Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سلنڈر دھماکہ؛  میاں بیوی سمیت بیٹا بھی  جان بحق

    سلنڈر دھماکہ؛ میاں بیوی سمیت بیٹا بھی جان بحق

    صادق آباد میں کباڑیے کے گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے کی وجہ سے میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے اور صادق آباد کے علاقے الیاس کالونی میں کباریے گھر کے اندر گیس دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا، واقعے میں میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق گئے جبکہ واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے

    تاہم ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے سے گھر کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا، افسوسناک واقعہ کباڑیے کی جانب سے سلنڈر کھولنے کے دوران پیش آیا اور اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ زخمی شخص اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سویلین سے آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جاسکتا ہے. عرفان قادر
    ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر 4 ایتھلٹس پر پابندی عائد کردی گئی
    ہمارے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہی ہیں۔ اسحاق ڈار
    زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
    بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
    جبکہ واضح رہے کہ جان بحق ہونے والوں میں 2 سالہ موسیٰ، والد شہزاز اور والدہ عقیلہ شامل ہیں۔ اہل محلہ نے بتایا کہ شہزاد کباڑ کا کام کرتا تھا اور پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائی کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا کس وجہ سے ہوا ہے اس بارے میں مزید معلومات جمع کر رہے ہیں۔

  • سیالکوٹ :نئے تعمیرشدہ مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد  ہلاک

    سیالکوٹ :نئے تعمیرشدہ مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد ہلاک

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض )نئے تعمیرشدہ مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد ہلاک
    تفصیل کے مطابق سرکل ڈسکہ کے تھانہ صدر کے علاقہ ایمن آباد روڈ دھرم کوٹ گاؤں میں رہائشی عمارت گرنے کی اطلاع کے مطابق گراونڈ اور پہلی منزل کا لینٹر کا چھت گر گیا ہے جس کے نیچے دو افراد دب گئے ہیں۔

    ریسکیو 1122 نے دونوں نوجوانوں 18سالہ عبداللہ اور 16سالہ حسنین کی لاشوں کو نکال کر لواحقین کے سپرد کر دیا،ریسکیو آپریشن میں۔ریسکیو کی 6 وہیکلز نے حصہ لیا۔

    اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال بھی موقع ہر موجود تھے۔ ریسکیو اپریشن تین گھنٹے جاری رہا

  • ڈکیتی کرنےوالے دو ملزمان  زخمی حالت میں گرفتار

    ڈکیتی کرنےوالے دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی کے علاقے سعید آباد میں بیکری میں ڈکیتی کرنےوالے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق ملزمان نے بیکری میں واردات کی اور واپس جانے لگے تو شہری نے فائرنگ کردی تاہم اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا ملزم پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے۔

    پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے اور ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ دوسری جانب جامعہ کراچی کی طالبہ کو زبردستی رکشے میں بیٹھانے کی کوشش کی گئی تھی ، طالبات کی شکایت پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے زبردستی رکشے میں بیٹھانے کی کوشش کی، رکشے میں سوار 2 افراد نے ہمارے سر پر اسلحہ رکھا اور جب زبردستی کی تو ہم بھاگ کھڑئی ہوئیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
    مولانا فضل الرحمان سے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کی ملاقات
    پنجاب کا اگلا وزیر اعلیٰ کون؟ خرم حمید روکھڑی کے اہم انکشافات
    جبکہ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملی تو فوری طور پر نفری کو بھیجا گیا۔ واقعہ اسٹریٹ کرائم کا معلوم ہوتا ہے اور طالبہ کی شکایت کے بعد مبینہ ٹاؤن پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔ جامعہ کراچی کی طالبات کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کی کوشش کی گئی یا یہ رہزنی کا کوئی واقعہ تھا یہ تو پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

  • شیخوپورہ: لیسکوکھلی کچہری سائلین فٹ بال بن گئے

    شیخوپورہ: لیسکوکھلی کچہری سائلین فٹ بال بن گئے

    شیخوپورہ،باغی ٹی وی(محمد طلال سے)چیف ایگزیکٹولیسکو کے حکم پر صارفین کو سہولیات کی فراہمی کے لیے لگوائی جانے والی کھلی کچہری کاپول کھل گیا،آنے والے صارفین کوکھلی کچہری میں ریلیف مہیا ہونا تو درکنار سرکاری اہلکاروں کے نخرئے ہی مان نہیں سائلین فٹ بال بن گئے سائلین نے آراوفرحان سمیت سرکاری اہلکاروں کے نارواسلوک کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا،

    ایس ای لیسکو کے احکامات بھی ہوا میں اڑادیئے گئے،سائیلین کے مطابق شدید مہنگائی،بیماریوں اورقرضوں کے مارئے ہوئے ہیں محکمہ واپڈا کی جانب سے ہم پر بجلی گرائی جارہی ہے،ریگولر بجلی کی بلوں کی ادائگیاں کرنے کے باوجود میٹر ریڈرز اضافی یونٹ ڈالنے سے باز نہیں آرہے بجلی کی تاریخ ریڈنگ اور بل کی ادائگیوں کی تاریخ میں ردوبدل کرکے کروڑ سے ڈیڈ ھ کروڑ بجلی چوروں کے مبینہ طور پر صارفین پر ڈالے جارہے ہیں محکمے میں موجود کرپٹ اہلکاروں وافسران کی ملی بھگت سے کہیں بجلی کے بلوں کو وقت پر نہیں بھیجاجاتا،میٹرریڈر فنکاری دکھاتے ہوئے بجلی کے میٹر وں کی فوٹو تک ٹیکنکل طریقہ سے آگے پیچھے کروا کر دونوں ہاتھوں سے سادا لوح صارفین پر بجلی گرارہے ہیں،

    صارفین فاروق ظفر،عمران،سکینہ بی بی،ریحابہ بی بی،بلقیس بی بی سمیت متعدد نے صحافیوں کو بتایا کہ پچھلے ماہ بجلی کے ریٹ اورلیے گئے اور اس دفع104یونٹ کا بل3482روپے بھیج دیا گیا ہے جب ان سے بجلی کے بلوں میں اتنااضافہ کے حوالہ سے پوچھتے ہیں توکہتے ہیں گورنمنٹ کا کام ہے پوچھنا یہ ہے کہ کیاایس ای سرکل آفس گورنمنٹ اہلکاروں کا نہیں،سائلین بات پوچھنے آتے ہیں تو آراو بجلی کا بل اٹھا کر صارفین کے منہ پر پھینکتے ہیں جن کا قبلہ درست نہ ہے

    چیف ایگزیکٹو لیسکو کے مطالبہ ہے کہ شیخوپورہ میں بے تحاشہ بجلی چوری کے یونٹ غریب عوام پر ڈال کر افسران اپنا نوکریاں بچارہے ہیں اورسائلین پر اپنا روب جھاڑتے ہیں کی باقاعدہ طور پرتحقیقیات کروائی جائیں کروڑوں یونٹ کی ہیراپھیریاں کھل کر سامنے آجائے گی۔

  • اغوا کی وارداتوں میں اضافہ

    اغوا کی وارداتوں میں اضافہ

    لاہور میں خواتین اور بچوں کی اغوا کی وارداتیں بڑھ گئیں ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے سے تقریبا 9 افراد کو اغوا کر لیا گیا اور پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے شیرا کوٹ سے تین کمسن بہن بھائیوں کو اغوا کیا تھا جن میں 11 سالہ عنبرین، 8 سالہ امداد علی اور 5 سالہ حیدر علی شامل ہیں جبکہ اغوا کی تفصیل بتاتے ہوئے پولیس نے مزید بتایا کہ چوہنگ سے ماں اور اسکے دو بچوں 5 سالہ مزمل اور 2 سالہ مہ جبین کو بھی اغوا کیا گیا۔ ایمن بی بی اور بچے چیچہ وطنی سے لاہور پہنچے تھے۔

    تاہم پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے فیصل ٹاؤن سے 13سالہ حمیرا جبکہ ہنجروال میں 12 سالہ اکبرعلی کو اسکول جاتے ہوئے اغوا کرلیا تھا اور کوٹ لکھپت میں 7 سالہ لڑکی صفیہ کو بھی محلے میں کھیلتے ہوئے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا جبکہ اس حوالے سے پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات تو درج کر لئے لیکن کسی مغوی کو اب تک بازیاب نہ کروایا جا سکا ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی ٹی آئی خواتین گروپ کی اہم رہنماؤں نے بھی عمران خان کو خیرباد کہہ دیا
    9 مئی ملزماں کے جیل ٹرائل کی منظوری
    بنگلادیش کو 382 رنز کا ہدف
    ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

    خیال رہے عوام اس حوالے سے کافی پریشان ہے اور پولیس کی ناکامی پر کافی تنقید کی جارہی ہے کہ انہوں نے ملزمان کو ابھی تک نہیں پکڑا اور پنجاب پولیس کا اتنے بڑے شہر میں مجرمان کیلئے کھلے عام آزادی خطرناک اور تشویش ناک ہے.

  • ڈیرہ اسماعیل خان:گذشتہ روز قتل ہونیوالی 16سالہ لڑکی کا قاتل گرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان:گذشتہ روز قتل ہونیوالی 16سالہ لڑکی کا قاتل گرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس کی کاروائی ،گزشتہ روز قتل ہونیوالی 16سالہ لڑکی حفصہ بی بی کے قتل کا معمہ حل،ملزم گرفتار،آلہ قتل اور وقوعہ میں استعمال ہونیوالا موٹرسائیکل برآمد ۔

    تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن ڈیرہ اقبال خان کی زیر نگرانی ڈیرہ پولیس نے ایک اور قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے گذشتہ روز گھر میں داخل ہو کر لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم نعمت اللہ ولد محمد ہاشم قوم نائی سکنہ سگو شمالی کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزم سے آلہ قتل پستول30بور بمعہ لائسنس اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل برآمد کرلیا،

    یاد رہے کہ گذشتہ روز تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں واقع علاقہ پکہ ملانہ میں نعمت اللہ بھٹی ولد ہاشم سکنہ سگو شمالی نے گھر میں موجود 16سالہ اپنی رشتہ دار حفصہ بی بی دختر عبدالجبار چھینہ جو اپنے گھر کے صحن میں روٹیاں بنا رہی تھی پر پستول سے فائرنگ کر دی ، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی اس دوران متوفیہ کے بھائی 25سالہ عامر چھینہ نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ موقع سے بھاگ گیاتھا جسے آج پولیس نے گرفتار کرلیا ہے

  • ڈی آئی خان: پرانی دشمنی،فائرنگ ایک بچی اور خاتون سمیت 3 افراد قتل

    ڈی آئی خان: پرانی دشمنی،فائرنگ ایک بچی اور خاتون سمیت 3 افراد قتل

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحمدنواز مغل) قتل مقاتلے کی دشمنی کا شاخسانہ ، 11مخالفین نے کلاشنکوفوں و دیگر اسلحہ ن سے ڈیرہ بنوں روڈ نزد غائبہ جات وانڈا بو میں گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک بچی اور خاتون سمیت 3افراد کو قتل کردیاجبکہ بچوں سمیت4افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ، یارک پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 11افراد کیخلاف درج کرلیا

    تھانہ یارک میں 29سالہ محمد بلال قریشی ولد محمد اقبال شاہ سکنہ وانڈا کالی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں بمعہ رشتہ داران و بھائی بسواری دو موٹر کاروں میں ڈیرہ سے گھر کی طرف روانہ تھے جب ہم ڈیرہ بنوں روڈ غائبہ جات وانڈا بو کے قریب پہنچے تو ہمارے مخالفین سبز علی ولد اکرم ، خالق داد ولد دلاور ،سرور ولد مومن ، امیر عباس ولد غلام قادر ،نادر ولد بہادر ، شوکت ولد نعمت اللہ ، میر باز ولد اکبر ، نعمت اللہ ولد عبداللہ جان ، جواد ولد نذیر ، فخر الدین ولد رستم اور سراج ولد میر باز اقوام بابو خیل سکنائے چنڈہ پہلے سے موجود تھے جنہوں نے اپنے اپنے اسلحہ سے صلاح الدین کی گاڑی نمبرADP242پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ،

    فائرنگ سے 32سالہ میرا سالہ صلاح الدین ولد غلام رسول ، 29سالہ میری بیوی ثمرین بی بی ، تین سالہ حیا نور دختر سمیع اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 27سالہ رافیع بی بی زوجہ صلاح الدین ، میرا ایک سالہ بیٹا محمد یوسف اور 2سالہ حرا نو ردختر رمضان قریشی سکنائے وانڈا کالی ، 44سالہ نسرین بی بی ذوجہ خان محمد زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر ریسکیو1122کی ایمبولنسز کے ذریعے سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کر د یا گیا۔ ہماری مخالفین سے قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے۔

  • کوئٹہ : زائد قیمت پر نان اور دودھ بیچنے والوں کیخلاف کارروائی ،متعدد گرفتار

    کوئٹہ : زائد قیمت پر نان اور دودھ بیچنے والوں کیخلاف کارروائی ،متعدد گرفتار

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارزبیرخان ) زائد قیمت پر نان اور دودھ بیچنے والوں کیخلاف کارروائی ،متعدد گرفتار

    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ سعد بن اسد اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کیپٹن عبداللہ بن عارف کی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ سٹی عبدالحمید بلوچ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

    نان فروش اور ملک شاپ کا ریٹ لسٹ چیک کیا گیا،شہریوں سے مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے اور خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والے معتدد دکاندارگرفتار

  • سیالکوٹ:شہر کوتجاوزات اور گندگی سے پاک کرنے کیلئے 90روزہ مہم چلانے کا فیصلہ

    سیالکوٹ:شہر کوتجاوزات اور گندگی سے پاک کرنے کیلئے 90روزہ مہم چلانے کا فیصلہ

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)سیالکوٹ کوتجاوزات اور گندگی سے پاک کرنے کیلئے 90روزہ مہم چلانے کا فیصلہ، اے ڈی سی ریونیو انسداد تجاوزات مہم اور اے ڈی سی جنرل صفائی مہم کی نگرانی کرینگے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے ریونیو افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور، اے سی پسرور قمر منج، اے سی سمبڑیال احسن ممتاز، سب رجسٹرار اربن اسما خلیل، سب رجسٹرار رورل تیمور احمد اور جنرل اسسٹنٹ ریونیو عبدالحئی بھٹی بھی موجود تھے۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے کہا کہ تجاوزات کے سدباب کیلئے چلائی جانے والی مہم کا دائرہ کار میونسپل کارپوریشن یا میونسپل کمیٹیز تک محدود نہیں ہوگا بلکہ ضلع کے اہم قصبے میں مستقل اور عارضی تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا جس کی مانیٹرنگ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کرینگے اور اسی طرح صفائی مہم بھی ضلع کی سطح پر چلائی جائے گی جس کا دورانیہ 3ماہ ہوگا اور اس خصوصی مہم کی نگرانی کے فرائض ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی انجام دیں گے۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ اور صفائی کی خصوصی مہمات کا مقصد ضلع میں تجاوزات کا مستقل خاتمہ کرنا ہے اور صفائی ستھرائی کے نظام کو فعال بنانا ہے تاکہ شہریوں کو صحت مند ماحول میسر آسکے۔

    ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ فصل ربیع کیلئے ڈیجیٹل گرداواری کا ریکارڈ جلد از جلد مرتب کریں اور آبیانہ، تاوان، اسٹیمپ ڈیوٹی ، زرعی انکم ٹیکس اور انتقالات کی فیسوں، محصولات اور واجبات کی وصولی کے عمل کو تیز کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ کی تمام جمع بندیوں کو 31دسمبر تک آن لائن کیا جائے۔

  • ننکانہ :ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ ،500لٹر مضر صحت ملاوٹی دودھ تلف

    ننکانہ :ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ ،500لٹر مضر صحت ملاوٹی دودھ تلف

    ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی ( رپورٹ احسان اللہ ایاز)مضر صحت ملاوٹی دودھ کی ترسیل ناکام، ڈیری سیفٹی ٹیم کی فرید آباد سید والہ میں ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ500لٹر مضر صحت ملاوٹی دودھ تلف، بھاری جرمانہ عائد پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ اور موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونےپر500لٹرملاوٹی دودھ تلف کر دیا

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم کو اطلاع موصول ہوئی کہ ننکانہ صاحب کے قصبہ سیدوالا کے گاؤں فرید آباد کے ملک کولیکشن سنٹر سے غیر معیاری اور مضر صحت ملاوٹی دودھ شہریوں کو سپلائی کیا جا رہا ہے جس پر سیفٹی ٹیم نے ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مارا اور جعلی دودھ پاوڈر، کیمیکل اور پانی کی ملاوٹ سے تیار کیا گیا دودھ تلف کر دیا

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجا جہانگیر انور نے کہا کہ ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ سے تیار محلول انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے اور موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں قدرتی غذائیت کی کمی اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی جب کہ ملازمین کا میڈیکل موجود نہیں تھا اور یونٹ میں حشرات کی بھرمار پائی گئی ہے، ملاوٹی دودھ کی فروخت اور مقرر کردہ قوانین پر عمل نہ کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے کیونکہ ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں کو پیٹ، معدہ اور آنتوں کی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے خالص دودھ کی یقینی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والے عناصر باز رہیں، کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی اور شہری گھروں میں استعمال کیے جانے والے دودھ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر سے مفت ٹیسٹ کروا سکتے ہیں