفصیل کے مطابق حصیل پسرور سوکنونڈ سٹاپ پرپیٹرول کی دکان میں آگ لگ گئی،ریسکیورز نے ساتھ والی تمام دکانوں کو خالی کروا دیا،ریسکیورز نے بروقت پینچ کر آگ پر قابو پا کر اسے مزید پھیلبے سے روک لیا۔

    آگ پیٹرول ٹینکر سے فلنگ کے دوران لگی۔ ریسکیورز نے ڈھائی گھنٹہ کی انتھک جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔35سالہ ایاز آگ لگنے کہ باعث معمولی جھلس گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا۔

    آگ لگنے سے 1کروڈ مالیت کا نقصان ہوا جبکہ ریسکیو کی کاوش سے 1.5 کروڈ مالیت کا سامان و پیٹرول اور باقی مارکیٹ کو بچا لیا گیا۔

  • سیالکوٹ: بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد،6 ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ: بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد،6 ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) تھانہ مراد پور پولیس اور پیٹرولنگ پوسٹ کھمبرانوالہ کی مشترکہ کاروائی،دوران ناکہ بندی گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 6 ارکان کو گرفتار کر لیا اور بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد۔

    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں تھانہ مراد پور پولیس نے پٹرولنگ پوسٹ کھمبرانوالہ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دوران ناکہ بندی دو گاڑیوں کی تلاشی لی جن میں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ناجائز برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    گرفتار ملزمان کی شناخت.
    1. چوہدری بلال حسین گوندل ولد چوہدری امان اللہ گوندل سکنہ گوندل سٹریٹ کوٹلی بہرام سیالکوٹ2. محمد الیاس ولد گل اعظم شاہ قوم پٹھان سکنہ وزیرستان گنی گرم3. وقاص احمد ولد عبیداللہ قوم پٹھان سکنہ وزیرستان تحصیل لدھا4. محمد ساجد ولد تاج دین قوم پٹھان سکنہ وزیرستان 5. محمد عاصم ولد عبدالقدوس قوم پٹھان سکنہ لدھا وزیرستان 6. جنید ولد میرخا جان قوم پٹھان سکنہ لدھا وزیرستان

    دوران تلاشی ملزمان کے قبضہ سے 04 عدد کلاشنکوف،01 عدد 222 رائفل، 01 عدد 9mm پسٹل معہ متعدد گولیاں و میگزین و 02 عدد کوپے، 01 عدد ویگو ڈالہ اور 01 عدد کار برآمد ہوئی ہیں۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو ملزمان کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

  • سیالکوٹ: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،200کلوگرام ملاوٹی کھویا تلف،ایک لاکھ جرمانہ

    سیالکوٹ: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،200کلوگرام ملاوٹی کھویا تلف،ایک لاکھ جرمانہ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،200کلوگرام ملاوٹی کھویاتلف،ایک لاکھ جرمانہ
    صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن ،فوڈ سیفٹی ٹیموں کا لاری اڈا کے قریب کھوئے اینڈ پنیر یونٹ پر چھاپہ، دوران کارروائی 200کلو ملاوٹی کھویا تلف کرکے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا

    ڈی جی فورڈ اتھارٹی نےموقع پر ملاوٹ ثابت ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسٹارچ کی ملاوٹ پر200کلو کھویا تلف کرکے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیاگیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کاکہنا تھاکہ زیادہ منافع کی لالچ میں عوام الناس کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے ٹیمیں دن رات کوشاں ہیں۔ اپنے اردگرد کسی بھی ملاوٹ مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن1223پر دیں۔

  • اوچ شریف: آج بھی شہدائے اے پی ایس کا غم دلوں میں زندہ ہے-ورکنگ جرنلسٹس

    اوچ شریف: آج بھی شہدائے اے پی ایس کا غم دلوں میں زندہ ہے-ورکنگ جرنلسٹس

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) آج بھی شہداء اے پی ایس کا غم دلوں میں زندہ ہے، ہمارے شہید بچے ہمیں عزیز ہیں، اوچشریف کے سینئر ورکنگ صحافیوں کا مشترکہ بیان-

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے سینئر ورکنگ جرنلسٹ احمد حسن اعوان، ڈاکٹر ضیاء الحق بڈانی، سید مجتہد رضوی، اظہر علی دانش، خواجہ غلام شبیر، حبیب اللہ خان، صدیق خان سودھا، عامر غنی خان لنگاہ، شمس خان رند، ملک یعقوب ککس اور ملک آمین سمیت دیگر صحافیوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پشاور کے آرمی پبلک سکول (اے پی ایس ) کے دردناک سانحے کو 9 برس بیت گئے مگر ملک پاکستان کے افسوسناک ترین سانحے کا غم آج بھی تازہ ہے ۔

    شہداء کے لواحقین تاحال انصاف کے منتظر ہیں۔کل اے پی ایس کے المناک سانحے کی نویں برسی منائی جارہی ہے ، اس حوالے سے اوچ شریف سمیت ملک بھر میں تقریبات کا انعقادہوگا؛سانحہ میں شہادت کا رتبہ پانے والوں کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی بھی کی جائے گی اور شہدا کے لیے مغفرت کی دعائیں مانگی جائیں گی،

    خیال رہے کہ 16 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا تاریک ترین دن ہے جب ایک بار 16 دسمبر 1971 کو ملک دو لخت ہوا اور دوسری 16 دسمبر کو کتنی ماؤں کے لختِ جگر جُداہوئے۔ 16 دسمبر 2014؁ء کو اے پی ایس کا وہ سانحہ رونما ہوا جس نے ایک عالم کو غم و الم میں مبتلا کردیا۔ حیوانیت اور درندگی کی یہ انتہا کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھی۔

    اس سانحے میں 8 سے 18 سال کے پھول جیسے بچے بربریت کا نشانہ بنے، ان معصوموں کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں نے اس وقت اپنے ظلم کا نشانہ بنایا جب وہ اسکول میں حصولِ علم میں مشغول تھے۔سانحے میں طلباء اور اسکول اسٹاف سمیت 141شہید ہوئے اور چھ کے چھ دہشت گرد جہنم واصل ہوئے جب کہ 121 بچے شدید زخمی ہوئے۔

    پاکستان کی تاریخ میں یہ بد ترین دہشت گردی کی کارروائی ہے، جو 2007ء کراچی میں سانحہ کارساز کے بعد ہوئی۔ مبصرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اے پی ایس کا سانحہ پاک فوج کے مشہور آپریشن ضرب عضب کا رد عمل تھا جو پاک فوج نے 8 جون 2014ء کو کراچی ائرپورٹ پر حملے کے بعد دہشت گردوں کی بیخ کنی کے لیے شروع کیا تھا۔ اس سانحے نے قوم کو دہشت گردی سے لڑنے کا ایک نیا جذبہ دیا

  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کشمور ایٹ کندھ کوٹ کا اچانک دورہ

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کشمور ایٹ کندھ کوٹ کا اچانک دورہ

    کندھکوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زاہد حسین میتلو کا ضلع کشمور میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کشمور ایٹ کندھ کوٹ جوڈیشل لاک اپ کندھ کوٹ کا اچانک دورہ عملہ کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹنٹ آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مکمل عملے کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری خزانہ اور اکاؤنٹنٹ جنرل کو انکوائری کرکے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جوڈیشل لاک اپ کندھ کوٹ کا بھی اچانک دورہ کیا اور عملے کی موجودگی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کہ قیدیوں کو صاف اور میٹھے پانی اور معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور جوڈیشل لاک اپ میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

  • 25 کروڑ روپے تاوان کے لئے اغواء ٹک ٹاکر بازیاب،ملزمان گرفتار

    25 کروڑ روپے تاوان کے لئے اغواء ٹک ٹاکر بازیاب،ملزمان گرفتار

    راولپنڈی پولیس کی اہم کارروائی، 25 کروڑ روپے تاوان کے لئے اغواء ٹک ٹاکر بازیاب، 04 اغواء کار ملزمان گرفتار کر لئے،

    ٹک ٹاکر گھر سے کھیلنے کے لئے نکلا تو ملزمان نے اغواء کیا، راولپنڈی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مغوی محمد اسماعیل کو بحفاظت بازیاب کروایا،سنگین واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دی تھیں،پولیس نے قریب ایک ماہ کی انتھک محنت اورکاوشوں سے مغوی کو بازیاب کروایا،بازیابی کے بعد مغوی کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،مغوی نےپنجاب پولیس اور راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا،اغواء کاروں کی شناخت عرفان، منظور، علی اور مبین کے نام سے ہوئی، مغوی کی فیملی نے پولیس کو اطلاع دئیے بغیر تاوان کی رقم کا کچھ حصہ ادا بھی کیا تھا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں

  • ہوٹل مالکان کو صحافی اور فوڈ انسپکٹر بن کر ہراساں کرنے والا گرفتار

    ہوٹل مالکان کو صحافی اور فوڈ انسپکٹر بن کر ہراساں کرنے والا گرفتار

    نجی ہوٹل مالکان کو صحافی اور فوڈ انسپکٹر بن کر ہراساں کرنے والا گرفتار کر لیا گیا

    نیو انارکلی پولیس نے کاروائی کی،ہوٹل کی شکایت پر ملزم گرفتار کر کےجعلی کارڈ برآمد کر لیا گیا،ملزم نے نجی ہوٹل پر اپنا تعارف فوڈ انسپکٹر اور بطور صحافی کروایا ،ملزم ناظم صفائی ستھرائی چیک کرنے کے بہانے نجی ہوٹل مالکان کو ہراساں کرنے لگا،پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع سے ملزم کو گرفتار کر لیا ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری ہے، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی صحافی بن کر صحافت جیسے مقدس پیشہ کو بدنام کرنے والے دھوکے باز حوالات کی ہوا کھائیں گے,

    قبل ازیں لاہور میں پولیس کا بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ,پولیس نے ایک بھکاری کو گرفتار کیا تو انکشاف سامنے آیا کہ سلیمان نامی شخص بھیک منگواتا ہے،پولیس نے سلیمان کو گرفتار کر لیا تو دوران تلاشی اسکے جیب سے میڈیا کارڈ ملے اور اس نے خود کو صحافی ظاہر کیا تا ہم پولیس نے تصدیق کی تو کارڈ جعلی نکلے، کاروائی گلشن اقبال پولیس نے کی،گلشن اقبال پولیس نے بھکاری عثمان کو گرفتار کیا، ایس ایچ او سید قمر عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ گداگرعثمان کی نشاندہی پرسہولت کار سلیمان چودھری کو بھی گرفتارکر لیا،پولیس حکام کے مطابق ملزم سلیمان چودھری گداگروں سے بھیک منگواتا تھا ملزم نے گرفتاری پر خود کو ٹارگٹ نامی میڈیا چینل کا صحافی بتایا ملزم کے قبضہ سے جعلی پریس کارڈ، مختلف میڈیا چینلز کے جعلی کارڈز بھی برآمد کیے گئے ہیں ملزم سلیمان چودھری کے خلاف گداگری ایکٹ اور جعلی میڈیا کا نمائندہ ظاہر کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہےمقدمہ تھانہ گلشن اقبال میں درج کیا گیا ہے،

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    مساج سنٹر پر جعلی صحافیوں کے چھاپے اور بلیک میلنگ کے حوالہ سے درخواست پر سماعت

    حیدرآباد پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث جعلی صحافی کو بے نقاب کردیا

     شہر قائد کراچی میں جعلی صحافیوں کا ٹولہ جرائم اور چوری میں ملوث نکلا

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

  • سفاکی کی انتہا، معصوم بچوں کے ٹکڑے کر کے سالن بنا کر دربار جا کر تقسیم کر دیا

    سفاکی کی انتہا، معصوم بچوں کے ٹکڑے کر کے سالن بنا کر دربار جا کر تقسیم کر دیا

    خان گڑھ: معصوم بچوں کے قتل کی لرزہ خیز واردات، ایک ہفتہ قبل اغواء ہونے والے تین معصوم بچوں میں سے ایک کو بازیاب کرا لیا گیا جبکہ دو بچوں کو درندگی سے قتل کر کے ملزم نے قیامت صغریٰ ڈھا دی، ڈی پی او مظفرگڑھ سمیت پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کی،بدبخت ملزم نے ایک معصوم بچے کو ذبح کر کے اسکا گوشت پکا کر تقسیم کردیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق خان گڑھ کے نواحی علاقہ گیرے وائن میں پانچ روز قبل 7 سالہ علی حسن اسکی ڈیڑھ سالہ بہن حفصہ اور ان کے تین سالہ کزن عبداللہ کو ان کے والدین کے کزن بلال نے دن دیہاڑے موٹر سائیکل پر پر بٹھا کر اغواء کر کے لے گیا تھا جس پر والد فیاض حسین کی مدعیت میں خان گڑھ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کی تلاش شروع کر دی-

    ملزم کی اہل علاقہ کی نشاندہی پر ایک ڈیرے پر گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے ایک 7 سالہ بچے علی حسن کو بازیاب کرا لیا گیا تاہم دیگر بچوں کی بابت خان گڑھ پولیس ملزم سے کچھ نہ اگلوا سکی تاہم بازیاب بچے کے ہوش میں آنے کے بعد اسکی نشاندہی پر گزشتہ روز ڈیڑھ سالہ حفصہ اور تین سالہ عبداللہ کی تلاش کیلئے پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن کیا تو بازیاب ہونے والے علی حسن کے مطابق ملزم بلال نے اغواء کے روز ہی تین سالہ عبداللہ کو چھڑی سے زبح کر کے قتل کردیا اور اگلے روز اسکی ڈیڑھ سالہ بہن حفصہ کو بھی پہلے گلہ دبا کر قتل کیا اور بعدازاں چھری سے ذبح کر دیا جبکہ دونوں بچوں کو قتل کرنے کے بعد ان کے جسم کا گوشت پکا کر خود کھا گیا اور ملزم نے یہ بھی بتایا کہ سالن کو دربار پر جا کر تقسیم بھی کیا –

    پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چمرو والی کے مقام پر نزدیکی کماد کے کھیت سے تین سالہ عبداللہ کی کھوپڑی ، چھڑی اور کپڑے بھی برآمد کر لیے ہیں جبکہ ڈیڑھ سالہ حفصہ کی تلاش میں پولیس کو تاحال کوئی کامیابی نہیں ملی جبکہ اطلاع پر ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کرتے ہوئے خان گڑھ پولیس کو ڈیڑھ سالہ حفصہ کی تلاش کیلئے بھی احکامات جاری کیے –

  • اوچ شریف:چمک کاکمال،مسافرگاڑیاں ایل پی جی سلنڈروں پر چلنے لگیں

    اوچ شریف:چمک کاکمال،مسافرگاڑیاں ایل پی جی سلنڈروں پر چلنے لگیں

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور سول ڈیفنس مقامی پنجاب پولیس پیٹرولنگ پولیس ٹریفک پولیس کی ٹرانسپورٹ مافیا سے بڑی ڈیل، بھاری منتھلی کے عوض اوچ شریف سے چلنے والی گاڑیاں احمد پور شرقیہ کوٹ خلیفہ چنی گوٹھ علی پور ترنڈہ محمد پناہ ایل پی جی سلنڈروں پر چلنے والی درجنوں اوور لوڈ کھٹارا مسافر ویگنوں کو کھلی چھوٹ ، کارگذاری دکھانے کیلئے اِکا دُکا چالان کر کے افسران کے سامنے بھی سرخرو ہو گئے ، مجبور مسافر خطرناک جان لیوا ویگنوں پر سفر کیلئے مجبور، سیکرٹری آر ٹی اے بہاول پور اور محکمہ سول ڈیفنس کی کاروائیاں بھی بہاول پور شہر تک محدود، شہریوں نے اوگرا کے احکامات کے باوجود مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والے ٹرانسپورٹ مالکان اور ان کو تحفظ دینے والے پنجاب پولیس ، ٹریفک پولیس، پیٹرولنگ پولیس کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ،
    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مسافر گاڑیوں میں آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد اوگرا کی طرف سے تمام مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی گیس کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آر ٹی اےسیکریٹریز، سول ڈیفنس افسران، ٹریفک پولیس، اور ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو سخت کارروائی کرنے کے ساتھ گاڑیوں میں نصب سلنڈروں کو ہٹانے کے احکامات جاری کئے گئے تھے، لیکن پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل احمد پور شرقیہ میں مسافر ویگنوں میں ایل پی جی سلنڈروں کا استعمال دھڑلے سے کیا جا رہا ہے

    ذرائع کے مطابق اوچ شریف تا احمد پور شرقیہ، چنی گوٹھ کوٹ خلیفہ علی پور چلنے والی درجنوں کھٹارا مسافر ویگنوں پر ایل پی جی سلنڈر نصب ہیں جنہیں پٹرولنگ پولیس مقامی پنجاب پولیس ٹریفک پولیس سول ڈیفنس کی آشیر باد حاصل ہونے کی وجہ سے کھلی آزادی حاصل ہے،ذرائع نے بتایا ہے کہ مبینہ طور پر ٹرانسپورٹ مافیا نے ضلعی افسران اعلی سے ساز باز کر کے بھاری منتھلی کے عوض یہ رعایت حاصل کی ہوئی ہے جبکہ افسران کے سامنے بھی سرخرو ہونے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ایک دو چالان کر دیئے جاتے ہیں

    اوچ شریف سے احمد پور شرقیہ چنی گوٹھ کوٹ خلیفہ علی پور سفر کرنے والے مسافروں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے روز نامہ اوصاف کو بتایا کہ ایل پی جی سلنڈروں پر چلنے والی گاڑیوں میں مجبوری کے عالم میں سفر کرتے ہیں لیکن تمام سفر انتہائی خوف سے گذر جاتا ہے جبکہ مقامی پولیس اور پٹرولنگ پولیس اہلکار راستے میں ناکوں پر روک کر گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر دیکھ کر بھی کارروائی نہیں کرتے،

    عوام نے کہا کہ سیکرٹری آر ٹی اےبہاول پور اور محکمہ سول ڈیفنس کے افسران نے بھی مسافر گاڑیوں سے ایل پی جی سلنڈروں کے استعمال کے خلاف مہم کو صرف بہاول پور شہر تک محدود کر رکھا ہے جہاں کرائے بڑھانے کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈروں پر قابو نہیں پایا جا سکا جبکہ احمد پور شرقیہ اوچ شریف میں چلنے والی کھٹارا مسافر ویگنوں میں اوور لوڈنگ اور ایل پی جی سلنڈروں کا استعمال کھلے عام جاری ہے جس کے خلاف مقامی پٹرولنگ پولیس اور مقامی پولیس سمیت کوئی بھی کاروائی کیلئے تیار نہیں ہے

    شہریوں نے انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر بار ایسے جان لیوا حادثوں کے بعد چند دن تک انتظامیہ اقدامات کا واویلا کرتی ہے اور پھر مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی جاتی ہے، شہریوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر بہاول پور اور ضلعی پولیس انتظامیہ اس اہم ترین ایشو پر عملی اقدامات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، محکمہ سول ڈیفنس سمیت ٹریفک پولیس کو ایل پی جی گیس سلنڈر استعمال کرنے، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور بغیر روٹس والی گاڑیوں اور ناجائز کرایوں کے ساتھ اوور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپناتے ہوئے سخت کاروائیاں کریں اور غفلت کی صورت میں ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، سول ڈیفنس عملے سمیت ٹریفک پولیس ۔پنجاب پولیس پیٹرولنگ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں، تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے مسافروں کو یقینی تحفظ فراہم کیا جا سکے

  • کندھ کوٹ:پولیس کا کچے میں آپریشن،10ماہ قبل اغواء ہونے والی ماں بیٹی بازیاب

    کندھ کوٹ:پولیس کا کچے میں آپریشن،10ماہ قبل اغواء ہونے والی ماں بیٹی بازیاب

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) پولیس کا کچے میں آپریشن دس ماہ قبل اغوا ہونے والی ماں بیٹی کو بازیاب کروا لیا گیا
    کندھ کوٹ تھانہ کی حدود میں دس ماہ قبل اغوا ہونے والی نازیہ بی بی کھوسو اور دو سالہ بیٹی کوثر کھوسو کو اغواء کیا گیا تھا ،اغوا ءکاروں کی موجودگی میں خفیہ اطلاع پر کچے میں کارروائی کی گئی جہاں سے ماں بیٹی کو بازیاب کروایاگیا

    ایس ایس پی کشمور کے مطابق ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ڈاکو جان بچانے کیلئے فرار ہو گئے، دس ماہ بعد ماں اور بیٹی کی بازیابی پر گھر میں خوشی کا سماں

    یادرہے کہ نازیہ بی بی کھوسو اور کوثر کھوسو کی بازیابی کیلئے سندھ بھر میں بھرپور احتجاج ہوئے تھے۔