Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ننکانہ :میونسپل کمیٹی کے سینٹری سپروائزر نے وزیر اعلی پنجاب کے احکامات دھوئیں میں اڑادیئے

    ننکانہ :میونسپل کمیٹی کے سینٹری سپروائزر نے وزیر اعلی پنجاب کے احکامات دھوئیں میں اڑادیئے

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )میونسپل کمیٹی کے سینٹری سپروائزر نے وزیر اعلی پنجاب کے احکامات دھوئیں میں اڑادیئے
    وزیراعلی پنجاب کے احکامات نظر انداز میونسپل کمیٹی ننکانہ کے سینٹری سپروائزر کی نااہلی اور غفلت کے باعث شہر میں ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ سینٹری سپروائزر کی نااہلی اور غفلت کے باعث شہر میں موحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا, سینٹری ورکز کا کوڑے کے ڈھیروں کو آگ لگانا معمول بن گیا ,ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی راو انوار سے فوری نوٹس اور غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایات پر پنجاب بھر میں موحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں ,دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور لاکھوں روپے جرمانہ کیا جا رہا ہےاور اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر افسران اپنے اپنے محکموں کی ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے رپورٹ اعلی افسران کو پیش کر رہے ہیں جبکہ فصلوں کی باقیات کو جلانےوالے زمینداروں کے خلاف مقدمات کا اندارج بھی کیا جا رہا ہے

    لیکن میونسل کمیٹی ننکانہ صاحب کا صفائی کا عملہ اپنے سینٹری سپر وائزر عمران کی سرپرستی میں کوڑے کے ڈھیروں کا روزانہ کی بنیاد پر آگ لگا کر موحولیاتی آلودگی کو پیدا کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں,گزشتہ روز بھی میونسپل کرکٹ اسٹیڈیم کے کارنر پر بنائی گئی گوڑے کی جگہ پر موجود کوڑے کو مبینہ طور پر آگ لگا دی گئی اور جس کا دھواں ماحولیاتی آلودگی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہا

    میونسپل کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی سختی سے منع کیا گیا ہے لیکن صفائی کا عملہ کوڑے کے ڈھیروں کو روزانہ کی بنیاد پر آگ لگا دیتا ہے متعدد مرتبہ شکایات ہونے کے باوجود ان کی سخت سرزنش کی گئی ہے لیکن جب تک ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو اس وقت تک کوڑے کو لگنے والے آگ پر قابو نہیں پایا جا سکتا

    ننکانہ صاحب کے شہریوں ،مذہبی ،سیاسی اور سماجی تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد اور چیف مونسپل آفیسرراؤ انوار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اورغفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف تادیبی محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے.

  • لیوسٹن ماس شوٹر ، جسکی تلاش میں بدستور   لاک ڈاؤن برقرار

    لیوسٹن ماس شوٹر ، جسکی تلاش میں بدستور لاک ڈاؤن برقرار

    میئن میں پولیس نے لیوسٹن میں ایک بار اور باؤلنگ گلی میں ہونے والی فائرنگ کے مرکزی ملزم امریکی فوج کے محافظ رابرٹ آر کارڈ کی تلاش میں 24 گھنٹے کا اضافہ کر دیا کیونکہ اس واقعے میں 18 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے تھے۔ حکام نے علاقے کے ہزاروں رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے گھروں کے اندر ہی رہیں۔ تلاشی کا ایک حصہ جمعرات کی رات براہ راست ٹیلی ویژن پر اس وقت دیکھا گیا جب حکام نے مینے کے ہمسایہ قصبے بوڈوئن میں تلاشی کے متعدد وارنٹ پر عمل درآمد کیا جہاں وہ کارڈ نامی شوٹر رہتا ہے.


    خبر رساں ادارے روئیٹرز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے جنگل میں کارڈ کے گھر کو دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک گھیرے میں رکھا، ایف بی آئی کے ایک ایجنٹ نے بل ہارن پر حکم جاری کیا کہ "اپنے ہاتھ اوپر اٹھا کر باہر آئیں” لیکن بظاہر کوئی بھی اندر موجود نہیں تھا۔ مین ڈپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو یہ معلوم نہیں تھا کہ جب یہ کوشش شروع ہوئی تو کارڈ اندر موجود تھا یا نہیں۔ دریائے اینڈروسکوگن کے کنارے 38 ہزار افراد پر مشتمل سابق ٹیکسٹائل مرکز لیوسٹن اور اس کے آس پاس کی آبادیوں کو بدھ کی شام ہونے والے حملوں کے بعد سے بڑے پیمانے پر بند کر دیا گیا ہے تاکہ سیکڑوں افسران ان کی تلاشی لے سکیں۔ علاقے کے کالجوں اور سرکاری اسکولوں نے دوسرے دن بھی کلاسیں منسوخ کردی ہیں۔
    راولپنڈی پولیس کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مل گئی
    سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی وجہ سامنے آگئی
    واضح رہے کہ سڑکوں پر تقریبا کوئی گاڑی نہیں تھی، باہر صرف چند لوگ تھے، اور شہر لیوسٹن میں بہت سے کاروبار بند تھے۔ رائفلوں اور بلٹ پروف جیکٹوں کے ساتھ سیکورٹی ایجنٹوں نے اسپتال کی حفاظت کی جہاں فائرنگ کے بہت سے متاثرین کو لے جایا گیا تھا۔ 40 سالہ کارڈ قریبی امریکی آرمی ریزرو بیس میں سارجنٹ ہیں جن کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ وہ موسم گرما میں عارضی طور پر دماغی صحت کی سہولت کے لیے پرعزم تھے۔

  • 27 اکتوبر یوم سیاہ،کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلئے جوش و جذبے سے منایا گیا

    27 اکتوبر یوم سیاہ،کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلئے جوش و جذبے سے منایا گیا

    سیالکوٹ ،کندھ کوٹ،ڈیرہ غازیخان ،اوچ شریف ،لاہور(اپنے نمائندگان سے) 27 اکتوبر یوم سیاہ،کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلئے جوش و جذبے سے منایا گیا
    سیالکوٹ سے باغی ٹی وی کے سٹی رپورٹرکی رپورٹ کے مطابق ضلعی اانتظامیہ سیالکوٹ کے زیر اہتمام یوم سیاہ کی مرکزی تقریب کچہری چوک سیالکوٹ میں انعقاد پذیر ہوئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور سمیت کثیر تعداد میں انتظامی افسران ، اساتذہ، طالب علموں،سماجی تنظیموں کے عہدیداران اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ سید اسد رضا کاظمی نے کہا کہ 27اکتوبر 1947میں بھارتی فوج نے اپنی فوج کو کشمیر میں داخل کرکے اس پر غاصب ہوگیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر اب تک ناجائز قابض ہے، 27اکتوبر کو پاکستان اور کشمیر میں یوم سیاہ کے طور منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی اخلاقی، سفارتی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے اور بھارتی فوج کے کشمیر میں روا رکھے جانے والے مظالم کا نوٹس لے۔

    تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرورنے کہا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن کیلئے شدید خطرہ ہے۔ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی مضبوط ترین فوج ہے جو دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

    تقریب سے دیگر مقررین نے بھی کیا اورسکولوں اور کالجوں کے بچوں نے کشمیری نغمے پیش کئے۔تقریب کے آخر میں ریلی نکالی گئی جو ایوان صنعت و تجارت پر جاکر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء ریلی نے پاکستانی اور کشمیر پرچم اٹھا رکھے تھے۔ آخر میں ملک وقوم کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

    کندھ کوٹ سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار مختیااعوان کی رپورٹ کے مطابق 27 اکتوبر یوم سیاہ پورے ملک کی طرح کندھ کوٹ میں بھی کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلئے جوش و جذبے سے منایا گیا اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کشمور امیر فضل اویسی کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عبدالمجید زہرانی کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس سے سول اسپتال تک ریلی نکالی گئی

    ریلی میں شریک شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے کشمیر بنے گا پاکستان پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد اور بھارت کے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف نعرے لگائے پاکستان اور کشمیر کا پرچم بھی لہرایا،

    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون اور اسسٹنٹ کمشنر کندہ کوٹ کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا جس کی ہم آج بھی مذمت کرتے ہیں۔ اس لیے یہ دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ہم پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کے کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے حاصل کر کے رہیں گے ہم کشمیر بھائیوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے

    دیگر شرکاء نے کہا کہ ریلی میں شریک لوگو نے یکجہتی کر کے ثابت کردیا کہ ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے بھارت نے کشمیری عوام اور کشمیر پر ظلم کی انتہا کر دی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے شرکاء نے مزید کہا کہ ہم پوری قوم بھارت کے ناپاک ارادوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

    ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں ، سیاسی و سماجی ضلعی سربراہان، ،پولیس، صحافی برادران اور سرکاری اور نجی افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    ڈیرہ غازیخان سے باغی ٹی وی کے نامہ نگارشہزادخان کی رپورٹ کے مطابق بھارتی تسلط،بربریت کیخلاف اور کشمیری عوام سے اظہار یکجتی کیلئے پوری پاکستانی قوم ایک پیچ پر ہے،ڈیرہ غازی خان میں کشمیریوں کی حمایت میں تقریبات ملی جوش جذبہ سے جاری ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی ڈویژن کی سب بڑی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے نکالی گئی۔ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی،ایس پی بختیار احمد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری،زبیر خان سمیت تمام افسران،وکلا،تاجر و صحافی برادری،
    سول سوسائٹی،اساتذہ،طلباء،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ریلی کے شرکاء "کشمیر بنے گا پاکستان”کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،اسکے بغیر ہمارا ملک نامکمل ہے،
    بھارت جموں و کشمیر کے بڑے حصے پر قابض ہے اسے ہر صورت کشمیریوں کو آزادی دینا ہوگی،محمد اسد چانڈیہ نے کہا کہ کشمیریوں کو اقلیتی کمیونٹی میں تبدیل کرنے کی بھارتی سازش ناکام ہوگی،بے گناہ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔عالمی برادری کشمیر میں ہونے والی قتل و غارت کو روکے۔

    اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی نے کہا کہدل و جان سے پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ایس پی بختیار احمد نے کہا کہبھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔تحصیل چوک میں ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی اور ملکی استحکام کیلئے دعا بھی کی گئی۔

    اوچ شریف سے باغی ٹی وی کے نامہ نگارحبیب خان کی رپورٹ کے مطابق اوچ شریف میں تاجروں ، شہریوں کی یوم سیاہ کے حوالہ سے کشمیر فلسطین اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی ،کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کے حق میں نعرے ، بھارت اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی گئی

    ریلی کے شرکاء کے پاک افواج کے حق میں نعرے ،

    شرکاءکا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے اور بھارتی فوج کا محاصرہ ختم کرائے ، غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی فوری بند کی جائے ۔ اسرائیل اور بھارت دنیا کے دو بڑے دہشتگرد ہیں ، مسلم ممالک لگام ڈلوانے کے لئے کردار ادا کریں ۔

    لاہور سے باغی ٹی وی کے مطابق لاہور راوی روڈ کے علاقے میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، یوم سیاہ کشمیر ڈے کے حوالے سے پاک آرمی لورز موومنٹ کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

    اس موقع پر شرکاء احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاک آرمی لورز موومنٹ جان ایم رمضان نے کہا کہ ھم کشمیر میں غاصبانہ بھارتی قبضہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں

    چیئرمین جان ایم رمضان نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی افواج نے جارحیت اور بربریت کی داستان رقم کرتے ہوئے کشمیر پر قبضہ کرلیا ہم کشمیریوں کے حقوق کیلئے خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں .کشمیریوں کا استحصال کسی صورت قبول نہ کیا جائے گا ھم کشمیریوں کو ان کے حقوق دلوا کر بھارتی ناجاٸز قبضے سے چھڑوا کر دم لینگے

    اس موقع پر احتجاج میں ضلعی صدور و سیکرٹریز و عہدیداران و علاقائی و سماجی حلقوں و تاجران نے بھرپور شرکت کرکے کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور اپنے غم و غصہ بیان کیا

  • گھر میں ڈانس پارٹی کی وائرل ویڈیو،ڈی آئی جی ساؤتھ نے لیا نوٹس

    گھر میں ڈانس پارٹی کی وائرل ویڈیو،ڈی آئی جی ساؤتھ نے لیا نوٹس

    شہر قائد کراچی میں ڈانس پارٹی کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے نوٹس لے لیا، ڈانس پارٹی ڈیفنس کے ایک گھر میں ہوئی تھی.

    تھانہ گزری کی حدود میں‌واقع ایک گھر میں ڈانس پارٹی ہوئی تھی جس پر پولیس نے چھاپہ مارا تھا، ڈانس پارٹی کی ویڈیوز بڑی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، پولیس حکام کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے ایس پی کلفٹن کو وائرل ہونے والی ویڈیو کی انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، واقعہ کا مقدمہ 14 اکتوبر کو تھانہ گذری میں درج کیا گیا تھا

    پولیس نے موقع سے 10 افراد کو گرفتار کیا تھا ،پولیس نے ڈانس پارٹی سے شراب کی بوتلیں بھی قبضہ میں لی تھیں، پولیس جب پارٹی میں پہنچی تھی تو لڑکوں اور لڑکیوں کو برہنہ حالت میں پایا،پولیس نے شراب کی بوتلیں، سپیکر،دیگر سامان قبضے میں لے لیا تھا، گرفتار ملزما ن کے مطابق جس گھر میں پارٹی ہو رہی تھی اس گھر کا مالک خالد خان ہے، پارٹی آرگنائزرایان علی نے گھر میں پارٹی کی اجازت لی تھی،

    ڈانس پارٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور صارفین نے مختلف تبصرے کئے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ ڈیفنس فیز فور میں نجی اسکول کےطلبا کی ڈانس و منشیات پارٹی کی محفل میں پولیس کی انٹری،نیم برہنہ حالت میں نشے میں دھت نوجوان بچیاں گرفتار، بیشتر کا تعلق ایلیٹ کلاس سے ہےچھاپے کے دوران برانڈڈ شراب اور آئس سمیت دیگر اشیا برآمدآرگنائزر فرار، پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ پہلی بات: یہ ایک اسکول کے بچوں کی ڈانس پارٹی تھی جس میں نابالغ بچوں نے شراب پی، نشہ کیا، وہ جُرم ہے
    دوسری بات: پولیس نے چھاپہ مارا لیکن لیڈی پولیس نظر نہیں آرہی۔ وہ غلط ہے۔
    تیسری بات: جب اتنی فرسٹریٹڈ یُوتھ ہے تو سیدھے کلب بنا دیں، چُھپ کر پارٹیاں کیوں؟

    راولپنڈی پولیس کے افسر کو ڈانس پارٹی میں شرکت کرنا مہنگا پڑ گیا

    اپنے ہی شوہر کے گھر ڈاکہ ڈالنے والی خاتون مبینہ آشنا سمیت گرفتار

    آئس نشہ کا سپلائرز،تعلیمی اداروں ، ڈانس پارٹیوں میں آئس فراہم کرنے والا گرفتار

    فارم ہاوسز میں پارٹی کی اڑ میں منشیات فروخت کرنا معمول بنتا جارہا ہے

    مردہ حالت میں لائی جانے والی لڑکی ٹک ٹاکر نکلی

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

     سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

    سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

  • پشاور سے لاہو رمنشیات سپلائی ناکام بنا دی گئی

    پشاور سے لاہو رمنشیات سپلائی ناکام بنا دی گئی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی گئی

    اے ایس پی شاروخ خان کی سربراہی میں رائیونڈ پولیس کی کارروائی،پشاور سے لاہور کوکین سپلائی کرنے والے 03 ملزمان گرفتار کر لئے گئے, گرفتار ملزمان میں 1 خاتون بھی شامل ہے،تینوں ملزمان پشاور سے لاہور چرس اور افیون سپلائی کرنے ائے تھے رائیونڈ پولیس نے دھر لیا ۔گاڑی کی اور ملزمان کی جامع تلاشی لینے پر گاڑی کی سیٹ کے نیچے سے منشیات برآمدہوئی،ملزمان سے لاکھوں مالیت کی 09 کلو چرس اور 05 کلو افیون برآمد کی گئی،

    ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد عارف، محمد ارشد اور نازیہ بی بی کے نام سے ہوئی ۔ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا،ایس پی صدر نے ایس ایچ او تیمور عباس وٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا .

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    مساج سینٹر میں کام کرنیوالے کرنے لگے گھناؤنا دھندہ، پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

     مساج سروس تلاش کرنیوالے آدمی کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر بیوی اور بہن کی تصویریں نظر آ گئیں

  • لیہ :ہیلتھ آفس سے لاکھوں روپے مالیت کی سانپ اورکتے کاٹے  کی ویکسین چوری

    لیہ :ہیلتھ آفس سے لاکھوں روپے مالیت کی سانپ اورکتے کاٹے کی ویکسین چوری

    لیہ،باغی ٹی وی (ویب نیوز)ہیلتھ آفس سے لاکھوں روپے مالیت کی سانپ اورکتے کاٹے کی ویکسین چوری
    لیہ کے سی ای او ہیلتھ کے مطابق میڈیسن اسٹور کے فریزر سے سانپ اورکتے کے کاٹنے پر لگائی جانے والی 4 ہزار 710 ویکسین چوری کی گئیں جن کی مالیت تقریباً 50 لاکھ روپے بنتی ہے۔

    سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے کا رخ تبدیل ہونے پر چوری ہونےکا شبہ ہوا ہے۔
    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سی ای او ہیلتھ نے پولیس کومقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دی ہے اور انکوائری کیلئے 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    سی ای او ہیلتھ کا مزید کہنا ہے کہ ویکسین برآمد کر کے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

  • ڈیرہ غازیخان:  ڈی پی او کا رات گئے تھانہ صدر، سول لائن اور تھانہ بی ڈویژن کا سرپرائز وزٹ

    ڈیرہ غازیخان: ڈی پی او کا رات گئے تھانہ صدر، سول لائن اور تھانہ بی ڈویژن کا سرپرائز وزٹ

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہدخان ) ڈی پی او احمد محی الدین کا رات گئے تھانہ صدر، سول لائن اور تھانہ بی ڈویژن کا سرپرائز وزٹ،
    دوران وزٹ تھانہ کی حوالات، ریکارڈ مالخانہ، پولیس اہلکاران کی رہائشی بیرکیں،ویٹنگ روم کی صفائی ستھرائی چیک کی۔

    انہوں نے ایس ایچ اوز تھانہ کو ہدایت کی کہ اسلحہ کی خبر گیری اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جاۓ۔فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ اور رجسٹر ہاۓ تھانہ کی تکمیل بھی چیک کی۔

    ڈی پی او نے SHOs کو مزید کہا کہ رجسٹر ہونے والے مقدمات کو بروقت یکسو کریں۔تفتیش کے عمل میں سستی برداشت نہیں اور چالان کو عدالتوں میں بروقت سینٹ اپ کریں۔سائلین کی طرف سے دی گئی درخواست ہاۓ کو فوری یکسو کریں

    ڈی پی او نے کہا کہ قتل اور موٹر سائیکل ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات کو سائنٹیفک طریقہ تفتیش کی بنیادوں پر حل کیا جاۓ،مجرمان اشتہاری، قمار بازی، منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائی جاۓ۔ڈی پی او

    ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے مزید کہا کہ تھانہ پر آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جاۓ

  • ڈی جی خان ڈویژن ایرانی تیل کی سمگلنگ روکنے کےلئے سخت اقدامات

    ڈی جی خان ڈویژن ایرانی تیل کی سمگلنگ روکنے کےلئے سخت اقدامات

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان ) ڈی جی خان ڈویژن ایرانی تیل کی سمگلنگ روکنے کےلئے سخت اقدامات
    حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے ایرانی تیل اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ روکنے کےلئے تمام راستوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    صوبائی سرحدی راستوں پر مزید چیک پوسٹ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جہاں سے پنجاب پولیس،بی ایم پی،پاک رینجرز اور دیگر فورسز مشترکہ طور پر نگرانی کریں گی۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر ویڈیو لنک اجلاس میں حکمت عملی مرتب کی گئی۔آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان ،ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز،پاک رینجرز،بی ایم پی،کسٹم،ڈویلپمنٹ اور دیگر محکموں کے افسران شریک تھے

    کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی خان ڈویژن ایرانی تیل اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ روکنے کےلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے

    ڈی جی خان ڈویژن سے صوبائی سرحدی راستوں سے کڑی نگرانی کےلئے مزید چیک پوسٹیں بنائی جائیں گی۔چیک پوسٹوں پر پنجاب پولیس،بی ایم پی،رینجرز اور دیگر سیکیورٹی فورسز مشترکہ نگرانی کریں گی ۔

    ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے والے سمگلرز کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا جائیگا۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ موجودہ چیک پوسٹ پر عملہ ہائی الرٹ،کیمروں سے بھی نگرانی کرائی جارہی ہے۔

    اجلاس میں ابتک کی کارروائی پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ 6ستمبر سے 24 اکتوبر تک 786740 لیٹر ڈیزل و پٹرول تحویل میں لیا گیا۔پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی ترسیل پر 197گاڑیاں بند کی گئی۔122 افراد گرفتار اور 80 مقدمات درج کئے گئے۔

    آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہ حکومت کی ہدایات پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے گا

  • سیالکوٹ: ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے آنے والوں کیلئے انتظار گاہ کا قیام ،ڈی پی او نے افتتاح کیا.

    سیالکوٹ: ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے آنے والوں کیلئے انتظار گاہ کا قیام ،ڈی پی او نے افتتاح کیا.

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض )ٹریفک پولیس کا قابل تحسین اقدام پولیس خدمت مرکز میں روڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلیے آنے والے شہریوں کیلیے بہترین انتظار گاہ کا قیام ڈی پی او نے افتتاح کیا.

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک شاہد محمود نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلیے آنے والے شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلیے ڈرائیونگ ٹیسٹ گراؤنڈ میں ایک شاندار انتظار گاہ قائم کر دی ہے جہاں شہریوں کے بیٹھنے کیلیے آرام دہ کرسیاں پینے کے صاف پانی کیلیے واٹر فلٹریشن پلانٹ، کولر، پنکھے اور دیگر سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے.

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو باسہولت اور باوقار طریقے سے پولیس خدمات کی فراہمی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے اس ضمن میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑی جائیگی.

    سیالکوٹ کی مزید خبریں

    تھانہ اگوکی کے علاقہ نول موڑ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے آصف نامی شہری کو زخمی کر دیا اگوکی پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    تھانہ مراد پور کے علاقہ اسلام نگر میں نامعلوم افراد نے اسامہ اشرف کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

  • سیالکوٹ: ڈسکہ میں میڈیکل سٹورپر مسلح افراد کی ڈکیتی،ڈاکوہزاروں روپے لوٹ کرفرار

    سیالکوٹ: ڈسکہ میں میڈیکل سٹورپر مسلح افراد کی ڈکیتی،ڈاکوہزاروں روپے لوٹ کرفرار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) ڈسکہ میں میڈیکل سٹورپر مسلح افراد کی ڈکیتی،ڈاکوہزاروں روپے لوٹ کرفرار

    تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ موضع آدمکے چیمہ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے خالدہ میڈیکل سٹور پر واردات کرتے ہوئے ساٹھ ہزار روپے نقدی چھین لی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان آتشیں اسلحہ سے لیس تھے اور دیدہ دلیری سے واردات کر کے فرار ہو گئے

    پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تو درج کر لیا ہے صدر ڈسکہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے پولیس کا کہنا ہے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا