Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سیالکوٹ : تھانہ صدر پسرورکی کارروائی ، مانی ڈکیت گینگ گرفتار

    سیالکوٹ : تھانہ صدر پسرورکی کارروائی ، مانی ڈکیت گینگ گرفتار

    سیالکو ٹ باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض) تھانہ صدر پسرور پولیس کی بڑی کارروائی ڈکیتی راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈاکوعمران عرف مانی گینگ گرفتارلاکھوں روپے نقدی بھاری مقدار میں اسلحہ موٹرسائیکل اور نقدی بھی برآمد مزید انکشافات ہونگے ۔
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی پسرور سرکل محمد شہباز چیمہ کی سربراہی میں ایس ایچ او صدر پسرور انسپکٹر طارق وڑائچ نے ڈکیتی راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈاکوؤں عمران عرف مانی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے

    ملزمان نے دوران تفتیش تحصیل پسرور، سیالکوٹ، ڈسکہ، سمبڑیال سمیت نارووال میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہےملزمان عمران عرف مانی ، فرحان ،حمزہ اور حمزہ جاوید سیالکوٹ، بڈیانہ۔ پھلورہ اور نارووال پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے

    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی موٹر سائیکلیں آتشیں اسلحہ برآمد کیا گیا، گرفتار ڈاکو گینگ نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ڈکیت روڈ ڈکیتی کے دوران موٹر سائیکل سوار فیملیز کو اسلحہ کے زور پر لُوٹتے تھے۔

  • میرپور ساکرو : لدھیا سٹاپ کے قریب منی ٹرک الٹنے سے 3  بحق،25 افراد زخمی

    میرپور ساکرو : لدھیا سٹاپ کے قریب منی ٹرک الٹنے سے 3 بحق،25 افراد زخمی

    میرپورساکرو،باغی ٹی وی (نامہ نگارقادرنواز کلوئی) لدھیا سٹاپ کے قریب منی ٹرک الٹنے سے 3 بحق،25 افراد زخمی
    تفصیل کے مطابق میرپورساکرو میں لدھیا سٹاپ کے قریب منی ٹرک شہزورالٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور 25 زخمی ہیں
    ریسکیو1122کے مطابق بیشترزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے .

    جاں بحق افراد کی شناخت اسد جونیجو دادو کے رہائشی اور ذبی پٹھان اور اللہ دنو پٹھان کراچی کے نام سے ہوئی ہے۔زخمیوں میں صدر بھورال وہاب عبداللہ نور وسیم سمیت 25 افراد شامل ہیں ۔

    زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، وہ کام کے سلسلے میں میرپور ساکرو آئے تھے، ان کا تعلق مختلف شہروں سے ہے۔جاں بحق اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال میرپور ساکرو لایا گیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں کراچی ریفر کردیا گیا ہے۔

  • سرگودھا :نوجوان نسل میں قلم کا شعور اور کھیل کا فروغ بہت ضروری ہے۔آر پی او

    سرگودھا :نوجوان نسل میں قلم کا شعور اور کھیل کا فروغ بہت ضروری ہے۔آر پی او

    سرگودھا (نامہ نگار باغی ٹی وی ملک شاہنواز جالپ )نوجوان نسل میں قلم کا شعور اور کھیل کا فروغ بہت ضروری ہے۔آر پی او شارق کمال صدیقی
    تفصیل کے مطابق اسلحہ کی نمائش اور منشیات کی فروخت اور استعبمال معاشرے میں بہت سی برائیوں کو جنم دیتے ہیں سرگودھا پولیس ان سماج دشمن سرگرمیوں کے انسداد کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور سول سوسائٹی سے مل کر حکمت عملی کے تحت موثر اقدامات کر رہی ہے منشیات کی خرید و فروخت اور غیر قانونی اسلحہ رکھنا یا اس کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    والدین اپنے بچوں میں اسلحہ کی بجائے کتاب اور قلم کا شعور اُجاگر کریں۔ان خیالات کا اظہار آر پی او شارق کمال صدیقی نے سرگودھا ریجن پولیس کی ناجائز اسلحہ و منشیات کے خلاف کاروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

    سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر پولیس نے رواں سال کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4192مقدمات درج کر کے 426رائفل،253کلیشن کو ف، 3174پسٹل،657 بندوقیں،46رپیٹر،03 عددہینڈگنریڈ،12کاربین،05 عدد خنجراور 67354 عدد کارتوس برآمد کیے گئے۔

    منشیات فروشوں کے خلاف 679مقدمات کا اندراج کر کے1304کلوگرام سے زائد چرس،43410لیٹر شراب،24کلو افیون،38چالو بھٹیاں،3993 لیٹرلہن،3.5 کلوآئس اور 93 کلوہیروئن برآمدکی گئی۔

    آر پی او کا کہنا تھا کہ پولیس کی اولین ذمہ دارے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے اور سرگودھا ریجن پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

  • سیالکوٹ:ڈی پی او  کا پولیس لائنز سیالکوٹ میں اینٹی رائٹ ریفریشر کورس کی مشقوں کا جائزہ

    سیالکوٹ:ڈی پی او کا پولیس لائنز سیالکوٹ میں اینٹی رائٹ ریفریشر کورس کی مشقوں کا جائزہ

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ڈی پی او کا پولیس لائنز سیالکوٹ میں اینٹی رائٹ ریفریشر کورس کی مشقوں کا جائزہ
    تفصیل کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا پولیس لائنز سیالکوٹ میں اینٹی رائٹ ریفریشر کورس کی مشقوں کا جائزہ ،جدید اینٹی رائٹ کٹس میں ملبوس جوانوں نے ہنگامی صورتحال سے نپٹنے، مشتعل مظاہرین کو پرامن طریقے سے منتشر کرنے اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال برقرار رکھنے کے حوالے سے مہارتوں کا مظاہرہ کیا.

    ڈی پی او نے عملی طور پر جوانوں کی مہارت کو چیک کیا اور انہیں اہم تکنیکس کے متعلق آگاہی دی.

    ڈی پی او محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت کے مطابق ضلع میں اینٹی رائٹ تربیتی مشقوں کا آغاز کیا گیا ہے مرحلہ وار تمام جوانوں کو اینٹی رائٹ سے متعلق تربیت فراہم کی جائے گی

    تربیت یافتہ انٹی رائٹ فورس شہر میں امن و امان قائم رکھنے میں مدد گار ثابت ہوگی ۔

  • امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر کو چاقو مار کر قتل کردیا گیا

    امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر کو چاقو مار کر قتل کردیا گیا

    امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر طلعت جہاں کو ہیوسٹن میں چاقو مار کر قتل کردیا گیا ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق52 سالہ ڈاکٹر طلعت جہاں خان کو ہفتے کی دوپہر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں اُن کی رہائشی بلڈنگ میں چاقو بردار حملہ آور نے قتل کیا گیا جبکہ حملہ آور نے ڈاکٹر طلعت خان پر متعدد وار کیے اور وہ زخمیوں کی تاب نہ لاکر چل بسیں۔ ابتدائی تحقیقات میں قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔

    تاہم بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر طلعت جہاں خان کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ حملہ آور سفید فام مائلز جوزف فرِیڈ رِیش پر قتل کا فردِ جرم بھی عائد کر دیا گیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وزیراعظم کے لمز تاخیر پر پہنچنے پر نوجوان کا شکوہ
    پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر حسن عسکری انتقال کرگئے
    ڈاکٹر طلعت کے رشتہ داروں کو کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے پہلے ملزم کو کبھی نہیں دیکھا، وہ رواں سال جولائی میں واشنگٹن سے ٹیکساس منتقل ہوئی تھیں۔

  • ننکانہ : میونسپل کمیٹی کے افسران کی غفلت و لاپرواہی سے شہر فلتھ ڈپو میں تبدیل ہونے لگا

    ننکانہ : میونسپل کمیٹی کے افسران کی غفلت و لاپرواہی سے شہر فلتھ ڈپو میں تبدیل ہونے لگا

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)مبینہ کرپشن ،وزیر اعلی پنجاب کا خواب چکنا چُور ,ننکانہ صاحب شہر میں میونسپل کمیٹی کے افسران کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث گندگی کے ڈھیروں میں اضافہ,گندگی کے تعفن اور بدبو کے باعث مکینوں کو شدید کرب کا سامنا,شہروں کا ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد سے فوری نوٹس اور اصلاح احوال کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں شہروں کی طرز پر دیہاتوں میں صفائی عملہ کی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں جن پر ایک خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے تاکہ اب گاٶں چمکیں گے پروگرام کو کامیاب بنایا جاسکے اس حوالے سے ہر یونین کونسل میں صفائی کی خصوصی مہم جاری ہے اور اس مہم کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے اور ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کہ ضلع بھر کی عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا

    جبکہ اس کے برعکس ننکانہ صاحب شہر جو ایک بین الاقوامی حثیت کا حامل اور ضلعی ہیڈ کوارٹر بھی ہےلیکن اس کے باوجود صحت وصفائی کی انتہائی ابتر صورت حال پیدا ہو چکی ہے ،سینی ٹیشن کی کڑوروں روپے کی سالانہ گرانٹ اور اخراجات کےباوجودمیونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے افسران کی مبینہ کرپشن، غفلت,ہٹ دھرمی اور لاپرواہی کے باعت شہر بھر کے متعدد علاقوں میں اس وقت گندگی کے ڈھیرے پڑے ہوۓ ہیں جس کے باعث شہر ننکانہ صاحب کچرا کنڈی میں تبدیل ہو کر رہ گیاہے

    صفائی پر معمور عملہ صرف اور صرف چند سڑکوں اور چند گلی محلوں کے علاوہ کہیں بھی نظر نہیں آتا ہے ,مکینوں کوان کچرہ کنڈیوں کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،بدبو اور تعفن کے باعث شہری شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہو چکے ہیں,

    شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب حکومت وہی سہولیات جو شہر میں عوام کو صفائی و ستھراٸی کے حوالے سےدے رہی ہے تو پھر دیہاتوں کا اللہ ہی حافظ ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد سے فوری نوٹس اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے کہ اور ان کا کہنا ہے کہ غفلت کےمرتکب افسران اورملازمین کے خلاف محکمانہ کارر وائی بھی عمل میں لائی جاۓ-

  • سرگودھا : پولیس عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔ آر پی او

    سرگودھا : پولیس عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔ آر پی او

    سرگودھا،باغی ٹی وی( نامہ نگارملک شاہنواز جالپ سے)سرگودھا ریجن پولیس عوام کی جان، مال و عزت کی حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔ آر پی او شارق کمال صدیقی
    جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مربوط حکمت ِعملی کے تحت کاروائی کی جائے۔اشتہاری مجرمان اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے۔منشیات فروشی کے خاتمے کے لئے مقامی اداروں کے ساتھ مل کر انسدادی کاروائی کی جائے۔

    ان خیالات کا اظہار آر پی او شارق کمال صدیقی نے سرگودھا ریجن پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر پولیس نے رواں سال کے دوران مختلف سنگین نوعیت کے واقعات میں مطلوب 162 خطرناک گینگز کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے چھینا گیا55 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان و نقدی برآمد کر کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔

    سنگین مقدمات میں مطلوب 6226 اشتہاری و عدالتی مفروران کو گرفتا ر کر کے عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا اسی طرح اندھے قتل کی 34وارداتوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے مقدمات کو منتقی انجام تک پہنچایاگیا۔

    آر پی او کا مزید کہنا تھا کہ جرائم کے انسداد کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کا دائرہ کار وسیع کیا جائے۔ تمام افسران اپنے اپنے دفاتر اور تھانوں میں مقررہ اوقات میں موجودگی کو یقینی بنائیں۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ریجن فری اور فوری مقدمات کی اندارج کے لیے واضح احکامات موجود ہیں جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور پبلک سروس ڈلیوری کا معیار مزید بہتر کریں

  • تنگوانی :مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    تنگوانی :مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)تنگوانی میں پولیس اور ڈاکووں میں مبینہ مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب گھنو شاخ کے پاس ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے،پولیس کے مطابق جب پولیس گشت پر تھی تو کجھ ڈاکو واردات کرنے کی نیت سے کھڑے تھے

    تو پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو طارق ولد پیسو مرہٹو زخمی حالت میں ٹی ٹی پستول کی ساتھ گرفتار کرلیا گیا ہے جس پر مقابلہ کا کیس داخل کردیا گیا ہے

  • سیالکوٹ : فائرنگ سے ایک زخمی،چوری ڈکیتی کی وارداتیں،گارمنٹس فیکٹری کوآگ لگ گئی

    سیالکوٹ : فائرنگ سے ایک زخمی،چوری ڈکیتی کی وارداتیں،گارمنٹس فیکٹری کوآگ لگ گئی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض )پسرور غلہ منڈی میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے خالد محمود ولد محمد دین عمر 60 سال محلہ پیر جہانیاں پسرور زخمی، ریسکیو ٹیم کی طرف سے ابتدائی طبی امداد دیکر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور شفٹ کردیا گیا، نامعلوم شخص فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگیا

    ڈکیتی کی تین مختلف وارداتوں میں شہری نقدی‘موبائل فونز اور موٹرسائیکل سے محروم ہوگئے، تھانہ موترہ کے علاقہ لڈھر کے رہائشی طیب اور علی کو فضل آباد کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اور ان سے تیرہ ہزار روپے‘ موبائل فونز اور موٹرسائیکل چھین کرفرار ہو گئے۔

    گلوٹیاں موڑ کے حسن سے دو مسلح ڈاکوؤں نے نقدی ایک لاکھ چالیس ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے اور گڑھا کلاں کے عرفان سے بھی تین مسلح ڈاکوؤں نے نقدی تیس ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

    ڈسکہ۔روڈ گارمنٹس بنانےبوالی فیکٹری میں آگ لگ گئی،ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ کر آگ ہر قابو پا لیا۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی
    آگ لگنے سے 5 لاکھ مالیت کا نقصان۔ہوا جبکہ ریسکیو کی بروقت کارروائی سے 5کروڈ مالیت کا سامان بچا لیا گیا۔

  • سیالکوٹ:ایف آئی اے امیگریشن کی  ایئرپورٹ پر کارروائی،سنگین جرائم میں مطلوب ملزم گرفتار

    سیالکوٹ:ایف آئی اے امیگریشن کی ایئرپورٹ پر کارروائی،سنگین جرائم میں مطلوب ملزم گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض )ایف آئی اے امیگریشن کی ایئرپورٹ پر کارروائی،سنگین جرائم میں مطلوب بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔ملزم پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ملزم ارسلان علی نے یو اے ای فرار ہونے کی کوشش کی۔ملزم قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

    ملزم کے خلاف تھانہ کینٹ گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ملزم کی گرفتاری ایف آئی اے امیگریشن کی بروقت کارروائی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

    ایف آئی اے امیگریشن بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔رواں سال کے دوران ایف آئی اے امیگریشن نے سینکڑوں انتہائی مطلوب ملزمان کو مختلف ایئرپورٹس سے گرفتار کیا۔

    ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے ایف آئی اے امیگریشن ہمہ وقت کوشاں ہے۔