Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • تنگوانی : بدلہ لینے کیلئے ڈاکوؤں نے پولیس والے کے کزن کو قتل کردیا

    تنگوانی : بدلہ لینے کیلئے ڈاکوؤں نے پولیس والے کے کزن کو قتل کردیا

    تنگوانی، باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی کے قریب مصلح افراد نے ڈاکوکے قتل کا بدلہ لینے کیلئے پولیس والے کا کزن قتل کردیا
    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے نواحی گاؤں حیات باجکانی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان شاہد ولد عبدالرزاق باجکانی جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر آسانی سے فرار ہو گئے

    بتایا گیا ہے کہ نوجوان کو بنگوار برادری کے افراد نے قتل کیا ہے پولیس آپریشن میں ایک ڈاکو مارا گیا تھا،جس کے بدلے میں آج ڈاکوؤں نے اپنے ساتھی کے بدلے میں پولیس والے کہ گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے اس کے کزن کوقتل کردیا

    جبکہ پولیس قتل اور لوٹ مار کی وارداتوں پر قابو نہ پاسکی ،اس واقعہ کے بعد شہریوں کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے

  • اوچ شریف:  بستی مڑل کے قریب مبینہ  پولیس مقابلہ ،   ایک ڈاکو  ہلاک

    اوچ شریف: بستی مڑل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )تھانہ اوچشریف کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ۔ ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ پولیس مصروف کارروائی۔ ہلاک ڈاکو پر قتل، راہزنی و ڈکیتی بمعہ قتل کے درجنوں مقدمات درج تھے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جرائم پیشہ عناصر کو واضح پیغام۔ ڈی پی او سید محمد عباس

    تفصیلات کے مطابق تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کے پاس ایک ملزم عامر عرف عامری ولد منظور احمد سکنہ جانو والا ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ پر موجود تھا جس سے آلہ قتل کی ریکوری کی جانی تھی،پولیس ٹیم ملزم کو لیکر تھانہ اوچشریف کے علاقہ میں اسلحہ برآمدگی کے لیے گئی اور ملزم کی نشاندھی پر اسلحہ برآمد کرنے کے بعد واپس آرہی تھی۔

    اسی دوران پولیس پر 5/6 کس نقاب پوش ملزمان کے ساتھیوں نے جان لیوا اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت رکاوٹ کا سہارا لیتے ہوئے دو چار جوابی فائر کیے۔ فائرنگ رکنے کے بعد دیکھا تو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکا تھا۔
    حملہ آور نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ علاقے کو گھیر لیا فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے ریڈ کیے جارہے ہیں۔ پولیس کی اسپیشل ٹیمیں آپریشن کر رہی ہیں۔

    ہلاک ڈاکو عامر عرف عامری نے کچھ عرصہ قبل تھانہ نوشہرہ جدید کے علاقہ میں ایک نوجوان کو ڈکیتی کے دوران قتل کر دیا تھا جس پر مقدمہ نمبر 24/23 بجرم 397/34/302 ت پ تھانہ نوشہرہ جدید میں درج تھا

    ہلاک ڈاکو عامر عرف عامری پر بہاولپور سمیت مختلف اضلاع میں درجنوں قتل، ڈکیتی و راہزنی جیسی سنگین وارداتوں کے درج تھے اور متعدد میں چالان ہو چکا تھا۔

    ملزم سے 1 پسٹل (آلہ قتل) بھی برآمد ہوا۔ حملہ آور ملزمان ایک ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل بھی موقع پر پھینک کر فرار ہوے۔ ڈی پی او بہاولپور کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

    ڈی پی او سید محمد عباس کاکہنا تھاکہ جرائم پیشہ عناصر کو واضع میرا پیغام ہے اوچشریف و نوشہرہ جدید پولیس بہادری و جوانمردی سے مقابلہ کرنے پر شاباش کی مستحق ہے۔

  • اوچ شریف : غیرقانونی یوٹرن،حادثات معمول بن گئے

    اوچ شریف : غیرقانونی یوٹرن،حادثات معمول بن گئے

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر میں غیر قانونی یوٹرن کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں افراد زخمی ہونے لگے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بلدیات انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئے

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف الشمس چوک سے چند گز پر مقامی انتظامیہ سمیت اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ احمد ندیم ہاشمی کی ملی بھگت سے ہسپتال روڈ پر کٹ بنا دیا گیا جو کہ غیر قانونی کٹ انتہائی خطرناک جلد بازی میں دوران کراسنگ متعدد بار حادثات پیش آچکے ہیں جن کی وجہ سے کئی افراد اپنے ہاتھ پاؤں تڑوا بیٹھے ہیں

    شہریوں کا کہناہے کہ اس غیرقانونی خونی یوٹرن کو فوری طور پر بند کیا جاے اور ہسپتال روڈ موڑ کے ساتھ یوٹرن بنایاجاے تاکہ شہری حادثات سے بچ سکیں

    دوسری جانب محکمہ ہائی وے کے افسران سے میڈیا نمائندوں نے اس غیرقانونی یوٹرن کے بارے موقف لینے کے لیے فون کیا روڈ انسکپٹر اور روڈ ایس ڈی او نے اپنے موقف میں کہا کہ میرے اوپر سیاسی شخصیات کا دباؤ ہے کیونکہ اوچ شریف میں کوئی کارروائی نہیں کرنے دیتے
    انہوں نے کہا اگر ہم کوئی کارروائی کرتے ہیں تو ہمیں روکا جاتا ہے اور کہتے ہیں کہ ہمارے ذاتی کاروبار ہیں جنہیں نقصان پہنچتا ہے

    اہلیان شہریوں نے غیرقانونی یوٹرن بنانے والے کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے ان کاکہناتھاکہ جگہ جگہ غیرقانونی یوٹرن بنانے سے حادثات میں روزبروزاضافہ ہوگا جس سے قیمتی جانیں ضائع ہونے کا خطرات لاحق ہیں، شہریوں محمد علی محمد یعقوب حفیظ خان شمس خان رجب علی نے ڈی سی او بہاولپور سےمطالبہ کیا ہے کہ فوری اس یوٹرن کو بند کیا جاے اور ہسپتال موڑ کے ساتھ یوٹرن بنایا جاے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے

  • اوچ شریف :ای سگریٹ،عام سگریٹ سے کئی گنا زیادہ خطرناک ہے-ڈاکٹر محمد ارشد رانا

    اوچ شریف :ای سگریٹ،عام سگریٹ سے کئی گنا زیادہ خطرناک ہے-ڈاکٹر محمد ارشد رانا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان )سگریٹ نوشی خطرناک ہے مگر Vape ( الیکٹرانک سگریٹ) عام سگریٹ سے بھی کئی گنا زیادہ خطرناک ہے سینٹر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد ارشد رانا
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف رورول ہیلتھ سینٹر کے انچارج ڈاکٹر محمد ارشد رانا نے پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا مریض کو چیک کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل سمیت بچوں میں Vape (الیکٹرانک سگریٹ)سگریٹ نوشی میں مبتلا ہورہی ہے، سکولز و کالجز میں زیر تعلیم طلبہ سگریٹ کا شوق پورا کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں،

    اس طرح وقت گزرنے کے ساتھ سگریٹ کے نشے کے عادی بن جاتے ہیں ، جبکہ اس لعنت سے ہنر مند اور مزدور طبقہ بھی محفوظ نہیں بلکہ اس لعنت کو فیشن کی طرح اپنایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آجکل چھوٹی عمر کے بچے صرف شو بازی اور TikTok , فیس بک پر ویوز لینے کے لیے ہی اس Vape ( الیکٹرانک سگریٹ) کا بے دریغ استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں جو بعد میں ان کی مستقل عادت بن جاتی ہے ۔جو ان کے لیے انتہائی خطر ناک ثابت ہوتا ہے ۔

    جوانی میں ہی ان کے پھیپھڑے ختم ہو جاتے ہیں اور وہ موت کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ نئی نسل خصوصاً ان کے والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنی نسلوں کو اس کا شکار ہوکر برباد ہونے سے بچائیں ۔ حکومت وقت کو بھی اس کے خلاف ایکشن لینا چاہیے

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت ولا پرواہی کیوجہ سے دکاندار دیدہ دلیری کے ساتھ چھوٹے چھوٹے بچوں کو سگریٹ فروخت کرتے دکھائی دیتے ہیں ،جبکہ سکولوں کالجوں کے باہر دکاندار بھی طلباء میں کھلے سگریٹ فروخت کر رہے ہیں۔

    انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ نوجوانوں کو سگریٹ کے نشے کی لعنت سے بچایا جا سکے

  • اوچ شریف :بعض سرکاری مہربانوں کی بدولت کالاجاود اور تعویذ گنڈہ کرنے والوں کی ریاستیں قائم

    اوچ شریف :بعض سرکاری مہربانوں کی بدولت کالاجاود اور تعویذ گنڈہ کرنے والوں کی ریاستیں قائم

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)بعض سرکاری مہربانوں کی بدولت کالاجاود اور تعویذ گنڈہ کرنے والوں کی ریاستیں قائم
    اوچ شریف شہر اور گر دونواح میں سینکڑوں مقامات پر با اثر چمتکاروں ،کالا علم اور تعویذ گنڈہ کرنے والوں نے ’’بعض سرکاری مہربانوں‘‘کی بدولت اپنی ریاستیں قائم کر لیں، عرصہ دراز سے سادہ لوح شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے میں دن رات مصروف ہیں جبکہ ان شہرپسندوں اور شیطانی عوامل سے درجنوں گھرانوں میں سنگین نوعیت کے لڑائی جھگڑے اور میاں بیوی کے درمیان طلاقیں ہو چکی ہیں ۔

    اندرون شہر پوش علاقوں میں عالیشان کوٹھیوں اور دفاتر میں بیٹھے یہ جعلساز نوجوان لڑکوں لڑکیوں کو پسند کی شادی ،امتحان میں کامیابی ،پرائز بانڈ نکلنے ،کاروبار چمکانے ،دشمن کو زیر کرنے اور دیگر خواہشیں پوری کرنے کا جھانسہ دے کر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ ان کی پشت پناہی میں بعض با اثر اور طاقتور شخصیات کا نام لیا جاتا ہے جنھیں یہ مافیا مبینہ طور پر مالی بھتہ دینے کے علاوہ خواتین کے نذرانے بھی پیش کرتے ہیں

    ایسے گھناؤنے فعل کے متعلق کیے جانے والے ایک خصوصی سروے کے مطابق بعض عاملوں نے نئے ماڈل کی گاڑیاں اور شہر کے پوش اور مہنگے ترین علاقوں میں بنگلے بنا کرہیں اور اپنا کاروبار چمکانے اور شہر ت پھیلانے کیلئے متعدد مر د وخواتین خصوصاً نوجوان لڑکیاں ہائیر کر رکھی ہیں

    یہ لڑکیاں مختلف گلی محلوں اور علاقوں میں جا کر ان تعویذ گنڈہ اور جادو کرنے والوں کے ’’خصوصی کارنامے‘‘اور معجزے مرچ مصالحوں کے ساتھ بیان کرتی ہیں اور سادہ لوح افراد خاص کر خواتین کو پھانس کر ان جعلی پیروں کے حضور لاتی ہیں جبکہ مردوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پسند کی شادی ،یورپین ممالک کا ویزہ لگنے ،محبوب آپکے قدموں میں ،سوکن کا گھراجاڑنے ،پرائز بانڈ نکلوانے ،ساس بہو کے چکر کے تعویز گنڈے کے سپیشل ریٹس مقرر ہیں اور چھوٹے تعویز کے 4ہزار سے لیکر 30ہزار اور بڑے کے 15ہزار سے لیکر 3لاکھ بٹورے جاتے ہیں۔

    تحصیل بھر میں ان فراڈیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور مظالم کے خلاف شہر بھر کی متعدد مذہبی ،سماجی ،رفاعی اداروں،وکلاء ،طلبا اور سوشل ورکرز کی کثیر تعداد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایسے نام نہاد اور جعلسازوں کی فوری گرفتاری کے بعد ان کے ٹھکانے اور خود ساختہ ڈیرے ختم کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے

    جبکہ اس سلسلہ میں پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ایسے جعلسازوں اور فراڈیوں کے خلاف پولیس ایکشن لیتی رہتی ہے اور یہ لوگ دوران کارروائی روپوش ہوجاتے ہیں ا ور چند ماہ بعد دوبارہ کسی نئی جگہ اڈہ بنا لیتے ہیں تاہم کسی شہری کی جانب سے شکایت ملنے پر فوری کارروائی کی جاتی ہے

  • مینار پاکستان جلسہ گاہ سے 15 رکنی جیب کتروں کا گینگ گرفتار

    مینار پاکستان جلسہ گاہ سے 15 رکنی جیب کتروں کا گینگ گرفتار

    مینار پاکستان گراؤنڈ میں نواز شریف کے جلسے میں جیب کتروں کا 15 رکنی گینگ پکڑ لیا گیا

    نواز شریف کی آمد پر آج مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ ہو رہا ہے، ن لیگی کارکنان ملک بھر سے لاہور پہنچے ہیں وہیں سندھ سے جیب کتروں کا گروہ بھی مینار پاکستان پہنچ گیا تا ہم پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گینگ کو گرفتار کر لیا، لاہور آرگنائزڈ کرائم یونٹ چوہنگ نے مینار پاکستان جلسے میں آنے والے15جیب کترے پکڑ لئے ہیں

    ملزمان نے انکشاف کیا کہ مینار پاکستان جلسہ میں آنیوالی عوام کے جیب کاٹنے کے لئے وہ آئے ہیں، انکا چالیس سے 45 لوگوں کا گروہ ہے جو جلسہ گاہ میں پھیل کر وارداتیں کرنا چاہتے تھے، پولیس حکام کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں،ملزمان دیگر صوبوں سے آئے ہیں،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور نے ایس پی چوہنگ اوران کی ٹیم کو شاباش دی۔

    واضھ رہے کہ نواز شریف آج مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ عام سے خطاب کریں گے،مریم نواز اور حمزہ شہباز مینارپاکستان پہنچ چکے ہیں۔جلسہ گاہ میں ملک کے مختلف علاقوں سے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے.جلسہ گاہ میں کارکنوں کو سخت سیکیورٹی کے بعد جلسہ گاہ میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے

     نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

    نواز شریف کا استقبال،11 ہزا ر گاڑیاں آنے کا امکان

    نواز شریف کا وطن واپسی پہنچنے پر ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امرا جانے کا امکان

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

  • پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    پینا فلیکس سے نواز شریف کی تصویر پھاڑنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا

    مقدمہ پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں درج کیا گیا،مدعی ن لیگی کارکن رفیق احمد خان نے مقدمہ درج کروایا،درج مقدمے میں کہا گیا کہ میں ن لیگ کا ورکر ہوں،نواز شریف پاکستان آ رہے ہیں، کالی پل نزد فائر بریگیڈ آفس پینا فلیکس لگوایا جس پر نواز شریف کی تصویر لگی ہوئی تھی، کچھ نامعلوم افراد نے پینا فلیکس سے نواز شریف کی تصویر پھاڑ دی،اور رنگ کالاکر دیا،مجھے اس حرکت پر شدید صدمہ پہنچا،عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے، نقص امن کا بھی خدشہ ہے، مقدمہ درج کیا جائے

    پولیس حکام نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا، واضح رہے کہ نواز شریف پاکستان پہنچ چکے ہیں، نواز شریف کے استقبال کے لئے پاکستان کے کئی شہرون میں پینا فلیکس،بینرز لگائے گئے ہیں،کئی شہروں میں نواز شریف کے پوسٹر پھاڑے گئے تو کہیں تصویروں پر سیاہی پھینکی گئی، بعد میں ان پوسٹر کو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کیا گیا،

    سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ ہو اہے

    نواز شریف کا استقبال،خصوصی ٹرین کراچی سے روانہ

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا.

     پنڈال میں جلسے کے شرکا کی آمد کا سلسلہ شروع 

    نواز شریف کی آمد،طیارے پھینکیں گے پھول

    نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

     نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

    نواز شریف کا استقبال،11 ہزا ر گاڑیاں آنے کا امکان

  • سیالکوٹ: دوبسوں کی آپس میں ٹکر 2 بھائی ہلاک، بس کی رکشہ کو ٹکرایک جاں بحق17 زخمی

    سیالکوٹ: دوبسوں کی آپس میں ٹکر 2 بھائی ہلاک، بس کی رکشہ کو ٹکرایک جاں بحق17 زخمی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض )نجی فیکٹری کے مزدوروں کی دوبسوں میں ریس 2 بھائی، بس کی رکشہ کو ٹکرایک جاں بحق کئی زخمی
    نجی فیکٹری سے ورکر واپس لانے والی دو بسوں میں پسرور بائی پاس ڈسکہ پر حادثہ، دو بھائی جاں بحق اس حادثے میں 10 فیکٹری ورکر زخمی ہو گئے. حادثہ بسوں کے ریس لگانے کی وجہ سے پیش آیا.

    زخمیوں اور مرنے والوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. مرنے والوں کی شناخت علی حمزہ اور فرمان علی سکنہ رتہ باجوہ پسرور کے ناموں سے ہوئی.

    مرنے والوں کی جیب سے 7 لاکھ روپے بھی ملے ہیں جو ریسکیو ٹیم نے سب پیسوں کی ویڈیو بنا کر ہسپتال انتظامیہ کے سپرد کر دی ہے ۔زخمیوں میں فیکٹری کی ورکر لڑکیاں بھی شامل ہیں. حادثے میں مرنے والے دونوں حقیقی بھائی تھے.

    دوسرے حادثہ میں تھانہ صدر پسرور کے علاقہ چونڈہ پھاٹک کے قریب رونماہواجہاں بس کی رکشہ کو ٹکر نتیجے میں سات افراد زخمی اور ایک جان بحق ہوگیا

    حادثہ کے نتیجہ میں زخمی افراد کےنام و پتہ درج ذیل ہیں عذرا بی بی زوجہ محمد نذیر، عمر 50 سال سکنہ سابوکے ، ادیبہ بی بی زوجہ عاشق حسین عمر 49 سال سکنہ صابوکے بشرا بی بی زوجہ ریاض عمر 50 سال سکنہ صابو کے غلام حسین ولد اکبر علی عمر 28 سال سکنہ صابو کے پروین اختر زوجہ اللہ رکھا عمر 57 سال سکنہ صابو کے ممتاز زوجہ سردار عمر 70 سال سکنہ صابوکے حفیظہ بی بی زوجہ محمد انور عمر 65 سال سکنہ سابوکے اور سائیں اختر ولد غلام رسول عمر 50 سال سکنہ لیہ موقع پر جان بحق ہو گیا ڑ زخمیوں کو ریسکیو ٹیم کی طرف سے ابتدائی طبی امداد دے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور شفٹ کر دیا گیا

  • ڈکیتی مزاحمت پر ایک سو دس افراد جاں بحق

    ڈکیتی مزاحمت پر ایک سو دس افراد جاں بحق

    سندھ کراچی میں رواں سال کے پہلے دس ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک سو دس افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور تریسٹھ ہزار سے زائد شہریوں کو موبائل فونز نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا گیا تھا اور رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ شہر میں سب اچھا ہے حالات پہلے سے بہتر ہیں جبکہ خادم حسین رند کے بیان کو شہریوں نے مسترد کردیا ہے اور کراچی میں لٹیرے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں جبکہ مزاحمت پر جانیں بھی لے رہے ہیں ۔

    جبکہ رواں سال جنوری سے 18 اکتوبر تک ڈکیتی مزاحمت پر110 شہری جاں بحق ہوئے ہیں اور گزشتہ سال 108 افراد ڈکیتوں کا نشانہ بنے تھے۔شہر میں دوران ڈکیتی شہریوں کی بے خوف جانیں لی جارہی ہیں مگر ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کو فکر ہی نہیں اور عجیب منطق سامنے لے آئے ہیں۔
    پاکستان کو آسٹریلیا سے بھی شکست مگر کیوں؟
    نواز شریف کی دبئی میں اہم ملاقاتیں، آج دبئی سے پاکستان روانگی
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سری لنکن فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کی ملاقات
    آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 339 رنز پر گرگئی،جوش انگلس 13 رنز بناکر آؤٹ
    نواز شریف ،شہباز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان استقبال کیلئے تیار ہے، شہباز شریف
    خیال رہے کہ رواں سال 15 اکتوبر تک 1597 افراد گاڑیوں اور41ہزار 61 شہری موٹرسائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔15اکتوبر تک 21 ہزار 7 سو 84 شہریوں سے موبائل فونز چھینے گئے۔لیکن ایک ماہ قبل ہی عہدے پر فائز ہونے والے ایڈیشنل آئی جی کراچی امن و امان کی صورتحال سے مطمئن ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق رواں سال اب تک پولیس صرف 439 گاڑیاں 21 سو 25 موٹرسائیکلیں اور 4 سو 15 موبائل فون ہی برآمد کرسکی ۔ وارداتوں کے تناسب سے اگر جائزہ لیں تو گاڑیاں 30 فیصد موٹرسائیکلیں 5 فیصد اور موبائل فونز صرف دو فیصد ہی برآمد ہوئے ۔

  • ميرپورماتھیلو :مہر برادری میں تین سال سے جاری تنازعہ کو ختم کرانے کی اپیل

    ميرپورماتھیلو :مہر برادری میں تین سال سے جاری تنازعہ کو ختم کرانے کی اپیل

    میرپورماتھیلو ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) خانپور مہر کے قریب مہر برادری میں تین سال سے جاری تنازعہ کو ختم کرانے کے لئے الزام میں آنے والے گروپ نے فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے

    مہر برادری کے افراد نے علی بخش مہر، دلمراد مہر، صدام مہر ،امتیاز، عبدالقدیر مہر، ابل مہر اور دیگر نے احتجاج کرتے میڈیا کو بتایا تنازعہ کی وجہ سے زندگی اجیرن بن گئی ہے۔شاہنواز مہر قتل کے بعد ان کے ورثا نے مقدمے میں ان لوگوں کے نام بھی دیے ہیں جو لڑائی میں شامل نہیں تھے،

    مخالفین نے ہمارے گھروں سے لوٹ مار کی اور اور ہمارے 25 گھروں کو مسمار کر دیا، تنازعہ کی وجہ سے ہمارے بچوں کی تعلیم تباہ ہو گئی ہے اور دربدری کی زندگی گزار رہے ہیں

    انہوں نے سردار محمد بخش خان مہر اور سردار علی گوہر خان مہر سے مطالبہ کیا ہے کہ تنازعہ کا فوری فیصلہ کیا جائے تاکہ ہم اپنی جگہ واپس جا سکیں۔