Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • خاتون کے اندھے قتل کےملزمان 72 گھنٹوں میں گرفتار

    خاتون کے اندھے قتل کےملزمان 72 گھنٹوں میں گرفتار

    انچارج انویسٹی گیشن گارڈن ٹاؤن عابد علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے وقاص اور اس کے ساتھی فیضان کو گرفتارکر لیا،ملزمان اور مقتولہ عروج فاطمہ کی پیسوں کے لین دین پر تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزمان نے فا ئرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہو گۓ تھے۔ملزمان کو مختلف معلومات،سی سی ٹی وی، سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے پولیس ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،ملزمان کو گرفتارکر کےواردات میں استعمال ہونےوالی موٹر سائیکل اور آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی طرف سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری پر گارڈن ٹاؤن پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا.

    دوسری جانب بین الااضلاعی نقب زن و موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا گیا،انچارج چوکی راجہ مارکیٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی،راجہ مارکیٹ و گردونواح میں موٹرسائیکلیں چوری کرنے والا 2 رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا،ملزمان ریکی کرکے مختلف برگر پوئنٹ، سٹورز کے سامنے سے موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے ،ملزمان واردات کرکے شیخوپورہ و گوجرانوالہ فرار ہو جاتے تھے ،ملزمان فیاض،نوید ڈکیتی، نقب زنی، ناجائز اسلحہ سمیت دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں ،ملزمان سے 6 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد، مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ نقب زن، ڈکیت و چور گینگز کیخلاف ٹیمیں بنا کر کارروائیاں جاری ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی وجہ سامنے آگئی ، حکومتی وزراء بھی حمایت میں بول اٹھے

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

  • سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    ایف آئی اے گجرانوالہ سرکل کی بڑی کارروائی،ڈائریکٹر گجرانوالہ زون ساجد اکرم چوہدری کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا،رضوان احمد نامی ملزم کو پیپلز کالونی گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم بغیر لائسنس شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر پیسے وصول کر رہا تھا۔ملزم نے سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک کینیڈا بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے۔ملزم اب تک شہریوں سے 47 لاکھ 80 ہزار روپے بٹور چکا تھا۔ملزم کی گرفتاری خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کسی شخص کو بھی سادہ لوح شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ ویزا حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی سے رابطہ کریں۔ویزا حصول کے نام پر اپنے ذاتی دستاویزات کسی غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں۔

    دوسری جانب ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر ملک سکندر حیات کی زیر نگرانی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منظم گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھا۔ملزم سے لاکھوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی،ملزم عدنان رئیس کو کاپر روڈ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضے سے 3300 امریکی ڈالر، 3200 سعودی ریال، 13000 تھائی لینڈ بھات، 7500 عراقی دینار برآمد۔ملزم کے قبضے سے 1100 ملائشین رنگیٹ، 840 آسٹریلین ڈالر، 315 کینڈین ڈالر برآمد کئے گئے،گرفتار ملزم سے چائینیز یوآن، کویتی دینار، یورو، قطری ریال اور پاکستان روپے بھی برآمد کئے گئےملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

    بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

  • میرپورخاص: اسلحہ بردار شخص کی ہیڈماسٹرکوقتل کرنے کی دھمکی،پولیس کارروائی  کرنے سے گریزاں

    میرپورخاص: اسلحہ بردار شخص کی ہیڈماسٹرکوقتل کرنے کی دھمکی،پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں

    میرپوخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) اسلحہ بردار شخص کی ہیڈماسٹرقتل کرنے کی دھمکی،پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں،ہیڈماسٹرکا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ

    تفصیل کے مطابق کچھ دن پہلے ایک مسلح نامعلوم شخص نے گورنمنٹ پرائمری نشتر اسکول میرپور خاص واقعہ نزد شاہ پمپ حیدرآباد روڈ میں داخل ہو کر ہیڈ ماسٹر عبدالقدوس میمن کو ریپیٹر سر پر رکھ کر اسٹاف کے سامنے گالیاں دیں اور مغلظات بکیں اور قتل کی دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہو گیا

    اس واقعے کے بعد اسکول اساتذہ میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا جبکہ اساتذہ برادری نئی ضلعی انتظامیہ اور ایس ایس پی میر پور خاص عادل میمن سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر واقعہ کا نوٹس لے کر قانونی کاروائی کی جائے تاہم تین دن واقعے کو گذرنے کے باوجود اب تک کوئی کاروائی نہیں ہو سکی

    رابطہ کرنے پر ہیڈ ماسٹر عبدالقدوس میمن نے بتایا کہ میرے اسکول میں عبدالرؤوف نامی ٹیچر اکثر غیر حاضر ہو جاتا ہے اور اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے نہیں دے رہا تھا جس پر میں نے اسے خبردار کیا تاہم اسکول کی ڈیوٹی ٹائم میں مذکورہ ٹیچر کا بھائی حافظ عمران جو خود بھی سر سید اسکول میں ٹیچر ہے مسلح ہو کر میرے اسکول آیا اور اسلحہ دکھا کر مجھے قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے گالیاں دیں اور مغلظات بکیں اور دھمکی دی کہ میرا بھائی عبدالرؤف اسی طرح ڈیوٹی دے گا اگر اسے نظر انداز نہیں کیا تو میں تمہیں قتل کر دوں گا اس وقت دیگر اسٹاف نے اسے مجھ سے دور کیا اور وہ دھمکیاں اور گالیاں دیتا ہوا فرار ہو گیا

    ہیڈماسٹرنے بتایا کہ میں نےاس واقعہ کی رپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو دے دی ہے جس پر جلدہی قانونی اقدام کی توقع ہے اس نے بالا افسران سے سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا مذکورہ واقعے کی سول سوسائٹی اور صحافی برادری نے بھی شدید مذمت کی اور ایس ایس پی سے مطالبہ کیا کہ مسلح شخص کی غیر قانونی حرکت کا نوٹس لے کر فوری طور پر قانونی کارروائی کی جائے ۔

  • قتل کا مقدمہ تین ماہ بعد درج

    قتل کا مقدمہ تین ماہ بعد درج

    لاہور میں ڈی آئی جی شارق جمال کے قتل کا مقدمہ تین ماہ بعد مقتول کی بیٹی حانیہ شارق کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے اور ایف آئی آر کے مطابق نامزد ملزمان میں سرکاری ملازمہ قرۃالعین کے علاوہ منصور الہٰی، سمیع اللہ نیازی، شعیب، عمران جاوید بٹ بھی نامزد ہیں اور اس کی ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں دو ذاتی ملازمین صغیر اور عدیل بھی نامزد ہیں۔

    تاہم درج مقدمے کے متن کے مطابق شارق جمال کی موت کو طبعی موت ظاہر کر کے ڈرامہ کیا گیا، موت کے وقت گھر کی تجوری کھلی ہوئی تھی۔ تجوری سے 8 کروڑ مالیت کے ڈالرز اور پانچ لاکھ کیش غائب تھا۔ شارق جمال نے متعدد منصوبوں میں انویسٹمنٹ کر رکھی تھی اور تجوری سے کاغذات بھی غائب تھے تاہم یاد رہے کہ جولائی میں لاہور کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں ڈی آئی جی شارق جمال اپنے گھر پر پُراسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ شارق جمال کی موت کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں تھیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے برتن اور دیگر اشیا قبضے میں لے کر فرانزک کے لیے بھجوا دیے گئے تھے، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں ڈی آئی جی شارق جمال کی موت طبعی بتائی گئی تھی اور پولیس ذرائع کے مطابق شارق جمال کی موت کے بعد گرفتار خاتون نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں بتایا تھا کہ شارق جمال کی طبعیت ادویات کے اوور ڈوز ہونے کی وجہ سے رات 10 بجے خراب ہوئی۔

    واضح رہے کہ شارق جمال نے پہلے خاتون سے پانی پھر کولڈ ڈرنگ مانگی، ساڑھے 12 بجے کے قریب طبعیت زیادہ خراب ہونے پر خاتون انھیں نشینل اسپتال لیکر گئیں، جہاں ڈاکٹر نے شارق جمال کی موت کی تصدیق کی۔

  • سیالکوٹ:پولیس تحفظ مرکز نے نشے میں مبتلا مزید 11 افراد کو زندگی کی طرف لوٹا دیا

    سیالکوٹ:پولیس تحفظ مرکز نے نشے میں مبتلا مزید 11 افراد کو زندگی کی طرف لوٹا دیا

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض )سیالکوٹ پولیس کا پولیس تحفظ مرکز کے فورم سے نشے کے عادی زندگی سے بیزار افراد کی زندگیاں بدلنے کا سفر جاری مزید 11 افراد کو زندگی کی طرف لوٹا دیا .
    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق سیالکوٹ میں معاشرے کے کمزور، محکوم اور نظر انداز شدہ طبقات کے تحفظ کے لیے قائم کیے جانے والے پولیس تحفظ مرکز کی ٹیم نے مختلف شاہراہوں پر بھٹکتے ہوئے معاشرے کے دھتکارے ہوئے عادی نشئی افراد کو تحویل میں لے کر مختلف اداروں کے تعاون سے ان افراد کا علاج کروانے اور انہیں پھر سے معاشرے کا کارآمد فرد بنانے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے جس کے تحت 427 افرد کو فرسٹ ایڈ جبکہ 33 افراد کا مکمل علاج کروایا جا چکا ہے

    اس سلسلہ میں آج بحالی سنٹر (فاطمہ لائف کئیر ہسپتال ) پر علاج مکمل ہونے کے بعد واپس آنے والے 11 افراد کے اعزاز میں ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی سربراہی میں کانفرنس روم پولیس لائنز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نشہ کی لت کو چھوڑ کر زندگی کی طرف واپس آنے والے افراد کی فیملیز کے ساتھ ساتھ سماجی کاروباری و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی

    معاشرے کے دھتکارے ہوئے لوگوں کو زندگی کی طرف واپس لوٹتا ہوا دیکھ کر شہریوں نے پولیس کے اس اقدام کی خوب ستائش کی جبکہ ان افراد کے گھر والوں نے پولیس کا خوب شکریہ ادا کیا

    اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا کہ نشہ ایک لعنت ہے جس کی وجہ سے کئی نوجوان اپنی زندگیاں برباد کر چکے ہیں سیالکوٹ پولیس نے معاشرے کے ناسور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ ذلت و رسوائی میں گرے ہوئے نشے کے عادی افراد کو دوبارہ زندگی کی طرف لوٹا کر معاشرے کا کار آمد فرد بنانا ہے

  • کوٹ مبارک:بی ایچ یو میں ایل ایچ وی کی مبینہ غفلت و لاپرواہی زچہ و بچہ جاں بحق

    کوٹ مبارک:بی ایچ یو میں ایل ایچ وی کی مبینہ غفلت و لاپرواہی زچہ و بچہ جاں بحق

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی ( نامہ نگار امداداللہ تھہیم)بنیادی مرکز صحت کوٹ مبارک میں ایل ایچ وی کی مبینہ غفلت و لاپرواہی زچہ و بچہ جاں بحق،ورثاء کا کارروائی کامطالبہ

    تفصیل کے مطابق بنیادی مرکز صحت کوٹ مبارک میں ایل ایچ وی شہلا نامی کی نااہلی لاپرواہی کی وجہ سے چک نوآباد ریبڑی کی رہائشی زچہ اور بچہ نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی ۔ حاملہ خاتون ( الف) ڈیلیوری ہونے کے بعد عورت خون سے لت پت ہوگئی ۔ اور بچی کی پیدائش بھی ہوگئی تھی ۔
    ایل ایچ وی شہلامائی خون نہ روک سکی اورخون زیادہ بہتا گیا ، ہسپتال کا کمرہ بھی خون سے بھر گیا اور شہلا نے کہا کہ اب میری ڈیوٹی نہیں ہے میرا واسطہ نہیں ہے جہاں جانا ہے جاؤ اور بہانہ بنا کر تقریباََ 12 بجے دن کے بعد گھر چلی گئی زچہ اور ننھی بچی کو بے یار و مدد گار چھوڑ کر نکل گئی ۔

    دونوں ماں بیٹی یعنی زچہ اور پیدا ہونے والی معصوم بچی ہسپتال میں تڑپتی رہیں اور خون ضائع ہوتا رہا ،حالانکہ پیدائش کی بعد بچی بھی ٹھیک سے سانسیں لے رہی تھی ۔مگر ظالم اورنااہل ایل ایچ وی نے پرواہ نہ کی۔

    حالانکہ ڈیوٹی کا وقت دن 2بجے تک ہوتا ہے اور پھر جب تک مریض کی حالت ٹھیک نہ ہو وہ گھر کیسے جاسکتی تھی،ایل ایچ وی کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر نے بارہا کہا مگر ایل ایچ وی نے ایک نہ سنی اور نہ ایمبولینس مگوائی اور نہ ان کا ساتھ دیا ۔
    اور ایل ایچ وی کی وجہ سے 2 انسان موت کے منہ میں چلے گئے

    جاں بحق ہونے والی زچہ و بچہ کے وارثان شوہر عاشق ،یوسف خان قوم حجانی و دیگر نے وزیر اعلی پنجاب ،سیکرٹری ہیلتھ ،اور سی او ہیلتھ ڈیرہ سے متعلقہ نااہل و ظالم قاتل ایل ایل ایچ ؤی شہلاء کے خلاف فوری کارروائی کامطالبہ کیا ہے اورکہا ہے کہ ہمیں انصاف دیں ۔

  • سیالکوٹ :ڈیفنس روڈ  نزد اٹک پمپ گھر میں آگ لگ گئی

    سیالکوٹ :ڈیفنس روڈ نزد اٹک پمپ گھر میں آگ لگ گئی

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ڈیفنس روڈ نزد اٹک پمپ گھر میں آگ لگ گئی
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ میں ڈیفنس روڈ نزد اٹک پمپ گھر میں آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
    آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

    فرسٹ فلور پرسٹور میں پڑا گھریلو سامان جل گیا۔ آک لگنے سے مالک حاجی ساجد کے مطابق 10لاکھ کا سامان جل گیا جبکہ ریسکیو کی بروقت کاوش سے 20لاکھ مالیت کےسامان اور گھر کو بچا لیا گیا۔

  • ڈی جی خان : ایکسیئن محکمہ بلڈنگ کا مک مکا ،  مبینہ طور ٹینڈرز میں پول کرانے کا انکشاف

    ڈی جی خان : ایکسیئن محکمہ بلڈنگ کا مک مکا ، مبینہ طور ٹینڈرز میں پول کرانے کا انکشاف

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان)ایکسیئن محکمہ بلڈنگ کا مک مکا ، مبینہ طور ٹینڈرز میں پول کرانے کا انکشاف
    محکمہ بلڈنگ ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈرز ڈرامائی انداز میں کمشنر آفس میں کروائے گئے جس میں ٹھیکیداروں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

    گذشتہ روز ہونے والے ٹینڈروں میں 30کروڑ روپے کے منصوبے کا ٹینڈر ایڈیشنل ایکسیئن محمد شفیق کی ایماء پر پول پر دینے کے لیے کامیاب نا ہو سکے۔ایکسیئن محمد شفیق نے ٹھیکیداروں کو ٹینڈر ڈالنے کے لیے 2بجے کا وقت دینے کی بجائے ساڑھے تین بجے تک کا اضافی وقت دیا کہ شاید پول ہو جائے اور وہ کمیشن کھرا کر سکے۔لیکن منصوبہ لینے کے خواہش مند ٹھیکیدار نے کمیشن کی رقم90لاکھ روپے 3فیصد ارینج نا ہونے کی وجہ سے 30کروڑ روپے کے منصوبے پر اضافی وقت دینے کے بجائے پھر ٹینڈر بکس میں نہ ڈالے گئے۔جس پر ایکسیئن شفیق ٹھیکیداروں پر برہم ہوا۔

    لیکن مزید بلیک میلر کمیشن خور ایکسیئن نے ساتھ ہی دوسرے منصوبے پر من پسند ٹھیکیدار کو 77لاکھ روپے کا منصوبہ 4.30فیصد زائد ریٹ پر ڈالوا کر اوپننگ کروائی،جس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا۔

    ٹینڈروں کی صورتحال پر جب ایس ای چوہدری ارشد اور ایکسیئن شفیق اور ٹھیکیدار سے مؤقف مانگا گیا تو انہوں ٹال مٹول کرتے ہوئے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ کے کمرے سے نکل کر چلے گئے اور ٹھیکیدار یہ بھی کہتا ہوا چلا گیا کہ کمشنر میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا کیونکہ ہم ایک ساتھ شام کو جمخانہ میں ٹینس بال کھیلتے ہیں اور مزید تمام افسر میرے ووٹرزبھی ہیں اور سپورٹر زبھی ہیں۔

    مبینہ کرپشن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچنے پر ایس ای چوہدری ارشد نے ایکسیئن شفیق کو محکمے کا ایڈیشنل چارج فوری چھوڑنے فوری حکم دے دیا اورشہریوں نے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ کو مبینہ پول شدہ ٹینڈرز کینسل کرنے کی درخواست دے دی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ایکسیئن سمیت پول پر ٹینڈرز حاصل کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی اور دوبارہ ٹینڈر اشتہار جاری کرکے دوبارہ ٹینڈرز کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور مقابلے پر کام ایوارڈ کیئے جائیں تاکہ قومی خزانے کو فائدہ حاصل ہو سکے

  • صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث تین نامزد ملزمان  گرفتار

    صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث تین نامزد ملزمان گرفتار

    سکھر پولیس نے کچے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث تین نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ کچے میں جاری آپریشن میں اہم پیش رفت سامنے آگئی جس میں صحافی جان محمد مہرکے قتل میں ملوث گرفتار کیے گئے 3 نامزد ملزمان میں شیرمحمد شیخ، رمضان شیخ اور بشیر مہر شامل ہیں۔ جبکہ ایس ایس پی سکھر کے مطابق جاں محمد مہر کے قتل کا منصوبہ شیر محمد شیخ کے گھر میں بنایا گیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ واردات کے بعد بشیر مہر نے ملزمان کو پناہ دی، ملزمان کو کچے میں محفوظ مقام فراہم کیا گیا۔

    خیال رہے کہ دو ماہ قبل صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں سینئر صحافی جان محمد مہر کو قتل کردیا گیا تھا اور جان محمد مہر آفس سے گھر جارہے تھے کہ قاسم پارک کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جس کے بعد جان محمد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صحافی جان محمد مہر کی قاتلانہ حملے میں شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو صحافی جان محمد کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ساتھ ہی ان کے بلند درجات اور ورثا کے صبر کے لیے دعا بھی کی تھی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی جان محمد مہر کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور جملہ لواحقین کے صبر جمیل کی دعا بھی کی تھی انصاف کا وعدہ کیا تھا.

  • مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

    مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی میں آٹھ سو سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم زوہان نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے اور رینجرز اور پولیس نے عزیز آباد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فیضان عرف بھوری گروپ سے تعلق رکھنے والے ملزم زوہان کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابق ملزم سے اسلحہ، 2 موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد کیے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے 10 افراد کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے، دوسری جانب لاہور کے تھانہ چوہنگ کی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد قتل کر دیے گئے جبکہ لاہور میں تھانہ چوہنگ کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد جان سے گئے جبکہ بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    واضح رہے کہ میں 3 بھائی اور ایک کزن شامل ہے، مرنے والوں کی شناخت علی حسنین، غلام مصطفٰی، غلام مرتضی اور ملک خادم کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق مقتولین کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں تھا، 12سالہ لڑکا تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس کی تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
    راولپنڈی پولیس کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مل گئی
    سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی وجہ سامنے آگئی
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن

    ادھر دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور کے علاقے چوہنگ میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کا حکم دے دیا، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی جائے، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کیا جائے، سینئر افسران مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔