Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کوٹ مبارک:بھٹہ مالکان نے حکومتی پابندیاں دھوئیں میں اُڑا دیں

    کوٹ مبارک:بھٹہ مالکان نے حکومتی پابندیاں دھوئیں میں اُڑا دیں

    کوٹ مبارک ،باغی ٹی وی ( نامہ نگارامداداللہ تھہیم ) بھٹہ مالکان نے حکومتی پابندیاں دھوئیں میں اُڑا دیں
    ڈیرہ غازیخان کی ضلعی انتظامیہ متعلقہ ادارے بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائی کرنے میں بری طرح ناکام، بھٹہ مالکان کی عدالتی و حکومتی احکامات کی کھلم کھلی خلاف ورزی جاری ،

    ڈیرہ غازی خان میں یارو موڑ ،پیر عادل، گاجری والی پل، شاہ صدردین کے ارد گردکے علاقوں میں سرِ عام بغیر زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بھٹے چل رہے ہیں، اینٹوں کی آوی و بھٹوں کی چمنی سے نکلنے والے گرد آلود زہریلے کالے دھوئیں نے نہ صرف سموگ میں اضافہ کیا بلکہ انسانوں اور جانوروں میں مختلف قسم کی بیماریوں کا بھی سبب بننے لگا ۔

    سموگ اور زہریلے دھوئیں کی وجہ سے آئے روز سینکڑوں افراد کھانسی ،نزلہ، زکام اور پھیپھڑوں کی خطر ناک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں ،جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ۔متعلقہ انتظامیہ مٹھی گرم کرکے گھروں میں بیٹھ کر بوگس کاغذی کارروائی میں سب اوکےکی رپورٹ اعلی احکام تک پہنچا رہے ہیں

    ڈپٹی کمشنر و کمشنر ڈیرہ غازی وزیراعلی پنجاب فوری ایکشن لیں عوامی وسماجی حلقوں کی اپیل

  • بلوچستان:  نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، قبائلی رہنما جاں بحق

    بلوچستان: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، قبائلی رہنما جاں بحق

    چاغی: بلوچستان کے علاقے شے سالار میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی رہنما جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی: لیویز حکام کا کہنا ہے بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے شےسالار میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار قبائلی رہنما حاجی سیف الحسنی جاں بحق ہوگئے،حاجی سیف الحسنی قبائلی رہنما مولوی محمد کے بھائی ہیں، اور واقعہ پرانی دشمنی کا لگتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق واقعے میں حاجی پہلوان شے زئی ولد قلندر شے زئی اور ان کے بیٹے شیر احمد ولد حاجی پہلوان شے زئی شدید زخمی ہوئے، جنہیں آر ایچ سی چاغی میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہیں۔

    کراچی: ڈکیتی مزاحمت کے مختلف واقعات ، 2 افراد جاں بحق،ایک ڈاکو گرفتار ،ایک …

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

    سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی نااہلیت سےمتعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

  • کراچی:  ڈکیتی مزاحمت کے مختلف واقعات ، 2 افراد جاں بحق،ایک ڈاکو گرفتار ،ایک ہلاک

    کراچی: ڈکیتی مزاحمت کے مختلف واقعات ، 2 افراد جاں بحق،ایک ڈاکو گرفتار ،ایک ہلاک

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن، علی گڑھ بازار میں فائرنگ سے سلیم نامی شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول گھر میں داخل ہو رہا تھا تو نامعلوم ملزم نے فائرنگ کردی جس سے سلیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا مقتول کے کزن نے بتایا کہ ہم کاروباری لوگ ہیں ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، سلیم گھر کے باہر واک کررہا تھا، سلیم کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی ماری گئی، سیاہ کپڑے پہنے موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کی، مقتول سلیم چار بچوں کا باپ تھا۔

    دوسری جانب میٹرک بورڈ آفس کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن کمپنی کا رائیڈر جاں بحق ہوگیا ،ا جسے پہلے عباسی شہید اسپتال اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا موٹرسائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے مقتول سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر ارسلان کو گولی ماردی، مقتول ارسلان پانچ بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا جو نارتھ کراچی سیکٹر سیون ڈی کا رہائشی تھا۔

    جبکہ کورنگی نمبر پانچ پل کے قریب فائرنگ سے ایک دکاندار زخمی بھی ہوا ہے اس کے علاوہ کورنگی زمان ٹاون تھانے کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔

    علاوہ ازیں لیاری بغدادی میں پولیس نے مقابلے کے بعد بلال ٹینشن گروہ کےکارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق لیاری بغدادی میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ملزم کی شناخت نعیم کے نام سے ہوئی ہے جوکہ بلال ٹینشن نامی گروپ کا ممبر ہے، ملزم دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جیولری کی دکانوں پر ڈکیتیاں کرتے تھا، ملزم نعیم جیولری شاپ میں ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جب کہ گرفتار ملزم سے اسلحہ ملا ہے۔

  • ننکانہ :پٹرولنگ پولیس کارروائی 5جعلی ایکسائز آفیسر رسید بکس نقد کیش اور پرائیویٹ گاڑی سمیت گرفتار

    ننکانہ :پٹرولنگ پولیس کارروائی 5جعلی ایکسائز آفیسر رسید بکس نقد کیش اور پرائیویٹ گاڑی سمیت گرفتار

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)پٹرولنگ پولیس علی آباد کی بڑی کاروائی پانچ جعلی ایکسائز آفیسر رسید بکس نقدی کیش اور پرائیویٹ گاڑی سمیت گرفتار،پٹرولنگ پولیس علی آبادی کی بڑی کاروائی پانچ جعلی ایکسائز آفیسر رسید بک نقدی کیش اور پرائیویٹ گاڑی سمیت گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے حوالات میں بند کردیا

    تفصیلات کے مطابق ٹال پلازہ فیروز وٹواں کے قریب پانچ جعلی افراد ایکسائز افیسر بن کر ایک پرائیویٹ گاڑی نمبر LOC/6633 میں ناکہ لگا کر پرائیویٹ گاڑیوں کو روک کر پانچ 500 کی رسیدیں دے کر پیسے بٹور رہے تھے اطلاع پا کر ڈیوٹی پر موجود علی آباد چوکی انچارج پٹرولنگ پولیس محمد عمران نے اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر جانچ پڑتال کی تو وہ جعلی ایکسائز آفیسر بن کر لوٹ مار کر رہے تھے

    پٹرولنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان پانچ افراد عثمان شوکت،غلام عباس ،بابر علی،عمر عثمان،اور صداقت علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جعلی رسید 5900 روپے نقدی اور گاڑی مارگلہ برآمد کر کے پولیس تھانہ بھکھی کے حوالے کر دیا جن کے خلاف ایس ایچ او بھکھی نے مقدمہ درج کر کے انکوائری شروع کر دی

  • سرگودھا۔اسلحہ سے بھری ہائی ایس وین  پکڑی گئی ، 6ملزمان گرفتار

    سرگودھا۔اسلحہ سے بھری ہائی ایس وین پکڑی گئی ، 6ملزمان گرفتار

    سرگودھ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ کی رپورٹ )اسلحہ سے بھری ہائی ایس وین پکڑی گئی ، 6ملزمان گرفتار
    تفصیل کے مطابق سرگودھا پولیس نے اسلحہ سے بھری ہائی ایس وین پکڑ لی ہے اور 6ملزمان کوبھی گرفتارکرلیا ہے،پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ،

    سیال موٹر مڈھ رانجھا روڈ پر پولیس ناکہ بندی کے دوران مشکوک ہائی ایس وین کو روکا گیا ،،وین کی تلاشی لینے پر بھاری مقدار میں جدید اسلحہ کی کھیب برآمد کرلی گئی ،

    برآمد ہونے والے اسلحہ میں 12 کلاشنکوف، 20 پسٹل 9 ایم ایم ، 10پسٹل 30 بور، 9بندوق 12 بور، 4پسٹل 44بور،4پسٹل 223بور ، 3پسٹل 30بور اور ایک رائفل بھی برآمد کی گئیں

    ان کے علاوہ 3ہزار 920 گولیاں اور 155 میگزین برآمدہوئے، گرفتار ملزمان کا تعلق خیبرپختونخواہ کے ضلع نوشہرہ سے ہے ، گرفتاربین صوبائی اسلحہ سمگلروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • کندھ کوٹ :کریم پور کیڈٹ کالج کے مقام پر ٹرک اور وین  میں ٹکر ،7افراد جاں بحق

    کندھ کوٹ :کریم پور کیڈٹ کالج کے مقام پر ٹرک اور وین میں ٹکر ،7افراد جاں بحق

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان)کریم پور کیڈٹ کالج کے مقام پر ٹرک اور وین میں ٹکر ،7افراد جاں بحق
    تفصیل کےمطابق تھانہ کریم پور کیڈٹ کالج قومی شاہراہ پر ٹرک اور وین کی آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں وین میں سوار 7 افراد جاں بحق ہوگئے ،متعدد افراد زخمی ہوئے

    اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ کر جاںبحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کے مطابق ٹرک کراچی سے پنجاب اور وین کندھ کوٹ سے سکھر جارہی تھی، حادثہ دھند کی وجہ پیش آیا،

    زخمیوں کوعلاج کے لیے سکھر، کندھ کوٹ اور رحیم یار خان ہسپتال منتقل کیا گیا جاںبحق افراد کا تعلق کندھ کوٹ، غوث پور، کشمور سے ہے،مقامی پولیس نے دونوں گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے کرقانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

  • لاہور میں گردہ نکالنے والا گروہ پکڑا گیا،90 افراد کے گردے نکال کر لاکھوں میں بیچے

    لاہور میں گردہ نکالنے والا گروہ پکڑا گیا،90 افراد کے گردے نکال کر لاکھوں میں بیچے

    لاہور: نوکری کا جھانسہ دے کر گردے نکالنے والا گروہ پکڑا گیا جس نے کم ازکم 90 افراد کے گردے نکال لیے اور ایک گردہ 25 تا 50 لاکھ روپے کے درمیان بیچا۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق لاہور میں گردہ نکالنے والے کئی گروہ سرگرم ہیں، اب ایک اور نیا گروہ پکڑا گیا ہے جس نے بڑے پیمانے پر لوگوں کو نوکریاں ملنے کا جھانسہ دے کر گردے نکال کرکروڑوں روپے میں بیچے-

    ایس پی صدر سدرہ خان نےکہا ہے کہ ملزمان کا ٹارگٹ غریب اور بھٹہ مزدور ہیں، گروہ نےلاہور سے نوے افراد کے گردے نکلوائے، ملزمان نوکری کا جھانسہ دے کرشہریوں کو اسلام آباد لے جاتے تھے، غیر قانونی پیوند کاری کا عمل اسلام آباد کے فارم ہاؤس میں کیا جاتا تھا، پیوندکاری میں ملوث ڈاکٹرز کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، گروہ کے چار ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے ،یہ ملزمان نوکری دینے کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کا کہہ کر گردہ نکالتے تھے، ایک گردہ25 سے50 لاکھ میں بیچا جاتا تھا جس میں ڈاکٹر براہ راست ڈونر سے رابطہ نہیں کرتا تھا۔

    پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر ڈرامہ کیا،اکبر ایس بابر

    انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ہلاک،12 لاپتہ

    افغان کرکٹ بورڈ کی سلمان بٹ کو بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کی خواہش

  • انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ہلاک،12 لاپتہ

    انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ہلاک،12 لاپتہ

    انڈونیشیا کے سماٹرا میں ماؤنٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی سماٹرا میں ماؤنٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے کے بعد11 سیاحوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں جب کہ تین افراد زخمی اور 12 کوہ پیما لاپتہ ہوگئے ہیں، پہاڑی علاقے میں رہنے والے متعدد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، آتش فشاں پھٹنے کے بعد تین کلومیٹر کی راکھ کا ستون خارج کیا تھا، جس کی وجہ سے حکام نے اس گڑھے کے ارد گرد ایک خارجی زون قائم کیا ہے۔

    سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ عبدالمالک نے نے کہا کہ ہفتے سے پہاڑ پر کل 75 مسافر موجود تھے جن میں سے 26 افراد کو باہر نہیں نکالا گیا، 14 میں سے 11 ہلاک اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں، ویسٹ سماٹرا ڈیزاسٹر میٹیگیشن ایجنسی کے سربراہ روڈی رینالڈی نے کہا کہ شدید گرمی کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والے کچھ افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں-

    بار بار دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو 10،10 لاکھ جرمانے کی ہدایت

    2,891 میٹر کی بلندی پر واقع ماؤنٹ میراپی کو انڈونیشیا اور جاوا میں فائر ماؤنٹین کہا جاتا ہے وسطی جاوا اور یوگیاکارتا صوبوں کے درمیان سرحد پر واقع یہ انڈونیشیا میں سب سے زیادہ فعال آتش فشاں سمجھا جاتا ہے اور 1548 سے باقاعدگی سے پھٹ رہا ہے بحرالکاہل کے رنگ آف فائر میں واقع انڈونیشیا کے جزیرے میں براعظم پلیٹوں کی ہم آہنگی کی وجہ سے آتش فشاں اور زلزلے کی سرگرمی میں اضافہ ہوا ہے۔

    گلیشیئر پگھلنے سے ڈیڑھ ارب سے زائد لوگوں کے ذریعہ معاش کےتحفظ کو خطرہ

  • کندھ کوٹ میں ٹریفک حادثہ،7 افراد جاں بحق 9 زخمی

    کندھ کوٹ میں ٹریفک حادثہ،7 افراد جاں بحق 9 زخمی

    کراچی: کندھ کوٹ میں کیڈٹ کالج کے قریب ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: کندھ کوٹ میں کیڈٹ کالج کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ٹرک کراچی سے پنجاب اور وین کندھ کوٹ سے سکھر جا رہی تھی کہ کیڈٹ کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ٹرک اور وین کے درمیان ٹصادم دھند کے باعث ہوا جب کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور 9 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں بس پر حملہ، دیامر پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا،چلاس میں 2 دسمبر کی شب مسافر بس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے تھے کمشنر دیامرکے پبلک ریلیشنز آفیسر (پی آر او) نے بتایا کہ دیامر کے ایس ایچ او عظمت شاہ نے نامعلوم مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے گلگت بلتستان کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے اور علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے پولیس نے دیامر بھر میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور شاہراہ قراقرم پر ٹریفک آج معطل رہے گی۔

    سسرال میں 4 افراد کو قتل کرنے والا پولیس کی گولی سے ہلاک

    ٹریفک پولیس دیہاڑیاں لگانے میں مصروف،ماں بیٹا حادثے میں جانبحق

    یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ کوئی فیورٹ ہے،یوسف رضا گیلانی

  • سسرال میں  4 افراد کو قتل کرنے والا پولیس کی گولی سے ہلاک

    سسرال میں 4 افراد کو قتل کرنے والا پولیس کی گولی سے ہلاک

    امریکی ریاست نیویارک کے علاقے کوئنز بورو میں ایک گھر میں چاقو کے وار سے دو بچوں سمیت چار افراد قتل اور تین زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق مشتبہ شخص نے پولیس پر بھی حملہ کیا جس سے2 اہلکار زخمی ہوئے، پولیس نے مشتبہ شخص کو گولی مارکر ہلاک کردیا نیو یارک سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ کوئنز فار راک وے کے علاقے میں ایک لڑکی نے اس واقعے کی اطلاع دینے کے لیے فون کیا اور کہا کہ ’اس کا کزن اس کے اہل خانہ کو قتل کر رہا ہے۔‘

    نیو یارک پولیس کے مطابق 38 سالہ مشتبہ شخص نے موقع پر پہنچنے والے دو پولیس اہلکاروں پر بھی چاقو سے حملہ کیا اس کے بعد ایک افسر نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا ، ملزم کو گھریلو تشدد کے الزام میں پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے، حملے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقتولین میں 12 سالہ لڑکا، 11 سالہ لڑکی، 44 سالہ خاتون اور 30 ​​سال کا ایک مرد شامل ہے۔

    جمائما گولڈ سمتھ کس کے ساتھ ہے؟

    آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے جبکہ نئی دہلی پہلے نمبر پر

    بلوچستان، موسیٰ خیل کے جنگلات میں آگ لگ گئی