Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سرگودہا: مختلف واقعات میں چار لڑکیاں اغواءکر لی گئیں

    سرگودہا: مختلف واقعات میں چار لڑکیاں اغواءکر لی گئیں

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہنوازجالپ)مختلف واقعات میں چار دوشیزائیں اغواءکر لی گئیں، بتایا جاتا ہے کہ 22شمال سے علی وغیرہ تین افراد نے 16سالہ مسماة(ا)،بھیر ہ سے حسن وغیرہ نے 20سالہ مسماة(س)،کوٹ فرید سے وسیم نے مسماة(ع)اور 88شمالی سے امداد اوراسکے ساتھی نے14سالہ مسماة(ک) کو اغواءکر کے نامعلوم مقام پر لے گئے ،

    ورثاءکی اطلاع پر پولیس نے نامزد اور نامعلوم افراد کےخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں اور لڑکیوں کی تلاش شروع کردی ہے

    سرگودہا کی دیگر کرائم نیوز
    سرگودھا ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران گھلا پور کے قریب دو نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر طارق جاوید سے موٹرسائیکل و نقدی چھین کر لے گئے ،97شمالی کے قریب ذیشان مشتاق، 190شمالی کے قریب عرفان محمود، نوری گیٹ کے قریب محمد طلحہ سے بھی نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائلز چھین لئے جبکہ جہانوالہ بھیرہ کے ربنواز کے کریانہ سٹورکا صفایا کرتے ہوئے بھاری مالیت کی اشیائے خوردونوش اڑا لی گئیں، اطلاعات ملنے پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے

    سرگودھا.چالان کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکار سے گلوگیر ہونیوالا ڈرائیور حوالات جا پہنچا، بتایا جاتا ہے کہ جھال چکیاں چوک کے قریب ناکہ بندی کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار نے رئیس خان نامی شخص کا چالان کیاتو وہ سنگین نتائج کی دھمکیوں پر اتر آیا اور اہلکار سے گتھم گتھاہو گیا جس پر اسے مقامی تھانہ کی پولیس کے حوالے کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا گیا۔

    سرگودھا.دیگر کاشتکاروں کے حصے کا پانی چوری کرنیوالا زمیندار قانون کی زد میں آ گیا، بتایا جاتا ہے کہ چک جودھ میں محمد علی نے دوسروں کی باری پر ان کے حصے کا پانی راجباہ میں کٹ لگا کر چوری کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا متاثرین کی اطلاع پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
    سرگودھا.پر تشدد واقعات کے دوران خاتون سمیت 3افراد گھائل ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ موضع لقمان میں قمر اور اسکے ساتھیوں نے معمولی تنازعہ پر چاقو اور سوٹے کے وار کر کے ندیم حسن ،155شمالی میں تلخ کلامی پر ظفر وغیرہ نے رضیہ بی بی اور موضع چوہال میں سابقہ جھگڑے پر کامران وغیرہ نے تقی شاہ کو تشددکا نشانہ بناتے ہوئے مضروب کر دیا اور فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے

    سرگودھا.محکمہ فوڈ کی ٹیم نے واں میانہ میں مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر جعلی اور مضر صحت کھویا تیار کرنیوالے ایک یونٹ کو سیل کر کے برآمد شدہ تیار اور خام مال موقع پر تلف کر دیا اور یونٹ مالک جس کا نام ظفر اقبال بتایاجاتا ہے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا مزید کاروائی جاری ہے ۔

    سرگودھا.محکمہ فوڈ کی ٹیم نے واں میانہ میں مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر جعلی اور مضر صحت کھویا تیار کرنیوالے ایک یونٹ کو سیل کر کے برآمد شدہ تیار اور خام مال موقع پر تلف کر دیا اور یونٹ مالک جس کا نام ظفر اقبال بتایاجاتا ہے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا مزید کاروائی جاری ہے ۔

    سرگودھا. نواحی علاقے ویگووال میں جائیداد ے تنازعہ پر محمد ریاض وغیرہ درجن سے زائد افراد نے محمد ممتاز کے مکان پر قبضہ کی کوشش کے دوران دیواریں اور کمرے مسمار کر دیئے اور بھاری نقصان پہنچا کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ، متاثرہ شخص کی اطلاع پر 9نامزد اور 6نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا گیا۔

    سرگودھا. 51شمالی میں اوباش نے 9سالہ معصوم کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، بتایا جاتا ہے کہ طارق علی کا بیٹا عبداللہ گھر کے باہر کھیل رہا تا کہ کہ دیہہ کا فیصل اسے ورغلا کر اپنے ہمراہ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا، ورثاءکی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شورع رک دی۔

    سرگودھا. ڈی ایس پی ٹریفک کی سربراہی میں چھٹی کے روز بھی بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں اور ٹریفک پولیس نے مزید 23مقدمات درج کروا دیئے ،بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روزٹریفک پولیس نے لاہور روڈ پر 91جنوبی کے قریب سے ظہیر عباس،اشفاق احمد، محمد اصغروغیرہ 13افراد،شاہین پارک سے آکاش وغیرہ تین5افراد،بلاک نمبر 9سے محمد اکرم،چک محمد خان سے عامر حیات،17شمالی سے محمد آصف،سیدل پور سے زاہد اقبال،85جھال سے فخر زمان کوبغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے اور کم عمر ڈرائیونگ پر چالان کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی گاڑیاں بھی قبضہ میں لے کر تھانوں میں بند کر دیں اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے

    سرگودھا. پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نصیر احمدنے ماتحت عملے کے ہمراہ کوٹ میانہ اور اطراف کے علاقوں میں اچانک چیکنگ کے دوران ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور اشیائے خوردونوں مہنگے داموں فروخت کرنے پر خضر حیات ، محمد عمران اورجمال دین کو پولیس کے حوالے کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے جبکہ 7دوکانداروں کو فی کس 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے انہیں حتمی وارننگ بھی جاری کی گئی ۔

    سرگودھا. دو ورکشاب مالکان کے خلاف بچوں سے جبری مشقت کروانے پر مقدمات درج کر لئے گئے بتایا جاتا ہے کہ لیبر ویلفیئر کی ٹیم نے محمدی کالونی روڈ، واٹر سپلائی روڈ پر چیکنگ کے دوران دوورکشابوں سے کمسن بچے ثقلین اور احمد کو جبری مشقت سے بازیاب کروا کر مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرو ا دیا۔

    سرگودھا.سرگودھا ریجن میں فیسکیو ٹیموں کا اتوار کے روز بھی بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ک، 12بجلی چورں کو گرفتار کرکے 16لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ وصول کرلیا گیا ہے جبکہ ان کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج کروادئے گئے ہیں ،محکمہ فیسکو کی چھاپہ مار ٹیموں نے بجلی چوروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے سرگودھامیں 4673بجلی چوروں کو گرفتار کرکے انہیں5 کروڑ3لاکھ روپے سے زائدجرمانے کئے گئے جبکہ خوشاب میں 131بجلی چوروں کو1 کروڑ87لاکھ اور میانوالی میں 560بجلی چوروں کو5 کروڑ49لاکھ جبکہ بھکر میں492 بجلی چوروں کو گرفتار کرکے انہیں 5کروڑ81لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے جاچکے ہیں ۔ فیسکیو ذرائع کے مطابق مجموعی طورپر بجلی چوروں سے 75 فیصد رقم کی وصولی کی جاچکی ہے جبکہ موجود 12 گرفتار بجلی چوروں سے16 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ وصو ل کرلیاگیا ہے۔

  • سرگودہا: نوسربازی کی تین مختلف وارداتیں،شہری نقدی اور زیورات محروم

    سرگودہا: نوسربازی کی تین مختلف وارداتیں،شہری نقدی اور زیورات محروم

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک شاہنواز جالپ) نوسربازی کی تین مختلف وارداتیں،شہری نقدی اور زیورات محروم

    نوسربازی کی تین مختلف وارداتوں کے دوران پوش علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن کے امتیاز اشرف کے گھر میں داخل ہو کر دو نامعلوم خواتین نے نوسربازی کے ذریعے خواتین کا دھیان بٹا کر نقدی و زیورات ہتھیا لئے اور رفوچکر ہو گئیں،

    مجاہد کالونی کے رہائشی محمد صدیق سے یونیورسٹی روڈ پر نامعلوم نوسر بازوں نے اپنے چنگل میں پھنسا کر پانچ لاکھ روپے ،اسی طرح صاحبہ بلوچاں کے محمد نعمان سے بھی ایک نوسرباز نے 50ہزار روپے ہتھیا لئے ،

    متاثرین کی اطلاع پر پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

  • میہڑ :ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق

    میہڑ :ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق

    میہڑ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)میہڑ ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق
    تفصیل کے مطابق میہڑ کے نواحی علاقے کنب دیرو میں ٹریکٹر ٹرالی پر مزدوری کرنے والا نوجوان زاہد علی ٹریکٹر ٹرالی کے نچے آکر کچل کر جاں بحق ہوگیا ہے

    پولیس نے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش کوضروری کارروائی کےلئے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کردیا گیا ہے.

  • ڈی جی خان :انتظامیہ کی غفلت یانااہلی،رجسٹری برانچ کمپیوٹرسیکشن کی بجلی کئی روز سے خراب،سائلین خوار

    ڈی جی خان :انتظامیہ کی غفلت یانااہلی،رجسٹری برانچ کمپیوٹرسیکشن کی بجلی کئی روز سے خراب،سائلین خوار

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ کی غفلت یانااہلی ڈجسٹری برانچ کا کام ٹھپ ،گذشتہ کئی روزسے کمپیوٹرسیکشن کی بجلی خراب ،رجسٹرارمفلوج ،سائلین خوار

    ڈیرہ غازیخان میں رجسٹری برانچ کا کام ٹھپ ہے ،گذشتہ کئی دنوں سے کمپیوٹرسیکشن کی بجلی خراب ہے جسکی وجہ سے سکینگ کا کام بندپڑا ہے نااہل عملہ اپنی نااہلی چھپانے کے چکر میں ایک دوسرے پرذمہ داری ڈال کر بری الذمہ ہونے کی کوشش کر رہا ہے

    بیشترکلریکل سٹاف نیا ہے اور ٹرینڈسٹاف کی غیرموجودگی کی وجہ سے حالت ٹھیک ہونے کے بجائے روزانہ بد ترہورہے ہیں، ذرائع کے مطابق جعلی ایف بی آراور بوگس فیس کے علاوہ رجسٹری برانچ مالی اور نائب قاصدوں کے حوالے کردی گئی ہے، کوٹ چھٹہ میں مالی سے کلرک پروموٹ ہونے والا غلام حسین جورجسٹری کے کام کی الف ب سے بھی واقف نہیں ہے اوررجسٹری محرر ہے وثیقہ نویسوں کے پاس جاکر رجسٹریاں چیک کراتا ہے اوروثیقہ نویسوں کو سرکاری اہم ریکارڈ تک رسائی دی ہوئی ہے

    سابقہ مالی اور ڈی سی آفس کے نائب قاصد سروسرولز کافائدہ لیکر کلرک پروموٹ ہوئے تو ڈائریکٹ اہم جگہ رجسٹری برانچ میں تعینات کردیا گیاجب کے کمپیوٹربرانچ میں نئے ڈی سی آفس کے نائب قاصدآکاش محسن اور احسان کو بھی پروموشن دیکررجسٹری برانچ میں تعینات کردیا گیا ہے،

    جس برانچ کی بجلی مبینہ طور پر کئی روز سے غائب ہے ڈ ی سی آفس کے ترقی پانے والے نائب قاصدسلیم شاہ کوترقی دیکررجسٹری برانچ میں تھمب رجسٹر کی ذمہ داری دے گئی اس کے علاوہ پرائیویٹ بندے بھی موجودہیں جو وثیقہ نویسوں سے شام کو وصولی کا کام بھی کرتے ہیں ہیں

    ان میں ایک بدنام زمانہ بروکر کے پاس کام کرنے والے بندے کا بھائی جو اس بروکرکے تما م کام کروادیتا ہے اور اپنا حصہ وصول کرتا ہے اور برانچ کے عملہ کی وصولی بھی کرتا ہے

    دوسری طرف جہاں ناتجربہ کارکلریکل سٹاف کی وجہ سے سائلین روزانہ دھکے کھارہے اور جنہیں گھنٹوں انتظارکی سولی پرلٹکایا جاتا ہے وہیں رجسٹراررجسٹری برانچ محمودالحسن کوبھی ان نااہل اناڑی کلرکوں نے مفلوج کردیا ہے،جوسارادن آفس میں ان کا انتظارکرتا رہتا ہے لیکن پھربھی ان سے کوئی ڈھنگ سے کوئی کام نہیں ہوپاتا

    رجسٹراررجسٹری برانچ محمودالحسن چند دن میں ریٹائرڈہونے والے ہیں اور وہ خاموشی سے اس نااہل ٹولے کوبرداشت کئے ہوئے ہیں،شہریوں نے ارباب اختیارسے نوٹس لینے کامطالبہ کیا

  • چونیاں :شادی میں مہندی پارٹی پر ہوائی فائرنگ اور ساونڈایکٹ کی خلاف ورزی،2  ڈانسر سمیت 9 گرفتار

    چونیاں :شادی میں مہندی پارٹی پر ہوائی فائرنگ اور ساونڈایکٹ کی خلاف ورزی،2 ڈانسر سمیت 9 گرفتار

    چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگارعدیل اشرف)شادی میں مہندی پارٹی پر ہوائی فائرنگ اور ساونڈ سسٹم کا استعمال، پولیس کی بروقت کارروائی، پارٹی ختم کروا دی، دو خواتین ڈانسر سمیت 9 تماشبین گرفتار، تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا

    تھانہ سٹی چونیاں کی حدود میں ایک شادی پر مہندی کی رسم میں مجرا کی محفل ہو رہی تھی جہاں ہوائی فائرنگ اور ساؤنڈ سسٹم کا استعمال ہو رہا تھا، پولیس نے بروقت کارروائی کی اور پارٹی ختم کروا دی گئی، 9 تماشبین اور 2 ڈانسر خواتین کو گرفتار کر لیا اور حوالات میں بند کر دیا گیا۔

    ایس ایچ او اسلم بھٹی نے بتایا کہ ملزمان نے ساؤنڈ سسٹم پر فحش گانے چلا کر ڈانس پارٹی سجا رکھی تھی۔اور ہوائی فائرنگ کر رہے تھے جو قانوناََ جرم ہے۔ گرفتار خواتین میں صباء بی بی، ثناء بی بی جبکہ مردوں میں احمد رضا، غلام عباس، عظیم، حمید، رضوان، رحمان اور دیگر شامل ہیں،

    دو ملزمان سے دوعدد تیس بور پسٹل برآمد ہوئے۔ ساؤنڈ سسٹم بھی قبضہ میں لیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے

  • چلاس میں مسافر وین پر فائرنگ،10 افراد جاں بحق 26 زخمی

    چلاس میں مسافر وین پر فائرنگ،10 افراد جاں بحق 26 زخمی

    چلاس میں مسافر بس پر مسلح افراد کی فائرنگ کے باعث بس میں آگ بھی بھڑک اٹھی، حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن (ر) عارف احمد خان کے مطابق چلاس میں شاہراہ قراقرم ہوڈر کے مقام پر مسافر بس پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے باعث بس ٹرک سے ٹکراگئی جس سے بس میں آگ بھڑک اٹھی فائرنگ کے اس واقعے میں 10 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے ہیں، مسافروں کا تعلق کوہستان، پشاور، غذر، چلاس، اسکردو اور سندھ سے ہےڈائریکٹر ہیلتھ چلاس شکیل خان نے بتایا کہ فوری طور پر لاشوں اور زخمیوں کو چلاچلاسس لایا گیا، حادثے میں 26 افراد زخمی ہوئے ہیں، لاشوں کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

    عمران خان آؤٹ،بیرسٹر گوہر علی بلا مقابلہ پی ٹی آئی چیئرمین منتخب، اکبر ایس بابر …

    دوسری جانب لاہور کے قریب سندر کے علاقے میں طالبات کی بس پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا فائرنگ کرنے والے گرفتار ملزمان کا تعلق پتوکی سے ہے، اب تک کی تفتیش میں ملزمان کی کسی طالبہ سے رنجش یا کوئی تعلق ثابت نہیں ہو سکا ملزمان نے گاڑی کرائے پر لے رکھی تھی، واردات میں استعمال ہونےوالی گاڑی کے مالک کو بھی حراست میں لےلیا گیا ہے گاڑی کے مالک آفتاب کی نشاندہی پر گاڑی کو بھی ٹھوکر نیاز بیگ سے برآمد کر لیا گیا گرفتار دو ملزمان وکی اور سنی چونگی امرسدھو میں عارضی طور پر رہائش پذیر تھے۔

    سلمان بٹ میری ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے،چیف سلیکٹر وہاب ریاض

    خیال رہے کہ چند روز قبل پتوکی سے تفریحی دورے پر کشمیر جانے والی نجی کالج کی بس پر لاہور میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں دو طالبات زخمی ہوگئیں تھیں، سر میں گولی لگنے سے ایک طالبہ کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر بھی منتقل کیا گیا تھاواقعے کے بعد زخمی طالبہ کے بھائی حمزہ نے بتایا تھا کہ گولی ان کی بہن کے سر کے بائیں حصے کو چھو کر نکلی تھی، کالج والے دونوں زخمی طالبات کو اسپتال بھجوا کر خود تفریحی دورے پر روانہ ہوگئے تھے۔

    سیالکوٹ:مرغوں کی لڑائی دیکھنے والا طالب علم،مبینہ پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک

  • چلاس: مسافر بس پر فائرنگ، 8 مسافر جاں بحق اور 16 زخمی

    چلاس: مسافر بس پر فائرنگ، 8 مسافر جاں بحق اور 16 زخمی

    چترال ،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی )گلگت بلتستان میں شاہراہ قراقرم سے گزرنے والے مسافر بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث بس میں آگ بھی بھڑک اٹھی نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔
    تفصیل کے مطابق آج بوقت 18:30 بجے بمقام ہڈور پڑی کے سامنے گلگت سے پنڈی جانے والی K2 بس 4647- BLN کے اوپر نامعلوم افراد کی فائرنگ اب تک کی اطلاعات کے مطابق بس میں موجود 16زخمی جبکہ 08 افراد جابحق ہوئے ہیں

    ڈپٹی کمشنر چلاس کیپٹن ریٹائرڈ عارف احمد نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس بس کے حادثے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے ابھی تک پانچ کی شناخت ہوئی جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 26 بنتی ہے۔

    اس حادثے میں جن پانچ مرنے والوں کی شناخت ہوئی ہے
    جن میں عبد القیوم ولد عبدالروف ساکن شہداد کوٹ سندھ، نصیر حوالدار 23 بلوچ سندھ، کمال عباس ولد میرزا حسین ساکن نلتر، اورنگزیب ولد صوبیدار ساکن پالس کوہستان اور میر عالم ولد داؤد ساکن ہنزہ شامل ہیں ،

    ڈی سی چلاس کے مطابق مرنے والوں میں فوج کے دو جوان بھی شامل ہیں۔

    زخمیوں کی تفصیل
    1. شکور جان ولد غلام رضا ،2. مظہر ولد شکور جان ساکن دینور گلگت،3. شبیر ولد سید شاہ علی ساکن سکوار گلگت،4. نور بیگم زوجہ صفر علی گاہکوچ،5. تاج بیگم زوجہ یوسف ساکن گاہکوچ،6. اسلام گل ولد راہی گل ساکن پشاور،7. معاز خان ولد ذاکر حسین ساکن حیدرآباد آرمی پرسن 23 بلوچ ریجمنٹ، 8. صفر علی ولد راحیم علی ساکن شیر قلعہ،9. محمد علی ولد یاسین ساکن سکردو،10. رحمت جان ولد غلام علی ساکن پو،11. شکیل احمد ولد علی شیر ساکن سکردو،12. نظیر ولد غلام احمد غذر،13. محمد حسین ولد غلام محدی ساکن سکردو،14. محمد الطاف ولد سخی محمد چھموگڑ ،15. مزمل علی ولد ظفر علی ساکن غذر ،16. فدا کریم ولد ذاکر ساکن نگر شامل ہیں

    ڈی سی چلاس کیپٹن عارف کے مطابق یہ بس خصر کے علاقے گاگوچ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ ان کے مطابق اس بس کے مسافروں میں گوپیز سے تعلق رکھنے والے مفتی شیر زمان بھی شامل تھے، جو اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔

    امدادی ادارے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعے کے زخمیوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس پہنچا دیا گیا ہے، فائرنگ کی شکار مسافر بس ضلع غذر کے مسافروں کو لے کر راولپنڈی جارہی تھی، ایک درجن سے زائد زخمیوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس پہنچایا گیا ہے

  • چونیاں:تحصیل بھر میں چائلڈ لیبرایکٹ کی دھجیاں اڑ گئیں

    چونیاں:تحصیل بھر میں چائلڈ لیبرایکٹ کی دھجیاں اڑ گئیں

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگارعدیل اشرف) تحصیل بھر میں چائلڈ لیبر قوانین کی دھجیاں بکھیری جانے لگیں،کم عمر بچوں سے مشقت کے کام کروائے جانے لگے ، لیبر ڈیپارٹمنٹ آفیسرز خاموش تماشائی.

    تحصیل چونیاں شہری اور دیہاتی علاقوں میں اینٹوں کے بھٹےجات، آٹو سٹورز ،سروس اسٹیشنز ، موٹر گاڑیوں کی چھوٹی بڑی ورکشاپ ،دوکانوں، چائے کے ڈھابوں، ہوٹلز، بیکری، کارخانوں اور دیگر کاروباری مراکز میں نابالغ اور انتہائی کم سن بچوں سے کام لیا جاتا ہے۔ جس سے انتہائی کم اجرت پر 12 سے 14 گھنٹے کام کرنا معمول بن چکا ہے۔ جبکہ لیبر ڈیپارٹمنٹ آفسران اپنے دفاتر اور گھروں میں بیٹھ کر لاکھوں روپے ماہوار منتھلیاں اور تنخواہیں لے رہے ہیں۔

    اس کے علاوہ کم اجرت کے بدلے آٹھ گھنٹے سے زائد کام کرنے والوں کو نہ تو خوف خدا ہے اور نہ ہی ان بچوں کو اوور ٹائم کی اجرت دی جاتی ہے۔ بلکہ بچوں کے والدین کو چند ہزار روپے ایڈوانس دے دیتے ہیں تاکہ بچے مجبوراً بھی کسی دوسری دوکان پر مزدوری کیلئے نہ جا سکے۔

    بچوں کے والدین نے کہا غربت کے مارے جب نوبت فاقوں تک پہنچتی ہے تو جگر گوشوں کو چولہا چلانے کیلئے پھر مزدوری پر ہی لگانا پڑتا ہے۔ حکومت مہنگائی میں کمی اور روزگار دے تو بچوں کو مزدوری کی بجائے سکول بھجوائیں۔

    لیبر انسپکٹر فرمائش علی نے اپنے موقف میں کہا ہم چائلڈ لیبر ایکٹ کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں اور آئندہ ان کاروائیوں میں مزید تیزی آئی گی۔جو کہ صرف ایک بیان ہے حقیقت اس کے برعکس ہے۔

  • سیالکوٹ:مرغوں کی لڑائی دیکھنے  والا طالب علم،مبینہ پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک

    سیالکوٹ:مرغوں کی لڑائی دیکھنے والا طالب علم،مبینہ پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر )مرغوں کی لڑائی دیکھنے کیلئے جانے والا طالب علم یوسی پولیس اہلکاروں کی مبینہ گولی لگنے سے جاں بحق لوحقین کا روڈ بلاک کرکے احتجاج پولیس کے خلاف نعرے بازی پولیس کی طرف سے نامعلوم کے خلاف درج مقدمہ کولواحقین نے جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا

    لواحقین کے مطابق تھانہ موترہ کے گاؤں کوٹلی بھاگو کے امام مسجد کا بیٹا عبدالرحمن دوستوں رضوان وغیرہ کے ساتھ مرغوں کی لڑائی دیکھنے گیا تو اسی دوران پولیس پہنچ گئی گرفتاری کے خوف سے بھاگنے کیلئے اٹھے تو ایک اہلکار نے مبینہ گولی مار کر عبدالرحمن کو قتل کردیا جبکہ مقتول کے ساتھی رضوان کو قتل کا الزام قبول کرنے کیلئے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا

    جس پر اہل دیہہ نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیاا ور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی روڈ بلاک ہونے سے ڈسکہ سیالکوٹ روڈ پر کئی گھنٹے ٹریفک جام رہی جلد بازی میں پولیس نے چار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نامعلوم شخص کے قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا بعد ازاں پولیس کے ترجمان نے پریس ریلیز میں قتل ہونے والے عبدالرحمن کوڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل قراردے دیا مقتول کے باپ پھوپھی اور اہل دیہہ نے ایف آئی آر کو من گھڑت قراردے دیا

    مقتول کی نعش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کردی گئی

  • سیالکوٹ:ڈکیت گینگ سرغنہ و دیگرمقدمات میں مطلوب 7 ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ:ڈکیت گینگ سرغنہ و دیگرمقدمات میں مطلوب 7 ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( شاہد ریاض سٹی رپورٹر )سی آے اے پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث عثمان عرف نومی گینگ کے سرغنہ اور دیگر 2 مقدمات میں مطلوب 2 ملزمان سمیت 7 ارکان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ، 10لاکھ سے زائد نقدی ، 3موٹر سائیکلیں، 5قیمتی موبائل فونز اور اسلحہ ناجائز برآمد۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی CIA رانا محمود الحسن نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث عثمان عرف نومی سرغنہ سمیت 5 افراد جبکہ دیگر دو مقدمات میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت. 1. عثمان عرف نومی ولد امجد سکنہ سرنگیاں2. طاہر نواز عرف حسن ولد شاہ نواز سکنہ سرنگیاں 3. علی رضا عرف رجو ولد عظمت سکنہ سرنگیاں4. علی احمد ولد مشتاق سکنہ کوٹلی باوا فقیر چند5. معظم ولد ارشد سکنہ کوٹلی باوا فقیر چند6. ساجد 7.بلال

    دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ، 10لاکھ سے زائد نقدی ، 3موٹر سائیکلیں، 5قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 5 عدد معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی