Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اوچ شریف :چلتی ٹرین سے گر کر نوجوان شدید زخمی ہوگیا

    اوچ شریف :چلتی ٹرین سے گر کر نوجوان شدید زخمی ہوگیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )چلتی ٹرین سے گر کر نوجوان شدید زخمی ہوگیا ،ریسکیو 1122احمدپورشرقیہ موقع پے پہنچ گئی زخمی کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو احمدپورشرقیہ منتقل کردیا گیا

    حادثہ چنی گوٹھ میں چک واہنی کے نزدیک پیش آیا زخمی ہونے والے 26 سالہ نوجوان کی شناخت محمد زکریا کے نام سے ہوئی ہے جو چانجنی چوک خانبیلہ کا رہائشی ہے اور خیبر میل ٹرین سے لاہور جارہا تھا

    ٹرین کے دروازے میں کھڑا نوجوان توازن برقرار نا رکھ سکا اور نیچے جاگرا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122احمدپور شرقیہ موقع پر پہنچ گئی اور زخمی نوجوان کو تسویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو احمدپورشرقیہ منتقل کردیا

  • میہڑ:تین افرادکے مقدمہ قتل کی سماعت کرنے والے جج کا اچانک تبادلہ ،کئی شکوک و شبہات پیداہونے لگے۔ام رباب

    میہڑ:تین افرادکے مقدمہ قتل کی سماعت کرنے والے جج کا اچانک تبادلہ ،کئی شکوک و شبہات پیداہونے لگے۔ام رباب

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)تین بے گناہ قتل ہونے والوں کی وارث ام رباب چانڈیو کی پریس کانفرنس
    ہمارے تین قتل ہونے والے بیگناہوں کے مقدمہ سماعت کرنے کرنیوالے جج حافظ عطاللہ کا دادو سے تبادلہ کردیا گیا ہے،ام رباب کاکہنا تھاکہ ہم قانون کے احترام کرنے والے ہیں اورہمیں عدالتوں پراعتماد بھی ہے ،اس وقت ہمارے قتل ہونے والے تین افراد کا مقدمہ عدالت میں زیرسماعت ہے، جج حافظ عطاللہ ہمارے اس کیس کومکمل سمجھ گیاتھا،اس اچانک اس طرح اچانک تبادلہ سے کئی شکوک وشبہات پیدا ہوگئے ہیں

    ام رباب چانڈیوکاکہنا تھاکہ اگرپورے سندھ کی عدلیہ کے ججزکے تبادلے ہوتے تو ہمیں بھی کوئی فکرلاحق نہ ہوتی اور نہ ہی کوئی اعتراض ہوتالیکن پورے سندھ میں صرف ایک جج کاتبادلہ سے کئی سوالیہ نشان لگ گئے ہیں،ہمارے تین افراد کوقتل ہوئے چھ سال گذرگئے ہیں،قتل کے مقدمہ کی سماعت کرنے والے جج کاتبادلہ اس کیس کوالتواء میں ڈالنے کی کوشش ہے ،

    ام رباب چانڈیونے کہاچھ سال کاعرصہ بیت گیاہے نہ ہی ہم نے صبرکادامن چھوڑا ہے نہ ہی قانون ہاتھ،ہمیں یقین ہے عدلیہ ایک دن ضرور انصاف کرے گی،سرداراس واقعہ میں ملوث ہیں ،ہم کسی بھی صورت میں اپنے مقدمہ سے دستبردار نہیں ہوں گے،

    ام رباب چانڈیونے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اپیل کی ہے کہ میرے اس مقدمہ کو التواء کاشکارہونے بچایا جائے اس مقدمہ کی سماعت کرنے والے جج حافظ عطاللہ کو دوبارہ دادو میں انہیں واپس اپنی سیٹ پر تعینات کیا جائے۔

  • گوجرہ :ڈسٹرکٹ اینڈایڈیشنل سیشن ججز نے دو قتل کے مقدمات کے فیصلے سنادئے

    گوجرہ :ڈسٹرکٹ اینڈایڈیشنل سیشن ججز نے دو قتل کے مقدمات کے فیصلے سنادئے

    گوجرہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) ڈسٹرکٹ اینڈایڈیشنل سیشن ججزگوجرہ نے دو قتل کے مقدمات کے فیصلے سنادئیے۔

    ڈسٹرکٹ اینڈایڈیشنل سیشن جج گوجرہ محمد جاوید اکرم بیٹو نے چک نمبر351ج ب کے مقتول محمد بلال احمدباجوہ کو قتل کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد فیاض کومقدمہ کی سماعت کے بعدفیصلہ سناتے ہوئے سزائے موت،سات لاکھ روپے جرمانہ کاحکم سنادیا جبکہ ملزم اسد کو شک کا فائدہ دیتے ہو ئے بری کر دیا۔

    استغاثہ کے مطابق چک نمبر351ج ب کلیان داس کے محمد فیاض نے فائرنگ کر کے محمد بلال باجوہ کوقتل کر دیاتھا جس کامقدمہ صدر پولیس نے مقتول کے بھائی محمد سعید باجوہ کی مدعیت میں درج کر کے چالان پیش عدالت کیا تھا۔

    علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈایڈیشنل سیشن جج گوجرہ حافظ محمد رضوان عزیزنے چک نمبر300ج ب کے محمد ارشد کو قتل جبکہ مدثر کو شدید زخمی کر نے کے مقدمہ کی سماعت کر تے ہو ئے ملزم مہران کوسزائے موت،زین اور احسان کو عمر قیداور مختلف جرمانوں کی سزاکافیصلہ سنا دیا۔

    استغاثہ کے مطابق صدر پولیس نے عابد علی کی مدعیت میں ملزمان مہران،زین اور احسان کے خلاف محمد ارشد کو قتل اور مدثر کو شدیدزخمی کر نے کے الزام میں مقدمہ در ج کر کے چالان عدالت پیش کیاتھا۔

  • میرپورخاص:حدودتھانہ مہران،بجلی کے میٹرچوروں کے نشانے پر آگئے

    میرپورخاص:حدودتھانہ مہران،بجلی کے میٹرچوروں کے نشانے پر آگئے

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپورخاص شہر مہران تھانے کی حدود میں چوروں نے بجلی کے میٹر چوری کرنا شروع کردئیے ،گھر کی دیوار یا الیکٹرک پول سے باقاعدہ اوزاروں کا استعمال کر کے میٹر اتار لئے جاتے ہیں، جب واپڈا افسران و اہلکاروں سے رجوع کیا جاتا ہے تو وہ مقامی تھانے بھیج دیتے ہیں اور یہی حال پولیس تھانوں کا ہے وہ اس پریشان شخص کو واپس واپڈا آفس بھیج دیتے ہیں

    اسی طرح ایک شہری شاہد قریشی کا میٹر چوری ہوگیا شاہد قریشی کو کبھی واپڈا آفس اور کبھی مقامی تھانے کے چکر لگوائے جاتے رہے، شاہد قریشی کا کہنا ہے کہ میں نے ایک مہینہ پہلے ہی 5100 کاڈیمانڈ نوٹس بھر کے میٹر لگوایا ہے مگر اب میٹر چوری ہونے کے بعد واپڈا اہلکار دوبارہ 5100 ڈیمانڈ نوٹس بھر کے میٹر لگوانے کا کہہ رہے ہیں کیا اب میں دوبارہ پانچ ہزار ایک سو روپے کی رقم بھروں میں اس مہنگائی اور بیروزگاری کے عالم میں کہاں سے اتنی رقم لاؤں گا

    شاہد قریشی نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان واپڈا کے اعلی افسران سے اپیل کی کہ میری شکایت سن کر میرا بجلی کا میٹر بلامعاوضہ لگایا جائے میں پہلے ہی ڈیمانڈ نوٹس کے 5100 روپے بھر چکا ہوں شاہد قریشی کا کہنا ہے کہ مجھے جعفر نامی واپڈا اہلکار نے پہلے تھانے کے چکر لگوائے پھر قمر کے پاس بھیجا اب قمر کا کہنا ہے کہ وہ بندہ نہیں آیا جو یہ کام کریگا ،شاہد قریشی نے ایس ایس پی میرپورخاص سے اپیل کرتے ہوئے کہا برائے مہربانی ٹیکنیکل چوروں کو گرفتار کیا جائے.

  • سی ٹی ڈی کی ڈیفنس میں کاروائی، اغوا برائے تاوان میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار

    سی ٹی ڈی کی ڈیفنس میں کاروائی، اغوا برائے تاوان میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار

    سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کی ڈیفنس میں کارروائی،اغواء برائے تاوان میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا گیا،

    انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے میڈیا کو بتایا کہ اغواء برائے تاوان میں ملوث گروہ کے 8/10کارندوں نے ٹیم پر حملہ بھی کیا،ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے،گروہ اغواء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے،شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں بھی ملزم ملوث پائے گئے،گروہ اغواء برائے تاوان کی واردات کیلئے بڑی گاڑیوں ڈبل کیبن اور revo کا استعمال کرتے ہیں،ملزم واردات کے وقت گاڑی پرجعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگاتے ہیں،اگروہ اغواء کئے گئے شخص کو پوش علاقوں میں گھماتے رہتے ہیں اور کچھ گھنٹوں بعد سرغنہ سعد عمران کے بنگلے پر لیجاتے ہیں ملزم مغوی کو زدوکوب کر کے رقم کا تقاضہ کرتے ہیں،املزم پوش علاقوں میں ذریعہ اے ٹی ایم سے رقم نکلواتے ہیں اور رقم حاصل ہوجانے کے بعد متاثرہ شخص کو رہا کردیتے ہیں،گرفتار ملزم سعد عمران کے خلاف تھانہ پریڈی,تھانہ بوٹ بیسن اور تھانہ گلبرگ میں متعدد مقدمات درج پائے گئے

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • سرگودھا : 9 سالہ بچی  سے  زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    سرگودھا : 9 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    سرگودھا ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک شاہنواز جالپ)سرگودھا کے تھانہ جھال چکیاں میں 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا ملزم گرفتار
    افسوسناک واقعہ چک نمبر 190 شمالی میں پیش آیا،معصوم بچی کے ساتھ اس کے کزن نے زیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گیا

    متاثرہ بچی کے والدے تھانہ جھال چکیاں فی الفور رابطہ کیا جس کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا گیا اور بچی کے والد کی نشاندہی پر ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں نے فوری طور پر ملزم کے گھر ریڈکر کے ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا

    ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں

  • لاہور میں نجی کالج کی طالبہ اغوا، 30لاکھ روپے تاوان مانگ لیا

    لاہور میں نجی کالج کی طالبہ اغوا، 30لاکھ روپے تاوان مانگ لیا

    لاہور : ملت پارک میں نجی کالج کی طالبہ کو اغوا کر لیا گیا ہے, نامعلوم اغواکاروں نےتاجرسے30لاکھ روپے تاوان مانگ لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے تاجر مسعود کی بیٹی سماویہ کو اغواء کیا ہے، طالبہ کو اس کا والد کالج چھوڑ کر گھر آیا تھا کہ اسے میسج آیا کہ تمہاری بیٹی کو کالج سے واپسی پر اغوا کر لیا گیا ہے ا غواکاروں نے تاجر مسعود سے بیٹی کی بازیابی کے لئے 30 لاکھ روپے تاوان مانگا ہے، اور طالبہ کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی ہے مغویہ کے والد کی شکایت پر پولیس نے نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    ایک ٹوٹی ہوئی زنجیر کی فریاد ہیں ہم ، اور دنیا یہ سمجھتی ہے …

    دوسری جانب ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق قتل کے مقدمات میں مطلوب دو خطرناک اشتہاری مجرموں کودبئی سے گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد رواں برس 141 ہو گئی ہے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اویس نصیر فیصل آباد پولیس کو اور اشتہاری محمد ارشد ملتان پولیس کو مطلوب تھا قتل کے مقدمات میں مطلوب دونوں اشتہاریوں کو دبئی سے گرفتار کرکے پولیس ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے، اور مجرموں سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    ریفرنس میں نوازشریف کی گاڑی لکھی جس کی واپسی کا ریکارڈ نہیں،وکیل نواز شریف

  • ننکانہ : مبینہ پولیس کے تشدد سے حوالات میں بند ملزم جاں بحق

    ننکانہ : مبینہ پولیس کے تشدد سے حوالات میں بند ملزم جاں بحق

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز کی رپورٹ)مبینہ پولیس کے تشدد سے حوالات میں بند ملزم جاں بحق

    ننکانہ صاحب مبینہ پولیس کے تشدد سے حوالات میں بند ملزم جاں بحق،ملزم جمیل کو 12 روز قبل پتوکی سے گرفتار کیا تھا، گذشہ روز عدالت نے ملزم جمیل کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا، ایس ایچ او تھانہ صدر نے عدالتی حکم کے باوجود ملزم کو رہا نہ کیا

    مبینہ تشدد کے بعد جمیل کی طبیت بگڑ جانے کی وجہ سے ملزم جاں بحق ہو گیا، پولیس لاش کو چھوڑ کر تھانے سے فرار ہو گئی،جاں بحق ہونے والے جمیل کی لاش کئی گھنٹے تھانہ میں پڑی رہی،جاں بحق ہونے والے جمیل کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی

    پولیس نے کئی گھنٹوں سے سے تھانہ صدر ننکانہ کو سائلین کے لیے بند کر دیا

    ڈی پی او کاکہنا ہے کہ ملزم کو ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار کیا تھا ، واقعہ کی انکوائری کر رہے ہیں ، پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر دی پوسٹ مارٹم جاری، تھانہ صدر نے چند روز قبل جمیل کے بھائی ابو سفیان کو بھی گرفتار کیا تھا

    ابوسفیان سکول ٹیچر ہے پولیس نے مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے رشوت لے کر چھوڑ دیا،لواحقین کا ہسپتال میں پولیس کے خلاف احتجاج

    پولیس نے جمیل کو تشدد کے بعد قتل کیا پولیس نے دو لاکھ روپے رشوت لینے کے باوجود جمیل کو نہ چھوڑا پولیس 10 لاکھ روپے رشوت مانگ رہی تھی مقتول کے بھائی کا الزام

    رشوت نہ دینے کی وجہ سے پولیس نے جمیل کو تشدد کر کے مارا

  • اوچ شریف: ریسکیو 1122 کی طرف سے  سکول میں پاکستان لائف سیور پروگرام  کے تحت ٹریننگ

    اوچ شریف: ریسکیو 1122 کی طرف سے سکول میں پاکستان لائف سیور پروگرام کے تحت ٹریننگ

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جناب باقر حسین کے احکامات ، ،کمیونٹی سیفٹی ونگ ریسکیو ہیڈ کوارٹر کی ہدایات کے مطابق اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد رفیق کی زیرِ نگرانی ریسکیو 1122 احمد پور شرقیہ کی کمیونٹی ٹریننگ ٹیم کی طرف سے الخیر ہائر سیکنڈری سکول اوچشریف میں پاکستان لائف سیور پروگرام ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔

    جس میں ابتدائی طبی امداد، مرہم پٹی، مصنوعی طریقے سے دل اور سانس کی بحالی، بہتے ہوئے خون کو روکنے کے متعلق تفصیلی طور پر بتایا اور اس کا عملی مظاہرہ بھی کروایا۔اس ٹریننگ کا مقصد تمام شرکاء کو ایمرجنسی سے نمبردآزماء ہونے کے متعلق آگاہی دینا تھا تاکہ دورانِ ایمرجنسی ریسکیو 1122 کے پہنچنے تک وہاں پر موجود لوکل کمیونٹی جائے حادثہ پر موجود زخمیوں کی فوری مدد کر سکیں اور قیمتی انسانی جانوں کو بر وقت بچا کر محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے ۔

    ٹریننگ کے اختتام پر سکول کے پرنسپل محمد جنید حسین سیال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122کی طرف سے یہ ایک اچھا اقدام ہے اور اس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے منسلک لوگوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے

  • اوچ شریف: جعلی خواجہ سراؤں کا ڈانس پارٹی گروپ کے نام پر مبینہ طورشی میل اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف

    اوچ شریف: جعلی خواجہ سراؤں کا ڈانس پارٹی گروپ کے نام پر مبینہ طورشی میل اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) نقلی خواجہ سراؤں کا ڈانس پارٹی گروپ کے نام پر مبینہ شی میل اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف، شہر کے پوش ایریا میں کوٹھیاں مکروہ دھندہ کی محفوظ "پناہ گاہیں” بن گئیں، دلال راتوں رات لکھ پتی بن گئے، اصلی خواجہ سراء دو وقت کی روٹی کو ترس گئے، جبکہ جسمانی لذت کے پجاری رات گئے ہوٹلز اور کوٹھیوں کے باہر شکاریوں کے روپ میں تھڑوں پر منتظر، گشت پر مامور پولیس جوان بھی خاموش تماشائی، نوجوان نسل کی آبیاری اور نشوونما کے دشمن ” مردانہ چکلوں ” کے خلاف ضلعی انتظامیہ فوری ایکشن لے، شہری

    تفصیلات کے مطابق اولیاء کرام کی سرزمین اور تاریخی اعتبار سے منفرد تعلیمی اور ادبی اسلامی تہذیب و ثقافت کی عظیم پہچان کے حامل اوچشریف شہر اور گردونواح میں آجکل مبینہ نقلی خواجہ سراؤں اور کھسروں نے ڈانس پارٹیوں کے نام پر قرب و جوار میں شادی بیاہ اور دیگر فنکشنز کرنے اور خواہش نفسانی کی تکمیل اور گناہ بے لذت میں مبتلا ” مکڑوں” کو سروسز کے نام پر شی میل اور خوبرو لڑکیوں کی سپلائی کرنے بارے انکشاف ہوا ہے،

    پپی عرف زندگی اور کاجل نامی مبینہ خواجہ سراؤں نے انکشاف کیا ہے کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ ہمارے پیشے کو بدنام کرنے والی کالی بھیڑوں کا دین ایمان صرف پیسہ بن چکا ہے جسکی وجہ سے نوجوان نسل زناء جیسی لعنت میں مبتلا ہورہے ہیں حالانکہ ہم لوگوں کی خوشیوں میں شامل ہوکر جہاں اپنے بال بچوں کی روزی روٹی کماتے ہیں وہیں ہم حلال حرام میں فرق بھی جان کر زندگی گزارتے ہیں مگر مبینہ جسم فروش اور دھندہ کرنے والوں نے ہمارے پیٹ پر لات مار دی ہے اور اب برائی کو ڈنکے کی چوٹ پر پھیلانے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ انکو روکنے والا کوئی نہیں ہے،

    ذرائع کے مطابق تاریخی شہر میں نوجوان لڑکوں کو ورغلانے اور لڑکیوں کو فیشن آرٹ کے نام پر پھنسانے کا دھندہ خوب چلایا جارہا ہے اور راتوں رات ککھ پتی سے لکھ پتی ہونے والوں نے اب ہوم ڈلیوری سروسز بھی شروع کر رکھی ہیں جس کے تحت رات گئے "حسن کی دیویوں ” کو اڈوں سے ڈیروں، کوٹھیوں اور چوباروں پر پہنچایا جارہا ہے،

    ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ثقلین عرف زویا، وقاص عرف مہک، علی عرف علینہ، معصومہ، کاجل ملک، بالی جٹی، خلیفی، پری، بالا ، سویرا، نگاہیں اور مسکان وغیرہ کا آجکل طوطی بول رہا ہے، جس میں مقامی پولیس کے شیر جوان بھی رات گئے ” انجوائےمنٹ” کے نام پر کھیلنے کی اطلاعات ہیں،

    شہریوں ملک صابر، حق نواز، عمران اور اکرم بلوچ نے ڈی پی او بہاولپور سے ان ” مردانہ چکلوں” کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کیا ہے