Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اوچ شریف : برلب سڑک  ناقص ،غیر معیار ی اور مہنگے پکوان سینٹرز قائم

    اوچ شریف : برلب سڑک ناقص ،غیر معیار ی اور مہنگے پکوان سینٹرز قائم

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) اوچ شریف میں برلب سڑک ناقص ،غیر معیار ی اور مہنگے،پکوان سینٹرز قائم ،فوڈ اتھارٹی اور انتظامیہ کی عدم توجہ،نوٹس لینے ،کریک ڈاؤن کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث اوچ شریف شہر اور اس کے قرب جوار میں قائم پکوان سینٹرز شہریوں میں بیماریاں پھیلانے میں مصروف عمل ہیں شادی بیاہ اوردیگر تقریبات کے فنکشن کے لئے پکے پکائے کھانوں کے لئے بنائے جانے والے پکوان سینٹرز پر تیار کئے جائے والے کھانوں میں انتہائی ناقص اور غیر معیار ی باسی بیمار جانوروں کا گوشت ، گھی اور دیگر مصالحہ جات کا استعمال دھڑلے سے کیا جاتا ہےکھانوں کی تیاری کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں ۔

    مرکزی شاہراہوں کے اطراف قائم ان پکوان سینٹرز پر کھانوں کو دھول ، مٹی اور گردوغبار سے محفوظ رکھنے کا کو ئی انتظام موجود نہیں ہے شہری دمہ ، معدہ، ٹی بی ، پھپھڑوں کے سرطان ، سانس اور گلے کے امراض میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں،

    ان پکوان سینٹر ز پر تیار کئے جانے والے کھانوں کی قیمتوں کا تعین کرنے کے لئے مقامی انتظامیہ کی طرف سے کوئی ریٹ لسٹ جاری نہیں کی جاتی ہے ۔

    شہریوں محمد صدیق خان مہر خادم حسین رجب سیال عبد الطیف محمد یعقوب نے ڈی سی بہاولپور اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پکوان سینٹر ز کے خلاف فوری طو ر پر کریک ڈاؤن کیا جائے

  • سیالکوٹ :تھانہ سمبڑیال کے علاقہ میں کھیت سے 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد

    سیالکوٹ :تھانہ سمبڑیال کے علاقہ میں کھیت سے 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد

    سیالکوٹ باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر)تھانہ سمبڑیال کے علاقہ میں کھیت سے 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد
    تھانہ سمبڑیال کے علاقہ پرانا دھاناوالی کے کھیت سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں دونوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے لاشیں ملنے پر علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ایک مقتول کی شناخت یعقوب کے نام سے ہوئی ہے جو محلہ نور پورہ کا رہائشی بتایا جا رہا ہے تاہم دوسرے کی شناخت نہ ہق سکی ہے پولیس نے واقعہ کی ابتدائی طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں

    ایک اور واقعہ میں تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ ایمن آباد روڈ پر موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے نجی بنک سے رقم لے کر آنے والے رضوان سے دس لاکھ روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع پر نیکاپورہ پولیس موقع پر پہنچی اور قرب و جوار سے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • لاہور میں 9 سالہ گھریلو ملازم کی پھندا لگی لاش برآمد

    لاہور میں 9 سالہ گھریلو ملازم کی پھندا لگی لاش برآمد

    لاہور: 9 سالہ گھریلو ملازم کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے،-

    باغی ٹی وی: لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں 9 سالہ بچے کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی والدہ نے مالک مکان پر بیٹے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام عائد کردیا، والدہ کے الزام پر پولیس نے پراپرٹی ڈیلر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

    بچے کی والدہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ 9 سالہ بیٹے کو 5 سال قبل پراپرٹی ڈیلر کے گھر ملازم رکھوایا تھا، مگر پانچ سال سے بیٹے سے ملنے نہیں دیا گیا،ملزمان نے اچانک کال کرکے بتایا کہ آپ کے بیٹے نے خودکشی کرلی ہے، اور ملزمان ہمارے آنے سے پہلے بیٹے کی لاش کو مردہ خانے پہنچا گئے تھے میرے بیٹے کو مالک مکان نے زیادتی کے بعد قتل کیا ہے،دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

    13 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    قبل ازیں لاہور کے علاقے پھول نگر میں 13 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکیا پندرہ روز قبل 13 سالہ بچے علی حسن کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، ڈی ایس پی عرفان بٹ نے پریس کانفرنس میں ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے بتایا تھا کہ ملزم نے دوران زیادتی بچے کی اپنے موبائل سے ویڈیو بنائی تھی،ملزم سےبرآمد ہونےوالے موبائل کو فرانزک کروا کے ڈیلیٹ شدہ ویڈیو اور نازیبا تصاویر حاصل کرلیں ملزم کی شناخت عبداللہ کےنام سےہوئی جو نواحی گاؤں خان کے موڑ کا رہائشی اور دینہ ناتھ اڈے پر قائم بیکری میں ملازمت کرتا تھا ملزم عبداللہ نے تیرہ سالہ بچے سے زیادتی اور قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

    سیالکوٹ: مشہور مقدمہ قتل میں مطلوب 4 اشتہاری ملزمان کراچی سے گرفتار

  • کندھ کوٹ:مونسپل کمیٹی کے ریٹائر ملازمین کا پنشن نہ ملنے  پر مرد  و خواتین اور  بچوں سمیت احتجاج

    کندھ کوٹ:مونسپل کمیٹی کے ریٹائر ملازمین کا پنشن نہ ملنے پر مرد و خواتین اور بچوں سمیت احتجاج

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراحمداعوان)مونسپل کمیٹی کے ریٹائر ملازمین کا پنشن نہ ملنے پر مرد و خواتین اور بچوں سمیت احتجاج
    مونسپل کمیٹی کے ریٹائر ملازمین کا پنشن نہ ملنے پر مرد و خواتین اور بچوں سمیت احتجاج کندھ کوٹ سے کی رپورٹ کے مطابق زندگی کے 60 سال تک میونسپل کمیٹی میں نوکری میں گزارنے والے متاثرین نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا،

    مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اٹھا کر اپنی حقوق کی مانگ کی،نوکری سے ریٹائر ہونے کے بعد پینشن نہیں مل رہی گھر میں فاقہ کشی چل رہا ہے ۔

    مظاہرین کاکہناتھاکہ بلدیہ ڈیپارٹمنٹ میں اربوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود ہمیں پینشن نہیں دی جا رہی ،جس کے باعث ہمیں شدید مشکلات سے درپیش ہیں،ہماری پینشن شروع نہیں کی گئی تو احتجاجی تحریک شروع کریں گے

    مظاہرین نے نگران وفاقی حکومت و صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

  • سیالکوٹ: مشہور مقدمہ قتل میں مطلوب 4  اشتہاری ملزمان کراچی سے گرفتار

    سیالکوٹ: مشہور مقدمہ قتل میں مطلوب 4 اشتہاری ملزمان کراچی سے گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)تھانہ رنگپورہ پولیس کی کاروائی، مشہور مقدمہ قتل میں مطلوب 4 اشتہاری ملزمان کراچی سے گرفتار کرلیے، 7ماہ قبل تھانہ رنگپورہ کے علاقہ محلہ سمن آباد میں شہری صدام حسین کو ملزمان عبدالہاشم ،اصغر خان،اکبر خاں ،نجیب احمد نے معمولی رنجش پر بے دردی سے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

    تفصیل کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے قتل میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او تھانہ رنگپورہ سب انسپکٹر قیصر بشیر کو خصوصی ٹاسک دیا۔

    ایس ایچ او تھانہ رنگ پورہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات کوشش کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروائے کار لاتے ہوئے کراچی کے علاقے کورنگی ، لیاری اور ٹھٹہ حیدرآباد میں کاروائی کی اور مقدمہ قتل میں ملوث ملزمان اشتہاری 1۔عبدالہاشم 2۔اصغر خان 3۔اکبر خاں 4۔نجیب احمد کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

    قتل کی بابت ملزمان سے تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ مدعی خاندان نے ملزمان کی گرفتاری پر سیالکوٹ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان،دہشتگردانہ حملے میں دو پولیس اہلکار شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان،دہشتگردانہ حملے میں دو پولیس اہلکار شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کے دشمنوں نے ایک بار پھر وار کیا ہے ،ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درہ زندہ میں آئل گیس کمپنی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے

    دہشت گردوں کے حملے کے بعد پولیس نے بھی جوابی کاروائی میں فائرنگ کی ، اس موقع پر گولیاں لگنے سے دو پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا،

    ڈی ایس پی کے مطابق حفاظت کے لیے کمپنی کیمپ پر پولیس نفری تعینات کی گئی تھی،ڈیرہ اسماعیل خان حملے میں اے ایس آئی رحمت الٰہی اور خان عارف شہید ہو ئے ہیںجبکہ عالمگیر خان،فضل الرحمان اور عطاء الرحمن زخمی ہوئے ہیں ، حملہ الحاج آئل اینڈ گیس پرائیویٹ ڈرلنگ کمپنی پر ہوا ۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کی مذمت کی اور کہا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے ‘ بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی نرسریوں کو تباہ کرکے ہی مکمل امن بحال ہوگا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ ٹاؤن کی حدود ابا شہید پولیس پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا،حملے میں راکٹوں کا استعمال کیاگیا تھا،پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،دہشت گردوں کو پولیس کی جوابی کاروائی سے پسپا ہونا پڑا۔ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دے کر بھاگنے پر مجبور کر دیا۔حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حملے میں جزوی طور پر چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا

  • سیالکوٹ:مساج سنٹر کی آڑ میں جیون ہوٹل جسم فروشی کا اڈہ نکلا

    سیالکوٹ:مساج سنٹر کی آڑ میں جیون ہوٹل جسم فروشی کا اڈہ نکلا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)مساج سنٹر کی آڑ میں جیون ہوٹل جسم فروشی کا اڈہ نکلا،ایس ایچ او انسپکٹر میاں عبدالرزاق کی جیون ہوٹل مساج سنٹر کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف کاررؤائی، جرائم کرنے والے کسی نرمی کے مستحق نہی ہو سکتے ایسے جرائم میں ملوث افراد سے اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا
    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ تھانہ مراد پور کے متعلقہ علاقہ کشمیر روڈ پر جیون ہوٹل کے تہہ خانہ میں مساج سنٹر کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ کروایا جارہا تھا تھانہ مراد پور کے ایس ایچ او انسپکٹر میاں عبدالرزاق نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کے مساج سنٹر کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ کروانے والوں کی اطلاع موصول ہوتے ہی کارؤائی عمل میں لائی گئی ہے

    ایسے افراد نہ صرف آپنی فیملیوں کی عزتوں کو پامال کرتے ہیں بلکہ ایک گناہ کبیرہ بھی کرتے ہیں جن کے خلاف مذید گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ایسے جرم دار افراد بدنامی کے علاوہ معاشرے میں رسوائی بھی حاصل کرتے ہیں جن کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے

    سیالکوٹ جیون ہوٹل سے مساج سنٹر کی آڑ میں جسم فروشی آڈہ سے چھ مرد اور 5 لڑکیاں گرفتار کی گئی ہیں جو کے برہنہ حالت میں تھی انکے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات بند کردیا

  • گوجرخان : زمین کا تنازعہ ،بیول میں فائرنگ سے ایک شخص قتل ،ورثاء کااحتجاج

    گوجرخان : زمین کا تنازعہ ،بیول میں فائرنگ سے ایک شخص قتل ،ورثاء کااحتجاج

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) زمین کا تنازعہ ،بیول میں فائرنگ سے ایک شخص قتل ،ورثاء کااحتجاج
    تفصیل کے مطابق اتوار کے روز گوجرخان کے علاقہ بیول میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص قتل دوسرازخمی ،لواحقین نے ہارون نامی نوجوان کے قتل پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان کے باہر جی ٹی روڈ اورملحقہ سروس روڈز رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیں

    تقریبا 2گھنٹے ٹریفک معطل رہی ،ایس پی صدر نبیل کھوکھر راولپنڈی سے گوجرخان پہنچئے اور لواحقین سے ملاقات کے بعد سڑک کھلوائی جی ٹی روڈ بلاک ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں

    لواحقین ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ متعلقہ پولیس چوکی کے انچارج کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے، ذرائع کے مطابق قتل کی واردات زمین کے تنازعہ کا شاخسانہ ہے-

  • سیالکوٹ:ون ڈش کی خلاف ورزی ،میرج ہال ہالز کیخلاف کریک ڈاؤن ،7 کوجرمانے

    سیالکوٹ:ون ڈش کی خلاف ورزی ،میرج ہال ہالز کیخلاف کریک ڈاؤن ،7 کوجرمانے

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض سے) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والے میرج ہال ہالز کیخلاف کریک ڈاؤن ، 7 میرج ہالز مالکان پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ۔

    ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کی زیر نگرانی اے سی سیالکوٹ غلام سرور نے ایمن آباد روڈ پر مختلف شادی ہالز کو چیک کیا گیا۔ اے سی سیالکوٹ نے مہمانوں کو ایک سے زائد ڈش پیش کرنے پر ٹیولپ مارکی 100،000 روپے،سنگھار میر ج ہال 100،000 روپے ، قصر اقبال 100،000 روپے ،الماس میر ج ہال 50،000 روپے ،عرفان کانجن شادی ہال 50،000۔ روپے،الماس شادی ہال50،000 روپے اورتاج میر ج ہال مالکان پر50،000 روپے جرمانہ عائد کردیا ۔

    دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر شاہ میر اقبال نے ہدایت کی ہے کہ میرج ہال مالکان ون ڈش قانون پر عملدرآمد یقینی بنائیں خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

  • راولپنڈی:مسافر وین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک خاتون ہلاک ایک زخمی

    راولپنڈی:مسافر وین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک خاتون ہلاک ایک زخمی

    سوات: کبل خٹک آباد میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے-

    باغی ٹی وی: سوات کے علاقے کبل خٹک آباد میں گاڑی کھائی میں گرگئی، جس میں 2 افراد جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو کبل اسپتال منتقل کردیا، جہاں 4 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد انہیں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق مسافر گاڑی کبل سے مینگورہ جارہی تھی کہ کبل خٹک آباد کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    اسرائیل میں ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج

    دوسری جا نب راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے دولتالہ کے قریب خاتون کو فائرنگ کرکے قتل اور دوسری خاتون کو زخمی کر دیا گیاپولیس کے مطابق مسماتہ قرہۃ العین مسافر وین میں سوار تھی کے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا جبکہ نورین بی بی نامی خاتون بھی فائرنگ سے زخمی ہوئی،پولیس نے مقتولہ اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا ہےمقتولہ مسماتہ قرتہ العین نے اپنے ماموں زاد کے خلاف تھانے میں قانونی کارروائی کے لیے درخواست بھی دے رکھی تھی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی۔

    ملک بھر کی جیلوں سے 496 غیر ملکی قیدی ڈی پورٹ